Tag: گوادر کے کھلے سمندر

  • گوادر کے کھلے سمندر میں ڈوبنے والے 5 ماہی گیروں کی لاشیں مل گئیں

    گوادر کے کھلے سمندر میں ڈوبنے والے 5 ماہی گیروں کی لاشیں مل گئیں

    (27 جولائی 2025): گوادر کے کھلے سمندر میں پیش آنے والے حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے تھے، جن میں سے ایک کو زندہ بچا لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے ماہی گیروں کی کشتی بلوچستان میں گوادر کے قریب ڈوب گئی تھی، جس میں 5 ماہی گیر جاں بحق جبکہ ایک کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔

    گوادر کے سمندر میں ڈوبنے والے چھ ماہی گیروں میں سے ایک ماہی گیر کی لاش کل ملی تھی جبکہ آج مزید چار لاشیں نکالی گئیں، دو لاشیں کراچی پہنچا دی گئیں جبکہ تین لاشیں ایدھی کے پاس گوادر میں موجود ہیں۔

    ابراہیم حیدری علی اکبر شاہ گوٹھ کے ایک ماہی گیر کی لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے، ان کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر ادا کردی گئی۔

    پیپلز پارٹی کے جنرل کونسلر شمس عالم فاروقی متاثرہ خاندانوں کی مدد میں مصروف ہیں اور حکومت سندھ سے امداد کی اپیل کی ہے۔