Tag: گوادر

  • گوادر میں مزدوروں کے قتل کی تحقیقات کا حکم

    گوادر میں مزدوروں کے قتل کی تحقیقات کا حکم

    کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے گوادر میں مزدوروں کے قتل کے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا دہشت گردوں سے سختی سے نمٹیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت بلوچستان نے گوادر کے علاقے سربندرمیں مزدوروں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا معصوم مزدوروں کاقتل کھلی دہشت گردی ہے۔

    ترجمان صوبائی حکومت کا کہنا تھا کہ افسوسناک واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیاگیا، واقعہ سربندرمیں پیش آیا، انتظامی افسران جائےوقوعہ پر پہنچ گئے، ضلعی انتظامیہ سےرابطےمیں ہیں، جاں بحق مزدوروں کی فیملیز سے رابطہ کیا جارہا ہے۔

    وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیالانگو نے کہا کہ واقعےکی رپورٹ طلب کرلی گئی ہے، دہشت گردوں سے سختی سے نمٹیں گے، نہتےمزدوروں کا قتل بزدلانہ اقدام ہے۔

    میر ضیالانگو کا کہنا تھا کہ واقعے کا تمام پہلوؤں سےجائزہ لےرہےہیں، ملوث دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

    یاد رہے گوادر کے علاقے میں سربند میں فش ہاربرجیٹی کے قریب رہائشی کوارٹرز پر دہشت گردوں نے حملہ کرکے 7 افراد کو موت کی نیند سلادیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایس ایچ او تھانا گوادر محسن علی نے بتایا کہ کوارٹرز میں سوئے 7 افراد کو دہشتگردوں نے بے رحمی سے قتل کردیا ہے۔

  • گوادر: کوارٹرز میں سوئے7 افراد کو دہشتگردوں نے قتل کردیا

    گوادر: کوارٹرز میں سوئے7 افراد کو دہشتگردوں نے قتل کردیا

    گوادر: سربند میں فش ہاربرجیٹی کے قریب رہائشی کوارٹرز پر دہشت گردوں نے حملہ کرکے 7 افراد کو موت کی نیند سلادیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایس ایچ او تھانا گوادر محسن علی نے بتایا کہ کوارٹرز میں سوئے 7 افراد کو دہشتگردوں نے بے رحمی سے قتل کردیا ہے۔

    محسن علی کے مطابق جاں بحق اور زخمی افراد سربندر میں حجام کی دکان میں کام کرتے تھے، لاشیں اور ایک زخمی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جاں بحق افراد اور زخمی شخص کا تعلق خانیوال سے ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جی پی اے کمپلیکس گوادر پر سکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے حملے کی کوشش کو ناکام بنایا تھا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق 8 دہشتگردوں کے ایک گروہ نے گوادر پورٹ اتھارٹی میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی اس کوشش کو ناکام بنا دیا۔

    گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس کے قریب شدید فائرنگ اور دھماکے

    سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے تمام 8 دہشتگرد مارے گئے جن سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا گیا تھا، دہشتگردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے فورسز کے 2 اہلکار وں نے جام شہادت بھی نوش کیا تھا۔

  • گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس کے قریب شدید فائرنگ اور دھماکے

    گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس کے قریب شدید فائرنگ اور دھماکے

    گوادر: گوادر پورٹ اتھارٹی (جی پی اے) کمپلیکس کے قریب 15 منٹ سے دھماکے اور شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شہر گوادر کے جی پی اے کمپلیکس میں کچھ مسلحہ افراد داخل ہوگئے ہیں جس کے بعد شدید فائرنگ اور وقفے وقفے سے دھماکے کا سلسلہ جاری ہے۔

    ذرائع کے مطابق گوادر میں دہشت گردوں کے حملے کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار کی جانب سے جوابی کارروائی جاری ہے جب کہ صورتحال پر قابو پانے کے لیے مزید نفری کو طلب کر لیا گیا ہے۔

    ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی مزید نفری طلب کرلی گئی ہے جبکہ ریسکیو ادارے بھی جائے وقوع پر موجود ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، یاد رہے کہ گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس میں گوادر پورٹ اتھارٹی، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عملے کے گھر اور کئی دفاتر ہیں۔

    مزید تفصیلات کا انتظار کریں۔۔۔۔

  • پاکستان کی بیٹیاں بھی گوادر میں سیلاب متاثرین کی خدمت میں مصروف

    پاکستان کی بیٹیاں بھی گوادر میں سیلاب متاثرین کی خدمت میں مصروف

    پاک آرمی افسران کی ڈاکٹر بیگمات بھی گوادر کے مختلف علاقوں میں مصیبت زدہ بھائیوں بہنوں کے علاج معالجہ میں رضاکارانہ طور پر مصروف ہیں، جن میں ڈاکٹرزینب اور ڈاکٹر افشاں بھی شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی بیٹیاں گوادر میں سیلاب متاثرین کی خدمت میں مصروف ہیں ، ضلع گوادرکےسیلاب زدہ علاقوں میں پاک آرمی کی جانب سے موبائل میڈیکل ٹیمیں اور میڈیکل کیمپس لگائے گئے، جس میں پاک فوج کی میڈیکل ٹیم سیلاب زدہ لوگوں کے علاج معالجہ میں مصروف عمل ہیں۔

    میڈیکل کیمپ میں اب تک ہزاروں لوگوں کوطبی امدادکےساتھ ساتھ مفت ادویات بھی فراہم کی جاچکی ہیں ، پاک آرمی افسران کی ڈاکٹر بیگمات بھی گوادر کے مختلف علاقوں میں مصیبت زدہ بھائیوں بہنوں کےعلاج معالجہ میں رضاکارانہ طور پر مصروف ہیں
    جن میں ڈاکٹرزینب اورڈاکٹرافشاں بھی شامل ہیں۔

    ڈاکٹر زینب پاک فوج میں خدمات انجام دینے والے لیفٹیننٹ کرنل کی اورڈاکٹرافشاں میجرکی زوجہ ہیں ، انسانی جذبے سے سرشار ڈاکٹر افشاں اور زینب سیلاب متاثرین کی اس مشکل گھڑی میں خدمت کر رہی ہیں اور اب تک 1500 سے زائد مریضوں کاعلاج کرچکی ہیں۔

    ڈاکٹر زینب کا کہنا ہے کہ گوادر کے لوگ ہمارےاپنےلوگ ہیں،انہیں ہماری ضرورت تھی اور یہ میرافرض تھا، پاک آرمی کی میڈیکل ٹیمیں سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر لوگوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہرممکن کوشش کررہی ہیں۔

    پچھلے 5 دن سے ضلع گوادرمیں ڈاکٹرافشاں بزرگ، خواتین اور بچوں کی دیکھ بھال کر رہی ہیں ، ڈاکٹر افشاں کا کہنا ہے کہ گوادر کے لوگوں کو مصیبت کی گھڑی میں انکی ضرورت ہے۔

    پاکستان کوڈاکٹرزینب اورڈاکٹرافشاں جیسی بیٹیوں پرفخرہے ، دونوں اپنےمصیبت زدہ بھائیوں بہنوں اور بچوں کی خدمت میں پیش پیش ہیں۔

  • گوادر: شدید بارشوں کے باعث بند سڑک ٹریفک کیلئے بحال

    گوادر: شدید بارشوں کے باعث بند سڑک ٹریفک کیلئے بحال

    گوادر: شدیدبارشوں کے باعث 7 دن سے بند پشتکان تا گوادر سڑک کو ٹریفک کے لئے بحال کردیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق گوادر میں 27 اور 28 فروری کو ہونے والی شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب کے بعد پاک فوج کا ریسکیو اور ریلیف بحالی آپریشن تاحال جاری ہے۔

    پاک فوج کے دستے بچاؤ اور امدادی کارروائیوں کے لئے پوری طرح سے متحرک ہیں، جنرل آفیسر کمانڈنگ 44 ڈویژن نے کمشنر مکران ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر گوادر کے ہمراہ گوادر سٹی اور سربندر کا تفصیلی دورہ کیا۔

    اس موقع پر انہوں نے آرمی اور سویلین انتظامیہ کی امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور مقامی آبادی کو فوج کے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

    پاک فوج کی جانب سے گوادر، جیونی اور سوربندر کے گرد و نواح میں امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں، گاؤں روہبر، پرنٹوک اور خرگوشکی کے پھنسے ہوئے دیہاتیوں کو محفوظ مقام پر پہنچا دیا گیا۔

    سیلاب زدہ علاقوں اور گھروں سے پانی نکالنے کے لیے پاک فوج نے سکشن پمپ لگائے ہیں، بے گھر پریشان شہریوں میں پکا ہوا کھانا اور خشک راشن تقسیم کیا جا رہا ہے۔

    گوادر میں موسلادھار بارشوں سے بڑے پیمانے پر مالی نقصانات

    پاک فوج کی جانب سے متاثرہ آبادی کو خیمے اور چٹائیاں بھی فراہم کی گئیں جبکہ مقامی آبادی کی جانب سے پاک فوج کی کوششوں کوسراہا جارہا ہے۔

  • بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے بعد صورت حال انتہائی خراب

    بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے بعد صورت حال انتہائی خراب

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے بعد صورت حال انتہائی خراب ہو چکی ہے، مختلف شاہراہیں اور رابطہ سڑکیں بند ہیں، جب کہ شہر گوادر میں 5 دن بعد بھی پانی نہیں نکالا جا سکا۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں طوفانی بارشوں نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا ہے، لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، بالخصوص گوادر کی صورت حال ابتر ہو چکی ہے، جہاں امدادی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔

    کوژک ٹاپ، چمن، توبہ اچکزئی میں پہاڑوں پر برفباری جاری ہے، کوئٹہ چمن شاہراہ پر کوژک ٹاپ پر شدید برفباری کی وجہ سے بڑی گاڑیوں کی آمد و رفت روک دی گئی ہے۔ جب کہ این ڈی ایم اے نے ملک میں شدید بارشوں کی ایک اور وارننگ جاری کر دی۔

    5 سے 7 مارچ کے دوران بارشوں کا نیا سلسلہ بلوچستان، خیبر پختون خوا، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی اور جنوبی پنجاب کو متاثر کر سکتا ہے۔ اس دوران شمال مغربی سندھ میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔ بلوچستان کے علاقے تربت، گوادر، کیچ، چاغی، مستونگ، پشین اور قلعہ عبداللہ متاثر ہو سکتے ہیں، این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

    کوئٹہ کی سرد ہواؤں نے کراچی کا موسم بدل دیا

    پاکستان آرمی کی جانب سے گوادر میں فلڈ ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن کیا جا رہا ہے، گھر گھر تیار کھانا اور راشن تقسیم کیا گیا، گوادر میں 1300 سے زائد خاندانوں کو 28 ٹن خشک راشن اور پکا ہوا کھانا فراہم کیا گیا، 2000 سے زائد مریضوں کے علاج کے لیے 6 فری میڈیکل کیمپ لگائے گئے، جب کہ ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لیے سڑکوں کی بحالی کا کام بھی جاری ہے۔

  • گوادر میں بارشوں سے تباہی، پاک فوج کا ریسکیو اور ریلیف آپریشن

    گوادر میں بارشوں سے تباہی، پاک فوج کا ریسکیو اور ریلیف آپریشن

    گوادر میں 27 اور 28 فروری کو ہونے والی شدید بارشوں کے باعث سیلاب کے بعد پاک فوج کا ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاک فوج کے دستے بچاؤ اور امدادی کارروائیوں کے لئے متحرک ہیں، جنرل آفیسر کمانڈنگ 44 ڈویژن نے کمشنر مکران ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر گوادر کے ہمراہ گوادر سٹی اور سربندر کا تفصیلی دورہ کیا۔

    اس موقع پر انہوں نے آرمی اور سویلین انتظامیہ کی امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور مقامی آبادی کو فوج کے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

    اس وقت پاک فوج کے جوان گوادر، جیونی اور سوربندر کے گرد و نواح میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، گاؤں روہبر، پرنٹوک اور خرگوشکی کے پھنسے ہوئے دیہاتیوں کو محفوظ مقام پر پہنچا دیا گیا۔

    سیلاب زدہ علاقوں اور گھروں سے پانی نکالنے کے لیے فوج نے سکشن پمپ لگائے ہیں، بے گھر پریشان شہریوں میں پکا ہوا کھانا اور خشک راشن تقسیم کیا جا رہا ہے۔

    طوفانی بارشوں سے تباہی، گوادر کو آفت زدہ قرار دینے کا مطالبہ

    بے گھر آبادی کو خیمے اور چٹائیاں بھی فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ مقامی آبادی کی جانب سے پاک فوج کی کوششوں کوسراہا جارہا ہے۔

  • گوادر کو خصوصی اقتصادی ڈسٹرکٹ بنانے کا معاملہ وفاقی کابینہ کو پیش

    گوادر کو خصوصی اقتصادی ڈسٹرکٹ بنانے کا معاملہ وفاقی کابینہ کو پیش

    اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے صوبہ بلوچستان کے شہر گوادر کو خصوصی اقتصادی ڈسٹرکٹ بنانے کا معاملہ وفاقی کابینہ کو بھیج دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں گوادر کے 1200 مربع کلو میٹر کے علاقے کو خصوصی اقتصادی ڈسٹرکٹ ڈکلیئر کرنے کا معاملہ زیر بحث آیا۔

    نمائندہ بلوچستان حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان اور چیئرمین سینیٹ نے اس پر خصوصی اجلاس بلائے ہیں۔

    کمیٹی نے گوادر کو خصوصی اقتصادی ڈسٹرکٹ بنانے کا معاملہ کابینہ کو بھیج دیا۔

    اجلاس میں نیشنل ٹیرف کمیشن (این ٹی سی) حکام نے بتایا کہ لیکوڈ پیرافین پر کسٹم اور ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی صفر کرنے کی تجویز ہے، لیکوڈ سوڈا پر کسٹم ڈیوٹی 16 فیصد اور ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی 4 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

    این ٹی سی کی جانب سے کہا گیا کہ لیکوڈ سوڈا پر 4 ہزار فی میٹرک ٹن کسٹم ڈیوٹی اور 7 فیصد اے سی ڈی عائد ہے، کیلشیئم کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی 3 فیصد سے بڑھا کر 11 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔

    کمیٹی نے این ٹی سی کی متعدد تجاویز کی منظوری دے دی۔

  • گوادر 200 لیٹر لیکوئیڈ آئس، ڈی جی خان 180 کلو چرس، پشین میں 371 کلو ہیروئن، 221 کلو مارفین برآمد

    گوادر 200 لیٹر لیکوئیڈ آئس، ڈی جی خان 180 کلو چرس، پشین میں 371 کلو ہیروئن، 221 کلو مارفین برآمد

    راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے گوادر میں 200 لیٹر لیکوئیڈ آئس، ڈی جی خان میں 180 کلو چرس، اور پشین میں 221 کلو مارفین برآمد کر لی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس کی منشیات کے خلاف ملک گیر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، دس سے زائد کارروائیوں میں اے این ایف نے بھاری مقدار میں منشیات برآمدگی سمیت 9 افراد کو گرفتار کر لیا ہے، اور ان کے خلاف منشیات رکھنے اور اسمگلنگ کے مقدمات درج کر دیے ہیں۔

    اےاین ایف کے مطابق گوادر کے علاقے پدی زر کے قریب چھپائی گئی 200 لیٹر لیکوئیڈ آئس، اور 30 کلو چرس برآمد ہوئی، برآمد منشیات بیرون ملک اسمگلنگ کی غرض سے چھپائی گئی تھی۔

    کوئٹہ سے پنجاب منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنائی گئی، ڈیرہ غازی خان کے قریب پیاز سے بھرے ایک ٹرک میں چھپائی گئی 180 کلو چرس برآمد ہوئی، چرس ٹرک میں بنے خفیہ خانے میں چھپائی گئی تھی، اے این ایف نے 2 ملزمان کو گرفتار کیا۔

    پشین کے غیر آباد علاقے سے 371 کلو ہیروئن اور 221 کلو مارفین برآمد ہوئی، برآمد منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی غرض سے پہاڑیوں میں چھپائی گئی تھی۔

    گڈاپ ٹاؤن کراچی کے قریب انڈس چوک پر کار سے 51 کلو چرس برآمد کی گئی، اور ملزم گرفتار ہوا، ایئر پورٹ روڈ کوئٹہ میں لوڈر رکشے میں چھپائی گئی 10 کلو چرس برآمد ہوئی، اور ملزم کو گرفتار کیا گیا، پنجگور کے علاقے بونستان میں جھاڑیوں کے نیچے چھپائی گئی 15 کلو چرس برآمد ہوئی۔

    اے این ایف راولپنڈی کی رنگ روڈ پشاور الحرم ٹاؤن میں کارروائی کے دوران پہلے سے گرفتار ملزم کی نشان دہی پر خیبر ایجنسی کے رہائشی 2 ملزمان گرفتار کیے گئے، ملزمان کے قبضے سے 2 آئس بھرے کیپسول بھی برآمد ہوئے، وزیر آباد روڈ کے قریب سیالکوٹ کے رہائشی ملزم سے 500 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔

    جی ٹی روڈ پشاور کے قریب 2 افغان باشندوں سے 2400 نشہ آور گولیاں برآمد ہوئی، باڑہ خیبر کے غیر آباد علاقے سے 5 کلو چرس اور 1 کلو 500 گرام آئس برآمد ہوئی، خیبر ضلع جروبی میں اسمگلنگ کی غرض سے چھپائی گئی 7 کلو چرس برآمد ہوئی، پشاور میں پشتہ خرہ چوک کے قریب گاڑی سے 2 کلو چرس برآمد ہوئی اور ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

  • گوادر سے بذریعہ سمندر بیرون ملک 600 کلو سے زائد منشیات اسمگل کرنے کی کوشش

    گوادر سے بذریعہ سمندر بیرون ملک 600 کلو سے زائد منشیات اسمگل کرنے کی کوشش

    کراچی: بلوچستان کے شہر گوادر سے بذریعہ سمندر بیرون ملک 600 کلو سے زائد منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات کے خلاف آپریشن میں گوادرسے بذریعہ سمندر بیرون ملک منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

    ترجمان اے این ایف کے مطابق دشت کے علاقے سجی سے جھاڑیوں میں چھپائی گئی بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی، برآمد ہونے والی منشیات میں 510 کلو چرس اور 21 کلو آئس شامل ہیں۔

    اے این ایف ترجمان نے بتایا کہ گوادر کے علاقے پشکان میں بھی جھاڑیوں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی ہے، جس میں 155 کلو چرس اور 16 کلو ہیروئن شامل ہے۔

    اے این ایف کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

    ادھر پنجاب کے شہر راولپنڈی جی ٹی روڈ پر ترنول پھاٹک کے قریب ایک کار سے 2 کلو 400 گرام چرس برآمد ہوئی، اے این ایف نے خیبر ایجنسی کے رہائشی 2 افراد کو گرفتار کر لیا۔

    ترجمان اے این ایف کے مطابق فیصل آباد ایئر پورٹ پر شارجہ جانے والے ایک شخص کے لیپ ٹاپ سے 500 گرام ہیروئن برآمد ہوئی، مذکورہ شخص خیبر پختون خوا کے شہر بونیر کا رہائشی تھا جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔