Tag: گوادر

  • گوادر پاکستان ہے اور پاکستان گوادر ہے،وزیراعظم نوازشریف

    گوادر پاکستان ہے اور پاکستان گوادر ہے،وزیراعظم نوازشریف

    گوادر:وزیراعظم نواز شریف نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے سلسلے میں گوادر فری ٹریڈ زون سمیت 5 مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا.

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف ایک روزہ دورے پرگوادر پہنچے تووزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری اور گورنر بلوچستان نے ان کا استقبال کیا.اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ قادر بلوچ،ناصر خان جنجوعہ،احسن اقبال اور میر حاصل خان بزنجوبھی وزیراعظم کے ہمرا ہ تھے.

    وزیراعظم نوازشریف نےگوادر میں ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوادر کو بین الاقوامی شہر بنتا دیکھ کر بہت خوشی ہورہی ہے.

    nawaz-post-1

    انہوں نے کہا کہ گوادر مستقبل میں پاکستان کا بہترین شہر ہوگا،یہاں جدید انٹرنیشنل ایئرپورٹ بھی ہوگا،جہاں سے گلف کے علاوہ یورپ کے لیے بھی پروازیں چلیں گی.

    ان کا کہنا تھا کہ یہاں 50 ہزار ملازمتوں کے مواقع بھی پیدا کیے جائیں گے، جس میں مقامی افراد کو موقع دیا جائے گا.

    وزیراعظم نے کہاکہ گوادر پورٹ سے ناصرف بلوچستان بلکہ ملک پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے جبکہ اقتصادری راہداری میں گوادر کو مرکزی حیثیت حاصل ہے.

    انہوں نے کہا یہاں 150 بستروں پر مشتمل ایک جدید اسپتال بنایا جارہا ہے،جسے بعد میں 300 بستروں پر مشتمل کردیا جائے گا.اس کے علاوہ پینےکےپانی کےلیےپلانٹ اور بجلی کےمنصوبوں پر کام جاری ہے.

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان کا یہ دیرینہ خواب تھا اور یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ یہاں امن بھی قائم ہوا ہے، جس کے لیے انھوں نے فوج، پولیس اور انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا.

    وزیراعظم نے کہا کہ مجھے وہ دن نظر آرہا ہے جب ٹریفک چین سے گوادر اور گوادر سے چین جائے گی،جس کا فائدہ دونوں ملکوں کو ہوگا.

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بجلی کے بحران پر قابو پانے میں چین کا بڑا عمل دخل ہے اور یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے.

    nawaz-post-3

    اس سے قبل وزیر اعظم نوازشریف نے گوادر میں 5 ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔

    ریڈیو پاکستان کی ایک رپورٹ کے مطابق ان منصوبوں میں فری ٹریڈ زون، بزنس کمپلیکس آف گوادر پورٹ اتھارٹی، پاک چین گورنمنٹ پرائمری اسکول فقیر کالونی، سوار اور شادی خور ڈیمز اور گوادر یونیورسٹی شامل ہیں.

    وزیراعظم کو ان منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی، جو پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کا حصہ ہیں.

    گوادر میں ترقیاتی منصوبوں کی تقریب خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری نےکہا کہ گوادر منصوبے سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہورہا ہے اورگوادر کی ترقی اب حقیقت بنتی نظر آرہی ہے.

    ثنااللہ زہری کا مزید کہنا تھا کہ گوادر منصوبے کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنےپروزیراعظم کےمشکور ہیں.وزیراعظم خود گوادر کےترقیاتی منصوبوں میں ذاتی دلچسپی لےرہےہیں.

    nawaz-post-2

    وزیراعلیٰ بلوچستان نے بتایا کہ اب گوادر میں رئیل اسٹیٹ کےکاروبار کی قیمتیں3 گناتک بڑھ گئی ہیں،رئیل اسٹیٹ کاکاروبار ایک زمانے میں ختم ہوگیا تھا.

    واضح رہے کہ گوادر فری زون 2300 ایکڑ رقبے پر تعمیر کیا جائےگا،چین اوور سیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی کی جانب سے منصوبے کی تعمیر کی جائےگی جبکہ فری زون میں انڈسٹریل یونٹس کے قیام کےلیے صنعتی زون بھی بنایا جائےگا.

  • گوادر میں فائرنگ، تحصیلدار سمیت لیویز فورس کے چھ اہلکارجاں بحق

    گوادر میں فائرنگ، تحصیلدار سمیت لیویز فورس کے چھ اہلکارجاں بحق

    گوادر: صوبہ بلوچستان کے ساحلی ضلع گوادر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ تحصیلدار اور لیویز فورس کے پانچ اہلکار جاں بحق ہوگئے.

    تفصیلات کےمطابق بلوچستان ضلع گوادر میں یہ واقع ضلع کے ایران سے متصل تحصیل جیوانی کے علاقے کلدان میں پیش آیا.تحصیلدار جیوانی لیویز فورس کے اہلکاروں کے ہمراہ کلدان گئے تھے.

    کمشنر مکران بشیر احمد بنگلزئی کا کہنا تھا کہ تحصیلدار لیویز فورس کے ہمراہ اس علاقے میں ایک اراضی کا تنازعہ نمٹانےگئے تھے کہ واپسی پر نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑیوں کو روکا اور ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی.

    اس حملے میں چھ افراد جاں بحق ہوگئے جن میں تحصیلدار اور لیویز فورس کے پانچ اہلکار شامل ہے. واقعے میں لیویز فورس کے ایک نائب رسالدار اور ایک اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں.زخمیوں کو علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال گوادر منتقل کیا گیا.

    یاد رہے کہ گوادر بلوچستان کا ایران سے متصل سرحدی ضلع ہے.اس ضلع میں پہلے بھی سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں پر حملوں کے واقعات پیش آتے رہے ہیں.

    *چمن،پاک افغان بارڈر پرپاک فوج کا کومبنگ آپریشن

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاک فوج نے پاک افغان بارڈر پر چمن میں ایک آپریشن کے دوران آٹھ دہشت گردوں کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں گولہ اور بارود بر آمد کیا تھا.

  • گوادر کے سمندر میں بگولا، ماہی گیروں میں خوف و ہراس

    گوادر کے سمندر میں بگولا، ماہی گیروں میں خوف و ہراس

    گوادر : پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سمندر سے اٹھنے والا بگولہ ریکار ڈ ہوا ہے بگولہ اٹھنے سے مقامی ماہی گیروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں گوادرکے قریب بحیرہ عرب میں بننے والے آبی بگولے کی پہلی ویڈیو سامنے آ گئی۔

    بگولا اتنا بلند تھا کہ بادلوں سےجاملا،ڈبلیو ڈبلیو ایف کے تربیت یا فتہ ماہی گیروں نے موبائل فون کے ذریعے ریکارڈنگ کی۔

    ماہرین کے مطابق سمندر سے اٹھنے والا بگولہ بعض اوقات طوفان کی شکل بھی اختیار کر لیتا ہے، ماہرین کا کہنا ہے تارنیڈو طرز کا واٹر اسپاؤٹ زیادہ تر گرم پانی میں بنتا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے سمندرمیں پیدا ہونے والایہ منظر بارش برسانے والا سسٹم ہے جو جلد بلوچستان میں داخل ہوکرتیز بارشوں کا سبب بنے گا، اور تیز ہوا کے باعث سمندر کی سطح متاثر ہونے سے یہ صورتحال نظر آ رہی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سسٹم جلد بلوچستان میں داخل ہو گا اور موسلا دھار بارشیں ہوں گی۔

     

    Tornado off Gwadar coast panics fishermen by arynews

  • ڈھائی میٹر لمبی نایاب نسل کی گٹار فش پکڑی گئی

    ڈھائی میٹر لمبی نایاب نسل کی گٹار فش پکڑی گئی

    گوادر : بلوچستان میں پسنی کے ساحل پر نایاب نسل کی مچھلی پکڑی گئی۔ مچھلی شکار کے دوران ماہی گیروں کے جال میں پھنسی تھی۔

    محکمہ وائلڈ لائف کے تربیت یافتہ عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نایاب نسل کی مچھلی کوبچا کر دوبارہ سمندر میں چھوڑ دیا۔

    پسنی کے ساحل سے پکڑی جانے والی ڈھائی میٹر لمبی مچھلی کوگٹار فش کہاجاتا ہے۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف کے مطابق مچھلی مقامی ماہی گیروں کے جال میں پھنسی جس کے بعد نایاب مچھلی کوریسکیو کیا گیا۔

    پسنی کےساحل سے پکڑی گئی مچھلی دنیا کی نایاب قسم کی مچھلی ہے جو سمندر میں بہت کم پائی جاتی ہے۔

    گٹار فش عام طور پر سمندر کی تہہ میں گارے اور ریت کے اندر رہنے کی عادی ہیں اور سمندری کیڑے مکوڑے کھاکر گزاراکرتی ہیں ۔

    یہ پانی کی تینوں اقسام نمکین ،تازے اور کھارے پانی میں رہ سکتی ہیں ۔یہ عام طور پر سمندر میں 30میٹر پانی کے نیچے رہتی ہیں اور ماہی گیروں کا شکار بننے سے اکثراوقات محفوظ رہتی ہیں ۔


    Rare Fish Discovered From Pasni Beach by arynews

  • گوادر: جیوانی میں سول ایوی ایشن کےریڈار پرحملہ، 2 افسرشہید

    گوادر: جیوانی میں سول ایوی ایشن کےریڈار پرحملہ، 2 افسرشہید

    کوئٹہ: گوادر کے علاقےجیوانی میں واقع سول ایوی ایشن کے ریڈار پردہشت گردوں کے حملے میں انجینئر شہید ہوگیا۔دہشت گردایک افسرکو اغوا کرکےلے گئے جبکہ کچھ ہی دیر بعد مغوی کی لاش برآمد ہوگئی، حملے میں سول ایوی ایشن کے سسٹم کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

    بلوچستان کاامن دشمنوں کوکھٹکنےلگادہشت گردوں نےجیوانی ائرپورٹ پر نصب ریڈارسسٹم پر حملہ کردیا حملہ آوروں کی فائرنگ سے ڈیوٹی پر موجودانجنئیرخلیل اللہ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ الیکٹرانک سپروائزر الطاف حسین زخمی ہوئے۔

    ذرائع کے مطابق دہشت گردایک افسرکو اغواکرکے ساتھ بھی لے گئے جبکہ کچھ دیر بعد مغوی افسر کی لاش برآمد ہوگئی، ذرائع کے مطابق حملے میں مواصلاتی نظام کو ناقابل تلافی پہنچاہے۔

    سول ایوی ایشن کے بیک اپ سسٹم کے باعث پروازوں کے شیڈول متاثر نہیں ہو گا،واقعہ کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

  • چین ایل این جی پائپ لائن منصوبہ میں سرمایہ کاری کریگا

    چین ایل این جی پائپ لائن منصوبہ میں سرمایہ کاری کریگا

    اسلام آباد: چین گوادرسے نوابشاہ تک بچھائی جانے والی ایل این جی پائپ لائن کیلئے پچاسی فیصد سرمایہ کاری فراہم کرے گا,تفصیلات کے مطابق یہ ڈیل بھی چین کی جانب سے کی جانے والی بیالیس ارب ڈالر کے سرمایہ کاری پروگرام کا حصہ ہے ۔

    اس منصوبے میں ایل این جی ٹرمینل اور پائپ لائن شامل ہیں۔ تین ارب ڈالر مالیت کے اس منصوبے میں ایک ارب ڈالر پائپ لائن کیلئے جبکہ دو ارب ڈالر ٹر مینل کی تعمیر کیلئے درکار ہونگے۔

    چین گودار سے نوابشاہ تک بچھائی جانے کیلئے پچاسی فیصد فنانسنگ فراہم کرے گا۔اس پائپ لائن سے پچاس کروڑ کیوبک فیٹ گیس کی یومیہ ترسیل ہوسکے گی۔

  • گوادر پورٹ ملکی معیشت کے لئے اہم ہے،نیول چیف

    گوادر پورٹ ملکی معیشت کے لئے اہم ہے،نیول چیف

    پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد آصف سندیلہ نے کہا ہے گوادر پورٹ کو آپریشنل بنانے کے لئے پاک بحریہ ہر ممکن مدد فراہم کرے گی

    کراچی میں پاک بحریہ کی ساحلی تنصیبات کا دورہ کے موقع پر ان کا کہنا تھا آپریشنل تیاری ہماری اولین ترجیح ہے۔ 
     
    گوادر پورٹ ملکی معیشت کے لئے اہم ہےگوادر پورٹ کو آپریشنل بنانے کے لئے پاک بحریہ ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔ دورے کے موقع پر نیول چیف کو پاک بحریہ کی آپریشنل تیاری سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔