Tag: گوالمنڈی تھانے

  • کوئٹہ: پولیس وین پر بم حملہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

    کوئٹہ: پولیس وین پر بم حملہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

    کوئٹہ: چہلم کربلا شہدا کے موقع پر کوئٹہ میں پولیس وین کے قریب ہونے والے دھماکے نے خو ف و ہراس پھیلا دیا تاہم دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ نیو افغان روڈ پر کمرے میں گیس بھر جانے سے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔

    کوئٹہ ہزار گنجی میں پولیس وین کو بم سے اڑانے کی کوشش کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکہ معمولی نوعیت کا تھا جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    چہلم کربلا شہدا کے موقع پر پولیس پر ہونے والے حملے نے علا قے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔ دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

    دوسری جانب پولیس کے مطابق گوالمنڈی تھانے کے حدود میں نیو افغان روڈ پر واقع گھر میں میاں بیوی سو رہے تھے کہ گیس لیکج کے باعث کمرے میں گیس بھر گئی اور دم گھٹنے کے باعث دونوں میاں بیوی جاں بحق ہوگئے ہیں، اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے لاشوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔

  • کوئٹہ: عثمان روڈ  پر قتل ہو نے والوں کا مقدمہ درج

    کوئٹہ: عثمان روڈ پر قتل ہو نے والوں کا مقدمہ درج

    کوئٹہ: کوئٹہ کے عثمان روڈ پر قتل ہو نے والے پانچ افراد کا مقدمہ گوالمنڈی تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب کوئٹہ میں عثمان روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے پانچ افراد کو قتل اور متعدد کو زخمی کردیا تھا اور فرار ہو گئے تھے۔ مذکورہ سانحہ کا مقدمہ گوالمنڈی تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے اور پولیس کی جانب سے واقع کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں۔

    پولیس کے مطابق مقدمہ مقتول دکاندار کے رشتہ دار افضل حسین کی مدعیت میں قتل اقدام قتل اور انسداد دہشتگردی کے دفعات کے تحت نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روزعثمان روڈ پر نامعلوم افراد نے تین دکانوں پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق دو زخمی ہوئے تھے۔