Tag: گواہ

  • زیادتی اور دہشت گردی کے مقدمات میں گواہوں کے تحفظ کے لیے اہم اقدام

    زیادتی اور دہشت گردی کے مقدمات میں گواہوں کے تحفظ کے لیے اہم اقدام

    پشاور: صوبہ خیبر پختونخواہ میں زیادتی اور دہشت گردی کے مقدمات میں گواہوں کے تحفظ کے لیے قانون تیار کرنے کا بل تیار کرلیا گیا، بل میں کہا گیا ہے کہ گواہوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے پروٹیکشن یونٹ بنایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ میں زیادتی اور دہشت گردی کے مقدمات میں گواہوں کے تحفظ کے لیے قانون تیار کیا جارہا ہے، صوبائی وٹنس پروٹیکشن ایکٹ 2021 اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کرلیا گیا۔

    مجوزہ بل میں کہا گیا ہے کہ زیادتی اور دہشت گردی کے مقدمات کے گواہوں کو تحفظ فراہم کیا جائے گا، سیکریٹری داخلہ کی سربراہی میں 7 رکنی وٹنس پروٹیکشن بورڈ قائم کیا جائے گا۔

    بل میں کہا گیا ہے کہ بورڈ کی ذمہ داری پالیسی گائیڈ لائنز اور مانیٹرنگ کرنا ہوگی، گواہوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے پروٹیکشن یونٹ بنایا جائے گا۔ یونٹ عدالتی کیس کی نوعیت کے مطابق گواہ کی سیکیورٹی کا تعین کرے گا۔

    بل کے مطابق گواہ کی جان و مال کا تحفظ یونٹ کی ذمہ داری ہوگی، حالات کے پیش نظر گواہ کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے گا، گواہ کو مالی تعاون دینا بھی وٹنس پروٹیکشن یونٹ کی ذمہ داری ہوگی۔

    بل میں کہا گیا کہ گواہوں کی جانچ پڑتال اور تصدیق بھی وٹنس پروٹیکشن یونٹ کرے گا۔

  • نوازشریف کےغیرملکی کرنسی اکاؤنٹ کی تفصیلات عدالت میں پیش

    نوازشریف کےغیرملکی کرنسی اکاؤنٹ کی تفصیلات عدالت میں پیش

    اسلام آباد : احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کے دوران نوازشریف کےغیرملکی کرنسی اکاؤنٹ کی تفصیلات عدالت میں پیش کردی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کررہے ہیں۔

    عدالت میں سماعت کے دوران استغاثہ کے 3 گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے جن میں ملک طیب، عمردراز اور مختاراحمد شامل ہیں۔

    احتساب عدالت میں نوازشریف کے اکاؤنٹ سے مریم نواز اور دیگر افراد کو جاری چیک کی تفصیلات پیش کردی گئیں۔

    عدالت میں پیش کی گئی تفصیلات کے مطابق نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازکو13 جون 2015 کو 12 ملین روپے کا چیک دیا گیا۔

    استغاثہ کے گواہ کے مطابق مریم نوازکے نام 15 نومبر2015 کو28.8 ملین روپے کاچیک دیا گیا، نواز شریف نے مریم نوازکو14 اگست 2016 کو19.5 ملین روپےکا چیک دیا۔

    سابق وزیراعظم نوازشریف کے غیرملکی کرنسی اکاؤنٹ کی تفصیلات احتساب عدالت میں پیش کردی گئیں۔

    احتساب عدالت میں پیش کی گئی تفصیلات کے مطابق حسین نواز نے 30جون 2010 کو60 ہزار500 ڈالرز نوازشریف کوبھیجے۔

    حسین نواز نے 20 نومبر 2011 کو 90 ہزار ڈالرزنواز شریف کو بھیجے جبکہ 19ا کتوبر 2012 کونواز شریف نے 3 بار8 لاکھ ڈالرز بینک سے نکلوائے۔

    عدالت میں جمع کرائی گئی تفصیلات کے مطابق 30اپریل 2013 کو 4 چیکس سے 10 لاکھ ڈالرز پاکستانی اکاونٹ میں منتقل کیے گئے۔

    سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نوازاستثنیٰ کے باعث احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوں گی۔


    نوازشریف کی نیب ریفرنسزکویکجا کرنےکی درخواستیں مسترد


    خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق نا اہل وزیراعظم نوازشریف کی نیب ریفرنسز کو یکجا کرنے کی درخواستیں مسترد کردیں تھی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز سماعت پر احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی ایک ہفتے کے لیے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی تھی۔

    عدالت نے مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست میں ردوبدل کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کا استثنیٰ 15 دسمبر تک برقرار رکھا تھا۔

    واضح رہے کہ شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز میں 5 گواہوں کے بیانات ریکارڈ ہوچکے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔