Tag: گواہوں کے بیانات قلمبند

  • سربراہ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا نکاح کیس: چاروں گواہوں کے بیانات قلمبند

    سربراہ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا نکاح کیس: چاروں گواہوں کے بیانات قلمبند

    اسلام آباد : سربراہ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے نکاح کیس میں چاروں گواہوں کے بیانات قلمبند ہوگئے، جس کے بعد نکاح کیس کی سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سربراہ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے نکاح کیس کی سماعت ہوئی۔

    نکاح کیس کی سماعت سول جج قدرت اللہ نےکی، درخواست گزار کے وکیل رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔

    خاور مانیکا کےگھریلو ملازم گواہ لطیف نے اپنا بیان ریکارڈکروادیا ، نکاح کیس کے چاروں گواہوں کے بیانات قلمبند ہوگئے ہیں۔

    عدالت نے کیس کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر دلائل طلب کرتے ہوئے نکاح کیس کی سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کردی۔

    درخواست گزار کے وکیل اگلی سماعت پرکیس کے قابل سماعت ہونے پر دلائل دیں گے۔