Tag: گوتم گمبھیر

  • گوتم گمبھیر فائنل میں پہنچنے کے باوجود ٹیم کی کارکردگی سے خوش کیوں نہیں؟

    گوتم گمبھیر فائنل میں پہنچنے کے باوجود ٹیم کی کارکردگی سے خوش کیوں نہیں؟

    بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر ٹیم کے چیمپئنز ٹرافی کے فائئنل میں پہنچنے پر بھی مطمئن نہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت نے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی میچ کے بعد پریس کانفرنس میں گوتم گمبھیر نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں چاہتے ہیں کھیل میں مسلسل بہتری آئے تو آپ یہ نہیں کہتے کہ کھیل میں بالکل پرفیکٹ ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے ابھی تک اپنی بہترین کرکٹ نہیں کھیلی ہے اور میں اپنی کارکردگی سے کبھی بھی مکمل طور پر کبھی مطمئن نہیں ہوگا۔

    گوتم گمبھیر نے فائنل سے متعلق کہا کہ ہمارے پاس اب بھی ایک میچ باقی ہے امید ہے کہ ہم اس میچ میں اپنی بہترین کرکٹ کھیل سکیں گے۔

    ہیڈ کوچ نے کہا کہ ہم اپنے مخالفین کے خلاف میدان میں بے رحم ہونا چاہتے ہیں اور میدان سے باہر ہم عاجز رہنا چاہتے ہیں۔

    واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا فائنل دبئی میں اتوار 9 مارچ کو بھارت اور نیوزی یلنڈ کے مابین کھیلا جائے گا۔

  • بھارتی ڈریسنگ روم میں نیا تنازع، اسٹار کھلاڑی نے گوتم گمبھیر پر الزام لگادیا

    بھارتی ڈریسنگ روم میں نیا تنازع، اسٹار کھلاڑی نے گوتم گمبھیر پر الزام لگادیا

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے ڈریسنگ روم میں نیا تنازع سامنے آیا ہے، اسٹار کھلاڑی نے گوتم گمبھیر کو چیمپئنز ٹرافی سے ڈراپ کرنے کا ذمہ دار ٹھہرادیا۔

    چیمپئنزٹرافی میں پاک بھارت اہم میچ سے قبل ٹیم انڈیا میں سب کچھ ٹھیک ہے یا نہیں؟ یہ سوال بھارتی میڈیا میں زیرگردش ہے، بھارتی ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف وائٹ بال سیریز میں شاندار کارکردگی دکھائی تھی مہمان ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی میں 4-1 سے اور ون ڈے میں 3-0 سے کلین سوئپ کیا تھا۔

    ٹائمز ناؤ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق ایک اعلیٰ بھارتی کرکٹر نے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر پر الزام لگایا ہے کہ انھوں نے انہیں بھارت کی چیمپئنز ٹرافی الیون میں انھیں بطور وکٹ کیپر پہلا انتخاب نہیں سمجھا۔

    رپورٹ میں اس وکٹ کیپر بلے باز کا نام نہیں بتایا گیا اور نہ ہی اس بات کی تصدیق کی گئی کہ آیا وہ کھلاڑی بھارت کی چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ کا حصہ ہے یا نہیں ہے۔

    تاہم چوں کہ اسٹار کھلاڑی کے طور پر وکٹ کیپر بیٹر کا تذکرہ کیا گیا ہے اس لیے اس پوزیشن کو دیکھتے ہوئے اندازہ لگانے کے لیے بھارتی ٹیم میں اتنے زیادہ نام نہیں ہیں۔

    ذرائع نے ٹائمز ناؤ کو بات چیت میں تصدیق کی ہے کہ بھارت کا ایک موجودہ وکٹ کیپر ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر سے ناخوش ہے۔ یہ کھلاڑی فی الحال ون ڈے کے لیے پلیئنگ الیون میں پہلا انتخاب نہیں ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس بھارتی کرکٹر کو لگتا ہے کہ 50 اوور کے فارمیٹ میں اس کی جگہ نہ ہونے کے پیچھے کوئی خاص وجہ ہے۔
    خیال رہے کہ بھارت اپنا پہلا میچ آج 20 فروری کو بنگلہ دیش کے خلاف شیڈول ہے جبکہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم میچ 23 فروری کو ہوگا۔

  • چیمپئنز ٹرافی: گوتم گمبھیر نے کس سے امیدیں لگا لیں؟

    چیمپئنز ٹرافی: گوتم گمبھیر نے کس سے امیدیں لگا لیں؟

    بھارتی ٹیم کی حالیہ کارکردگی گوکہ اچھی نہیں مگر ان کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے کچھ کھلاڑیں سے امیدیں باندھی ہیں۔

    بھارت کو حال ہی میں سری لنکا اور نیوزی لینڈ نے وائٹ واش کیا۔ آسٹریلیا سے سیریز ہار کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل سے باہر ہوئے۔ اس ہار میں بڑا کردار ٹیم کے کپتان روہت شرما اور سینئر بیٹر ویرات کوہلی کی مسلسل خراب پرفارمنس بنی۔

    طویل دورانیے کے میچز کے بعد اب بھارت کو چیمپئنز ٹرافی کا چیلنج درکار ہے۔ روہت شرما اور ویرات کوہلی کی فارم پر سوالیہ نشان لگا ہوا ہے۔ ایسے میں بلیو شرٹس کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔

    گوتم گمبھیر نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنے دو تجربہ کار کھلاڑیوں روہت شرما اور ویرات کوہلی سے امیدیں باندھ لی ہیں۔

    ہیڈ کوچ نے بھارت میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ دونوں پلیئر انتہائی تجربہ کار اور زیرک ہیں اور آئی سی سی ایونٹ میں بہت اہم ہوں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ حالیہ میچز میں ان کی پرفارمنس کچھ اچھی نہیں رہی ہے، لیکن پھر بھی چیمپیئنز ٹرافی میں ان دونوں کا کردار خاصا اہم ہوگا۔

    واضح رہے کہ دونوں بڑے کھلاڑیوں کی ناقص فارم کے باعث بی سی سی آئی نے روہت شرما اور ویرات کوہلی دونوں کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کا پابند کیا تھا تاہم رانجی ٹرافی میں ایک دہائی بعد شرکت کرنے والے یہ دونوں بلے باز یہاں بھی ناکام رہے۔

    https://urdu.arynews.tv/champions-trophy-2025-champion-2017-pakistani-squad-and-currend-squad/

  • بھارتی کرکٹر نے اپنے اور گوتم گمبھیر کے تنازع میں وسیم اکرم کو بھی کھینچ لیا

    بھارتی کرکٹر نے اپنے اور گوتم گمبھیر کے تنازع میں وسیم اکرم کو بھی کھینچ لیا

    بھارت کے سابق کرکٹر نے اپنے اور موجودہ ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کے درمیان تنازعے میں پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم کو بھی کھینچ لیا ہے۔

    گوتم گمبھیر اپنی جارح مزاج شخصیت کے لیے مشہور ہیں اور ماضی میں ان کی مہندر سنگھ دھونی اور ویرات کوہلی جیسے کرکٹرز سے بھی ان بن کی خبریں میڈیا کی زینت بنتی رہی ہیں، بھارت کے ایک اور کرکٹر منوج تیواڑی اور ان کی چپقلش بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔

    رانجی ٹرافی 2015 کے دوران دہلی اور بنگلا کے درمیان ہونے والے میچ میں دونوں میں تلخ کلامی ہوئی تھی اور بات کافی بڑھ گئی تھی جبکہ اسے بھارتی کرکٹ کی تاریخ کے چند بدترین واقعات میں سے ایک کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔

    منوج تیواڑی نے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ جب میں نے 2010 میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز جوائن کی تو پہلے میرے اور ان کے تعلقات ٹھیک مگر پھر انھوں نے اپنا آپا کھو دیا اور مجھے بات بات پر ڈانٹنے لگے ان کی استعمال کیے گئے الفاظ بہت تکلیف دینے والے ہوتے تھے۔

    بھارت کے سابق بیٹر نے بتایا کہ جب ہم کےکے آر میں ٹیم میٹ تھے تو ایڈن گارڈن میں ہماری بحث ہوئی، گوتم نے مجھے کہا کہ آج کے بعد تجھے کبھی نہیں کھلاؤں گا، اس دوران بولنگ کوچ وسیم اکرم بھی وہاں آگئے اور انھوں نے معاملے کو سنبھالا۔

    منوج کا مزید کہنا تھا کہ میں اس وقت کولکتہ کے ان چند کرکٹرز میں سے ایک تھا جو تواتر کے ساتھ کارکردگی دکھا رہے تھے، اس وقت میڈیا مجھ پر توجہ دیتا تھا تو ان چیزوں پر گوتم کا ری ایکشن اچھا نہیں ہوتا تھا۔

  • گوتم گمبھیر کے ساتھ کشیدہ تعلقات سے متعلق روہت شرما نے خاموشی توڑ دی

    گوتم گمبھیر کے ساتھ کشیدہ تعلقات سے متعلق روہت شرما نے خاموشی توڑ دی

    بھارتی کپتان روہت شرما نے حالیہ میڈیا رپورٹس کے بعد گوتم گمبھیر کے ساتھ اپنے تعلقات پر خاموشی توڑتے ہوئے اظہار خیال کیا ہے۔

    بارڈر گواسکر ٹرافی میں روہت شرما کی خراب فارم کے بعد ٹیسٹ اور ون ڈے میں بھارت کے کپتان کے طور پر ان کی پوزیشن اس خطرے میں ہے اور بھارتی بورڈ بھی اس پر غور کررہا ہے، ان کی خراب فارم کے علاوہ آسٹریلیا میں کوچ اور دیگر پلیئرز کے حوالے سے کچھ تنازعات بھی سامنے آئے تھے۔

    بھارتی ڈریسنگ روم کی باتیں میڈیا میں لیک ہوئی تھی اور پھر روہت کپتان ہونے کے باوجود اپنی خراب فارم کی وجہ سے آخری ٹیسٹ سے باہر ہو گئے تھے۔

    میڈیا رپورٹس میں اشارہ دیا گیا تھا کہ وہ گوتم گمبھیر سے تنازعات کے بعد کپتانی کھو سکتے ہیں، تاہم ہفتے کو اجیت اگرکر نے انگلینڈ کے ون ڈے اور 2025 چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارتی اسکواڈ کا اعلان کیا جس کے کپتان روہت شرما برقرار ہیں۔

    ایک پریس کانفرنس کے دوران بات کرتے ہوئے روہت نے کہا کہ ہم دونوں اس بارے میں بالکل واضح ہیں کہ ہم کیا کرنا چاہتے ہیں، میں یہاں بیٹھ کر یہ بات نہیں کرسکتا کہ پردے کے پیچھے کیا ہوتا ہے کیوں کہ ہر میچ کی حکمت عملی مختلف ہوتی ہے۔

    روہت شرما نے کہا کہ میرے ذہن میں چیزیں بہت واضح ہیں گوتم گمبھیر ٹیم کے کوچ ہیں، جب ہم میدان میں داخل ہوتے ہیں، تو گوتم کو اعتماد ہوتا ہے کہ کپتان میدان میں کیا کر رہا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ بنیادی بات جو ہوتی ہے وہ صرف میدان سے باہر ہوتی ہیں، ایک بار جب ہم میدان میں اترتے ہیں تو پھر یہ اس بات پر منحٓصر ہوتا ہے کہ میں میدان میں کیا کرتا ہوں۔

    بھارتی کپتان روہت شرما کا مزید کہنا تھا کہ اس قسم کا اعتماد ہمیں ایک دوسرے پر ہوتا ہے، ایسا ہی ہونا چاہیے اور ایسا ہی ہوتا ہے۔

  • گوتم گمبھیر نے ڈریسنگ روم کی باتیں لیک کرنے کا الزام سرفراز خان پر لگا دیا

    گوتم گمبھیر نے ڈریسنگ روم کی باتیں لیک کرنے کا الزام سرفراز خان پر لگا دیا

    بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں ڈریسنگ روم کی باتیں لیک کرنے کا الزام نوجوان بیٹر سرفراز خان پر لگادیا۔

    بارڈر گواسکر ٹرافی میں آسٹریلیا نے بھارت کو 3-1 سے شکست دی جس کے بعد بھارت کا چیمپئن شپ کے فائنل کھیلنے کا خواب بھی چکنا چور ہوگیا، بھارت صرف ایک ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو ہرا سکا۔

    تاہم عبرتناک شکست کے بعد ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کی کرسی خطرے میں ہونے کی خبریں بھی سامنے آئیں۔

    اب گوتم گمبھیر نے ڈریسنگ روم کی خبریں لیک کرنے کا الزام بھی سرفراز خان پر لگادیا ہے اور کہا کہ ڈریسنگ روم کی خبریں سرفراز خان لیک کررہے تھے۔

    رپورٹ کے مطابق گمبھیر نے یہ الزام بی سی سی آئی کے اسٹیک ہولڈرز کی میٹنگ کے دوران لگایا اور کہا کہ یہ سرفراز ہی تھا جس نے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد ڈریسنگ روم کے بارے میں میڈیا میں معلومات لیک کی تھیں۔

    رپورٹ میں یہ بھی شامل کیا گیا کہ بی سی سی آئی کے اسٹیک ہولڈرز سرفراز سے خوش نہیں ہیں اور جب تک گمبھیرٹیم کے ہیڈ کوچ ہے سرفراز کا بھارت کے لیے کھیلنے کا امکان نہیں۔

    تاہم رپورٹ میں اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی کہ آیا گمبھیر کے پاس سرفراز کے خلاف کوئی ثبوت ہے یا نہیں۔

    واضح رہے کہ بارڈر گواسکر ٹرافی کے دوران بھارتی ٹیم کے سرفراز خان کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلے اور بینچ پر بیٹھ کر سارے میچ دیکھتے رہے۔

  • ’’گمبھیر کی تو آسٹریلیا میں اوسط ہی 23 ہے وہ بھارت کو کیا میچز جتواتے!‘‘

    ’’گمبھیر کی تو آسٹریلیا میں اوسط ہی 23 ہے وہ بھارت کو کیا میچز جتواتے!‘‘

    آسٹریلیا کے خلاف عبرتناک شکست کے بعد سے بھارتی ٹیم اور کوچ گوتم گمبھیر تنقید کی زد میں ہیں، ایسے میں سابق انگلش کرکٹر بھی میدان میں آگئے۔

    ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کو 10 سال بعد بارڈر- گواسکر ٹرافی ہارنے کے بعد کافی تنقید کا سامنا ہے، انگلینڈ کے سابق بھارتی نژاد اسپنر مونٹی پنیسر نے بھارتی ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کا سخت تنقیدی جائزہ لیتے ہوئے سوال کیا ہے کہ کیا بھارتی کھلاڑی سابق اوپنر کو ٹیم میں ’سنجیدگی‘ سے لیتے ہیں۔

    نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف بیک ٹو بیک سیریز ہارنے کی وجہ سے بھارتی ٹیم پہلی بار ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی ہے۔

    سابق انگلش اسپنر مونٹی پنیسر نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ شاید گمبھیر پر کام کا بوجھ بہت زیادہ ہے۔ وہ ابھی کوچ کے طور پر راہول ڈریوڈ کی جگہ آئے ہیں، بعض اوقات اس طرح کا فیصلہ کچھ سینئر کھلاڑیوں کے لئے مشکل ہوسکتا ہے۔

    سینئر کھلاڑی حقیقت میں سوچ رہے ہوں گے، کچھ سال پہلے وہ ہمارے ساتھی تھے، اب وہ ہمیں بتا رہے ہیں کہ کرکٹ کیسے کھیلی جائے”،

    انھوں نے مزید کہا کہ یہ سب چیزیں مشکل ہوسکتی ہیں اور گوتم کا ریکارڈ (بطور بلے باز) آسٹریلیا یا انگلینڈ میں اچھا نہیں ہے، آسٹریلیا میں گمبھیر کی اوسط 23 ہے، انگلینڈ میں بھی اس کی اوسط اچھی نہیں رہی۔

    مونٹی پینسر نے کہا کہ وہ سوئنگ ہوتی ہوئی گیند کو اچھی طرح سے نہیں کھیلتے تھے، مجھے لگتا ہے کہ سلیکٹرز سوچ رہے ہوں گے کہ کیا گمبھیر کو بطور کوچ سنجیدگی سے لیا جارہا ہوگا،

    حکام سوچ رہے ہوں گے کیا ہمیں ٹیسٹ میں گوتم کی جگہ شاید وی وی ایس لکشمن جیسے کسی سابق کرکٹر کو لانا چاہیے، وہ راہول ڈریوڈ سے کافی مماثلت رکھتے ہیں۔

  • گمبھیر کوچنگ کیلئے پہلا انتخاب نہیں تھے، نہ انکی جگہ محفوظ ہے، بھارتی آفیشل نے بھانڈا پھوڑدیا

    گمبھیر کوچنگ کیلئے پہلا انتخاب نہیں تھے، نہ انکی جگہ محفوظ ہے، بھارتی آفیشل نے بھانڈا پھوڑدیا

    بھارتی ٹیم کی بدترین پرفارمنس کے بعد نئے نئے انکشافات سامنے آرہے ہیں، اب گوتم گمبھیر کے حوالے سے چشم کشا انکشاف سامنے آیا ہے۔

    جون 2024 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد گوتم گمبھیر کے بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر منصب سنبھالا تھا، اس سے قبل بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ رہنے والے راہول ڈریوڈ کے جانشین کے طور پر گوتم کو کافی چھان بین کے بعد بی سی سی آئی نے چنا تھا۔

    سابق بھارتی اوپنر کے پاس کسی انٹرنیشنل ٹیم کی کوچنگ کرنے کا کوئی خاص تجربہ نہیں تھا، تاہم بی سی سی آئی کے کرتا دھرتاؤں نے آئی پی ایل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے لیے ان کی کامیاب کوچنگ دیکھ کر انھیں بطور ہیڈ کوچ منتخب کیا تھا۔

    تاہم آسٹریلیا میں بھارتی ٹیم کی بدترین پرفامنس کے بعد اب خبریں آئی ہیں کہ اگر ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل اپنی پرفارمنس بہتر نہیں بنائی تو ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کی پوزیشن کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

    بھارتی بورڈ کے ایک آفیشل نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ابھی ایک ٹیسٹ میچ باقی ہے اس کے بعد چیمپئنز ٹرافی ہونا ہے، اگر ٹیم کی پرفارمنس بہتر نہیں ہوتی تو پھر گوتم گھمبیر کی جگہ بھی محفوظ نہیں رہے گی۔

    بی سی سی آئی کے حکام نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ گوتم گمبھیر کوچنگ کے لیے پہلی چوائس نہیں تھے بلکہ ان کی جگہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ وی وی ایس لکشمن کوچنگ کے لیے پہلا انتخاب تھے۔

    انھوں نے کہا کہ گوتم کبھی بھی پہلا انتخاب نہیں تھے کیوں کہ بہت سے غیرملکی کوچز نے تینوں فارمیٹس میں بھارتی ٹیم کی کوچنگ کرنے سے انکار کردیا تھا اس کے گوتم پر کمپرومائز کیا گیا تھا۔

  • ’’میدان میں کوئی دوست نہیں، تم کوئی آئی پی ایل نہیں کھیل رہے!‘‘

    ’’میدان میں کوئی دوست نہیں، تم کوئی آئی پی ایل نہیں کھیل رہے!‘‘

    آسٹریلیا کے سابق کپتان مائیکل کلارک نے کہا ہے کہ میدان میں کوئی دوست نہیں ہوتا، یہ انٹرنیشنل کرکٹ ہے پلیئرز کوئی آئی پی ایل نہیں کھیل رہے۔

    بھارتی ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے بورڈر گواسکر ٹرافی سے قبل جارحانہ بیان دیا تھا، پریس کانفرنس کے دوارن گوتم اپنے لب وہ لہجے میں کچھ اس طرح کی باتیں کی تھیں جس پر مداحوں اور کرکٹر ماہرین ان کے طرز گفتگور پر اظہار خیال کرتے نظر ائے تھے۔

    اب سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے گوتم گمبھیر کے جارحانہ طرز عمل کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسی طرح کی سوچ اور طرز عمل ہونا چاہیے تاکہ آئی پی ایل نے جو دوستیاں بنائی ہیں اس سے باہر نکل کر میدان میں ایک دوسرے کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالی جاسکیں۔

    کلارک نے کہا آج کل جارحانہ طرز عمل مشکل ہوگیا ہے کیوں کہ آپ مخالف ٹیم کے پلیئرز کے ساتھ آئی پی ایل یا کسی لیگ میں ایک ہی ٹیم میں کھیل رہے ہوتے ہیں۔

    میرے خیال میں جب میں نے آئی پی ایل کھیلا اور اس ایونٹ کے کھیلنے سے قبل کافی مختلف حالات تھے، میرے خیال میں اسی لیے بھارتی ٹیم نے آخری دو بار آسٹریلیا میں ہونے والی سیریز میں کامیابی حاصل کی ہے۔

    مائیکل کلارک نے کہا کہ تمام کھلاڑیوں کو یہ اچھی طرح سے سمجھنا چاہیے کہ جب آپ اپنے ملک کے لیے کھیل رہے ہوں تومیدان میں کوئی دوست نہیں ہے۔

    آپ کی میدان سے باہر دوستی ہے ٹھیک ہے لیکن میدان میں کوئی دوستی نہیں دکھنی چاہیے، آپ کوئی آئی پی ایل نہیں کھیل رہے کہ جس میں آپ مخالف پلیئر کے ساتھ ایک ہی ٹیم میں موجود ہیں۔

  • گوتم گمبھیر کے لئے عدالت سے بری خبر

    گوتم گمبھیر کے لئے عدالت سے بری خبر

    بھارت کے سابق کرکٹر گوتم گمبھیر کی مشکلات میں دہلی کی عدالت کے حکم کے بعد اضافہ ہوسکتا ہے۔ عدالت نے سابق کرکٹر کے خلاف دھوکہ دہی کے معاملہ میں نئے سرے سے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے موجودہ ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر اور دیگر کو فلیٹ خریداروں کے ساتھ مبینہ دھوکہ دہی کے معاملے میں الزامات سے برات دینے کا سابق فیصلہ بھی مسترد کر دیا ہے۔

    مجسٹریٹ عدالت کے حکم کو خصوصی جج وشال گوگنے نے ایک طرف رکھتے ہوئے کہا کہ یہ گمبھیر کے خلاف الزامات پر فیصلہ کرنے میں ”ناکافی ذہنی اظہار“ کی عطاسی کرتا ہے۔

    رئیل اسٹیٹ کمپنیوں اور گمبھیر کے خلاف مبینہ دھوکہ دہی کا معاملہ درج کیا گیا تھا جو کمپنیوں کے جوائنٹ وینچر ڈائریکٹر اور برانڈ ایمبیسیڈر تھے۔

    عدالت میں جج نے کہا کہ گمبھیر واحد ملزم تھا جس کا برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر ”سرمایہ کاروں سے براہ راست رابطہ“ تھا۔

    عدالت نے کہا کہ گمبھیر کے برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر اس کے کردار کے علاوہ کمپنی کے ساتھ مالی معاملات بھی تھے اور وہ 29 جون 2011 اور یکم اکتوبر 2013 کے درمیان وہ ایک اضافی ڈائریکٹر تھے۔

    اس سے قبل بھارتی بیٹنگ اسٹار ویرات کوہلی کی حالیہ خراب فارم اور کم رنز بنانے پر تنقید کرنے والوں کو گمبھیر نے کرارا جواب دیدیا۔

    بنگلہ دیش کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز میں وریرات کوہلی کی پرفارمنس اوسط درجے کی رہی تھی جبکہ اس سے قبل بھی وہ ہوم سیریز میں اپنی بیٹنگ سے کوئی خاص تاثر چھوڑنے میں ناکام رہے تھے، کوہلی نے 2024 میں صرف تین ٹیسٹ میچز کھیے اور ایک بھی ففٹی اسکور نہ کرپائے۔

    بھارتی ہیڈ کوچ نے کہا کہ ویرات کے بارے میں میرے خیالات ہمیشہ سے بہت واضح رہے ہیں کہ وہ ایک عالمی معیار کا کرکٹر ہے، اس نے اتنے طویل عرصے تک پرفارم کیا ہے، وہ اب بھی رنز کا اتنا ہی بھوکا ہے جتنا کہ اپنے ڈیبیو کے وقت تھا۔