Tag: گوتم گمبھیر

  • گوتم گمبھیر ایک بار پھر جھوٹے ثابت ہوگئے

    گوتم گمبھیر ایک بار پھر جھوٹے ثابت ہوگئے

    پالی کیلے: بھارت کے سابق کرکٹر گوتم گمبھیر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر خاصی وائرل ہے جس پر اب گمبھیر نے جھوٹی وضاحت پیش کی ہے۔

    پیر کے روز کے سابق کرکٹر گوتم گمبھیر کی ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں وہ اسٹیڈیم سے باہر جاتے ہوئے تماشائیوں کو نعرے لگانے پر نازیبا اشارہ کرتے ہیں۔

    ایکس پر متعدد ویڈیوز وائرل ہیں جن میں گمبھیر کے پیچھے مختلف نعرے لگائے جارہے ہیں، کچھ بھارتی صارفین نے دعویٰ کیا کہ تماشائیوں نے گوتم کو دیکھ کر ‘کوہلی کوہلی’ کے نعرے لگائے تھے جس پر گمبھیر کو غصہ آیا اور انہوں نے یہ نازیبا حرکت کی۔

    دوسری جانب اس ویڈیو سے متعلق دیگر صارفین کا کہنا ہے کہ کوہلی کوہلی کے نعروں والی آواز کو ایڈٹ کیا گیا ہے، گمبھیر نے بھارت کے خلاف نعرے بازی کرنے والے پاکستانی شائقین کو یہ اشارہ کیا۔

    میڈیا سے گفتگو کے دوران جب صحافی نے سابق کرکٹر سے اس وائرل ویڈیو سے متعلق سوال کیا تو گوتم نے کہا سب سے پہلی بات تو یہ کہ سوشل میڈیا پر جو بھی دکھایا جاتا ہے وہ سب سچ نہیں ہوتا، لوگوں کا جو دل کرتا ہے چلاتے ہیں۔

    گوتم گمبھیر نے پاکستانی تماشائیوں پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا جو ویڈیو وائرل ہوئی اس کی سب سے بڑی سچائی یہ ہے کہ اگر آپ بھارت کے خلاف نعرے لگائیں گے، اگر آپ یہ کہیں گے کہ ہندوستان مردہ باد یا آپ کشمیر کے بارے میں بات کریں گے تو بندہ کوئی نہ کوئی ردعمل تو دے گا یا پھر بندہ ہنس کے چلا جائے گا۔

    کوہلی کی تعریف میں نعرے، گوتم گمبھیر کا پاکستانی فینز کو نازیبا اشارہ

    سابق کرکٹر نے دعویٰ کیا کہ کراؤڈ میں کچھ پاکستانی لوگ تھے جو بھارت کے خلاف چیزیں بول رہے تھے، اسی لیے میں نے یہ کیا۔

    کرکٹر کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا ان دعووں سے بھر گیا کہ یہ اس واقعے کی حقیقی ویڈیو نہیں ہے جس کی گوتم گمبھیر بات کررہے ہیں جبکہ یہ ایک پرانی ویڈیو کی وائس ہے جسے اس ویڈیو میں سیٹ کیا گیا ہے۔

    اصل ویڈیو

    فیکٹ چیک کے مطابق میچ کے دوران کسی بھی موقع پر کوئی ’’بھارت مخالف‘‘ نعرے نہیں لگائے گئے، یہ شواہد یقینی طور پر گمبھیر کے اس دعوے کی تائید نہیں کرتے ہیں کہ ان کے نازیبا  اشارہ عوام کے اس طرح کے نعروں کا ردعمل تھا۔

     فیکٹ چیک کے مطابق ’’بھارت مخالف‘‘ نعرہ درحقیقت ایک پرانے ویڈیو کی وائس ہے جسے ہٹا کر گمبھیر کے ویڈیو پر لگا دیا گیا ہے۔

    یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ سری لنکا کے ایک اسپورٹس جرنلسٹ نیبراز رمضان نے ’بھارت مخالف‘ نعروں کے دعوؤں کی تردید کی، انہوں نے ٹوئٹ میں کہا کہ ان کے کزن جو وہاں بیٹھے ہوئے تھے انہوں نے صرف ’’کوہلی کوہلی‘‘ کے نعرے سنے۔

    ان دعوؤں سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ گوتم گمبھیر پھر سے جھوٹے ثابت ہوگئے، ان کی  پاکستان اور مسلمانوں سے نفرت کھل کر سامنے آئی ہے، اس سے قبل بھی پاک بھارت میچ کے موقع پر گوتم گمبھیر نے ویرات کوہلی کی پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ دوستانہ اور خوشگوار ماحول میں بات چیت پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا تھا۔

  • گوتم گمبھیر نے بھارتی میڈیا سے انوکھا شکوہ کر ڈالا

    گوتم گمبھیر نے بھارتی میڈیا سے انوکھا شکوہ کر ڈالا

    بھارت کے سابق کھلاڑی گوتم گمبھیر نے گراؤند میں لڑائی سے متعلق سوال کرنے پر صحافی سے شکوہ کرنے لگے۔

    گوتم گمبھیرکی حال ہی میں آئی پی ایل میں اپنے ہی بورڈ کے کھلاڑی ویرات کوہلی سے لڑائی کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی تاہم ماضی میں بھی انہیں کئی بار پاکستان کے کھلاڑیوں سے الجھتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

    گوتم گمبھیر کی ایک ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے، انٹرویو کے دوران ان سے بھارتی اینکر کی جانب سے سوال کیا گیا کہ آپ پاکستانی کھلاڑیوں کو لڑائی میں کہتے کیا تھے؟

    سوال کے جواب میں گوتم گمبھیر  نے صحافی سے شکوہ کیا اور بولے آپ لوگ صرف میری لڑائیاں ہی دیکھاتے ہیں کیونکہ ان سے آپ کو ریٹنگ ملتی ہے۔

    سابق بھارتی کھلاڑی نے کہا کہ ورنہ مجھ سے زیادہ لڑائیاں تو عرفان پٹھان نے میدان میں لڑی ہوئی ہیں، میں نے تو صرف آفریدی سے لڑائی کی مگر عرفان نے6 پاکستانی کھلاڑیوں سے لڑائی کرچکے ہیں۔

     یار رہے کہ 2007 میں بھارت میں میچ کھیلتے ہوئے گوتم گمبھیر  نے جان بوجھ کر پاکستان کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو ٹکر ماری لیکن پھر آفریدی کا غصہ اور تیور دیکھ کر خود ہی ڈر کر چلتے بنے تھے۔

  • ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں شکست: گوتم گمبھیر اپنے ہی بورڈ پر برس پڑے

    ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں شکست: گوتم گمبھیر اپنے ہی بورڈ پر برس پڑے

    ممبئی: ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارت کے سابق کھلاڑی گوتم گمبھیر اپنے ہی بورڈ پر برس پڑے۔

    ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں ناقص کارکردگی پر جہاں بھارتی شائقین نے اپنی ٹیم کو تنقید کا نشانہ بنایا وہیں سابق بھارتی کرکٹرز نے بھی انڈین ٹیم کے کھلاڑیوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔

    لائیو شو میں صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بھارت کے سابق کھلاڑی گوتم گمبھیر نے بھارتی ٹیم کی آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے بورڈ میں صرف چند مخصوص کھلاڑیوں کی بے تحاشہ تشہیر کی جاتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دوسرے بورڈ میں ٹیم بڑی ہوتی ہے، ان کے لیے ایک کھلاڑی اہم نہیں  ہوتا، لیکن ہمارے بھارتی بورڈ میں ٹیم بڑی نہیں ہے کچھ ہی مخصوص کھلاڑی اہم ہیں۔

    فائنل میں شکست کے بعد ویرات کوہلی کی انسٹاگرام اسٹوری وائرل

    انہوں نے کہا کہ ہمارے کھلاڑی پان مصالحے کا اشتہار تک کرلیتے ہیں اور اپنی حثیت کا احساس نہیں کرتے، جس میں ہمارے بورڈ کے ساتھ میڈیا بھی شامل ہے۔

    بھارت کے سابق کھلاڑی نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے تمام اسٹیک ہولڈرز چند ہی کرکٹر کو پروموڑ کرتے ہیں جس میں میڈیا بھی شامل ہے اسی وجہ سے وہ اسٹار بن جاتے ہیں۔

    گوتم گمبھیر اور نوین الحق ویرات کوہلی سے الجھ پڑے

    انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں کچھ کھلاڑی ٹیم سے بھی بڑے ہوگئے ہیں۔ دیگرملکوں میں قومی ٹیمیوں کو اہمیت دی جاتی ہے لیکن بھارت میں لوگ ٹیم کے بجائے چند کھلاڑیوں کے دیوانے ہوتے ہیں۔

    گوتم گمبھیر نے کہا کہ براڈ کاسٹر اور میڈیا چند کھلاڑیوں کی پی آر کمپنی بن کر رہ گیا ہے، تین کھلاڑیوں کو بار بار دکھائیں گے تو وہی اسٹار بنیں گے۔

  • تلخ کلامی کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد کوہلی اور نوین کی ’انسٹا اسٹوری‘ وائرل

    تلخ کلامی کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد کوہلی اور نوین کی ’انسٹا اسٹوری‘ وائرل

    انڈین پریمیئر لیگ( آئی پی ایل) میں لکھنو سپر جائنٹس کے مینٹور گوتم گمبھیر اور افغان فاسٹ بولر نوین الحق کی رائل چیلنجرز بنگلور کے کھلاڑی ویرات کوہلی سے شدید تلخ کلامی کے بعد اب ویرات کوہلی اور افغان کرکٹر نوین الحق کی انسٹاگرام اسٹوری کے چرچے ہورہے ہیں۔

    گزشتہ روز لکھنؤ میں کھیلے گئے آئی پی ایل کے 43ویں میچ میں ویرات کوہلی کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور نے گوتم گمبھیر کی ٹیم لکھنؤ سپر جائنٹس کو 18 رنز سے شکست دی۔

    رائل چیلنجرز بنگلور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنائے اور لکھنؤ سپر جائنٹس کو جیت کے لیے 127 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں گمبھیر کی ٹیم 19.5 اوورز میں 108 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    میچ کے بعد ویرات کوہلی اور لکھنؤ سپر جائنٹس کے کھلاڑی ہاتھ ملانے لگے تو پہلے نوین الحق نے ویرات کوہلی سے الجھ پڑے جس کے بعد گوتم گمبھیر اور کوہلی کے بعد درمیان بھی جملوں کا تبادلہ ہوا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوین الحق اور گوتم گمبھیر کوہلی سے الجھ رہے ہیں، ایک اور ویڈیو میں کائل میئرز جب ویرات کوہلی سے بات کررہے ہیں تو گوتم گھمبیر انہیں ہاتھ پکڑ کر وہاں سے لے جاتے ہیں اور کوہلی کو بات نہیں کرنے دیتے۔

    جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گوتم گمبھیر اور نوین الحق کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے تاہم ان دونوں کھلاڑیوں نے انسٹاگرام پر ذومعنی اسٹوری لگائی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: گوتم گمبھیر اور نوین الحق ویرات کوہلی سے الجھ پڑے

    پہلے ویرات کوہلی نے انسٹاگرام پر ویرات نے سابق رومی شہنشاہ مارکس اوریلیس کے کہے گئے الفاظ والی تصویر شیئر کی جس کے مطابق ‘جو بھی کچھ ہم سنتے ہیں وہ لوگوں کی رائے یا خیال ہوتا ہے، حقیقت نہیں ہوتی، وہ سب جو ہم دیکھتے ہیں وہ لوگوں کا نقطہ نظر ہوتا ہے، سچائی نہیں ہوتی’۔

    ویرات کوہلی کی اسٹوری کے چند منٹس گزرے ہی تھے کہ نوین الحق نے ایک اسٹوری لگائی جس میں لکھا کہ’ آپ کو وہی ملتا ہے جس کے آپ مستحق ہیں اور ایسا ہی ہونا چاہیے اور ایسا ہی ہوتا ہے‘۔

  • کوہلی اور روہت کے حوالے سے سابق بھارتی کرکٹر کا اہم بیان

    ویرات کوہلی اور روہت شرما کے حوالے سے سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے کہا ہے کہ ان جیسے کھلاڑی آنے والے ایک روزہ کرکٹ ورلڈ کپ میں اہم کردار ادا کریں گے۔

    سابق بھارتی اوپنر بیٹر گوتم گمبھیر نے ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے بھارتی ٹیم کے انتخاب کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کو ایسے کھلاڑیوں کی شناخت کرنے کی ضرورت ہے جو بے خوف رویے کے ساتھ پچ پر کھیل سکیں۔

    واضح رہے کہ گوتم گمبھیر 2011 ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ تھے، انھوں نے اپنے تجربے کے پیش نظر کہا کہ کھلاڑیوں کے رویے تبدیل ہو گئے ہیں، جس کی وجہ سے کرکٹ کھیل متاثر ہوا ہے، اس لیے ایسے کھلاڑی شناخت کرنے ہوں گے جو رویوں کے حوالے سے مخصوص سانچے میں ڈھل سکیں۔

    گمبھیر نے کہا کہ ورلڈ کپ کے لیے ضروری ہے کہ صحیح کھلاڑیوں کو شناخت کیا جائے، تاکہ درست کمبنیشن بنے اور یہ نہ ہو کہ کھلاڑیوں کو کسی خاص طریقے سے کھیلنے پر مجبور کیا جائے۔

    سابق انڈین کرکٹر نے کہا کہ میرے خیال میں ویرات کوہلی، روہت شرما اور وہ تمام کھلاڑی جو وکٹ پر رہ سکتے ہیں اور اسپن کو واقعی اچھی طرح سے کھیل سکتے ہیں، آنے والے ورلڈ کپ میں ایک بڑا کردار ادا کریں گے۔

    گمبھیر نے رواں برس ون ڈے ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے زیادہ سے زیادہ ون ڈے کرکٹ کھیلنے پر بھی زور دیا، انھوں ںے کہا کہ اگر تین سے زیادہ فارمیٹ کھیلنے والے کھلاڑی وقفہ لینا چاہتے ہیں تو وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے وقفہ لیں، ون ڈے فارمیٹ سے بالکل بھی نہیں۔

  • گوتم گھمبیر  نے دھونی کیخلاف دوبارہ محاذ کھول لیا

    گوتم گھمبیر نے دھونی کیخلاف دوبارہ محاذ کھول لیا

    ممبئی: سابق بھارتی کرکٹر گوتم گھمبیر نے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کے خلاف دوبارہ محاذ کھول دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گوتم گھمبیر نے کہا کہ جب بھارت نے 2007 اور 2011 میں ورلڈ کپ جیتا تھا تو کہا جاتا تھا کہ یہ ورلڈ کپ دھونی نے جیتا ہے، اس سے پہلے  83 میں ورلڈ کپ جیتا تھا تو کہا گیا کہ وہ کپ کپل دیو نے جیتا۔

    گوتم گھمبیر  نے کہا کہ کیا یہ جیت بھارتی ٹیم کی نہیں ہوتی؟ ہم جب میچ جیتتے ہیں تو اس کا مطلب پوری ٹیم کی محنت ہوتی ہے جس میں کپتان کے علاوہ دوسرے پلیئر ہوتے ہیں جن کا ٹیم میں پھر پور حصہ ہوتا ہے۔

    سابق بھارتی کرکٹر گوتم گھمبیر  نے مزید کہا کہ اب میں امید کرتا ہوں کہ اگر اس بار ہم ورلڈ کپ جیت جاتے ہیں تو وہ صرف روہت شرما کی نہیں بلکہ بھارتی ٹیم کی جیت ہوگی۔

  • پاکستان کی جیت کے پٹاخے سہواگ اور گمبھیر سے برداشت نہ ہوئے!

    پاکستان کی جیت کے پٹاخے سہواگ اور گمبھیر سے برداشت نہ ہوئے!

    ٹی 20 ورلڈ کپ میں دونوں ٹیموں کے پہلے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں عبرت ناک شکست کے بعد بھارت کے کچھ علاقوں میں بھی پاکستان کی جیت پر خوشی سے آتش بازی کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جیت کا جشن بھارت میں بھی منایا گیا ہے، تاہم پاکستان کی جیت کی خوشی میں پٹاخے چلانا سابق بھارتی کھلاڑیوں وریندر سہواگ اور گوتم گمبھیر سے برداشت نہ ہوا، دونوں ٹوئٹر پر اس حوالے سے زہر اگلنے سے خود کو باز نہ رکھ سکے۔

    سابق بھارتی کرکٹر سہواگ نے ٹوئٹ کیا کہ دیوالی پر پٹاخے پھوڑنے پر پابندی ہے، لیکن کل رات بھارت میں کچھ جگہوں پر پاکستان کی جیت کا جشن آتش بازی کر کے منایا گیا لیکن اس پر کسی کی آواز نہیں نکلی۔

    سہواگ نے لکھا کہ شائقین کو جیت کی خوشی ضرور منانی چاہیے لیکن اگر کرکٹ میچ کی خوشی میں آتش بازی کی جا سکتی ہے تو دیوالی پر کیوں نہیں۔ سہواگ نے زہر اگلتے ہوئے کہا کہ یہ منافقت کیوں، سارا گیان تب ہی یاد آتا ہے۔

    ادھر سابق کھلاڑی گوتم گمبھیر نے بھی ٹوئٹ میں زہر اگلتے ہوئے لکھا ہے کہ پاکستان کی جیت کی خوشی میں جو لوگ آتش بازی کر رہے ہیں وہ بھارتی نہیں ہو سکتے، ہمیں اپنے کھلاڑیوں کے ساتھ کھڑا رہنا ہے، یہ شرم ناک ہے۔

    پاکستان نے بھارت کو ہرا کر تاریخ بدل ڈالی

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی 20 ورلڈ کپ کی تاریخ بدل ڈالی ہے، گرین شرٹس نے عالمی کپ میں بھارت سے کامیابی کا جمود توڑ کر تاریخی فتح کو یادگار بنایا، جو عرصے تک شائقین کو یاد رہے گی، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کی بھارت کے خلاف یہ پہلی کامیابی تھی۔

  • گوتم گمبھیر اپنے ہم شکل سے انتخابی مہم چلوانے لگے، تصویر سامنے آگئی

    گوتم گمبھیر اپنے ہم شکل سے انتخابی مہم چلوانے لگے، تصویر سامنے آگئی

    نئی دہلی: بی جے پی رہنما اور سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر اپنے ہم شکل سے انتخابی مہم چلوانے لگے جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نئی دہلی کے نائب وزیراعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے رہنما منیش سسوڈیا نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارت کے لوک سبھا انتخابات میں مشرقی دہلی سے بی جے پی امیدوار سابق ٹیسٹ کرکٹر گوتم گمبھیر اپنے ہم شکل کی مدد سے انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔

    عادم آدمی پارٹی کے رہنما منیش سسوڈیا نے کہا کہ دھوپ کی وجہ سے گوتم گمبھیر نے اپنے ہم شکل کو اپنی جگہ کھڑا کردیا ہے۔

    منیش سسوڈیا کا اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ فلموں میں اسٹنٹ ڈبل اور رنر کا تو سنا تھا لیکن انتخابی مہم میں ڈپلیکیٹ پہلی مرتبہ دیکھا ہے۔

    سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گوتم گمبھیر گرمی کی وجہ سے ایئرکنڈیشن کار میں بیٹھے ہیں جبکہ ان کا ہم شکل کیپ پہنے گاڑی پر کھڑا ہے، کارکن اسے ایسے ہار پہنا رہے ہیں جیسے وہ حقیقت میں بی جے پی رہنما ہیں۔

    واضح رہے کہ دو ماہ قبل سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے مودی کی جماعت بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

    گوتم گمبھیر کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کے وژن سے متاثر ہوکر بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے اور اپنے اس فیصلے پر خوش ہوں، انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے عوام کی خدمت کرنا چاہتا ہوں۔

  • خواجہ سراؤں کی تقریب میں بھارتی کرکٹر کی زنانہ لباس میں شرکت

    خواجہ سراؤں کی تقریب میں بھارتی کرکٹر کی زنانہ لباس میں شرکت

    نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے معروف کھلاڑی گوتم گمبھیر ایک تقریب میں زنانہ لباس پہن کر شریک ہوئے جس کی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔

    دراصل گوتم گمبھیر خواجہ سراؤں کی تقریب میں شریک ہوئے تھے اور انہوں نے یہ انداز خواجہ سراؤں کی حمایت اور اظہار یکجہتی کے طور پر اپنایا تھا۔

    تقریب میں گوتم گھمبیر نے نہ صرف ڈوپٹہ پہنا، بلکہ ماتھے پر بندیا بھی لگائی۔

    خیال رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے جب گوتم نے خواجہ سراؤں کی کسی تقریب میں شرکت کی ہے۔

    رواں برس انہوں نے رکشا بندھن کا تہوار بھی خواجہ سراؤں کے ساتھ منایا تھا جس میں خواجہ سراؤں نے ان کے ہاتھ پر راکھی باندھی تھی۔

    گوتم گمبھیر 2016 تک بھارتی کرکٹ ٹیم کا حصہ رہے تھے، وہ سنہ 2007 میں ٹی 20 کا پہلا ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کا حصہ بھی رہے۔