Tag: گوجرانوالہ

  • پنجاب سیلاب :  گوجرانوالہ ڈویژن میں 15 افراد جاں بحق

    پنجاب سیلاب : گوجرانوالہ ڈویژن میں 15 افراد جاں بحق

    پنجاب کے دریاؤں میں آنے والے تباہ کن سیلاب سے کچی آبادیاں اور شہر پانی میں ڈوب گئے، 15 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    دریائے چناب میں اونچے درجے کے سیلاب سے گوجرانوالہ ڈویژن کی متعدد آبادیاں اور فصلیں متاثر ہوئی ہیں۔

    کمشنر گوجرانوالہ نے میڈیا کو بتایا ہے کہ مجموعی طور پر اب تک ڈویژن میں سیلاب سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ کے علاقے سمبڑیال میں ایک خاندان کے 5 افراد جاں بحق، گجرات میں سیلاب کے باعث4 اور نارووال میں 3 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ گوجرانوالہ میں ایک اور حافظ آباد میں 2 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

    دریائے چناب میں ہیڈ خانکی اور قادرآباد پر انتہائی اونچے اور ہیڈ مرالہ پر اونچے درجے کا سیلاب ہے، دریائے چناب میں ہیڈ خانکی کے مقام پر بہاؤ 10 لاکھ کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ وزیرآباد کے گلی محلے اور بازار زیر آب آگئے پانی دکانوں اور مکانات میں داخل ہوگیا، سیلابی پانی گوردوارہ کرتار پور دربارمیں بھی داخل ہوگیا، کرتار پور کوریڈور زیر آب آگیا، کرتارپور دربار کے 100 سے زائد افراد کو ریسکیو کر لیا گیا۔

  • سفاک باپ نے 3  ماہ کے بیٹے کو چھت سے نیچے  پھینک دیا

    سفاک باپ نے 3 ماہ کے بیٹے کو چھت سے نیچے پھینک دیا

    گوجرانوالہ: سفاک باپ نے تین ماہ کے بیٹے کو چھت سے پھینک کر قتل کر دیا، پولیس نے ملزم شہزاد کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے سلطان پورہ میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک سفاک باپ نے مبینہ طور پر گھریلو جھگڑے کے بعد اپنے تین ماہ کے معصوم بیٹے کو چھت سے نیچے پھینک دیا۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزم شہزاد کا اپنی بیوی سے جھگڑا ہوا جس کے بعد اُس نے غصے میں آ کر معصوم عبداللہ کو بلند عمارت سے نیچے گرا دیا اور تین ماہ کا عبداللہ شدید زخموں کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم شہزاد کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش جاری ہے اور مقتول بچے کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

    اہلِ علاقہ نے واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کو سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی باپ اس قسم کا قدم نہ اٹھا سکے۔

  • انسانی اسمگلنگ میں ملوث مجرم محمد کاشف کو گوجرانوالہ عدالت نے بڑی سزا سنا دی

    انسانی اسمگلنگ میں ملوث مجرم محمد کاشف کو گوجرانوالہ عدالت نے بڑی سزا سنا دی

    گوجرانوالہ: ملک کے ایک اہم المیے انسانی اسمگلنگ میں عدالت سے آخر کار ایک مجرم کو سزا سنا دی گئی، جس کی وجہ سے ایک شہری ہمیشہ کے لیے اپنے خاندان سے بچھڑ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں اسپیشل جج سینٹرل گوجرانوالہ کی عدالت نے ایک اہم مقدمے میں فیصلہ سنا دیا ہے، جج نے انسانی اسمگلنگ کے مقدمے میں ملوث مجرم کو 20 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی ہے۔

    مجرم محمد کاشف کو مجموعی طور پر بیس سال قید بامشقت اور 14 لاکھ جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے، امیگریشن آرڈنینس کے تحت مجرم کو 10 سال قید بامشقت، 4 لاکھ جرمانے کی سزا اور اسمگلنگ آف مائیگرنٹ ایکٹ کے تحت 10 سال قید اور 10 لاکھ جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

    مجرم نے ایک شہری کو 40 لاکھ روپے کے عوض غیر قانونی طور پر اسپین بھجوانے کی کوشش کی تھی، اور وہ شہری تاحال لاپتا ہے۔


    انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث 9 ملزمان گرفتار


    واضح رہے کہ 10 جولائی کو ایف آئی اے نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 9 ملزمان کو گرفتار کیا تھا، یہ کارروائیاں گوجرانوالہ، گجرات، ملتان، رحیم یار خان، میاں چنوں میں کی گئی تھیں۔

    ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار گروہ کے اراکین نے سوشل میڈیا کے ذریعے بیرون ملک روزگار کا جھانسہ دے کر سادہ لوح افراد سے لاکھوں روپے ہتھیائے۔ ملزمان نے جعلی ویزے دکھا کر نیوزی لینڈ اور بحرین کا ورک ویزا فراہم کرنے کا جھانسہ دیا اور متاثرین سے 45 لاکھ روپے نقد اور 40 لاکھ روپے بینکنگ ذرائع سے وصول کیے۔

  • شدید بارشوں کا انتباہ جاری

    شدید بارشوں کا انتباہ جاری

    اسلام آباد( 24 جولائی 2025): ملک کے بلائی علاقوں میں شدید بارشوں کے پیش نظر عوام کے لئے انتباہ جاری کیا گیا ہے۔

    ملک کے بالائی علاقوں میں آج بھی شدید بارش کا انتباہ جاری کیا گیا ہے جس کے پیش نظر عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایات جاری کردی گئیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، دیر، سوات، بونیر، چارسدہ، صوابی اور مردان میں شدید بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

    موسم سے متعلق خبریں

    لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، اوکاڑہ، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور نوشہرہ میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

    مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کا خطرہ ہے، بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے باعث این ڈی ایم اے نے بھی ایڈوائزری جاری کر دی۔

    این ڈی ایم اے کےمطابق حساس مقامات پر ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو نائٹ شفٹ میں ہائی الرٹ رہے گی، دریائے سوات کے کنارے ریسکیو اہلکاروں اور مقامی غوطہ خوروں کی پیٹرولنگ جاری رہے گی، ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام ادارے رابطے میں رہیں گے۔

  • پیزا کھانے سے 2 بچیوں کی ہلاکت کے بعد ایک اور 8 سالہ  بچہ  بھی دم توڑ گیا

    پیزا کھانے سے 2 بچیوں کی ہلاکت کے بعد ایک اور 8 سالہ بچہ بھی دم توڑ گیا

    گوجرانوالہ : پیزا کھانے سے 2 بچیوں کی ہلاکت کے بعد ایک اور 8 سالہ بچہ بھی دم توڑ گیا، تاہم 2 بہنیں ایک بھائی اور ماں اب بھی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے ایمن آباد میں زہریلا کھانے سے متاثرہ 8سالہ حیدربھی دم توڑگیا ، جس کے بعد واقعے میں مرنے والوں کی تعداد3 ہو گئی ہے۔

    گزشتہ روز 9 سالہ نور فاطمہ اور 5 سالہ جنت دم توڑگئی تھیں ، انٹرنیشنل کبڈی پلیئر نوید پہلوان نے بیٹی کی سالگرہ کی تقریب کیلئے فوڈ پوائنٹ سے کھانا منگوایا تھا۔

    کھانا کھانے کے کچھ گھنٹے بعد نوید پہلوان اور بچوں کی طبیعت خراب ہوگئی تھی تاہم بعد ازاں ایمن آباد پولیس نے 7 فوڈ پوائنٹس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

    پنجاب فوڈاتھارٹی نے 2 فوڈ پوائنٹس کوسیل کردیا تاہم 2 بہنیں ایک بھائی اور ماں اب بھی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

    مزید پڑھیں : پیزا کھانے سے 2 بہنیں جاں بحق، والدین اسپتال داخل

    واقعے کے بعد پولیس نے کارروائی کا آغاز کردیا گیا تھا، ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس نے پیزا شاپ پر چھاپہ مارا ہے مزید کارروائی جاری ہے۔

    پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں جبکہ میڈیکل رپورٹ آجانے کے بعد مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔

    دوسری جانب ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ ابتدائی طبی امداد کے بعد میاں بیوی کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ ایک بچے کی حالت تشویش ناک ہے۔

  • پیزا کھانے سے 2 بہنیں جاں بحق، والدین اسپتال داخل

    پیزا کھانے سے 2 بہنیں جاں بحق، والدین اسپتال داخل

    گوجرانوالہ : ایمن آباد میں پیزا کھانے سے 2 بہنیں جاں بحق ہوگئیں، بچیوں کے والدین بھی زہریلے پیزے سے متاثر ہوکر اسپتال میں داخل ہیں۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گوجرانوالا کے علاقے ایمن آباد میں رہائش پزیر پولیس اہلکار نے بیٹی کی سالگرہ کے موقع پر مقامی پیزا شاپ سے پیزا منگوایا تھا۔

    پیزا کھاتے ہی پولیس اہلکار اور اس کی بیوی اور چار بچوں کی حالت خراب ہوگئی۔ پولیس اہلکارنوید نے بتایا کہ ایک بیٹی نے اسپتال اور دوسری نے راستے میں دم توڑا، پولیس اہلکار سمیت خاندان کے 5 افراد اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

    واقعے کے بعد پولیس نے کارروائی کا آغاز کردیا، ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس نے پیزا شاپ پر چھاپہ مارا ہے مزید کارروائی جاری ہے۔

    پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں جبکہ میڈیکل رپورٹ آجانے کے بعد مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔

    دوسری جانب ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ابتدائی طبی امداد کے بعد میاں بیوی کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ ایک بچے کی حالت تشویش ناک ہے۔

  • انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 5 ملزمان گرفتار

    انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 5 ملزمان گرفتار

    ایف آئی اے نے گوجرانوالہ سے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے گوجرانوالہ نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں امجد حسین، رضوان ڈار، رفاقت علی، مختار احمد اور عاقب عباس شامل ہیں۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کو پھالیہ، وزیر آباد، سرگودھا اور گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، رفاقت اور مختار نے شہری کو اسپین بھجوانے کیلئے 45 لاکھ روپے ہتھیائے تھے۔

    ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان نے شہری کو ملازمت کیلئے اسپین کے بجائے موریطانیہ بھجوا دیا، موریطانیہ میں شہری کو بذریعہ کشتی یورپ بھجوانے کی کوشش کی گئی، شہری نے کشتی کے ذریعے یورپ جانے سے انکار کر دیا اور واپس آ گیا۔

    ترجمان کے مطابق امجد حسین نے شہری کو اٹلی بھجوانے کے لیے 16 لاکھ روپے ہتھیائے، رضوان ڈار نے شہریوں کو اٹلی میں ملازمت کا جھانسہ دیکر 26 لاکھ ہتھیائے، عاقب عباس نے شہری کو بیرون ملک بھجوانے کیلئے 2 لاکھ 85 ہزار روپے لیے، یہ تمام ٓملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے اور رقم لیکر روپوش ہوگئے۔

  • مقامی صنعت کار کے 8 بندر پنجرہ کھول کر فرار ،  اہل علاقہ اور مالکان کی دوڑیں لگوادیں

    مقامی صنعت کار کے 8 بندر پنجرہ کھول کر فرار ، اہل علاقہ اور مالکان کی دوڑیں لگوادیں

    گوجرانوالہ : مقامی صنعت کار کے8  بندر پنجرہ کھول کر فرار ہوگئے اور اہل علاقہ اور مالکان کی دوڑیں لگوادیں۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں مقامی صنعت کار کے آٹھ بندر پنجرے سے نکل کر بھاگ گئے اور سوسائٹی کےگھروں کی چھت پرچڑھ گئے۔

    جس کے بعد ریسکیو اہلکار اور مقامی افراد نے دو بندروں کو پکڑلیا تاہم چھ بندر اب تک پکڑے نہیں جاسکے۔

    وائلڈ لائف کو واقعے سے آگاہ کر دیا ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے رات میں بندروں کی تلاش ممکن نہیں تھی صبح آپریشن کیا جائےگاْ

    ریسکیو ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں مقامی صنعتکار نے چڑیا گھر بنایا ہوا تھا، جہاں سے یہ بندر فرار ہوئے۔

  • فیکٹری میں آگ لگنے سے 4 مزدور جاں بحق

    فیکٹری میں آگ لگنے سے 4 مزدور جاں بحق

    گوجرانوالہ میں لوہا پگھلانے والی فیکٹری میں آگ لگنے سے 4 مزدور جاں بحق جبکہ 2 زحمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے دیوان روڈ پر فیکٹری میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 4 مزدور جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں 8 سے زائد مزدور لوہا پگھلانے کی بھٹی پر کام کررہے تھے جبکہ فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

     گزشتہ روز گوجرانوالہ کے تھانہ کھیالی کے علاقے میں واقع حفیظ میٹل فیکٹری میں زور دار دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔

    ریسکیو ذرائع کے اس حوالے سے بتایا تھا کہ دھماکے کے باعث دو افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ریحان اور ایک نامعلوم شخص شامل ہیں۔

  • لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ریڈ بک کا انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر زبیر مہر گرفتار

    لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ریڈ بک کا انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر زبیر مہر گرفتار

    گوجرانوالہ: ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ریڈ بک کے ایک انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے زبیر مہر نامی ایک انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر کو گجرات سے گرفتار کر لیا ہے، ملزم زبیر لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ہے، اور اس کے خلاف 2023 میں کمپوزٹ سرکل گجرات میں 8 مقدمات درج ہوئے ہیں۔

    ایف آئی اے کے مطابق ملزم کا نام ریڈ بک کی انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز کی فہرست میں شامل ہے، اور وہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گینگ کا رکن ہے، زبیر مہر نے لیبیا کشتی حادثے کے 8 متاثرین سے فی کس 24 لاکھ روپے ہتھیائے۔

    ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم زبیر نے مجموعی طور پر متاثرین سے 1 کروڑ 92 لاکھ روپے ہتھیائے، اور اس نے 8 متاثرین کو لیبیا بھجوایا، اور وہاں متاثرین کو سیف ہاؤسز میں رکھ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

    لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ریڈ بُک کا بدنامہ زمانہ اشتہاری ملزم یاسر محمود گرفتار

    ملزم نے متاثرین کو کشتی کے ذریعے لیبیا سے یورپ بھجوانے کی کوشش کی جو حادثے کا شکار ہوئی، واضح رہے کہ اس کشتی حادثے میں تمام متاثرین کی موت ہوئی تھی۔

    اس سے قبل نومبر 2024 میں بھی ایف آئی اے گجرانوالہ زون نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ریڈ بک کے انتہائی مطلوب اشتہاری ملزم یاسر محمود کو گرفتار کیا تھا، اس سے دو ہفتے قبل ایک اور ریڈ بک ملزم بشیر احمد کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

    ان اشتہاری ملزمان کے بارے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ انسانی اسمگلر بیرون ملک بیٹھ کر نیٹ ورک چلا رہے ہیں اور وہاں انھوں نے اپنے سیف ہاؤس بھی بنا رکھے ہیں۔