Tag: گوجرانوالہ

  • گوجرانوالہ: شوہر نے بیوی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

    گوجرانوالہ: شوہر نے بیوی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

    گوجرانوالہ : شوہر نے بلا اجازت میکے جانے پر مبینہ طور پر اپنی بیوی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، خاتون کو زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے پیپلی والا کے رہائشی فرحان کی چھ سال قبل علاقے ہی کی رہائشی ریحانہ بی بی کے ساتھ شادی ہوئی تھی، فرحان نے اپنی بیوی پر اس کے میکے جانے پر پابندی لگا رکھی تھی۔

    ریحانہ کے والدین کے مطابق گذشتہ روز ریحانہ بی بی اپنے شوہر کی اجازت کے بغیر والدین سے ملنے کے لیے میکے آ ئی، واپسی سسرال جانے پر شوہر فرحان نے طیش میں آ کر ریحانہ بی بی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔

    واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر خاتون کو زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا ہے  جہاں خاتون کی حالت نہایت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

    دوسری طرف تھانہ صدر پولیس نے بھی موقع پر پہنچ کر واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور مفرور شوہر فرحان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کردیئے ہیں۔

  • خواجہ سراؤں کا مظاہرہ، حافظ حمد اللہ نے معاملہ سینیٹ میں اٹھا دیا

    خواجہ سراؤں کا مظاہرہ، حافظ حمد اللہ نے معاملہ سینیٹ میں اٹھا دیا

    اسلام آباد / گوجرانوالہ : خواجہ سرا اپنے حقوق کے حصول کیلیے سڑکوں پر آگئے۔ جے یو آئی کے حافظ حمد اللہ نے بھی خواجہ سراؤں کے حقوق کے لئے سینیٹ میں آواز بلند کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں سیالکوٹ میں ایک خواجہ سرا پرانسانیت سوز تشدد کے بعد خواجہ سرا برادری سراپا احتجاج ہے۔ گوجرانوالہ کے جی ٹی روڈ پر خواجہ سراؤں نے زبردست احتجاج کیا، مظاہرین تالیاں پیٹ پیٹ کر احتجاج کرتے رہے۔۔

    خواجہ سراؤں نے مطالبہ کیا کہ انہیں مکمل تحفظ فراہم کرتے ہوئے تشدد کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

    دوسری جانب سینیٹ کے اجلاس میں جے یو آئی ف کے رہنما حافظ حمد اللہ نے خواجہ سراؤں کے حقوق کے لئے آواز بلند کردی اورکہا کہ خواجہ سرا ہونا جرم نہیں ہے، پاکستان میں خواجہ سراؤں کے ساتھ اچھوتوں والا سلوک ہوتا ہے۔

    حافظ حمد اللہ نے کہا کہ اسلام میں خواجہ سرا کے وہی حقوق ہیں جو مرد اورعورت کو حاصل ہیں، ان کے حقوق کے تحفظ کے لئے کمیٹی بنائی جائے۔

    مزید پڑھیں : خواجہ سراؤں کے عمرہ کرنے پرپابندی عائد

    چئیرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا کہ آپ نے ایک اہم نقطہ اٹھایا ہے، خواجہ سراؤں کو حقوق دلانا ہم سب کی ذمہ داری ہے، انہوں نے ہدایت کی کہ یہ معاملہ پسماندہ طبقات کی کمیٹی کے حوالے کیا جائے۔

  • پنجاب پولیس کا انسپکٹر انجکشن لگتے ہی چیخ پڑا

    پنجاب پولیس کا انسپکٹر انجکشن لگتے ہی چیخ پڑا

    گوجرانوالہ : بڑے بڑے مجرموں کو پکڑنے کی دعویدار پنجاب پولیس کا شیر ایک انجکشن لگنے سے ہی ڈھیر ہو گیا۔ انجکشن کی سوئی چبھتے ہی ان کی حالت قابل دید تھی، ایس ایچ او سیٹلائٹ ٹاؤن کی انجکشن لگوانے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے انسپکٹر رانا سرور طبیعت کی خرابی کے باعث ایک مقامی کلینک میں آئے تو ڈاکٹر نے انہیں انجکشن تفویض کیا، جب نرس نے ان کو انجکشن لگانے کیلیے جیسے سرنج کی سوئی چبھائی تو موصوف نے ہلکی سی چیخ ماری پھر کانپنے لگے اوران کی زبان بھی باہر نکل آئی۔

    انہوں نے ڈر ڈر کر انجکشن لگوایا، رانا سرور نے یقیناً کئی بار ملزمان سے مقابلہ کیا ہوگا اور کئی بر جان پہ کھیل کر دہشت گردوں کیخلاف کارروائیاں کی ہونگی، لیکن فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح انسپکٹر صاحب انجکشن لگواتے ہوئے ننھے بچے کی طرح ڈرتے رہے۔

    اس موقع پر ان کی جو حالت ہوئی، وہ دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ ہونے والی اس ویڈیو پر شہریوں نے دلچسپ رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

  • گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،5دہشتگردہلاک

    گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،5دہشتگردہلاک

    گوجرانوالہ : صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 5 مبینہ دہشت گرد مارے گئے۔

    تفصیلات کےمطابق صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں پنجاب پولیس کے انسداد دہشت گردی ڈپارٹمنٹ نے گوجرانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے 5 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ ان کے 3 ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    سی ٹی ڈی حکام کا کہناہےکہ کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے پانچوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے،دہشت گردوں کے قبضے سے2کلاشنکوف،دستی بم اور بارودی مواد برآمد ہواہے۔

    سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے تینوں دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے اور جلد ہی انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں:گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،3دہشتگردہلاک

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتےگوجرانولہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک کیے تھے۔دہشت گردوں کے قبضے سے ایک کلاشنکوف رائفل اور 2 پستول بھی برآمد ہوئی تھیں۔

  • گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،3دہشتگردہلاک

    گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،3دہشتگردہلاک

    گوجرانوالہ : صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانولہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک جبکہ دو کم روشنی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق سی ٹی ڈی پنجاب کے ترجمان حساس اداروں کی اطلاع پر آروپ تھانے کی حدود میں سی ٹی ڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقابلہ کے بعد تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیاجبکہ ان کے 2ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے ایک کلاشنکوف رائفل اور 2 پستول بھی برآمد ہوئیں۔فرار ہونے والےدیگر دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مارے جانے والے دہشت گرد وں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا جو حساس اور اہم مقامات کو نشانہ بنانے کی پلاننگ کر رہے تھے۔

    سی ٹی ڈی پولیس نے ہلاک ہونے والے تینوں دہشت گردوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

    مزید پڑھیں: شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،6دہشتگردہلاک

    واضح رہے کہ اتوار کے روز پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے6 دہشت گرد ہلاک جبکہ 3 فرار ہوگئے تھے

  • عمران خان کو انڈہ مارنے والے کیلئےایک لاکھ روپے انعام کا اعلان

    عمران خان کو انڈہ مارنے والے کیلئےایک لاکھ روپے انعام کا اعلان

    گوجرانوالہ : پی ٹی آئی کے رائیونڈ مارچ کو روکنے کی تیاریاں تیز کردی گئی ہیں، نواز لیگ کے کارکنان نے انڈے اور ٹماٹروں سے حملے کرنے کی تربیت لینا شروع کردی۔ عمران خان کو انڈہ مارنے والے کیلئےایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لیگی کارکنوں نے رائے ونڈ مارچ روکنے کیلئے کمر کس لی، کھلاڑیوں کی بلّا فورس کے جواب میں ن لیگ کے متوالے انڈے اور ٹماٹروں سے لیس ہوگئے۔

    نواز لیگ کے کارکنان نے چارپائی پر انڈے اور ٹماٹر رکھ کر پی ٹی آئی کا علامتی جنازہ بھی نکالا۔ گوجرانوالہ کے متوالوں نے پی ٹی آئی اور عمران خان کیخلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔

    پنجاب ن لیگ یوتھ ونگ کے صدر ولید بٹ نے اعلان کیا ہے کہ جو کارکن عمران خان کے منہ کا نشانہ لے کر ان کو انڈہ یا ٹماٹر مارے گا اس کو ایک لاکھ روپے کیش انعام دیا جائے گا۔

    اس موقع پر عمران خان کے پتلے پر انڈے اور ٹماٹر مار کر کارکنان کو تربیت بھی دی گئی۔

     

  • ن لیگ کی ٹماٹر فورس کے مقابلے میں پی ٹی آئی کی آلو فورس تیار

    ن لیگ کی ٹماٹر فورس کے مقابلے میں پی ٹی آئی کی آلو فورس تیار

    گوجرانوالہ: گوجرانوالہ میں کارکنوں کی سیاست سبزیوں پر اتر آئی، متوالوں کی ٹماٹر فورس کے مقابلے میں کھلاڑیوں کی آلو فورس تیارہوگئی، کھلاڑیوں کا دعویٰ ہے کہ آدھا کلو کا آلو عزت اتارنے کے علاوہ بھی بہت کچھ کرے۔

    تفصیلات کے مطابق چھیھچر والی سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین میاں ابو بکر نے لیگی کارکنوں کی انڈے اور ٹماٹر فورس کے جواب میں آلو فورس تیار کرلی۔

    چھیھچر والی میں ان کے ڈیرے پر کھلاڑیوں کو آلو پھینکنے کی عملی تربیت بھی دی جا رہی ہے، کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ ’’گو نواز گو‘‘ لکھا آدھا کلو کا آلو لیگی متوالوں کی عزت اتارنے کے ساتھ ساتھ ان کے ہوش بھی ٹھکانے لگادے گا۔

    ان کا کہنا ہے کہ بر سر اقتدار جماعت کے کارکنوں کی جانب سے کیے جانے والے اوچھے ہتھکنڈوں پر حکومت سمیت ضلعی انتظامیہ اور پولیس بھی خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے جس کے بعد انہوں نے اپنے بچاؤ کے لیے آلو فورس تیار کی ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ رائے ونڈ مارچ کے دوران اگر ان پر حملے ہوئے تو وہ بھی اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔

  • دو ڈاکو حسیناؤں کی بیوٹی پارلر میں ڈکیتی کی کوششش ناکام، اسلحہ برآمد

    دو ڈاکو حسیناؤں کی بیوٹی پارلر میں ڈکیتی کی کوششش ناکام، اسلحہ برآمد

    گوجرانوالہ : دو ڈاکو بہنوں نے بیوٹی پارلرمیں گھس کر عملے کو یرغمال بنالیا، وہاں موجود دیگر خواتین نے انہیں پکڑ کرپولیس کے حوالے کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں دو بہنیں پرس میں پستول رکھ کر بیوٹی پارلرمیں گھس گئیں, ڈی سی روڈ پر قائم بیوٹر پارلر میں دونوں خواتین نے اسلحے کے زور پرلوٹ مارکی.


    Female dacoits try to rob a beauty parlour in… by arynews

    اسی دوران دوسرے کمرے میں موجود خواتین نے آکر انہیں دبوچ لیا، اس موقع پر بیوٹی پارلر کے عملے اور دیگر خواتین نے بھی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئےان ڈاکو حسیناؤں کو قابو کر لیا۔

    اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور راحیلہ اورشکیلہ نامی ڈاکو رانیوں کو دھر لیا۔

    ڈکیت بہنوں کے پرس سے موبائل فون اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، گرفتار خواتین پولیس کو رو رو کراپنی صفائیاں دیتی رہیں۔ پولیس کے مطابق دونوں بہنیں پہلے بھی علاقے میں وارداتیں کر چکی ہیں۔

     

  • نواز شریف کو چودہ شہادتیں کبھی معاف نہیں کریں گی، شیخ رشید احمد

    نواز شریف کو چودہ شہادتیں کبھی معاف نہیں کریں گی، شیخ رشید احمد

    گوجرانوالہ : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف کو چودہ شہادتیں کبھی معاف نہیں کریں گی، عوامی مسلم لیگ کی تحریک نجات کامیاب ہوئی تو سب تحریکیں کامیاب ہوں گی۔

    یہ بات انہوں نے گوجرانوالہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی، شیخ رشید احمد نے کہا کہ 2016ء حکومت کے جانے کا سال ہے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزمان بیرون ملک بھاگنا شروع ہو گئے ہیں، حکومت نے سانحہ میں ملوث پولیس اہلکاروں کو بھگا دیا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ موجودہ حکومت کے پانچ وزیر بہت جلد ملک سے جانے والے ہیں جن میں خواجہ آصف، عابد شیر علی اور خواجہ سعد رفیق بھی شامل ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان وزراء کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ لڑائی کے وقت جو بھگوڑا بن جائے وہ جمہوریت کا غدار ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ وہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، اگر ان پر برا وقت آیا توعمران خان انہیں شانہ بشانہ کھڑا پائیں گے۔

    اگست اورستمبر فیصلہ کن مہینے ہیں اب وقت بتائے گا کہ کون سے شریف کی مدت ختم ہورہی ہے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کہا کہ دہشت گردوں کا خاتمہ صرف رینجرز کرسکتی ہے لیکن بعض لوگ رینجرز کو رضاکار سمجھ کر بیان بازی کرتے ہیں حالانکہ رینجرز پاک فوج کا ہی حصہ ہے۔

    اس سے قبل گوجرانوالہ میں عوامی تحریک کی ریلی میں شرکت کے موقع پر خواتین نے شیخ رشید کے ساتھ تصویریں بنوائیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جنگلہ حائل نہ ہوتا تو زیادہ اچھی تصویریں آتیں۔ کوئی کچھ بھی کہے خواتین میں بہت مقبول ہوں۔ یاد رہے کہ چند دن پہلے شیخ رشید کی ائیرہوسٹز کے ساتھ سیلفیاں بھی سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہوئی تھیں۔

     

  • بچوں کا اغوا جاری، ڈی جی خان میں اسپتال سے نومولود اغوا

    بچوں کا اغوا جاری، ڈی جی خان میں اسپتال سے نومولود اغوا

    ڈی جی خان: پنجاب میں بچوں کی گمشدگی کے واقعات کم نہ ہوسکے، ڈیرہ غازی خان کے اسپتال سے نوزائیدہ بچہ اغوا ہوگیا، فیصل آباد میں گھر سے بھاگنے والے دو بچوں کو پولیس نے تحویل میں لے لیا۔

    اطلاعات کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں اسپتال سے نوزائیدہ بچہ اغوا کرلیا گیا، مغوی بچے کے والد نے الزام عائد کیا کہ اس کا بچہ نامعلوم خاتون اغوا کرکے لے گئی پولیس نے بچے اور خاتون کی تلاش شروع کردی۔

    پولیس کے مطابق بچے گھریلو ملازم ہیں مالکان کی ڈانٹ ڈپٹ پر گھر سے بھاگے، فیصل آباد بکرا منڈی چوک سے بھی ملنے والے بچے اغوا نہیں ہوئے گھر سے بھاگے تھے۔

    ڈیرہ غازی خان میں ہی اکیڈمی جانے والے دو بھائی لاپتا ہوگئے، پولیس نے لاپتا ہونے والے دونوں بھائیوں کے گمشدگی کی ایف آر درج کرلی۔

    دوسری جانب ملتان میں شہریوں نے مبینہ اغوا کار کو پکڑ کر تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا، جبکہ گوجرانوالہ میں بچے کو اغوا کرنے کی کوشش کرنے والے دو افراد کو شہریوں نے دھر لیا اور دونوں افراد کو خوب تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس کے مطابق دونوں ملزمان سے تفتیش جاری ہے تاہم وہ اغوا کار نہیں لگتے۔