Tag: گوجرانوالہ

  • واپڈا نے 62 ویں نیشنل ریسلنگ چیمپئین شپ جیت لی

    واپڈا نے 62 ویں نیشنل ریسلنگ چیمپئین شپ جیت لی

    گوجرانوالہ : پاکستان واپڈا نے 62 ویں نیشنل ریسلنگ چیمپئین شپ جیت لی، کھلاڑیوں نے ڈی جے براوو کے گانے پر ڈانس کیا۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے جناح اسٹیڈیم میں ہونے والی 62 ویں نیشنل ریسلنگ چیمپئین شپ پاکستان واپڈا نے چھ گولڈ اور براؤن میڈلز کے ساتھ اپنے نام کرلی جبکہ پاک آرمی اور پنجاب کی ٹیمیں ایک ایک گولڈ میڈل جیت سکیں۔

    جیت کی خوشی میں ریسلرز نے ڈی جے براوو ڈانس کر کے شائقین سے خوب داد حاصل کی، اس موقع پر پہلوانوں کاکہنا تھا کہ ایسے مقابلوں سے ان کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا ہوتا ہے اور انہیں اپنے آپ کو بین الاقوامی مقابلوں کے لیے فٹ رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

    ، ان مقابلوں کو دیکھنے کے لیے جناح اسٹیڈیم گوجرانوالہ میں شائقین کی بھی بڑی تعداد موجود تھی جو ہر داؤ پیچ پر پہلوانوں کو خوب داد دیتے رہے ہیں۔

    شائقین کا کہنا تھا کہ ایسے مقابلوں سے فن پہلوانی میں جدّت کے ساتھ ساتھ بہتری بھی آئے گی۔

     

  • گوجرانوالہ: خاوند نے فائرنگ کرکے بیوی اور سسر کو قتل کردیا

    گوجرانوالہ: خاوند نے فائرنگ کرکے بیوی اور سسر کو قتل کردیا

    گوجرانوالہ:گھریلو تنازعہ پر خاوند نے فائرنگ کر کے بیوی اور سسر کو قتل کردیا،ملزم موقع سے فرار نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا.

    تفصیلات کےمطابق تھانہ سبزی منڈی کے علاقے سرفراز کالونی میں گھریلو تنازعہ پر خاوند نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی ستائیس سالہ مسرت اور اپنے سسر عنایت اللہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور خود موقع سے فرار ہوگیا.

    واقعہ کی اطلاع پر تھانہ سبزی منڈی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں نعشوں کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال منتقل کردیا ہے.

    پولیس کے مطابق قیصر اور اسکی بیوی کا آپس میں تنازعہ چل رہا تھا اور مسرت قیصر کا گھر چھوڑ کر اپنے باپ کے گھر آگئی تھی،جس کی رنجش پر قیصر اپنے سسرال آیا اور فائرنگ کر کے اپنی بیوی اور اپنے سسر کو قتل کردیا.

    پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد ہی اس کو گرفتار کرلیا جائے گا.

  • گوجرانوالہ میں باپ نے فائرنگ کرکے بیٹے کو شدید زخمی کردیا

    گوجرانوالہ میں باپ نے فائرنگ کرکے بیٹے کو شدید زخمی کردیا

    گوجرانوالہ: گھریلو تنازعہ پر باپ نے فائرنگ کر کے اٹھارہ سالہ بیٹے کو شدید زخمی کر دیا، زخمی بیٹے کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کےتھانہ دھلے کے علاقہ افضل پورہ میں گھریلو تنازعہ پر باپ اکرم نے فائرنگ کر کے اپنے جواں سال بیٹے ہارون کو شدید ذخمی کردیا جسے ریسکیو1122نے فوری طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمی کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

    پولیس کے مطابق واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تا ہم ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ افضل پورہ کے رہائشی محمد اکرم کا اپنی بیوی کے ساتھ تنازعہ چل رہا تھا،اہلِ محلہ کا کہنا ہے کہ دونوں کے درمیان آئے دن گھر میں جھگڑے ہوتے رہتے تھے۔

    آج بھی حسبِ معمول میاں بیوی میں تکرار جاری تھی کہ محمد اکرم نے غصے میں آکر اپنی بیوی پر فائرنگ کرنا چاہی،ماں کو بچانے بیٹا آیا تو گولی اسے لگ گئی،جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا تھا،زخمی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا،جبکہ ملزم اکرم کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

    گھریلو جھگڑوں کے باعث ہونے والے حادثات پریشان کن حد تک عام ہوتے جارہے ہیں،عدم برداشت نے ہمارے مشترکہ خاندانی نظام کی جڑوں کوبھی کھوکھلا کر دیا ہے۔

  • گوجرانوالہ : سرچ آپریشن کے دوران 5مشکوک افراد گرفتار

    گوجرانوالہ : سرچ آپریشن کے دوران 5مشکوک افراد گرفتار

    گوجرانوالہ : آرمی ،حساس ادارے اور پولیس نے گوجرانوالہ کینٹ سے ملحقہ علاقوں میں مشترکہ کارروائی کی 5مشکوک افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں کیخلاف قانون نافذ کرنے والوں کی کارروائیاں جاری ہیں۔

    گوجرانوالہ میں پاک آرمی ، حساس ادارے ، سی ٹی ڈی اور پولیس نے کینٹ سے ملحقہ علاقوں، بدو کی گوسائیاں ، امرت پورہ ، راہوالی ، ڈی سی کالونی ، گلاب پورہ سمیت متعدد مقامات پر سرچ آپریشن کیا۔

    آپریشن کےدوران 5 مشکوک ا فراد کو حراست میں لے لیا گیا، زیر حراست افراد کے کوائف کی جانچ پڑتال شروع کر دی گئی ہے.

     

  • گوجرانوالہ : حلوہ پوری کھانے سے پانچ بچے تشویشناک حالت میں اسپتال داخل

    گوجرانوالہ : حلوہ پوری کھانے سے پانچ بچے تشویشناک حالت میں اسپتال داخل

    گوجرانوالہ : مضر صحت حلوہ پوری کھانے سے پانچ بچوں کی حالت غیر ہو گئی،ایک بچے اور چار بچیوں کو طبی امداد کے لئے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کے علاقہ گلشن کالونی میں مضر صحت حلوہ پوری کھانے سے پانچ بچوں ڈیرھ سالہ علی حسین،چارسالہ مافیہ،چھ سالہ ایمن ،سات سالہ کرن اور آٹھ سالہ میرب کی حالت غیر ہو گئی۔

    مذکورہ بچوں کو ریسکیو1122 نے طبی امداد کے لئے سول ہسپتال منتقل کردیا ہے جہاں ان کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    متاثرہ بچوں کے والدین کے مطابق بچے علاقے کے کسی گھر سے بانٹی جانے والی حلوہ پوری لے کر آئے تھے۔

    جسے کھانے کے بعد ایک بچے اور چار بچیوں کی حالت غیر ہو گئی، تھانہ کینٹ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

     

  • سندھ میں احتساب ہوسکتا ہے توپنجاب میں کیوں نہیں، راجہ پرویز اشرف

    سندھ میں احتساب ہوسکتا ہے توپنجاب میں کیوں نہیں، راجہ پرویز اشرف

    گوجرانوالہ : پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ اگر سندھ میں احتساب ہوسکتا ہے تو پنجاب کو سینہ تان کر کہنا چاہئیے کہ آؤ ہمارا بھی احتساب کرو۔

    دودھ میں دھلے ہوئے افراد نیب سے کیوں پریشان ہیں، سندھ میں احتساب ہوسکتا ہے توپنجاب میں کیوں نہیں ،یہ بات انہوں نے گوجرانوالہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

    راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ہم نے بے قصورہوکر بھی عدالتوں کا سامنا کیا، پیپلز پارٹی نے سندھ میں رینجرزاور نیب سے مکمل تعاون کیا، پنجاب حکومت کو بھی چاہیے کہ نیب کے ساتھ تعاون کرے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر سندھ میں احتساب ہوسکتا ہے تو پنجاب کو سینہ تان کر کہنا چاہئیے کہ آؤ ہمارا احتساب کرو، پیپلز پارٹی کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے بھی نیب کا سامنا کیا تھا لیکن ہم نے شور نہیں مچایا تھا تو اب نیب میں کسی بزنس مین کو دو گھنٹے بٹھانے پرحکومت کا شور مچانا درست نہیں۔

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ احتساب ہر شخص کا ہونا چاہئیے دودھ میں دھلے ہوئے افراد نیب سے کیوں پریشان ہیں؟

    پٹھان کوٹ کے واقعہ کی ایف آئی آر کے اندراج پر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ایف آئی اے درج کرنا حکومت پاکستان کی کمزوری ہے۔ پاکستان کا پٹھان کوٹ واقعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

  • گوجرانوالہ : پارکوں میں خواتین سے چھیڑ چھاڑ، ڈنڈا بردارفورس تیار

    گوجرانوالہ : پارکوں میں خواتین سے چھیڑ چھاڑ، ڈنڈا بردارفورس تیار

    گوجرانوالہ : خواتین کو پارکس میں چھیڑنے والوں کی درگت بنانے کےلئے ڈنڈا بردار فورس بنالی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں ڈنڈا بردار فورس بنائی گئی ہے جو شہر کے پارکس میں خواتین کو چھیڑنے والوں کو نہیں چھوڑے گی.

    ڈنڈا بردار فورس میں شامل لمبے تڑنگے بڑی بڑی مونچھوں والے جنہیں دیکھ کر ہی خوف آجائے۔ اس پران کے ہاتھوں میں موٹے موٹے ڈنڈے ہیں جس کے بھی پڑگیا پھرنہیں اٹھے گا۔

    خواتین کو چھیڑنے والوں کو سیدھا کرنے کے لئے ڈنڈا بردار فورس پارک ہارٹی کلچراتھارٹی نے بنائی ہے۔ سوچنے کی بات یہ ہے کہ کیا اب پارک انتظامیہ بھی سڑک پرانصاف کیا کرے گی؟

  • آرمی ایوی ایشن کاتربیتی طیارہ گوجرانوالہ کے قریب گرکرتباہ

    آرمی ایوی ایشن کاتربیتی طیارہ گوجرانوالہ کے قریب گرکرتباہ

    گجرانوالہ: گجرانوالہ میں آرمی ایوی ایشن کا تربیتی طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار دونوں پائلٹ شہید ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق گجرانوالہ میں چناپ پل کے قریب آرمی ایوی ایشن کا مشاق طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ گوجرانوالہ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا جب کہ حادثے کے نتیجے میں طیارے میں سوار دونوں پائلٹ بھی شہید ہوگئے، ترجمان کے مطابق شہید ہونے والوں میں انسٹرکٹرپائلٹ میجراظہر اور تربیتی پائلٹ کیپٹن احمد شامل ہیں۔

    دوسری جانب ڈی پی او گجرانوالہ کا کہنا ہے کہ آرمی ایوی ایشن کا مشاق طیارہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوا جس کے باعث طیارہ چناب پل کے قریب گرکر تباہ ہوا۔

  • مبینہ پولیس تشدد سے ملزم کی ہلاکت: پولیس کا مظاہرین پرلاٹھی چارج

    مبینہ پولیس تشدد سے ملزم کی ہلاکت: پولیس کا مظاہرین پرلاٹھی چارج

    گوجرانوالہ : مبینہ پولیس تشدد سے چوری کا ملزم دم توڑ گیا، ورثاء نے تھانے کے باہر احتجاج کیا، پو لیس نے مذاکرات میں نا کا می پرلا ٹھی چا رج کرکے مظاہرین کو منتشر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانولہ میں انصاف مانگنے پر کینٹ تھانے کے باہر پولیس نے مظاہرین کی لاٹھی چارج سے تواضع کرڈالی۔ کینٹ پو لیس نے لیا قت مسیح کو تفتیش کیلئے ریما نڈ پر تھا نے لائی تھی جہاں وہ مبینہ پولیس تشدد سے دم توڑگیا۔

    ملزم کو پی ٹی آئی رہنما ایس اے حمید کے گھر چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ واقعہ کیخلا ف لیا قت مسیح کے اہلخا نہ اور عزیز و اقارب تھا نہ کینٹ کے با ہر جمع ہو ئے ،مشتعل خواتین نے لیٹ کر جی ٹی روڈ کو بلاک کردیا۔

    ورثاء کا کہنا ہے لیا قت مسیح پو لیس کے وحشیانہ تشدد کے باعث جان سے گیا۔ احتجاج کے دوران خواتین نے اہلکا روں کو دھکے دیئے اور تھانے کے دروازے پر اینٹیں بھی بر سائیں۔

    ایس پی سٹی نے مظا ہرین کو منانے کی کوشش کی لیکن وہ نہ مانے، جس پر پو لیس نے لا ٹھی چا رج کر کے مظا ہرین کو منتشر کردیا۔

  • گوجرانوالہ: تین طالبات انگلش کا پرچہ درست نہ ہونے پر بے ہوش

    گوجرانوالہ: تین طالبات انگلش کا پرچہ درست نہ ہونے پر بے ہوش

    گوجرانوالہ: گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کا لج سیٹلائٹ ٹاؤن کی فسٹ ائیر کی تین طالبات انگلش کا پیپر درست نہ ہونے کی ٹینشن لے کر بے ہوش ہو گئیں جنھیں فوری طبی امداد کے لئے ریسکیو اہکاروں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل منتقل کر دیا ہے جہاں ڈاکٹرز انہیں طبی امداد دے رہے ہیں ۔

    گوجرانوالہ کے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج سیٹلائٹ ٹاؤن میں فسٹ ائیر اور سیکنڈ ائیر کی طالبات کے دسمبر ٹیسٹ جاری تھے اور آج فسٹ ائیر کی طالبات کا انگلش کا پیپر تھا پیپر مشکل ہونے کی وجہ سے کالج کی تین طالبات اقرہ ،ایمن،اور رحمانہ انگلش کا پیپر دینے کے بعد دلبرداشتہ ہو کر واپس اپنے ہاسٹل پہنچ گئیں اور تینوں طالبات فیل ہو نے کے خوف سے گھبرا کر بے ہوش ہو گئیں۔

    ساتھی طالبات نے انہیں بے ہوش دیکھ کر ریسکیو 1122 کو اطلاع دی ریسکیو اہلکاروں نے فوری طبی امداد کے لئے تینوں طالبات کو ڈسٹرکٹ ہید کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹرز انہیں طبی امداد دے رہے ہیں۔

    ڈاکٹرز کے مطابق تینوں طالبات پیپر کی ٹینشن لے کر بے ہو ش ہوئی ہیں اور انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے ۔