Tag: گوجرانوالہ

  • یونان کشتی حادثے میں ملوث بدنام زمانہ انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزمان گرفتار

    یونان کشتی حادثے میں ملوث بدنام زمانہ انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزمان گرفتار

    گوجرانوالہ: ایف آئی اے نے یونان کشتی حادثے میں ملوث بدنام زمانہ انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے گجرانوالہ زون نے کارروائی کرتے ہوئے یونان کشتی حادثے میں ملوث بدنام زمانہ انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں عنصر محمود اور محمد اویس شامل ہیں، ملزم عنصر محمود کو ناروال جبکہ ملزم محمد اویس کو گجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ ملزم عنصر محمود یونان کشتی حادثے میں ملوث ہے گرفتار ملزم انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کا حصہ ہے اس سے قبل بھی گینگ کے دیگر ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

    حکام کے مطابق ملزم نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے متاثرہ احسن علی کو یورپ بھجوانے کے لئے 45 لاکھ روپے بٹورے ملزم نے دیگر ملزمان کی ملی بھگت سے متاثرہ کو لیبیا میں سیف ہاوسسز میں رکھا ملزمان نے بعد ازاں متاثرہ کو زبردستی کشتی کے ذریعے لیبیا سے یونان بھجوانے کی کوشش کی۔کشتی حادثے میں متاثرہ احسن علی کی موت واقع ہوگئی۔

    ترجمان ایف آئی کے مطابق متاثرہ احسن علی کا تعلق جلال پور جٹاں سے ہے جبکہ ملزم محمد اویس نے شکایت کنندہ کو کینیڈا ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورے ملزم نے مجموعی طور پر 51 لاکھ 37 ہزار روپے بٹورے۔

    ایف آئی اے نے کہا کہ ملزم شکایت کنندہ کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا اور روپوش ہو گیا، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • گھروں میں کام کرنیوالے گینگ نے 80 تولے سونا چرا لیا

    گھروں میں کام کرنیوالے گینگ نے 80 تولے سونا چرا لیا

    گوجرانوالہ میں گھروں میں کام کرنے والے گینگ نے80 تولا سونا چوری کرلیا، اسمارٹ سیف سٹی گوجرانوالہ کیمروں کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کرلیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان سیف سٹی کا کہنا ہے کہ ہیلپ لائن پر گھریلوں ملازمہ کیخلاف 80 تولے سونا چوری کرنے کی شکایت آئی، کیمروں میں ملزمان کو رکشے میں جاتے دیکھا گیا۔

    ترجمان کے مطابق سیف سٹی نے تمام شواہد متعلقہ پولیس کو فراہم کردیئے ہیں، 3 خواتین اور 2 مردوں کو رکشہ میں فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے گینگ کو گرفتار کرلیا ہے، ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

    دوسری جانب کراچی میں ملیر ماڈل کالونی میں چوری کی ایک نئی واردات میں خواتین کے ساتھ چھوٹے بچوں کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر ماڈل کالونی میں چھ جنوری کو کاسمیٹیک کی دکان میں خاتون اور بچی نے چوری کی واردات کی ہے جس کی فوٹیج سامنے آگئی۔

    کاسمیٹک کی دکان میں خاتون اور بچی نے موبائل فون اور پرس چوری کیا اور فرار ہوگئیں، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی ہے، جس میں خاتون اور بچی کو چوری کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون سیلز گلرل کو کاسمیٹکس دکھانے کے بہانے دوسری جگہ لے گئی، ملزمہ نے دوسری گاہک خاتون سے بھی نظریں بچا کر واردات کی۔

    کاروں کی چوری میں ملوث ’’معذور‘‘ ملزم کیسے پکڑا گیا؟

    ملزمہ نے شو کیس سے پرس نکالا، بچی نے شیلف سے بیگ اٹھا کر چھپایا، دکان میں واردات کے لیے 4 خواتین رکشہ میں آئی تھیں جو باسانی فرار ہوگئیں، متاثرہ سیلز گرل کے بیگ میں سونے کی چین، انگھوٹی اور نقدی موجود تھی۔

  • یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزمان گرفتار

    یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزمان گرفتار

    گوجرانوالہ: ایف آئی اے نے یونان میں کشتی کے سانحہ میں ملوث مزید دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے یونان کی کشتی سانحے میں ملوث انسانی اسمگلر سمیت مزید 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت زین علی اور آصف شاہ کے نام سے ہوئی ہے جنہیں حافظ آباد اور گجرات کے مختلف مقامات سے گرفتار کیا گیا۔

    حکام نے بتایا کہ زین علی نے جلال پور جٹاں کے رہائشی احسن سے یورپ بھیجنے کا وعدہ کر کے 45 لاکھ روپے لیے تھے، افسوسناک بات یہ ہے کہ احسن علی کی یونان کشتی حادثے میں موت واقع ہوگئی تھی۔

    دوسرے ملزم آصف شاہ نے مبینہ طور پر بیرون ملک ملازمت کا وعدہ کرکے ایک شہری کو دھوکہ دیا اور اس سے 8 لاکھ روپے لیے تھے۔

    اس سے قبل یونان میں حالیہ کشتی کے سانحے کی تحقیقات کرنے والی تحقیقاتی کمیٹی نے ایف آئی اے کے 31 اہلکاروں کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا تھا۔

  • انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 5 ایجنٹ گرفتار

    انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 5 ایجنٹ گرفتار

    ایف آئی اے نے گوجرانوالہ اور گجرات سے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 5 ایجنٹ کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے گوجرانوالہ اور گجرات سے 5 افردا کو گرفتار کیا جو انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث ہیں۔

    ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں فاروق عادل، نزاکت علی، محمد آصف، محمد ارسلان اور عدنان علی شامل ہیں، ملزمان سادہ لوح شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک بھجواتے تھے۔

    ایف آئی اے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار ملزم فاروق نے رومانیہ ملازمت کا جھانسہ دے کر ساڑھے 14 لاکھ روپے بٹورے، ملزم نزاکت نے لیبیا اور یورپ بھجوانے کے نام پر 50 لاکھ روپے بٹورے۔

    ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم آصف نے ایک شہری سے کرغستان ملازمت کا جھانسہ دے کر 11 لاکھ روپے بٹورے جبکہ ملزم ارسلان نے شہری کو کویت ملازمت کا جھانسہ دے کر 10 لاکھ 30 ہزار روپے لئے۔

    ایف آئی اے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ملزم عدنان نے شہری کو اٹلی ملازمت کی غرض بھجوانے کے نام پر 13 لاکھ ہتھیائے تھے۔

  • دل دہلا دینے والا واقعہ ، سفاک بیٹیوں نے باپ کو رسیوں سے باندھ کر زندہ جلا دیا

    دل دہلا دینے والا واقعہ ، سفاک بیٹیوں نے باپ کو رسیوں سے باندھ کر زندہ جلا دیا

    گوجرانوالہ : بیٹیوں نے باپ کو رسیوں سے باندھ کر زندہ جلا دیا تاہم پولیس نے دونوں بیٹیوں کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں تھانہ سول لائن کے علاقہ مغل چوک میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ، جہاں دوبیٹیوں نے والد کو رسیوں سے باندھ کرپٹرول چھڑک کرآگ لگادی۔

    آگ سے جھلس کر متاثرہ شخص اسپتال میں دم توڑگیا تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر کے مقتول کی دونوں بیٹیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

    مقدمہ میں مقتول کی دو بیٹیوں کے ساتھ دونوں بیویوں کو بھی ملزمہ نامزد کیا گیا ہے، مقتول علی اکبر نے تین شادیاں کر رکھی تھیں ، جن سے بارہ بچے ہیں جبکہ پہلی بیوی وفات پا چکی ہے۔

    مقتول دو بیویوں اور بچوں کے ساتھ کرائے کے مکان میں رہتا تھا، پولیس نے ملزمہ 16 سالہ انعم اور بارہ سالہ یشفہ نے پولیس حراست میں لیاہے جنہوں نے اعتراف جرم بھی کر لیا۔

    مزید پڑھیں : جائیداد کیلئے باپ کو قتل کرنیوالا بیٹا گرفتار

    پولیس نے دونوں بیٹیوں کے حوالہ سے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ والد نے ہم دونوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

    یاد رہے کراچی میں ایک واقعے نے بیٹے نے دوست کیساتھ مل کر جائیداد کیلئے باپ کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا تاہم بعد ازاں کارروائی کرتے ہوئے باپ کے قتل میں ملوث بیٹے کو گرفتار کرلیا تھا۔

  • جعلی ویزے بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ، 2 ملزمان گرفتار

    جعلی ویزے بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ، 2 ملزمان گرفتار

    گوجرانوالہ: ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے جعلی ویزے بنانے والی فیکٹری پر کارروائی کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) گوجرانوالہ زون کی جانب سے انسانی اسمگلرز کے خلاف خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی کی گئی، شادمان کالونی میں چھاپے کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

    ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان مختلف شہروں میں ایجنٹوں کے ذریعے شہریوں کو جعلی ویزے فراہم کرتے تھے، ملزمان جعلی پاسپورٹ، ویزا اسٹیکرز اور دیگر سفری دستاویزات بنانے میں ملوث ہیں۔

    ترجمان کا بتانا ہے کہ ملزمان انسانی سمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی نیٹ ورکس کا حصہ ہیں جب کہ چھاپے کے دوران ملزمان سے 20 پاکستانی اور 31 غیر ملکی پاسپورٹ بھی برآمد کیے گئے۔

    ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان سے جعلی ویزا اسٹیکرز کی تیاری میں استعمال ہونے والی مشینیں بھی برآمد ہوئیں، برآمد اسٹیکرز میں یورپ، چین، برطانیہ، امریکا، برازیل، انڈونیشیا، ترکی، سربیا، یونان، سویڈن، مالٹا، کروشیا، اسپین، پرتگال، یو اے ای کے جعلی ویزا اسٹیکرز شامل ہیں۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گروہ میں شامل افراد سادہ لوح شہریوں کو اپنے جال میں پھنساتے تھے، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا جب کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • عمرے کی آڑ میں گداگری میں ملوث 3 خواتین مسافر گرفتار

    عمرے کی آڑ میں گداگری میں ملوث 3 خواتین مسافر گرفتار

    گوجرانوالہ: ایف آئی اے نے عمرے کی آڑ میں گداگری میں ملوث 3 خواتین مسافر  کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) امیگریشن نے سیالکوٹ ائیرپورٹ پر عمرے کی آڑ میں گداگری میں ملوث 3 خواتین مسافروں کو گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر کارروائی کی، اس دوران عمرے کی آڑمیں گداگری میں ملوث 3 خواتین مسافر کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار خواتین کو سعودی عرب سے پاکستان پہنچنے پر گرفتار کیا گیا۔

    ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار خواتین کا تعلق ملتان، مظفر گڑھ اور رحیم یار خان سے ہے، گرفتار خواتین کئی ماہ تک مکہ میں گداگری کرتی رہیں۔

    دوسری جانب ایف آئی اے نے کراچی ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے گداگری میں ملوث سعودی عرب جانے والے مسافر کو گرفتار کرلیا، گرفتار مسافر کی شناخت الہاندو پنہور کے نام سے ہوئی۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ مسافر پرواز ایکس وائی 638 کے ذریعے سعودی عرب جارہا تھا، مسافر کا نام بلیک لسٹ کیٹیگری میں شامل تھا، ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر سال 2019 میں عمرہ ویزہ پر سعودی عرب گیا تھا۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مسافر سعودی عرب میں بھیک مانگنے میں ملوث رہا ہے مسافر کو مزید قانونی کارروائی کیلئے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا۔

  • بھکاری خاندان نے دادی کے 40ویں پر سوا کروڑ کا کھانا تیار کروادیا

    بھکاری خاندان نے دادی کے 40ویں پر سوا کروڑ کا کھانا تیار کروادیا

    گوجرانوالہ میں بھکاری خاندان نے دادی کے چالیسویں پر بارہ ہزار سے زائد افراد کیلئے سواہ کروڑ روپے کا کھانا تیار کروادیا۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں پوتے نے دادی کے ختم کی تقریب پر 12 ہزار سے زائد افراد کا کھانا بنوایا اس تقریب  میں پورے پاکستان سے کنگرہ برادری کے لوگ میں شریک ہوئے ہیں۔

    گوجرانوالہ کے بھکاری پوتے نے کہا کہ چالیسویں کی تقریب کا بجٹ سوا کروڑ روپے رکھا گیا تھا، کراچی پشاور سوات تک سے آنے والے لوگوں نے چالیسویں میں  شرکت کی تھی۔

    سیالکوٹ سے آئے باورچی نے اے آر وائی سے گفتگو میں کہا کہ 60 من مٹن پکانے کا آرڈر دیا گیا تھا، 10 دیگیں میٹھے چاول اور مربہ جات بھی بنائے ہیں۔

  • جائیداد کے تنازع پر بھائی کے ہاتھوں دو بھائیوں سمیت 4 افراد قتل

    جائیداد کے تنازع پر بھائی کے ہاتھوں دو بھائیوں سمیت 4 افراد قتل

    گوجرانوالہ: صوبہ پنجاب کے شہر میں جائیداد کے تنازع پر 2 بھائیوں سمیت 4 افراد کو قتل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کے علاقے اقبال ٹاؤن میں جائیداد کے تنازع پر 2 بھائیوں سمیت 4 افراد کو بے دردی سے قتل کردیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین سو رہے تھے کہ ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کردیا، پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

    پولیس کا مزید کہنا ہے کہ مقتولین میں 2 بھائی اور 2 کزن شامل ہیں جبکہ ملزمان میں مقتول کا سگا بھائی اور بھتیجے شامل ہیں، ملزمان اور مقتولین میں جائیداد کا تنازعہ اور سابقہ دشمنی چل رہی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان موقع سے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے، موقع سے شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

    گوجرانوالہ کے ریجنل پولیس افسر ( آر پی او) نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او گوجرانولہ سے رپورٹ طلب کرلی، آر پی او نے ایس پی سول لائن کو ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم بھی دے دیا۔

    آر پی او نے کہا کہ ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں پیش کرکے سخت سزا دلوائی جائے گی۔

  • یہ ہماری کنپٹی پر رکھ کر ترامیم کروانا چاہتے ہیں، عمر ایوب

    یہ ہماری کنپٹی پر رکھ کر ترامیم کروانا چاہتے ہیں، عمر ایوب

    گوجرانوالہ: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ جو لوگ یہ آئینی ترامیم کرنا چاہ رہے ہیں وہ خطرناک ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جو لوگ یہ آئینی ترامیم کرنا چاہ رہے ہیں وہ خطرناک ہیں، ان کے پاس نمبرز پورے نہیں یہ کیسے ترامیم کرسکتے ہیں۔

    عمر ایوب کا کہنا تھا کہ کمیٹی میں بلاول بھٹو، خورشید شاہ، اعظم نزیرتارڑ سب تھے، یہ ہماری کنپٹی پر رکھ کر ترامیم کروانا چاہتے ہیں لیکن ایسا نہیں ہوگا، ہم حق پر ہیں اور یہ غلط راستے پر ہیں۔

    واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کی جانب سے آج قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس سے قبل آئینی پیکج کی منظوری دینے کا امکان ہے۔

    عدلیہ سے متعلق آئینی ترامیم سے متعلق بل حکمران اتحاد کی بھرپور کوششوں کے باوجود اتوار کو بھی پارلیمنٹ میں پیش نہیں کیا جا سکا تھا۔

    آئینی ترمیم کے معاملے پر گزشتہ روز قومی اسمبلی کا اجلاس کئی گھنٹے التوا کا شکار ہونے کے بعد 12 گھنٹے بعد شروع ہوا اور اسپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس آج دوپہر ساڑھے 12 بجے تک ملتوی کر دیا۔