Tag: گوجرانوالہ

  • گوجرانوالہ : سفاک ملزمان کی بچے کے سر پر پستول رکھ کر ماں سے اجتماعی ذیادتی

    گوجرانوالہ : سفاک ملزمان کی بچے کے سر پر پستول رکھ کر ماں سے اجتماعی ذیادتی

    گوجرانوالہ میں خاتون سے ہونے والی اجتماعی ذیادتی کے ملزمان تاحال آزد گھوم رہے ہیں اور متاثرہ خاتون انصاف کی منتظر ہے۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام سرعام کی ٹیم نے متاثرہ خاتون سے مل کر اس کی شکایت سنی اور اس  کی داد رسی کرنے کی کوشش کی۔

    متاثرہ خاتون نے بتایا کہ میرے شوہر ملک سے باہر ملازمت کرتے ہیں ان کے ایک دوست نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر میرے ساتھ ذیادتی کی۔

    متاثرہ خاتون نے بتایا کہ شوہر کا دوست عدنان مجھے بہانے سے ایک گھر میں لے گیا اور میرے اور میرے بچے پر پستول رکھ کر اپنے تین ساتھیوں کے ساتھ مل کر باری باری ذیادتی کی اور اسی حالت مین میری تصویریں بنائیں۔

    خاتون نے بتایا کہ پولیس کو رپورٹ کرنے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی اور ایس ایچ او نے اپنی مرضی کی ایف آئی آر کاٹ کر چاروں ملزمان کو بے گناہ قرار دیا اور ہم پر دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ ملزمان سے صلح کرلو۔

    دوسرے واقعے میں کامونکی میں ایک شخص نے اپنی بیوی کے اغواء میں ملوث ملزمان کیخلاف کارروائی نہ ہونے پر خود کو آگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا، جب اس نے پہلی بار اقدام خودکشی کیا اس پر پولیس نے بجائے انصاف فراہم کرنے اسی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

  • گوجرانوالہ : ’’ملزم اپنی بیوی کو میسج کرکے کہتا کہ فلاں بچی کو نیچے بھیج دو‘‘

    گوجرانوالہ : ’’ملزم اپنی بیوی کو میسج کرکے کہتا کہ فلاں بچی کو نیچے بھیج دو‘‘

    گوجرانوالہ : بدقسمتی سے گوجرانوالہ میں گزشتہ ہفتے اسکول کی پانچ بچیوں کے ساتھ ہونے والے بھیانک اور ہولناک واقعے کے بعد پولیس حکام مبینہ طور پر ملزمان کی پشت پناہی کررہے ہیں جس کے باعث متاثرہ بچیاں انصاف سے تاحال محروم ہیں۔

    وہ بچیاں جن کے ساتھ ذیادتی کی گئی ان کی عمریں 12 سے 14 سال ہیں۔ متاثرہ بچیاں ڈر کے مارے خاموش رہیں تاہم ایک بچی نے کسی طرح ہمت کرکے اپنے گھر والوں کو اس واقعے کا بتایا جس کے بعد انہوں نے پولیس کو آگاہ کیا۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام سرعام کی ٹیم نے متاثرہ بچیوں کی ماؤں سے ملاقات کی جنہوں نے بتایا کہ ہم پر قیامت ٹوٹ پڑی لیکن پولیس ہماری داد رسی نہیں کررہی۔

    متعلقہ تھانے مقدمے کے اندراج کے باوجود متاثرین کو تاحال انصاف نہیں مل سکا ہے، ایک بچی کی والدہ نے ٹیم سرعام کو بتایا کہ بتایا کہ ملزم کی بیوی کو اس بات کا علم تھا لیکن اس نے بجائے اپنے شوہر کو کچھ کہنے کہ بچیوں پر ہی الزامات عائد کیے۔

    خاتون کا کہنا تھا کہ جس گھر میں اسکول تھا اس کے اوپر کی منزل پر خاتون ٹیچر کی بھی رہائش تھی اور ملزم بیوی کو میسج کرکے کہتا تھا کہ فلاں بچی کو کپڑے استری کرنے کیلئے نیچے بھیج دو۔

    واضح رہے کہ عمران نامی ملزم کی اہلیہ ایک سرکاری فارمل ایجوکیشن اسکول میں پڑھاتی ہے جہاں وہ کینٹین چلاتا ہے۔ پولیس کو ملزم کے موبائل فون سے بچیوں کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بھی برآمد ہوئی ہیں جبکہ وہ خود بھی اعتراف جرم کرچکا ہے۔

    یاد رہے کہ یہ واقعہ رواں ماہ 5 ستمبر کو گورنمنٹ نان فارمل ایجوکیشن اسکول میں پیش آیا جبکہ خاتون ٹیچر نے محکمہ لٹریسی کے تحت گھر میں اسکول بنا رکھا تھا، اسکول کےاندر ایک کمرے میں کینٹین بھی تھی جسے اس کا شوہر عمران چلاتا تھا۔

    پولیس کے مطابق ملزم عمران کوگرفتارکرکے پانچ الگ الگ مقدمات درج کیے گئے ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک اس بات کے شواہد نہیں ملے کہ عمران کی اہلیہ بھی اس عمل میں ملوث تھی یا نہیں تاہم ملزم کئی برس سے بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنارہا تھا۔

  • فرسٹ ایئر کی طالبہ کا اغوا کے بعد قتل

    فرسٹ ایئر کی طالبہ کا اغوا کے بعد قتل

    گوجرانوالہ: پولیس کا کہنا ہے کہ قلعہ دیدار سنگھ کے علاقے میں فرسٹ ایئر کی طالبہ کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے قلعہ دیدار سنگھ کے علاقے میں فرسٹ ایئر کی طالبہ کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا، اس واقعے کا مقدمہ والدہ کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ لاش پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا، ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں جلد گرفتار کرلیا جائیگا۔

  • سرکاری اسکول میں ٹیچر کے شوہر کی طالبات سے زیادتی کا انکشاف

    سرکاری اسکول میں ٹیچر کے شوہر کی طالبات سے زیادتی کا انکشاف

    گوجرانوالہ: سرکاری اسکول میں ٹیچرکےشوہر کی طالبات سےزیادتی کاانکشاف سامنے آیا ، پولیس نے ملزم عمران کو گرفتار کرکے پانچ الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں سرکاری اسکول میں ٹیچرکےشوہر کی طالبات سے زیادتی واقعہ سامنے آیا، واقعہ تھیڑی سانسی میں گورنمنٹ ایجوکیشن اسکول میں پیش آیا۔

    پولیس نے بتایا کہ ساجدہ نامی خاتون نے محکمہ لٹریسی کےتحت گھرمیں اسکول بنارکھاتھا اور ملزم عمران نےاسکول کےاندر ایک کمرے میں کینٹین بنارکھی تھی۔

    حکام کا کہنا تھا کہ ملزم کئی سالوں سےاسکول میں بچیوں سےزیادتی کررہاتھا، متاثرہ طالبات کی عمریں 11 سے 14سال کے درمیان ہیں۔

    ملزم عمران کو گرفتار کر کے پانچ الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ، ملزم نےویڈیوز بھی بنا رکھی ہیں متاثرہ بچیاں ڈر کے مارے خاموش رہیں۔

    سرکاری اسکول میں بچیوں سےزیادتی کےمعاملے پر سی پی او نے کہا کہ تین بچیوں سےزیادتی کی تصدیق ہوئی ، دو سے کوشش کی گئی تاہم زیادتی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے ہیں۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کو گرفتار کرکے موبائل سے تصاویر اور ویڈیوز بھی برآمد کرلی ہیں، کیس کی میرٹ پر تفتیش کرکے ملزم کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

  • بیرون ملک جانے کے خواہشمند افراد ہوشیار ہوجائیں!

    بیرون ملک جانے کے خواہشمند افراد ہوشیار ہوجائیں!

    گوجرانوالہ : ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے 36پاکستانی پاسپورٹس برآمد کرلیے۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ سے انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ، ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم علی آفاق سے 36پاکستانی پاسپورٹس برآمد ہوئے ہیں۔

    ملزم نے بیرون ملک بھجوانے کیلئے شہریوں سے لاکھوں روپےلیے تاہم ملزم کےدیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئےچھاپےماررہےہیں۔

    یاد رہے کراچی میں اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے انسانی اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن میں کلفٹن میں چھاپے کے دوران پانچ ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 187 پاکستانی پاسپورٹس برآمد کر لیے تھے۔

    گرفتار ملزمان میں محمد عباس، خواجہ کلیم، محسن رضا، غلام عباس اور عامر علی شامل ہیں، یہ ملزمان شہریوں سے بیرون ملک بھجوانے کے نام پر پیسے بٹورنے میں ملوث تھے، اور بغیر لائسنس شہریوں سے پاسپورٹ وصول کر رہے تھے۔

  • بچوں کی لڑائی میں چھریاں چل گئیں، 2 افراد قتل ، 3 زخمی

    بچوں کی لڑائی میں چھریاں چل گئیں، 2 افراد قتل ، 3 زخمی

    گوجرانوالہ : بچوں کی لڑائی کے دوران دو گروپوں کے درمیان تصادم میں 2 افراد قتل اور تین زخمی ہو گئے، آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انورنے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے چندنیاں میں بچوں کی لڑائی میں چھریاں چل گئیں، جس کے نتیجے میں 2 افراد قتل اور 3 زخمی ہوگئے۔

    ،پولیس نے بتایا کہ بچوں کی لڑائی سےشروع ہونےوالاجھگڑا دوگروپوں کےدرمیان تصادم میں بدل گیا۔

    آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انورنے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    آئی جی پنجاب نے سی پی او کو قتل میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا واقعےمیں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی اور مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی جلد از جلد فراہمی یقینی بنائی جائے۔

  • واٹر فلٹریشن پلانٹ کے جنگلے میں کرنٹ آنے سے 14 سالہ لڑکا جاں بحق

    واٹر فلٹریشن پلانٹ کے جنگلے میں کرنٹ آنے سے 14 سالہ لڑکا جاں بحق

    گوجرانوالہ: واٹر فلٹریشن پلانٹ کے جنگلےمیں کرنٹ آنے سے 14 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا، واقعہ کی اطلاع پہنچی تو گھر میں کہرام مچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں مون سون کا اسپیل جاری ہے، گوجرانوالہ میں چمن شاہ کا رہائشی 14 سالہ علی حسن سڑک سے گزر رہا تھا ، اس دوران اس کا ہاتھ واٹرفلٹریشن پلانٹ کے جنگلے کو لگا تو جنگلے میں کرنٹ آنے سے علی موقع پر ہی کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔

    واقعہ کی اطلاع ملنے پر سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے موقع پر پہنچ کر بچے کی لاش کو ضروری کا روائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

    متوفی بچے کے گھر میں واقعہ کی اطلاع پہنچی تو گھر میں کہرام مچ گیا تاہم سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

    خیال رہے لاہور اور گرد و نواح میں موسلادھار بارش کا چوالیس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا تھا، سڑکیں، انڈرپاس، گلیاں، بازاراوراسپتال تالاب بن گئے تھے اور گاڑیاں ڈوب گئیں۔

    گھروں میں بھی پانی داخل ہونےسےفرنیچراوربرقی آلات تباہ ہوگئے جبکہ حادثوں میں بچی سمیت پانچ افرادجاں بحق اور متعدد زخمی بھی ہوگئے تھے۔

  • گوجرانوالہ : چھت پر سوئے ہوئے افراد کے سروں میں گولیاں مار دی گئیں

    گوجرانوالہ : چھت پر سوئے ہوئے افراد کے سروں میں گولیاں مار دی گئیں

    گوجرانوالہ : راہوالی کے علاقے چھت پر سوئے ہوئے افراد کے سروں میں گولیاں مار دی گئیں ، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ راہوالی کے علاقے جمیل پورہ میں چھت پر سوئے ہوئے افراد پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ، فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے دو افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں کے سروں میں گولیاں ماری گئیں تاہم لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔

    ریسکیو کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والوں میں 35سالہ ولایت اور 35سالہ مسرت بی بی اور فائرنگ میں زخمیوں ہونے والوں میں 7سالہ حرم ،80 سالہ حنیفاں بی بی اور 30 سالہ سمینہ بی بی شامل ہیں۔

    تھانہ کینٹ پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقع کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

  • گوجرانوالہ : شادی سے انکار پر لڑکی قتل

    گوجرانوالہ : شادی سے انکار پر لڑکی قتل

    گوجرانوالہ : شادی سے انکار پر لڑکی کو قتل کردیا گیا ، ملزم نوید نے ساتھی کیساتھ ملکر رکشہ روک کر فائرنگ کی۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں ڈھاریوال روڈ پر ملزم نے رشتہ سے انکار پر فائرنگ کرکے لڑکی کو قتل کر دیا۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزم نوید نے ساتھی کیساتھ ملکر رکشہ روک کر فائرنگ کی، مقتولہ کے والد نے الزام لگایا کہ ملزم بیٹی سے زبردستی شادی کرنا چاہتا تھا انکار پر فائرنگ کی۔

    پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے تاہم لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور ملزمان کی گرفتار ی کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    یاد رہے رواں سال فروری میں لاہور کے علاقے گلشن راوی میں رشتے سے انکار پر نوجوان آپے سے باہر ہوگیا تھا اور تیش مین آکر لڑکی کو قتل کردیا تھا جبکہ لڑکے نے لڑکی کو چھریاں مارنے کے بعد اپنے گلے پر چھری پھیرلی تھی۔

    پولیس نے بتایا تھا کہ احسان نامی نوجوان ایک بیوٹی پارلر چلانے والی لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا، لڑکی کی والدہ نے رشتہ دینے سے انکار کردیا تھا۔

  • ظلم کی انتہا ،  چچا اور چچی نے 7 سالہ بھتیجے کو تشدد کرکے قتل کر ڈالا

    ظلم کی انتہا ، چچا اور چچی نے 7 سالہ بھتیجے کو تشدد کرکے قتل کر ڈالا

    گوجرانوالہ : چچا چچی نے 7 سالہ بھتیجے کو تشدد کرکے قتل کرڈالا، پولیس نے چچا اور چچی کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں ظلم کی انتہا ہوگئی، تھانہ اروپ کے علاقہ رحمان آباد میں سلطان نامی بچے کے قتل کا واقعہ پیش آیا، جہاں چچا غلام دستگیر اور چچی عاشی معصوم بچوں کے دشمن بن گئے۔

    معمولی بات پر 7 سالہ سلطان اور 2سالہ ثقلین پر ڈنڈوں سے مبینہ طور پر تشدد کیا، جس سے 2 سالہ بچہ زخمی ہوا جبکہ 7 سالہ سلطان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔

    شہری اہل علاقہ کا کہنا ہے کے بچے کو کمبل میں لپیٹ کر رات کے وقت ملزمان لے کر جا رہے تھے، اہل علاقہ کے پوچھنے پر ملزمان نے سلطان کی بیماری کا بہانہ کیا اور ہسپتال لے گئے، غلام دستگیرنے ڈاکٹرکو بتایا بچہ ٹریفک حادثے میں زخمی ہوا ہے تاہم زخموں کی نوعیت دیکھ کر ڈاکٹرز نے پولیس کواطلاع دی اور بچہ دم توڑ گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کے دم توڑنے کے بعد مقامی پولیس نے جب جسم کی جانچ کی تو معلوم ہوا کے کوئی بیماری نہیں بلکہ مبینہ طور پر تشدد کر کے قتل کیا گیا ہے۔

    پولیس نے چچااورچچی کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا جبکہ چوں کے والدین مقدمہ میں جیل میں ہیں۔

    پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ ملزم کرائے پر رہ رہے تھے،انہیں پتہ ہی نہ چل سکا کہ بچوں پراتناظلم ہورہا ہے۔