Tag: گوجرانوالہ

  • چچا اور چچی کے تشدد سے کم عمر بھتیجا جاں بحق

    چچا اور چچی کے تشدد سے کم عمر بھتیجا جاں بحق

    گوجرانوالہ: تھانہ اروپ کے علاقے گوندلانوالہ میں چچا چچی نے کم عمربھتیجوں پر تشدد کیا جس کے نتیجے میں ایک بھتیجا جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں چچا اور چچی نے کم عمر بھتیجوں، 7 سالہ سلطان اور 2 سالہ ثقلین کو تشدد کا نشانا بنا ڈالا، تشدد سے سلطان کی حالت بگڑنے پر اسے اسپتال لے گئے جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔

    پولیس کے مطابق سلطان اور ثقلین کے والدین منشیات کے الزام میں جیل میں ہیں، ماں باپ جیل چلے  گئے تو بچوں کو چچا غلام دستگیر اپنے گھر لے گیا تھا، غلام دستگیر اور اس کی بیوی معمولی باتوں پر بچوں پر تشدد کرتے تھے اور کچھ روز پہلے دونوں بچوں پر ڈنڈوں سے تشدد کیا گیا، اور معاملے کو خفیہ رکھا گیا۔

    پولیس کے مطابق سلطان کی حالت بگڑنے پر چچا اسے اسپتال لے گیا اور ڈاکٹر کو بتایا کہ بچہ ٹریفک حادثے میں زخمی ہوا ہے،  زخموں کی نوعیت دیکھ کر ڈاکٹرز نے پولیس کو اطلاع دی۔

    پولیس نے بتایا کہ دوران علاج سلطان دم توڑ گیا جس کے بعد چچا اور چچی کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دونوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔

  • یہاں سے گدھا گاڑی لےکر کیوں گزرے؟ بااثر افراد نے محنت کش کو قتل کردیا

    یہاں سے گدھا گاڑی لےکر کیوں گزرے؟ بااثر افراد نے محنت کش کو قتل کردیا

    گوجرانوالہ: بااثر افراد کے مبینہ تشدد سے محنت کش جاں بحق، ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بااثر افراد کی حیوانیت نے ایک اور شخص کی جان لے لی، گوجرانوالہ میں ظالموں کے مبینہ تشدد کے باعث محنت کش جاں بحق ہوگیا۔ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کرلیا گیا۔

    ایف آئی آور میں کہا گیا ہے کہ مسلح افراد نے مبینہ طور پر ڈنڈوں کے وار سے شفقت اللہ کو قتل کیا، با اثر افراد نے اپنی زمین سے گدھا گاڑی گزارنے کی رنجش پر شفقت اللہ کو قتل کیا۔

    نوشہرہ ورکاں پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدیت میں ایف آئی آر درج کی، مقدمے کے متن کے مطابق فیاض احمد، 2 بیٹوں اور ان کے ایک ساتھی نے شفقت کو قتل کیا۔

  • خالہ نے بھانجے اور بھانجی کو اغوا کر کے نہر میں پھینک دیا

    خالہ نے بھانجے اور بھانجی کو اغوا کر کے نہر میں پھینک دیا

    گوجرانوالہ: پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں ایک خاتون نے اپنے بھانجے اور بھانجی کو اغوا کر کے نہر میں پھینک دیا۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں تھانہ باغبانپورہ کے علاقے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، بہن سے جھگڑا کرنے کے بعد خالہ نے اپنے ہی بھانجے اور بھانجی کو اغوا کیا اور شقی القلبی کے ساتھ نہر میں مرنے کے لیے پھینک دیا۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بچوں میں سے ایک بچے کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے، ریسکیو اہلکاروں نے 3 سالہ بسمہ کی لاش نکال لی ہے، جب کہ ڈیڑھ سالہ فرحان کو تلاش کیا جا رہا ہے۔

    کراچی: ننھے آبان کے لزرہ خیز قتل میں کون ملوث ہوسکتا ؟ تفتیشی افسر کا اہم بیان آگیا

    بسمہ اور فرحان 13 فروری کو گھر سے لاپتا ہوئے تھے، پولیس نے جب ملزمہ خالہ سے تفتیش کی تو اس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس کا اپنی بہن سے جھگڑا ہو گیا تھا، جس پر اس نے انتقاماً اس کے بچے اٹھائے اور نہر میں جا کر پھینک دیے۔

  • پنجاب کی فضاؤں میں چھائی دھند زندگیاں نگلنے لگی،  4 افراد جاں بحق،  37 زخمی

    پنجاب کی فضاؤں میں چھائی دھند زندگیاں نگلنے لگی، 4 افراد جاں بحق، 37 زخمی

    گوجرانوالہ : پنجاب میں شدید دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں 4 افراد جاں بحق اور 37 افراد زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کی فضاؤں میں چھائی دھند زندگیاں نگلنےلگی ، گوجرانوالہ میں ڈی سی کالونی کے قریب مسافر بس الٹ گئی۔

    بس سڑک پر پھسلن اور دھند کے باعث الٹی ، حادثے میں دو افراد جاں بحق پچیس زخمی ہو گئے، ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں زخمیوں میں سے تین افراد کی حالت تشویشناک ہے اور بیس افراد معمولی زخمی ہیں۔

    مسافر بس میں پچاس افراد سوار تھے اور مسافر بس کوہاٹ سے لاہور جا رہی تھی۔

    دوسرے واقعے میں چیچہ وطنی روڈاڈاکلیرا کے قریب 4گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں،ٹریفک حادثے میں خاتون سمیت2افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔

    ریسکیوذرائع نے بتایا کہ دھند کے باعث بس، مزدا، ٹرک اور کار آپس میں ٹکرائے، حادثے کا شکار ایک گاڑی میں ڈرائیور پھنس گیا تاہم نکالنے کیلئے کوششیں جاری ہے۔

    دوسری جانب حد نگاہ کم ہونے سے موٹروے کے مختلف سیکشنزآج بھی بند کردئے گئے جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹروے پردھند کے باعث ٹریفک معطل ہے۔

    موٹروےایم تھری فیض پور سے درخانہ تک ،ایم فور شور کوٹ سے فیصل آباد ،موٹروے ایم فائیو شیر شاہ سے ظاہر پیر تک دھند کی وجہ سے ٹریفک روک دی گئی۔

  • ڈانٹنے پر ملازم کا تاجر سے دل دہلا دینے والا انتقام

    ڈانٹنے پر ملازم کا تاجر سے دل دہلا دینے والا انتقام

    گوجرانوالہ: پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں ڈانٹے جانے پر ایک ملازم نے اپنے مالک تاجر کو اغوا کر کے قتل کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں تھانہ سول لائن کی حدود میں ایک شخص نے تاجر محمد مشتاق کو ذاتی رنجش کی بنا پر اغوا کر کے قتل کر دیا، پولیس کا کہنا ہے کہ لاپتا تاجر کی لاش آج سوئی گیس روڈ سے مل گئی ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق تاجر مشتاق کو 4 دن قبل اس کے ملازم علی نے اغوا کیا تھا، جس کی ایف آئی آر تھانہ سول لائن میں درج کروائی گئی تھی۔

    پولیس نے تفتیش کی تو معلوم ہوا کہ مشتاق نے اپنے ملازم علی کو کام نہ کرنے پر ڈانٹ دیا تھا، جس پر علی نے اپنے مالک کو اغوا کر کے قتل کر دیا، اور اس کی لاش نہر کنارے پھینک دی، جہاں سے آج لاش مل گئی۔

    اسکول میں کچرے کے ڈھیر میں آگ لگنے سے کم سن طالب علم جلنے کا افسوسناک واقعہ

    پولیس حکام کے مطابق لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جب کہ علی کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

  • کویت جانے والے شخص نے ایئرپورٹ سے پلٹ کر بیوی، بیٹی کو قتل کر دیا

    کویت جانے والے شخص نے ایئرپورٹ سے پلٹ کر بیوی، بیٹی کو قتل کر دیا

    گوجرانوالہ: پنجاب کے ضلع میں کویت جانے والے شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی اور 13 سالہ بیٹی کو قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ الہ آباد میں خاوند نے بیوی اور 13 سالہ بیٹی کو قتل کردیا پولیس نے نعشوں کو ہوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔

    پولیس کے مطابق ریلوے کالونی وزیرآباد کا رہائشی ملزم بلال مہر بیرون ملک کویت مقیم تھا جوکچھ عرصہ قبل کویت سے واپس آیا ہوا تھا ملزم کی فیملی کرایے کے فلیٹ میں رحیم پورہ الہ آباد میں رہائش پزیر تھی جہاں ملزم کے دوست نے مبینہ طور پر ملزم کے اہلخانہ سے تعلقات استوار کر رکھے تھے۔

    گزشتہ رات بیرون ملک واپسی کے سلسلے میں ملزم کو اس کا دوست فیملی کے ہمراہ ایئر پورٹ چھوڑ کر آیا جو ملزم کو شک گزرا اور وہ نجی ٹرانسپورٹ سے گھر واپس آگیا۔

    گھر واپس آنے کے بعد اپنے بیوی کو اپنے دوست کیساتھ دیکھ کر ملزم طیش میں آگیا، کلہاڑیوں کے وار اور فائرنگ کرکے اپنی 36 سالہ بیوی ارشاد بی بی اور سوتیلی بیٹی 13 سالہ زہرا کو قتل کردیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزم بلال موقع سے فرار ہو گیا پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مختلف زاویوں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور جلد ہی ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

  • کیش وین ڈکیتی میں 3 افراد کے قتل میں ملوث ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

    کیش وین ڈکیتی میں 3 افراد کے قتل میں ملوث ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

    گوجرانوالہ: وزیرآباد میں کیش وین لوٹنے کے دوران 3 افراد کے قتل میں ملوث 2 ملزمان مبینہ مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے وزیر آباد کے علاقے پلکھو نالہ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں کیش وین لوٹنےکے دوران 3 افراد کے قتل میں ملوث 2 ملزمان ہلاک ہوگیا۔

    وزیر آباد پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس ملزمان کو ریکوری کیلئے لیجارہی تھی ساتھیوں نے چھڑانے کیلئے پولیس پر فائرنگ کی، مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک دونوں ملزمان کا تعلق لاہور سے تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ عدنان اور ذیشان مسیح تہرے قتل کی واردات میں ملوث تھے، ملزمان نے کچھ عرصہ قبل 63 لاکھ کی ڈکیتی کے دوران 3 افراد کو قتل کردیا تھا۔

    وزیر آباد پولیس نے مزید بتایا کہ مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ملزمان کی لاشیں ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی گئیں۔

  • گوجرانوالہ میں‌ بارش کے باعث گھر کی چھت منہدم، 3 افراد دب کر جاں بحق

    گوجرانوالہ میں‌ بارش کے باعث گھر کی چھت منہدم، 3 افراد دب کر جاں بحق

    گوجرانوالہ: پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں بارش کے باعث ایک مکان کی چھت منہدم ہونے سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں عبداللہ روڈ پر بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی، ملبے تلے دب کر 2 بچیاں اور ایک خاتون جاں بحق، جب کہ 5 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو تحصیل اسپتال کامونکی منتقل کر دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ پنجاب میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز لاہور میں بارش نے 30 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے، اور پورا شہر بارش کے پانی میں ڈوب گیا، 291 ملی میٹر بارش کے بعد ہر طرف تباہی دکھائی دے رہی ہے۔

    کرنٹ لگنے اور چھتیں گرنے کے واقعات میں 7 افراد جان سے گئے، پانی میں تیرتی بجلی کی تاریں موت کا سامان بن گئیں۔

  • پلاسٹک فیکٹری میں کھڑے آئل ٹینکر میں آتش زدگی، 5 ملازمین جھلس پر شدید زخمی

    پلاسٹک فیکٹری میں کھڑے آئل ٹینکر میں آتش زدگی، 5 ملازمین جھلس پر شدید زخمی

    گوجرانوالہ: آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے پلاسٹک فیکٹری کے 5 ملازمین جھلس پر شدید زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں مافی والا موڑ کے قریب واقع پلاسٹک فیکٹری میں کھڑے آئل ٹینکر میں آتش زدگی کے باعث پانچ ملازمین جھلس کر زخمی ہو گئے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق ریسکیو اہل کاروں نے آئل ٹینکر میں لگی آگ پر قابو پا لیا ہے، آگ بجھانے میں ریسکیو کی 6 گاڑیوں نے حصہ لیا۔

    آگ لگنے کے واقعے میں 5 فیکٹری ملازمین جھلس کر زخمی، زخمی فیکٹری ملازمین میں اکرم، زیل شاہ، شوکت، سجاد اور شاکر شامل ہیں، ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ علاقے میں برن سینٹر نہ ہونے پر متاثرہ ملازمین کو تشویش ناک حالت میں لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • گوجرانوالہ: 4 پی ٹی آئی رہنماؤں کی مشترکہ پریس کانفرنس، پارٹی چھوڑنے کا اعلان

    گوجرانوالہ: 4 پی ٹی آئی رہنماؤں کی مشترکہ پریس کانفرنس، پارٹی چھوڑنے کا اعلان

    گوجرانوالہ: پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی کے مزید 4 رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، گوجرانوالہ میں چار رہنماؤں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ پی ٹی آئی چھوڑ رہے ہیں۔

    پی ٹی آئی چھوڑنے والوں میں چوہدری صدیق مہر، علی اشرف مغل، سرفراز مہر اور سردار حق نواز شامل ہیں، پارٹی چھوڑنے والوں میں پی ٹی آئی کے 2 قومی اور 2 صوبائی اسمبلی کےامیدوار تھے۔

    دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے ایک سابق رکن پنجاب اسمبلی مظفر گڑھ سے نیاز خان گشکوری نے جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔

    سابق پی ٹی آئی ایم پی اے کا جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان

    واضح رہے کہ جہانگیر ترین نئی پارٹی بنانے کے لیے سرگرم ہیں، ان کی جانب سے آئندہ ہفتے اپنی نئی جماعت کے قیام کا اعلان متوقع ہے، وہ پی ٹی آئی چھوڑ کر آنے والے رہنماؤں سمیت دیگر شخصیات سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔