Tag: گوجرانوالہ

  • گوجرانوالہ: سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ 2 دہشت گرد گرفتار

    گوجرانوالہ: سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ 2 دہشت گرد گرفتار

    گوجرانوالہ : صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں خفیہ اطلاع ملنے پرسی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت آصف اور ولی محمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ دہشت گردوں نے حساس اداروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔

    ترجمان نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں سے بارودی مواد، دستی بم اور اسلحہ برآمد ہوا ہے، دونوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

    بھکر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ 2 دہشت گرد گرفتار

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ صوبہ پنجاب کے علاقے بھکر میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کیا تھا۔

    سی ٹی ڈی کی پنجاب میں کارروائی‘ 6 دہشت گرد ہلاک

    واضح رہے کہ رواں سال 27 مئی کو محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب میں کارروائی کے دوران 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

    سی ٹی ڈی نے کارروائی کے دوران خودکش جیکٹس، بڑی تعداد میں اسلحہ اور دستی بم برآمد کیا گیا تھا ۔

  • اسٹیج اداکاراکرم اداس کی گاڑی پرفائرنگ کامقدمہ درج

    اسٹیج اداکاراکرم اداس کی گاڑی پرفائرنگ کامقدمہ درج

    گوجرانوالہ: معروف اسٹیج اداکاراکرم اداس کی گاڑی پر فائرنگ کا مقدمہ تھانہ کینٹ میں درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز معروف اسٹیج اداکار لاہور سے گوجرانوالہ جا رہے تھے کہ راستے میں موٹرسائیکل پرسوارملزمان نے ان کی گاڑی پرفائرنگ کی تھی۔

    اسٹیج اداکاراکرم اداس کی گاڑی پرفائرنگ کا مقدمہ گوجرانہ کے تھانہ کینٹ میں درج کرلیا گیا ہے، مقدمے میں محفل تھیٹرلاہورکے پروڈیسراسحاق کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

    معروف اسٹیج اداکار اکرم اداس کے مطابق پروڈیوسرکے ساتھ کام نہ کرنے پردھمکی آمیزفون آیا تھا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ گزشتہ رات منڈیالہ موڑکے قریب پیش آیا تھا، گاڑی پر6 گولیاں لگیں ،حملے میں اکرم اداس محفوظ رہے۔

    لاہور: اسٹیج اداکاراکرم اداس کی گاڑی پر فائرنگ

    خیال رہے کہ جمعے کو معروف اسٹیج اداکار لاہور سے گوجرانوالہ جا رہے تھے کہ راستے میں موٹرسائیکل پرسوار نامعلوم ملزمان نے ان کی گاڑی پرفائرنگ کی تھی۔

    یاد رہے کہ 5 اگست کو فیصل آباد میں معروف اسٹیج اداکارہ ندا چوہدری کی گاڑی پرنامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی تھی تاہم وہ حملے میں محفوظ رہی تھیں۔

    اسٹیج اداکارہ ندا چوہدری کا کہنا تھا کہ میری کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے۔

    اداکارہ نور کو سابق شوہر نے گھر میں گھس کر قتل کردیا

    واضح رہے کہ رواں سال 19 فروری کو ایبٹ آباد میں مقامی اسٹیج ڈانسر اور اداکارہ نور کو سابق شوہر شازی خان نے گھر میں گھس کر قتل کردیا تھا۔

  • گوجرانوالہ: ن لیگ کے کارکنان کی فائرنگ، پی ٹی آئی کا کارکن جاں بحق، 5 افراد زخمی

    گوجرانوالہ: ن لیگ کے کارکنان کی فائرنگ، پی ٹی آئی کا کارکن جاں بحق، 5 افراد زخمی

    گوجرانوالہ : فیصل ٹاؤن میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والاشخص پی ٹی آئی کا یوسی کونسلر تھا۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے فیصل ٹاؤن میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں ہونے والے تصادم میں ایک پی ٹی آئی کارکن جاں بحق اور5 زخمی ہوگئے۔

    اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والا شخص کھیالی کا یوسی کونسلر افضل مہر ہے اس کا تعلق پی ٹی آئی سے تھا۔ جنرل کونسلر افضل مہر پر ان کے گھر کے باہر ن لیگ کے کارکنان کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جائے وقوعہ سے شواہد حاصل کرلیے گئے ہیں۔

    فائرنگ کے وقت علاقہ گولیوں کی ترتڑاہٹ سے گونج اٹھا، گولیاں لگنے سے زخمی ہونے والے پانچ افراد کو طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں دو افراد کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

    پولیس کے مطابق فائرنگ کے الزام میں پولیس نے تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، اس سے قبل دونوں سیاسی گروپوں میں الیکشن کے دنوں میں بھی جھگڑا ہوا تھا۔

  • گوجرانوالہ، بیرون ملک جانے کے خواہش مند نوجوان کا ڈرامائی اغوا

    گوجرانوالہ، بیرون ملک جانے کے خواہش مند نوجوان کا ڈرامائی اغوا

    گوجرانوالہ: بیرونِ ملک جانے کے خواہش مند نوجوان نے اپنے ہی اغوا کا ڈرامہ رچا کر اہل خانہ سے تاوان کی رقم طلب کرلی، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام تر حقیقت عیاں کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے علاقے گوجرانوالہ میں پانچ  روز  قبل حذیفہ نامی نوجوان اغوا ہوا جس  کے بعد اہل خانہ کو ایک نمبر سے کال موصول ہوئی جس میں نوجوان کی رہائی کے عوض تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔

    پولیس کے مطابق نوجوان کےاغوا کاڈراپ سین اُس وقت ہوا جب اہل خانہ کو موصول ہونے والی کال کی لوکیشن تلاش کی گئی، حیران کن طور پر اغوا کاروں اور مغوی کا مقام ایک ہی نکلا۔

    پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے حذیفہ کو بازیاب کرا کے فوری گرفتار کرلیا، دوران تفیش نوجوان کا کہنا تھا کہ میں بیرونِ ملک جانے کا خواہش مند تھا مگر رقم نہ ہونے کی وجہ سے یہ ممکن نہیں ہو پارہا تھا۔

    اُس نے بتایا کہ اگر اہل خانہ سے رقم وصول کرلیتا تو چند روز بعد اپنے گھر والوں کو ظاہر کرتا کہ مذکورہ رقم کسی سے قرضے کے طور پر حاصل کی اور اس طرح بیرونِ ملک جاکر نوکری حاصل کرلیتا۔ ملزم نے بتایا کہ اہل خانہ سے ٹیلی فون پر اُس نے خود تاوان کی رقم کا مطالبہ آواز تبدیل کر کے کیاتھا جسے کوئی بھی پہنچان نہ سکا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • گوجرانوالہ : نوجوان نے غیرت کے نام پر بہن اور دادی کو قتل کردیا

    گوجرانوالہ : نوجوان نے غیرت کے نام پر بہن اور دادی کو قتل کردیا

    گوجرانوالہ : نوجوان نے غیرت کے نام پر بہن اور دادی کو قتل کردیا، واقعے میں ملزم کی دوسری بہن زخمی ہو گئی، ملزم واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے تھانہ قلعہ دیدار سنگھ میں غیرت کے نام پر دہرے قتل کی واردات میں بھائی سفیان نے بہن اور دادی کو تشدد کے بعد فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

    ملزم نےاپنی 17 سالہ بہن اقراء اور 18 سالہ سدرہ پر ڈنڈوں سے شدید تشدد کیا، بعد ازاں ان پر فائرنگ کردی، اسی دوران دادی اپنی پوتیوں کو بچاتے ہوئے فائرنگ کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں دادی پوتی دونوں جاں بحق ہوگئیں جبکہ ملزم کی 18سالہ بہن سدرہ کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

    مزید پڑھیں: فیصل آباد میں باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی کو قتل کر دیا

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سفیان نے غیرت کے نام پر پہلے دو بہنوں اور دادی کو ڈنڈے مار ے پھر گولیاں برسادیں، پولیس نے دہرے قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے جب کہ ملزم کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

    مزید پڑھیں: فیصل آبادمیں غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو قتل کر دیا


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیاپر شیئر کریں۔

  • سوشل میڈیا پر فیک آئی ڈیز بناکر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والا نوجوان گرفتار

    سوشل میڈیا پر فیک آئی ڈیز بناکر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والا نوجوان گرفتار

    گوجرانوالہ: سی آئی اے پولیس نے سوشل میڈیا پر فیک آئی ڈیز بناکر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا،ملزم لڑکی بن کر کالج کی لڑکیوں سے دوستی کرنے کے بعد ان کی تصویریں لیکر ان کو بلیک میل کرتا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں سی آئی اے پولیس  نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر فیک آئی ڈیز بنا کر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والے نوجوان مدثر ابراہیم کو گرفتار کرلیا۔

    ڈی ایس پی سی آئی اے عمران عباس چدھڑ کے مطابق ملزم مدثر ابراہیم کالج کی لڑکیوں سے لڑکی کلاس فیلو بن کر دوستی کرتا تھا اور سب سے پہلے ان سے تصویریں شیئر کرتا تھا۔

    جس کے بعد ملزم مدثر ان تصویروں کی ایڈیٹنگ کرکے لڑکیوں کو بلیک میل کرتا اور ان سے پیسے اور دیگر قیمتی اشیا وصول کرتا تھا۔

    ڈی ایس پی نے بتایا کہ ملزم لڑکیوں کے گھر والوں کو بھی بلیک میل کرکے ان سے بھتہ بھی وصول کرتا تھا۔ ملزم مدثر ابراہیم کے قبضہ سے نقدی اور موبائل فون برآمد کر لیا گیا۔


    مزید پڑھیں : لڑکی کو بلیک میل کرنے والا نوجوان گرفتار


    عمران عباس نے کہا کہ ملزم مدثر ابراہیم عادی مجرم ہے اور اس کے خلاف تھانہ کینٹ میں ڈکیٹی کا مقدمہ بھی درج ہے۔

    یاد رہے فروری میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے لڑکی کو قابل اعتراض تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرنے والے مبینہ نوجوان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا تھا۔

    ایف آئی اے کے مطابق ملزم حماد کا تعلق کوئٹہ سے ہے اور وہ موبائل کی خریدوفروخت کا کام کرتا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ہمیں 2018 میں پنجاب کو شریفو ں سے آزاد کرانا ہے: عمران خان

    ہمیں 2018 میں پنجاب کو شریفو ں سے آزاد کرانا ہے: عمران خان

    گوجرانوالہ: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے عوام کرپشن کا بوجھ اٹھا رہے ہیں، جب کہ شہبازشریف اپنا چیک اپ کرانے لندن گئے ہوئے ہیں. ہمیں 2018 میں پنجاب کو شریفو ں سے آزاد کرانا ہے۔

    ان خیالات میں انھوں نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار اور نوازشریف کی منی لانڈرنگ سے پاکستان پر قرضہ چڑھا، منی لانڈرنگ کے ذریعے عوام کا پیسہ چوری کرکے باہر بھیجا جاتا ہے. کرپشن سے غریب مزید غریب اور امیر مزید امیر ہوجاتا ہے، عوام الیکشن کے لئے تیار رہیں، انشا اللہ نیا پاکستان بنائیں گے، آپ کا کپتان دونوں شریفوں کی وکٹیں اڑائے گا.

    [bs-quote quote=”اسحاق ڈار اور نوازشریف کی منی لانڈرنگ سے پاکستان پر قرضہ چڑھا، منی لانڈرنگ کے ذریعے عوام کا پیسہ چوری کرکے باہر بھیجا جاتا ہے. کرپشن سے غریب مزید غریب اور امیر مزید امیر ہوجاتا ہے” style=”style-12″ align=”left” author_name=”عمران خان” author_job=”چیئرمین، پی ٹی آئی” author_avatar=”https://arynewsudweb.wpengine.com/wp-content/uploads/2018/03/Imran60x60.jpg”][/bs-quote]

    عمران خان نے کہا کہ پشاور میں ایک بہترین اسپتال 4 ارب روپے میں بنا ہے، پشاورمیں جدید مشینری کے ساتھ اسپتال باہر کے لوگوں نے آکر بنایا۔

    شہبازشریف نے ایک بھی ایسا اسپتال نہیں بنایا، جس میں وہ اپنا علاج کروا سکتے۔ کلثوم نواز اور شہباز شریف کو علاج کے لیے لندن جانا پڑا۔ عام آدمی کے اہل خانہ بیمار ہوں، تو یہ لوگ تو لندن نہیں جاسکتے.

    پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ جو دوا یہاں 100روپے کی ہے، وہ کے پی میں 50 روپے کی ہے. ملتان میٹرو 30 ارب سے شروع ہو کر 60 ارب میں بنائی گئی، ملتان میٹرو کے شیشے کالے کر دیے، تاکہ یہ پتا نہ چلے، اندر کوئی نہیں بیٹھا.

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قدر میں ایک روپے کا اضافہ ہوتا ہے، تو پاکستانیوں پر 100 ارب کا قرضہ چڑھ جاتا ہے، نوازشریف کہتا پھر رہا ہے کہ کیوں نکالا، بہت جلد پتا چل جائے گا کیوں نکالا گیا. نوازشریف کو تو کیوں نکالا کردیا، شہبازشریف اب تمہاری باری ہے، ہمیں 2018 میں پنجاب کو شریفو ں سے آزاد کرانا ہے۔


    کراچی خوشحال نہیں‌ ہوگا تو پاکستان ترقی نہیں کرے گا،عمران خان


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • گوجرانوالہ کا دورہ ، عمران خان  کو  40تولے سونے کا تاج پہنایا جائے گا

    گوجرانوالہ کا دورہ ، عمران خان کو 40تولے سونے کا تاج پہنایا جائے گا

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان آج گوجرانوالہ کاایک روزہ دورہ کریں گے، اس موقع پر انھیں40تولے سونے کا تاج پہنایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ن آج گوجرانوالہ میں پڑاؤ ڈالیں گے، جہاں ممبرسازی مہم کے حتمی مرحلے کا جائزہ لیں گے اور کارکنوں سے خطاب بھی کریں گے۔

    عمران خان گوجرانوالہ کے طوفانی دورے کا آغاز دوپہر دو بجے کریں گے، کپتان کوخوش آمدید کہنے کیلئے کھلاڑیوں نے شہر بھر میں استقبالیہ بینرز اور سائن بورڈ آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔

    عمران خان کامونکی سے ممبر سازی مہم کا افتتاح کریں گے اور کھلاڑیوں کا لہو گرمائیں گے، کامونکی کے بعد ایمن آباد موڑ،چنددا قلعہ، شیخوپورہ موڑ سمیت مختلف مقامات پر خطاب بھی کریں گے۔

    اس موقع پر عمران خان کو 40تولے سونے کا تاج پہنایا جائے گا جبکہ تحفے میں چاندی کا بلا بھی دیاجائے گا، سونے کے تاج کی مالیت 20لاکھ روپے ہے، تاج کے چاروں اطراف قیمتی پتھر بھی لگائے گئے ہیں، سونے کا تاج اور چاندی کا بلا ایم این اے میاں طارق کی جانب سے تیار کرایا گیا۔

    خیال رہے کہ میاں طارق نےحال ہی میں ن لیگ چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیارکیا، جلسے میں ن لیگی ایم این اے میاں طارق
    پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کرینگے۔

    یاد رہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے انتخابی مہم چلانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ملک گیر جلسے کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان  نے کراچی کے دورے کے دوران  مختلف تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ  جب تک کراچی خوشحال نہیں ہوگا تو پاکستان ترقی نہیں کرے گا، کراچی کو لندن اور پیرس کی طرح چلنا چاہئے۔

    انکا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن میں کراچی کے لیے بھی پورا زور لگا رہے ہیں، کراچی لاوارث شہر بنا ہوا ہے، اندرون سندھ سے جیتنے والا پاور میں آجاتا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • گوجرانوالہ میں لڑکیوں سے زیادتی اور ویڈیوز بنانے والا ملزم مسلم لیگ ن کا کارکن نکلا

    گوجرانوالہ میں لڑکیوں سے زیادتی اور ویڈیوز بنانے والا ملزم مسلم لیگ ن کا کارکن نکلا

    گوجرانوالہ : لڑکیوں سے زیادتی اور ویڈیوز بنانے والا ملزم مسلم لیگ ن کا کارکن نکلا، شہر میں شہباز شریف کے بینرز پر ملزم کی تصویریں نمایاں ہیں، علاقے کے لوگوں نے بھی احتجاج کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں بھی شیطانی کھیل کھیلنے والے بے نقاب ہوگئے، کم عمر لڑکیوں سے زیادتی اور ویڈیوز بنانے کا انکشاف سامنے آگیا، جس کے بعد پولیس نے دو ملزمان راشد اور طارق کو گرفتار کرکے متعدد ویڈیوز برآمد کرلی گئیں۔

    لڑکیوں سے زیادتی اور ویڈیوز بنانے والا گرفتار ملزم راشد خان مسلم لیگ ن کا کارکن نکلا، لڑکیوں سے مبینہ زیادتی اور ویڈیوز بنانے والے ملزم راشد خان کی شہباز شریف کے لیے لگے بینرز پر تصویر نمایاں ہے، بینرز پر راشدخان کو جنرل سیکرٹری حمزہ یوتھ ونگ ظاہر کیا گیا تھا۔


    مزید پڑھیں : گوجرانوالہ: کم عمر لڑکیوں سے زیادتی اور ویڈیو بنانے کا انکشاف، دو ملزمان گرفتار


    لیگی یوتھ ونگ کے صدر نے راشد خان سے لا تعلقی ظاہر کردی جبکہ ویڈیو اسکینڈل سامنے آنے کے بعد کوہلو والا میں احتجاج ہوا، مظاہرین کا کہنا ہے کہ ملزمان کو فوری کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکیوں کی تعداد چھ سے زائد ہے، ورثاسامنے آنے کو تیار نہیں، راشد کی کوہلو والا بازار میں فلموں کی دکان ہے۔

    پولیس نے ملزم راشد اور طارق شاہ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں گوجرانوالہ کے علاقے نو شہرہ ورکاں سے 9 سالہ ننھی بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا، بچی کو پہلے اغوا کیا گیا، بعد ازاں درندگی کا نشانہ بنانے کے بعد اس کی لاش قریبی نالے میں پھینک کی دی گئی تھی۔


    مزید پڑھیں : گوجرانوالہ ملازمہ تشدد کیس: بچی سے جنسی زیادتی کا بھی انکشاف


    واقعے کے بعد پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے زیادتی میں ملوث اشتیاق نامی شخص کو گرفتار کیا، جس نے تقتیش کے دوران ہی اقرار جرم کر لیا تھا۔

    واضح رہے فروری میں لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے قصور ویڈیو اسکینڈل کے ایک اور مقدمے کا فیصلہ سنا دیا، جرم ثابت ہونے پر حسیم عامر کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ مجرم نے متاثرہ بچے کے خاندان سے بھتہ بھی وصول کیا تھا۔ ملزم علیم آصف ، نسیم شہزاد اور مقصود سندھی کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • گوجرانوالہ: کم عمر لڑکیوں سے زیادتی اور ویڈیو بنانے کا انکشاف، دو ملزمان گرفتار

    گوجرانوالہ: کم عمر لڑکیوں سے زیادتی اور ویڈیو بنانے کا انکشاف، دو ملزمان گرفتار

    گوجرانولہ: پنجاب میں کم عمر لڑکیوں سے زیادتی اور فحش ویڈیو بنانے کا ایک اور کیس سامنے آگیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ کے علاقے روٹانہ ڈاک خانہ کوہلووالا میں لڑکیوں کے ساتھ زیادتی اور فحشن ویڈیو بنانے میں ملوث دو ملزمان کی گرفتاری کے  بعد پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اس گھناؤنے جرم میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے، جن کی شناخت راشد اور طارق شاہ کے نام سے ہوئی جبکہ ملزمان کے پاس سے متعدد نازیبہ ویڈیوز بھی بر آمد کی گئی ہیں۔

    گوجرانوالہ میں 9 سال کا بچہ زیادتی کے بعد قتل

    پولیس کے مطابق ملزم راشد کی کوہلووالا بازار میں فلموں کی دکان ہے جبکہ پولیس کی جانب سے واقعے کی خبر ملتے ہیں ہی کارروائی اور گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ متاثرہ لڑکیوں کی تعداد چھ سے زائد ہے البتہ متاثرہ لڑکیوں کے ورثا سامنے آنے کو تیار نہیں جس کے باعث ملزمان کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔

    گوجرانوالہ ملازمہ تشدد کیس: بچی سے جنسی زیادتی کا بھی انکشاف

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں گوجرانوالہ کے علاقے نو شہرہ ورکاں سے 9 سالہ ننھی بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا، بچی کو پہلے اغوا کیا گیا بعد ازاں درندگی کا نشانہ بنانے کے بعد اس کی لاش قریبی نالے میں پھینک کی دی گئی تھی۔

    واقعے کے بعد پولیس نے کامیاب کاررائی کرتے ہوئے زیادتی میں ملوث اشتیاق نامی شخص کو گرفتار کیا جس نے تقتیش کے دوران ہی اقرار جرم کر لیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔