Tag: گوجرانولہ

  • گوجرانولہ: 11 روز قبل اغوا ہونے والی 3 سالہ بچی کی لاش برآمد

    گوجرانولہ: 11 روز قبل اغوا ہونے والی 3 سالہ بچی کی لاش برآمد

    گوجرانولہ: تھانہ گرجا گھ سے 11 روز قبل اغوا ہونے والی بچی کی لاش پولیس کو مل گئی،  بچی کو گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق 3 سالہ بچی ضمیر فاطمہ  کی لاش ایمن آباد نہر سے ملی، بچی گیارہ روز قبل لاپتا ہوئی تھی.

    سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود کا کہنا ہے کہ موبائل لیبارٹری کی مدد سے موقع سے شواہد اکٹھے کئے گئے، لاش کے ابتدائی معائنے سے معلوم ہوا کہ یہ کم از کم تین سے چار روز قبل پرانی ہے.

    تین سالہ ضمیر فاطمہ محلہ سید پاک سے  11 روز قبل اس وقت اغوا ہوئی، جب وہ چیز لینے قریبی دکان گئی۔

    ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق بچی کے ساتھ نہ تو زیادتی ہوئی ہے، نہ ہی اس پر تشدد کیا گیا، بہ ظاہر اسے گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے.

    مزید پڑھیں: گوجرانوالا، پلیٹ توڑنا جرم بن گیا، 10 سالہ کمسن گھریلو ملازمہ پر بدترین تشدد

    پولیس کے مطابق مزید حقائق جاننے کے لئے نمونے فرانزک لیب بجھوا دئیے گئے.

    پولیس کا کہنا ہے کہ رپورٹ موصول ہونے پر قاتلوں تک پہنچنے میں آسانی ہوگی. درندہ صفت قاتل کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت سزا دلوائیں گے۔

  • کتابیں باہر سے خریدنے پر اسکول پرنسپل کا بچے پر تشدد

    کتابیں باہر سے خریدنے پر اسکول پرنسپل کا بچے پر تشدد

    گوجرانوالہ: صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں ایک نجی اسکول کے پرنسپل نے کتابیں باہر سے خریدنے پر 9 سالہ بچے کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے کنگنی والا کے رہائشی محنت کش محمد اشفاق کا 9 سالہ بیٹا قمر حسین ہاشمی کالونی کے نجی اسکول میں زیر تعلیم ہے۔

    اسکول پرنسپل عزیز الرحمن نے بچے سے اسکول سے کتابیں خریدنے پر زور دیا تو بچے نے بتایا کہ اس کے والدین نے اسے تمام کتابیں باہر سے خرید کر دے دی ہیں۔

    جس پر طیش میں آ کر مبینہ طور پر اسکول کے پرنسپل عزیز الرحمن نے بچے کو جوتوں کے ساتھ شدید تشدد کا نشانہ بنا کر گھر بھجوا دیا۔

    واقعہ کی اطلاع ملنے پر بچے کے والد محمد اشفاق نے پولیس سے رابطہ کیا جس پر تھانہ سبزی منڈی پولیس نے بچے کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔

    دوسری جانب بچے کے والد نے زخمی قمر حسین کو علاج کےلیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا۔

    مزید پڑھیں: چترال:نجی اسکول کے پرنسپل کا طلبہ پر وحشیانہ تشدد، مقدمہ درج، پرنسپل گرفتار

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ چترال میں نجی اسکول کے پرنسپل کو بچوں پر وحشیانہ تشدد کرنے پر گرفتار کیا تھا۔

  • گوجرانولہ میں ایک اور تن ساز زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا

    گوجرانولہ میں ایک اور تن ساز زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا

    گوجرانولہ : مسٹر یونیورس بننے کا جوش یا ممنوعہ دواؤں کا استعمال چند ماہ میں چار تن ساز اچانک جان کی بازی ہار گئے، گوجرانوالہ، لاہور اور سیالکوٹ سمیت ناگہانی موت سےدوچار ہونیوالے باڈی بلڈرز کی تعداد چار ہوگئی۔

    گزشتہ رات گوجرانولہ میں ایک اور تن ساز زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا، باڈی بلڈر مطلوب حیدر کو تین روز بعد مسٹر گوجرانوالہ کے مقابلے میں شرکت کرنا تھی، اس سےپہلےگوجرانولہ کے ہی رضوان داروغہ ناگہانی موت سے دوچارہوئے۔

    تین اپریل کوسیالکوٹ کےتن سازحامد علی کاانتقال ہوا۔ اتوار کو ساؤتھ ایشین گولڈمیڈلسٹ ہمایوں خرم پراسرارطور پرجان کی بازی ہار گئے۔

    ہمایوں خرم نے ساؤتھ ایشین باڈی بلڈنگ چمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتا تھا، ہمایوں خرم مسٹر لاہورکاٹائیٹل بھی اپنے نام کرچکےتھے۔

  • گوجرانولہ: مسجد کے پیش امام نے کمسن بچے کو جلتے چولہے میں پھینک دیا

    گوجرانولہ: مسجد کے پیش امام نے کمسن بچے کو جلتے چولہے میں پھینک دیا

    گوجرانولہ: مسجد کے پیش امام نے سات سالہ بچے کو جلتے چولہے میں پھینک دیا، جھلسے ہوئے بچے کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    نہ سمجھی کی عمر میں کمسن بچے کی معمولی بدتمیزی۔۔عقل و شعور اور انسانیت کا درس دینے والےمسجد کے پیش امام سے برداشت نہ ہوئی، ندیم نے سات سالہ فیصل کو جلتے چولہےمیں جھونک دیا۔

    فیصل کے والد نے بتایا کہ بیٹے کی چند روز پہلے مولوی سے تلخ کلامی ہوئی تھی، جس کے بعد مولوی ندیم نے فیصل کو اسکول جاتے ہوئے اغواء کرلیا تھا۔

    چولہے کی دہکتی آگ میں جھلستے فیصل کی چیخ و پکار سن کر اہل خانہ پہنچ گئے اور فیصل کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا، تھانہ فیروزوالا پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔