Tag: گوجرخان

  • گوجرخان میں کارپل کی دیوارسے ٹکرا گئی ‘5 افراد جاں بحق

    گوجرخان میں کارپل کی دیوارسے ٹکرا گئی ‘5 افراد جاں بحق

    راولپنڈی : گوجرخان کے قریب کار پل کی حفاظتی دیوار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی تحصیل گوجرخان کے قریب چکوال روڈ پرکار پل کی حفاظتی دیوار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 2 بچیاں بھی شامل ہیں، لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

    کوہاٹ: ٹینکراورمسافربس میں تصادم‘ جاں بحق افراد کی تعداد23 ہوگئی

    رواں ماہ 5 اگست کو صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پرمسافربس اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 23 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    ڈی پی او سہیل خالد کا کہنا تھا کہ مسافر بس بونیرسے کراچی جا رہی تھی جو کلاچی کے قریب حاثے کا شکار ہوگئی۔

    کوہاٹ: انڈس ہائی وے پرکوچ میں آگ لگنے سے 5 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ رواں سال 5 جون کو کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پرمسافرکوچ میں آگ لگ گئی تھی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے تھے۔

  • گوجرخان فائرنگ،  ماڈل ایان علی کے والد محمد حفیظ زخمی

    گوجرخان فائرنگ، ماڈل ایان علی کے والد محمد حفیظ زخمی

    پنجاب: گوجر خان کے قریب فائرنگ سے ماڈل ایان علی کے والد محمد حفیظ زخمی ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق ماڈل ایان علی کے والد محمد حفیظ پر موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کی، جس وہ زخمی ہوگئے، محمد حفیظ کو تحصیل اسپتال گوجر خان منتقل کردیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    اسپتال زرائع کے مطابق محمد حفیظ کو بازو میں گولی لگی ہے ۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے سپرماڈل کے والد کو کئی روز سے دھمکیاں مل رہی تھیں۔

    محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ مجھ پر حملے میں وہی ملوث ہیں جو ایان کیس کے پیچھے ہیں، زخمی محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ایان پر دباؤ ڈالا جارہا ہے پکڑے جانے والا پیسہ اُن کی بیٹی کا نہیں تھا ۔

    ایان کے والد کا کہنا تھا کہ جب سے ایان کو گرفتار کیا گیا ہے مجھے بھی نامعلوم افراد کی جانب سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں، واقعے کا مقدمہ دو نامعلوم موٹرسائکل سواروں کیخلاف گوجر خان میں درج کرلیا گیا ہے۔

    اس سے قبل کسٹم کی خصوصی عدالت نے سپر ماڈل ایان علی کو مزید چودہ روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا ہے جبکہ سپر ماڈل کی بی کلاس جیل کی درخواست بھی خارج کردی گئی ہے۔