Tag: گوجرنوالہ

  • گوجرنوالہ میں تین سالہ بچی کا قتل، ورثا کا جی ٹی روڈ پر احتجاجی مظاہرہ

    گوجرنوالہ میں تین سالہ بچی کا قتل، ورثا کا جی ٹی روڈ پر احتجاجی مظاہرہ

    گوجرانوالہ : تین سالہ بچی کو اغوا کے بعد تشدد کر کے قتل کردیاگیا، ورثا کا جی ٹی روڈ پر لاش رکھ کر احتجاجی مظاہرہ،مظاہرین کا مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے.

    تفصیلات کے مطابق تھانہ دھلے کے علاقے مجاہد ٹاؤن کے محنت کش کی تین سالہ بیٹی زونیرا صبح گھر کے سامنے کھیلتےہوئے اچانک لاپتہ ہوگئی، والدین کو تشویش لاحق ہوئی توبچی کی تلاش شروع کردی، بچی کی تشددشدہ نعش قریبی قبرستان سے ملی تو علاقے میں کہرام مچ گیا.

    ریسکیو کو اطلاع ملنے کے بعد بچی کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹراسپتال منتقل کردیا گیا،پوسٹ مارٹم کے بعد تشددشدہ لاش ورثا کے حوالے کردی گئی.

    پولیس نے نامعلوم ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے تاحال ملزمان گرفتار نہیں ہوسکے.

  • گوجرنوالہ میں پولیس مقابلہ ایک ملزم ہلاک

    گوجرنوالہ میں پولیس مقابلہ ایک ملزم ہلاک

    گوجرنوالہ : ایم پی اے راناشمشاد سیمت تین افراد کے قتل کا مرکزی ملزم طارق پٹواری پولیس مقابلے میں ماراگیا.

    تفصیلات کے مطابق ایک سال قبل ملزم نے ایم پی اے رانا شمشاد اور انکت بیٹے سمیت تین افراد کوقتل کیا تھا، تھانہ کھیالی پولیس نے اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لئے کھیالی میں چھاپہ مارا، ملزم طارق پٹواری نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم ہلاک ہوگیا

    پولیس نے ملزم طارق پٹواری کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا.

  • گھریلو ملازمہ کی پُراسرارموت معمہ بن گئی

    گھریلو ملازمہ کی پُراسرارموت معمہ بن گئی

    گوجرنوالہ : گھریلو ملازمہ کی پُراسرار موت معمہ بن گئی۔ تفصیلات کے مطابق  لڑکی کو ملازم رکھنے والے خاندان کے سربراہ کا کہناہے کہ لڑکی نے خود کشی کی جبکہ لواحقین نے قتل کاالزام عائد کیاہے۔

    گوجرانوالہ کی سترہ سالہ نمرہ آٹھ ماہ سے واپڈا ٹاون کے علاقے میں تاجرعظیم کے گھرپرکام کرتی تھی۔ گھر کے مالک کا کہنا ہے کہ صبح جب نمرہ کو جگانے گئے تو وہاں سے اس کی لاش ملی ۔

    تاجر کا کہنا ہے کہ ملازمہ نے خودکشی کی ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر سول اسپتال منتقل کردیا۔

    لواحقین کا مؤقف ہے کہ نمرہ نے خودکشی نہیں کی بلکہ اس کا قتل ہواہے، پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد مقدمہ درج کرلیا جائے گا۔

  • گوجرنوالہ: پی ٹی آئی کے قافلے اور عمران خان کے کنٹینر پر پتھراؤ اور فائرنگ

    گوجرنوالہ: پی ٹی آئی کے قافلے اور عمران خان کے کنٹینر پر پتھراؤ اور فائرنگ

    گوجرانوالہ : پاکستان تحریک انصاف کے قافلے اور عمران خان کے کنٹینر پر مسلم لیگ نون کے کارکنوں نے پتھراؤ کیا، جس کے نتیجے میں کئی کارکن زخمی ہوگئے ۔  

    اے آر وائی نیوز کے مطابق گوجرانوالہ بائی پاس کےقریب پتھراؤ مسلم لیگ کے کارکنان نے کیا، جس پر دونوں جانب سے کارکنان کے درمیان جھڑپ ہوگئی اور دو افراد زخمی ہوگئے، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پاکستان تحریک انصاف کا قافلہ بس اسٹاپ سے گذر رہا تھا کہ وہاں پر موجود مسلم لیگ نون کے مقامی ایم پی اے عمران عرف پومی بٹ کے ڈیرے پر موجود کارکنوں نے پتھرائو شروع کر دیا۔

    جس پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے انہیں جوتے دکھانے شروع کر دیئے ، جوتے دیکھنے پر لیگی کارکن مزید مشتعل ہو گئے اور تحریک انصاف کے قافلے سمیت عمران خان کے کنٹینر پر پتھرائو شروع کر دیا جس سے قافلے میں بھگدڑ مچ گئی۔

    فائرنگ کے وقت آزادی مارچ کی اعلی قیادت کے کنٹینر میں موجود عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید نے فائرنگ ا ور پتھراؤ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے کنٹینر پر دو فائر کئے گئے، فائرنگ کرنے والوں کو پہچان سکتا ہوں ، پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری  نے کہا کہ عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کی گئی نوازشریف اپنا استعفیٰ تیار رکھیں۔

    رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کی فراہمی تک پر امن قافلہ آگے نہیں بڑھے گا، پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ پولیس نے حملے کے وقت خاموش تماشائی کاکردارادا کیا ، عمران خان نے کارکنوں کوپرامن رہنے کی ہدایت کی ہے ۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ شہبازشریف نے سیاسی کارکنوں میں جھڑپ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کارکن تحمل اور برداشت کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑنےکی ہدایت کی۔