Tag: گوجرہ

  • گوجرہ میں کرکٹ کھیلنے والے لڑکوں پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار

    گوجرہ میں کرکٹ کھیلنے والے لڑکوں پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار

    گوجرہ میں کرکٹ کھیلنے والے لڑکوں پر تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق گوجرہ میں کرکٹ کھیلنے والے لڑکوں پر تشدد کرنے والے ملزم کو ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    ملزم نے کھلاڑیوں کو مرغا بنا کر بلے سے مارا تھا، ملزم کے ساتھ مسلح افراد بھی موجود تھے۔

    بعدازاں واقعے کا مقدمہ تھانہ صدر میں درج کیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ایک نامزد، 12 نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق مرکزی ملزم نبیل ملہی کو گرفتار کیا گیا دیگر ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    واضح رہے کہ ملزمان نے لڑکوں پر تشدد کیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، ڈی پی او نے نوٹس لے کر مقدمے کے اندراج، ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔

  • سیمنٹ سے لدا ٹرک مہندی کی تقریب میں جا گھسا،  4 خواتین جاں بحق، 8 افراد شدید زخمی

    سیمنٹ سے لدا ٹرک مہندی کی تقریب میں جا گھسا، 4 خواتین جاں بحق، 8 افراد شدید زخمی

    ٹوبہ ٹیک سنگ : گوجرہ میں سیمنٹ سے لدا ٹرک مہندی کی تقریب میں جا گھسا، حادثے میں 4 خواتین جاں بحق اور 8 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ میں گوجرہ جھنگ روڈ پر مہندی کی تقریب میں شریک افراد پر سیمنٹ سے بھرا ٹرک چڑھ گیا، حادثے میں چار خواتین جاں بحق اور آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔

    ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والی خواتین میں یاسمین، عاصمہ، نمرہ اور نشا شامل ہیں ، حادثے میں زخمی ہونے والے پانچ افراد کو ٹی ایچ کیو اسپتال گوجرہ اور تین کو الائیڈ اسپتال فیصل آباد منتقل کیا گیا، جہاں تین کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

    بدقسمت خواتین سڑک کنارے مہندی کی تقریب میں شرکت کیلئے کھڑی تھیں، حادثے کی اطلاع پر خوشیوں بھرے گھر میں ماتم بچھ گیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ہے، مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ڈرائیور کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی ہدایت کردی۔

  • بل کی عدم ادائیگی پرکس شہر کا ریلوے اسٹیشن اندھیرے میں ڈوب گیا؟

    بل کی عدم ادائیگی پرکس شہر کا ریلوے اسٹیشن اندھیرے میں ڈوب گیا؟

    بل کی عدم ادائیگی پر شہر کا ریلوے اسٹیشن اندھیرے میں ڈوب گیا، مسافر حضرات کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرہ میں واقع ریلوے اسٹیشن کی بجلی بل کی عدم ادائیگی کے سبب 13 روز سے منقطع ہے۔ فیسکو نے بتایا کہ ریلوے اسٹیشن کے ذمہ 4 لاکھ سے زائد کا بل واجب الادا ہے۔

    رات کے اندھیرے میں ریلوے اسٹیشن بھوت بنگلے کامنظر پیش کرنے لگا ہے، گرمی میں پنکھے بند ہونے سے مسافروں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔

    بجلی منقطع ہونے سے ریلوے اسٹیشن پر پانی کی بھی قلت ہوگئی ہے۔ گوجرہ کے شہریوں نے حکام بالا سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • طلبا کو سپلائی کی جانے والی 36 کلو چرس برآمد

    طلبا کو سپلائی کی جانے والی 36 کلو چرس برآمد

    اسلام آباد: اینٹی نارکوٹک فورس نے ملک کے مختلف حصوں میں کارروائی کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی، گوجرہ میں تعلیمی اداروں کے طلبا کو سپلائی کی جانے والی 36 کلو چرس برآمد کرلی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد منشیات کی منشیات کے خلاف ملک گیر کارروائیاں جاری ہیں، گوجرہ کے قریب گھر پر چھاپہ مارا گیا جہاں ٹوبہ ٹیک سنگھ کے رہائشی 2 ملزمان سے 36 کلو چرس برآمد کرلی گئی۔

    اے این ایف کا کہنا ہے کہ دونوں گرفتار ملزمان چرس تعلیمی اداروں میں طلبا کو سپلائی کرتے تھے۔

    بلوچستان کے علاقے دالبندین میں بھی کارروائی کی گئی جہاں بیرون ملک ترسیل کی غرض سے چھپائی گئی منشیات برآمد کرلی گئی۔

    اے این ایف کا کہنا ہے کہ 30 کلو ہیروئن پہاڑی علاقے میں کھائی کےاندر سے برآمد کی گئی۔

    صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر کرک میں بھی اے این ایف اور ایف سی نے مشترکہ کارروائی کی جہاں پلاسٹک کے تھیلوں میں چھپائی گئی 7 کلو 200 گرام چرس برآمد کرلی گئی۔

    ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ تمام گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

  • گوجرہ: کار اور ٹریلر میں تصادم، 5 افراد جاں بحق

    گوجرہ: کار اور ٹریلر میں تصادم، 5 افراد جاں بحق

    گوجرہ: صوبہ پنجاب کے علاقے گوجرہ میں کار اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل گوجرہ میں موٹر وے ایم 4 پر کار اور ٹریلر میں تصادم ہوا، حادثے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک بچہ زخمی ہوگیا۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں خاتون اور بچہ شامل ہے۔حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں قانونی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔

    ساہیوال: ٹریکٹر ٹرالی اور ٹریلر میں تصادم، 2 خواتین جاں بحق

    اس سے قبل 22 اگست کو صوبہ پنجاب کے شہر ساہیوال میں ٹریکٹر ٹرالی اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں 2 خواتین جاں بحق جبکہ 25 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ٹریکٹر ٹرالی میں خواتین کپاس کی چنائی کے لیے کھیت جا رہی تھیں۔

    بونیر:گاڑی کھائی میں گر گئی، 8 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بونیر میں چلندری چغرزئی میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 8 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے جبکہ 12 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

  • زیادتی کیس کے 2 ملزم ہتھکڑیوں سمیت پولیس حراست سے فرار

    زیادتی کیس کے 2 ملزم ہتھکڑیوں سمیت پولیس حراست سے فرار

    گوجرہ: پنجاب کے تحصیل گوجرہ میں زیادتی کیس کے 2 ملزم ہتھکڑیوں سمیت پولیس حراست سے فرار ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کی تحصیل گوجرہ میں تھانہ سٹی پولیس ملزمان کو بائیو میٹرک تصدیق کے لیے لارہی تھی، ملزمان حسن اور حسنین نے راستے میں دوڑ لگادی اور پولیس حراست سے فرار ہوگئے۔

    ملزمان کے فرار ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی، فوٹیج میں ملزمان کو پولیس موبائل کے قریب سے بھاگتے دیکھا گیا ہے۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ملزمان فرار ہورہے ہیں اور پولیس اہلکار کافی دیر کے بعد ملزمان کے پیچھے گیا۔

    واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں بھی گوجرہ تھانہ صدر کی چوکی مونگی بنگلہ کی حوالات سے قتل اور چوری کے 2 ملزمان فرار ہوگئے۔

    ملزمان کے فرار ہونے پر چوکی انچارج سب انسپکٹر زاہد حسین، محرر ندیم ساجد اور کانسٹیبل محمد اقبال کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔ تینوں پولیس اہلکاروں کوگرفتار کرکے چوکی مونگی بنگلہ کی حوالات میں بند کردیا گیا تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ اطلاع ملنے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں، خیال رہے کہ ملزم عابد نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر گاؤں کے ذکاءاللہ کو قتل کردیا تھا۔

  • گوجرہ: فائرنگ سے جاں بحق عمیرکا پوسٹ مارٹم مکمل

    گوجرہ: فائرنگ سے جاں بحق عمیرکا پوسٹ مارٹم مکمل

    گوجرہ: تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی بلال اصغروڑائچ کے گھر پر فائرنگ کے واقعے میں مقتول عمیر کو11 گولیاں لگیں۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرہ میں جھنگ روڈ پرپی ٹی آئی ایم پی اے بلال اصغرکے گھرپرفائرنگ سے جاں بحق ہونے والے عمیر کا پوسٹ مارٹم مکمل ہوگیا۔

    ایم ایس ڈاکٹرشہباب عالم کے مطابق مقتول عمیر کے جسم پر11 گولیاں لگیں، عمیرپر3 سے 4 فٹ کے فاصلے سے فائرنگ کی گئی۔

    اےایس پی شعیب کا کہنا ہے کہ پولیس قتل کے واقعے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کررہی ہے، ایم پی اے نے مخالفین کی طرف سے دھمکیاں ملنے سے متعلق آگاہ کیا تھا۔

    انہوں نے بتایا کہ ملزم حیدر گجرقتل کے مقدمے میں ملوث ہے، ملزم کا ایم پی اے بلال اصغر کے ڈیرے آنا جانا رہتا تھا۔

    اےایس پی شعیب نے کہا کہ ملزم آج حسب معمول ایم پی اے کے ڈیرے پرآیا تھا، ملزم نے موقع پا کر عمیرکو فائرنگ کرکے قتل کیا۔

    پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی بلال اصغر وڑائچ کے گھر پر فائرنگ سے ان کا دوست جاں بحق ہوگیا تھا، قاتلانہ حملے میں پی ٹی آئی رکن اسمبلی بال بال بچ گئے تھے۔

  • حکومت پنجاب کابہترحکمرانی کاپول کھل چکاہے،مولابخش  چانڈیو

    حکومت پنجاب کابہترحکمرانی کاپول کھل چکاہے،مولابخش چانڈیو

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کے مشیر مولابخش چانڈیو نے گوجرہ ریلوےحادثےمیں جانوں کے ضیاع پرافسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریلوےکراسنگ پرپھاٹک نہ ہونےکی وجہ سےاتنابڑاحادثہ ہوا۔

    تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مشیر مولابخش چانڈیو نے گوجرہ ریلوے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ ریلوےکراسنگ پرایک سال میں80معصوم شہریوں کی جانیں گئی ہیں۔

    مولابخش چانڈیو نےکہا کہ گوجرہ حادثےکی ذمہ داری وفاقی وزارت کوقبول کرنی چاہیے،انہوں نے کہاکہ پنجاب میں بہترحکمرانی کادعویٰ جھوٹ ثابت ہوچکاہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر کا کہناتھاکہ پنجاب میں معصوم بچےوخواتین احتجاج کررہےہیں،ینگ ڈاکٹرز مظاہرےکررہےہیں،کسان بھی سراپااحتجاج ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مزدوروں کی زندگیاں اجیرن ہوچکی،اقلیتیں غیر محفوظ ہیں،جبکہ حکومت پنجاب کے خوشحالی کے سارے نام نہاد منصوبے ناکام ہوچکے۔

    مزید پڑھیں:ریلوے کراسنگ کی تعمیر صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے،خواجہ سعد رفیق

    یاد رہےکہ گزشتہ روزوفاقی وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاتھاکہ ریلوے کراسنگ کےباعث حادثات میں نظام کی غلطی نہیں ملی ریلوےکراسنگ پر ریفلیکٹر لگانے کےمنصوبے پرکام کر رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں:گوجرہ:کارشالیمارایکسپریس کی زد میں آگئی،6افرادجاں بحق،پولیس

    واضح رہےکہ گزشتہ روز صوبہ پنجاب کے شہر ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل گوجرہ میں کار شالیمار ایکسپریس کی زد میں آگئی تھی،جس کے نتیجے میں 6افراد جاں بحق ہوگئےتھے۔

  • گوجرہ:کارشالیمارایکسپریس کی زد میں آگئی،6افرادجاں بحق،پولیس

    گوجرہ:کارشالیمارایکسپریس کی زد میں آگئی،6افرادجاں بحق،پولیس

    گوجرہ: صوبہ پنجاب کے شہر ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل گوجرہ میں کار شالیمار ایکسپریس کی زد میں آگئی،جس کے نتیجے میں 6افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق صوبہ پنجاب کے شہر ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل گوجرہ میں کار شالیمار ایکسپریس ٹرین کی زد میں آگئی جس میں 6افراد جان کی بازی ہارگئے۔

    ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل گوجرہ میں افسوس ناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے6افراد میں خاتون اور بچہ بھی شامل ہیں۔

    پولیس کےمطابق شالیمار ایکسپریس کراچی سے لاہور جارہی تھی،حادثہ 93پھاٹک پر پیش آیا،حادثہ ریلوے کراسنگ پر پھاٹک نہ ہونے کے باعث پیش آیا۔

    مزید پڑھیں:لودھراں حادثہ: جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی، 6 بچوں‌ کی تدفین

    یاد رہےکہ 6جنوری کو لودھراں میں اسکول کے بچوں سے بھرے دو چنگ چی رکشا اور ٹرین حادثے میں 9افراد جان کی بازی ہارگئے تھے۔

    مزید پڑھیں:سعد رفیق کے استعفی تک لواحقین کو انصاف نہیں ملے گا، عمران خان

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نےوفاقی وزیر ریلوے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھاکہ جب تک سعد رفیق مستعفیٰ نہیں ہوں گے تب تک ورثاء کو انصاف نہیں مل سکتا اور نہ ہی یہ کیس کبھی منطقی انجام تک نہیں پہنچ سکے گا۔