Tag: گودام میں آگ

  • لیاری آٹھ چوک کے قریب گودام میں آگ، ایک شخص جاں بحق

    لیاری آٹھ چوک کے قریب گودام میں آگ، ایک شخص جاں بحق

    کراچی: شہر قائد کے علاقے لیاری آٹھ چوک کے قریب گودام میں آگ لگ گئی، جس سے ایک شخص جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری آٹھ چوک کے قریب ایک گودام میں آتش زدگی سے جھلس کر ایک شخص جاں بحق، دو افراد زخمی ہو گئے، جنھیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، آگ بجھانے میں فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیوں نے حصہ لیا۔

    جاں بحق شخص کی شناخت محمد یوسف، زخمیوں کی شناخت علی گوہر اور سعید کے نام سے ہوئی ہے۔

  • لاہور :گاڑیوں کے اسپیئر پارٹس کے گودام میں آگ لگ گئی

    لاہور :گاڑیوں کے اسپیئر پارٹس کے گودام میں آگ لگ گئی

    لاہور: گاڑیوں کے اسپیئرپارٹس کے گودام میں اچانک آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا سامان جل گیا،امدادی ٹیموں نےآگ پرقابو پالیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں منٹگمری روڈ پرواقع پانچ منزلہ پلازہ کی تیسری منزل پر اچانک آگ لگ گئی،گاڑیوں کے اسپیئرپارٹس ہونے کی وجہ سے آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا.

    اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ کو بجھانے کا کام شروع کر دیا.پولیس نے آگ کی شدت زیادہ ہونے کے باعث ملحقہ عمارتوں کو بھی خالی کروا لیا.

    فائر بریگیڈ کے عملے کی جانب سے ساڑھے تین گھنٹوں کی مسلسل کوشش کے بعد آگ پر قابو پا لیاگیا، آتشزدگی کے باعث گودام میں موجود لاکھوں مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔