Tag: گورنرخیبرپختونخواہ

  • قوم اپنی صفوں میں اتحاد واتفاق کو یقینی بنائے‘ گورنرخیبرپختونخواہ

    قوم اپنی صفوں میں اتحاد واتفاق کو یقینی بنائے‘ گورنرخیبرپختونخواہ

    پشاور: گورنرخیبرپختونخواہ شاہ فرمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے اور پاکستان قاہم رہنے کے لیے بنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان پر گورنرخیبرپختونخواہ شاہ فرمان نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج ہی کے دن ایک الگ وطن کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔

    شاہ فرمان نے کہا کہ وقت نے ثابت کردیا کہ ہمارے آباؤاجداد نے نہایت درست فیصلہ کیا، ہماری آزادی، خودمختاری، غیرت، شان وشوکت اسی آزادی کی مرہون منت ہے۔

    گورنرخیبرپختونخواہ نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے اور پاکستان قاہم رہنے کے لیے بنا ہے۔

    انہوں نے اپنے پیغام میں تمام ہم وطنوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد واتفاق کو یقینی بنائیں اور ان تمام باطل قوتوں کو ناکام بنا دیں جن سے یہ آزادی ہضم نہیں ہو رہی اور وہ ہماری صفوں میں انتشار برپا کرنا چاہتے ہیں۔

    یوم پاکستان پراسلام آباد میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ

    واضح رہے کہ یوم پاکستان آج پورے قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے، اس موقع پر اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ کی گئی۔

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، چیئرمین جوائنٹ چیفس سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہ تقریب میں شریک تھے۔

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں ہونے والی تقریب کے مہمان خصوصی ملیشیا کے وزیراعظم مہاتیرمحمد تھے۔

  • پشاور دھماکہ: گورنرسندھ  کا گورنرخیبرپختونخواہ اور پرویزخٹک سے رابطہ

    پشاور دھماکہ: گورنرسندھ کا گورنرخیبرپختونخواہ اور پرویزخٹک سے رابطہ

    کراچی: پشاور مسجد سانحہ پر گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کا گورنر خیبر پختونخواہ سردار مہتاب اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سے رابطہ ہوا ہے۔

     گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے گورنر خیبر پختونخواہ اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ سے ٹیلیفون پر بات کی اور دہشت گردی کی اس واردات پر افسوس کا اظہار کیا۔

     انہوں نے کہا کہ اس بہیمانہ واردات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے گورنر ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا کہ یہ سانحہ متاثرہ لواحقین کے ساتھ پوری قوم کے لئے بھی رنج و الم کا باعث ہے ۔

    انہوں نے واقعہ میں جاں بحق افراد کی مغفرت ، لواحقین کے لئے صبرجمیل اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

     ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور اس عفریت کے خاتمے کے لئے اپنی مسلح افواج اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ ہے۔ دہشت گرد اور ملک دشمن جتنا بھی زور لگا لیں ہم متحد رہتے ہوئے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کرکے رہیں گے۔

  • گورنر کے پی کے کا وزیرِ اعلیٰ سندھ کو ٹیلی فون

    گورنر کے پی کے کا وزیرِ اعلیٰ سندھ کو ٹیلی فون

    کراچی: گورنرخیبرپختونخواہ سردارمہتاب نے کراچی میں باجوڑایجنسی کی چھبیس کم سن بچیوں کی موجودگی کانوٹس لیتے ہوئےوزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے ٹیلی فون پررابطہ کیاہے۔

    گورنرخیبرپختونخواہ نے کم سن بچیوں کی کراچی میں موجودگی سے متعلق معلومات حاصل کی ہے اورکہاہے کہ یہ کم سن بچیاں میری اپنی بیٹیاں ہیں ان بچیوں کو کسی ادارے یافردکے حوالے نہیں کیاجائے.

    گورنرخیبرپختونخواہ نے مذیدبتایاکہ ضرورت پڑنے پرتحقیقاتی ٹیم بھی کراچی بھجوائی جائیگی تاکہ اس بات کاپتہ چلاسکیں کہ یہ بچیاں یہاں پرکس طرح پہنچی ہیں۔