Tag: گورنرسندھ

  • آئی ایم ایف کی قسط لینا آسان، ٹیم کا اگلے مرحلے میں جانا مشکل ہوگیا، گورنر سندھ

    آئی ایم ایف کی قسط لینا آسان، ٹیم کا اگلے مرحلے میں جانا مشکل ہوگیا، گورنر سندھ

    کراچی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سب سے اہم میچ میں قومی ٹیم کی ناکامی پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی افسردہ ہوگئے۔

    دبئی اسٹیڈیم میں ہونے والے پاک بھارت میچ میں قومی ٹیم کی 6 وکٹوں سے شکست کے بعد اپنے ردعمل میں گورنرسندھ نے کہا کہ آئی ایم ایف کی قرضے کی قسط لینا آسان ہے لیکن ٹیم کا اگلے مرحلے میں جانا مشکل ہوگیا ہے۔

    اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم اگر جیت جاتی تو بہت خوشی ہوتی، شائقین کے ساتھ میرا دل بھی  ٹوٹا ہے۔

    کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ٹیم پاکستان جیت جاتی تو ایک کروڑ روپے کے ساتھ اس کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیتا۔ پاکستان جیت جاتا تو گورنر ہاؤس میں ارشد ندیم پر انعامات کی بارش والی تاریخ دہراتا۔

    انہوں نے کہا کہ آج کا میچ دیکھ کر سارا مزہ کرکرا ہوگیا، اب قومی ٹیم کا اگلے مرحلے میں جانا بہت مشکل لگتا ہے۔

    محسن نقوی نے جیسے ریکارڈ ٹائم میں اسٹیڈیم بنائے اگر ایسی ٹیم بھی بنا لیتے تو اچھا ہوتا، ٹیم میں جان لڑا دینے والے بلےبازوں، بولرز اور فیلڈرز کی ضرورت ہے۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ ایک بار اعلیٰ ترین معیار اپنا کر قومی ٹیم بنالی تو پھر شائقین کرکٹ کبھی مایوس نہیں ہوں گے۔

    مزید پڑھیں : گورنر سندھ کا قومی ٹیم کے جیتنے پر ایک کروڑ کا اعلان

    یاد رہے کہ گزشتہ روز گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھارت کیخلاف کامیابی پر قومی ٹیم کیلئے ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا تھا۔

    لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ میں لندن میں موجود ہوں لیکن میری دعائیں اور دل پاک بھارت ٹاکرے پر لگا ہوا ہے۔

    کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ مجھ سمیت پوری قوم اپنی ٹیم کی جیت کے لئے دعاگو ہے، کھلاڑی اپنی پوری لگن سے کھیلیں، جیت انشاءاللہ ہماری ہوگی۔

  • 90 ہزار لوگوں کے ترانہ پڑھنے کا بھارتی ریکارڈ توڑ دیںگے، گورنر سندھ

    90 ہزار لوگوں کے ترانہ پڑھنے کا بھارتی ریکارڈ توڑ دیںگے، گورنر سندھ

    کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ بھارت میں 90 ہزار لوگوں نے ترانہ پڑھا، ہم 14 اگست کو بھارت کا ریکارڈ توڑ یں گے.

    اے آر وائی نیوز کے مطابق گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ 14 اگست کو 90 ہزار سے زائد لوگ قومی ترانہ پڑھ کر بھارت کا ریکارڈ توڑ یں گے، عوام بڑی تعداد میں یوم آزادی پر مزار قائد پر جمع ہوں گے.

    گورنر نے کہا کہ آئی ٹی ٹیسٹ میں رہ جانے والوں کے لیے 14 اگست کوبڑی خوشخبری کا اعلان کروں گا، مڈل کلاس طبقے کے لیے تندور پروگرام کا آغاز آئندہ ہفتے ہوگا۔

    انھوں نے کہا کہ کراچی ملک کا معاشی مرکز ہے تو یہاں روزگار کیوں نہیں؟ کراچی میں سہولتوں کا فقدان کیوں ہے، جو حقوق ہیں وہ آپ نے خود حاصل کرنے ہیں، کراچی کا اصل چہرہ قلم ہے، یہی قلم ملک میں طاقت کا توازن پیدا کرے گا۔

    گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ روزانہ 10ہزار لوگوں کو گورنرہاؤس سے مفت راشن دیا جا رہا ہے، مڈل کلاس طبقے کو ہیلتھ انشورنس کارڈ دینے جا رہے ہیں، ہیلتھ انشورنس کارڈ کے ذریعے 5 لاکھ تک کا علاج مفت ہو گا۔

  • گورنرسندھ کیلئے عامر خان ، وسیم اختر ، فروغ نسیم ، نسرین جلیل کے ناموں پر مشاورت جاری

    گورنرسندھ کیلئے عامر خان ، وسیم اختر ، فروغ نسیم ، نسرین جلیل کے ناموں پر مشاورت جاری

    کراچی : ایم کیو ایم کی گورنرسندھ کیلئے عامر خان ، وسیم اختر ، فروغ نسیم ، نسرین جلیل کے ناموں پر مشاورت جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کے نام پر غور کیلئے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا مشاورتی اجلاس ہوا ، جس میں مختلف ناموں پر غور کیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ عامر خان ، وسیم اختر ، فروغ نسیم ، نسرین جلیل کے نام پر مشاورت جاری ہے، چاروں ناموں پر رابطہ کمیٹی کے ہر رکن سے رائےطلب کی جارہی ہے، عید کے بعد حتمی 3 نام وزیراعظم شہباز شریف کوبھجوائے جائیں گے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ اس کے علاوہ نامور بیوروکریٹس ، ریٹائرڈ جج سمیت دیگرناموں پر بھی غور ہورہا ہے۔

    یاد رہے وفاقی حکومت نے ایم کیو ایم سے گورنر سندھ کے لیے نام مانگے تھے ، جس پر ایم کیو ایم نے وفاقی حکومت سے وقت مانگ لیا تھا۔

    ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ گورنر سندھ ن لیگ سے بھی ہو سکتا ہے۔

    خیال رہے وزیراعظم شہبازشریف اور ایم کیوایم پاکستان کے وفد کی ملاقات ہوئی تھی ، جس میں ایم کیوایم سے کابینہ کیلئے دو نام مانگے گئے تھے، جس پر ایم کیوایم کا کہنا تھا کہ مشاورت کے بعد دو نام دیئے جائیں گے۔

    بعد ازاں میاں شہباز شریف کراچی دورے کے دوران ایم کیو ایم کے عارضی مرکز بہادر آباد گئے تو اے آر وائی نیوز کے استفسار پر کہ کیا ایم کیو ایم نے گورنر شپ کی کوئی بات کی؟ انھوں نے جواب دیا، نہیں ایم کیو ایم سے گورنر شپ کی کوئی بات نہیں ہوئی۔

  • گورنرسندھ  اور فواد چوہدری نے علیم خان کو وزیراعظم کا پیغام پہنچادیا

    گورنرسندھ اور فواد چوہدری نے علیم خان کو وزیراعظم کا پیغام پہنچادیا

    اسلام آباد : گورنرسندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ناراض رہنما علیم خان وزیراعظم کا پیغام پہنچادیا۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ناراض رہنما علیم خان سے ملاقات کی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنرسندھ اورفواد چوہدری نے علیم خان کو وزیراعظم کا پیغام پہنچایا جبکہ علیم خان کو وزیراعظم سے ہونیوالی ملاقات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق علیم خان نے جہانگیر ترین سےمشاورت تک وقت مانگ لیا ہے۔

    خیال رہے سابق سینئر صوبائی وزیرعبدالعلیم خان اسلام آباد میں موجود ہیں، جہاں سے وہ آج روانہ ہوں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ عبد العلیم خان لندن میں کل جہانگیر ترین سے ملاقات کریں گے، جس میں اہم سیاسی امورپرتبادلہ خیال ہوگا۔

    اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی ملاقات ہوئی تھی۔

    جس میں موجودہ سیاسی صورتحال، اپوزیشن جماعتوں کی تحریک عدم اعتماد، لانگ مارچ، اتحادی جماعتؤں سے تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیراعظم عمران خان کوعلیم خان سے ہونے والی اہم ملاقات سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے جہانگیر ترین اور علیم خان کے تحفظات سے بھی آگاہ کیا۔

  • ترسیلات زر 2 ارب 46 کروڑ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی: گورنرسندھ

    ترسیلات زر 2 ارب 46 کروڑ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی: گورنرسندھ

    کراچی: گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ جون2020میں ترسیلات زر میں50.7فیصد ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، ترسیلات زر 2 ارب 46 کروڑ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ 2019 سے2020 ترسیلات زر23ارب کی تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ گئی، گزشتہ سال ترسیلات زر21 ارب 70کروڑ تھی جس میں 6.4فیصداضافہ ہوا۔

    عالمی بینک کے خدشے کے باوجود پاکستان میں ترسیلات زر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رواں سال اپریل میں اپنے ایک بیان میں عالمی بینک کا کہنا تھا کہ کرونا وبا کے باعث عالمی ترسیلات زر میں 20 فیصد کمی ہوگی۔

    ترسیلات زر ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

    عالمی بینک نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کرونا وائرس کے سبب تیز گراوٹ کے نتیجے میں ترسیلات زر میں کمی کا امکان ہے، عالمی ترسیلات زر میں 20 فیصد کمی ہوگی، اجرت اور ملازمت میں کمی کے باعث تیز گراوٹ ہوگی۔

    معاشی تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ وبائی صورت حال کے باوجود ملک میں ترسیلات زر میں اضافہ خوش آئند ہے۔

  • ’’آئی جی کو تبدیل کرنا کسی بھی صوبے کے وزیراعلیٰ کا استحقاق ہے‘‘

    ’’آئی جی کو تبدیل کرنا کسی بھی صوبے کے وزیراعلیٰ کا استحقاق ہے‘‘

    کراچی: گورنرسندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ آئی جی کو تبدیل کرنا کسی بھی صوبے کے وزیراعلیٰ کا استحقاق ہے، سندھ کی جانب سے بھیجے گئے نام وفاق کو منظور نہیں ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ وفاق نے سندھ حکومت کو نئے ناموں کے لیے درخواست کی ہے، بطور گورنرسندھ حکومت اور وفاق میں پل کا کردار ادا کررہا ہوں، سندھ کے ساتھ ناانصافی کا تاثر ایسی کوئی بات نہیں ہے۔

    گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ سندھ کے اسٹیک ہولڈرز سے بات کرنا ہوتی ہے اس لیے تاخیر ہوئی، سندھ حکومت کو تھوڑ اتحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے، کوئی بہتر نام سامنے آتا ہے تو اس پر دوبارہ سوچا جاسکتا ہے۔

    وزیر اعظم عمران خان سے آئی جی سندھ کی ملاقات

    ان کا کہنا تھا کہ ایک نام پر کافی اتفاق تھا پھر وزیراعظم نے مناسب نہیں سمجھا، وزیراعظم نے ہدایت کی ساتھ بیٹھ کر کسی نام پر اتفاق کی کوشش کریں، وفاق کے پاس نام ہیں اور وہ بھی بھیجےگا، وفاق کے پاس استحقاق ہے۔

    انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھی چاہتےہیں آئی جی سندھ کامعاملہ فوری حل ہوجائے، وزیراعلیٰ سندھ کو فون کیا لیکن انہوں نے آئی جی کے معاملے پر بات نہیں کی، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا آئی جی کے ایشو پر بات نہیں کرنا چاہتا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کو بتا دیا ہے آئی جی کے معاملے کو وفاق ہی دیکھ رہا ہے۔

  • پاکستانی قوم بہترین مہمان نوازی سے سری لنکن ٹیم کا دورہ یادگار بنائے گی، گورنرسندھ

    پاکستانی قوم بہترین مہمان نوازی سے سری لنکن ٹیم کا دورہ یادگار بنائے گی، گورنرسندھ

    کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ کراچی میں طویل عرصے بعد انٹرنیشنل ون ڈے میچ کا انعقاد خوش آئند ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ عمران اسماعیل نے سری لنکن ٹیم کی پاکستان آمد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں شہریوں کو انٹرنیشنل میچ دیکھنے کے مواقع میسر آئیں گے۔

    عمران اسماعیل نے کہا کہ کراچی کے شہری کرکٹ سے دلی لگاؤ رکھتے ہیں ، کراچی میں طویل عرصے بعد انٹرنیشنل ون ڈے میچ کا انعقاد خوش آئند ہے۔

    گورنر سندھ نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم بہترین مہمان نوازی سے سری لنکن ٹیم کا دورہ یادگار بنائے گی۔

    واضح رہے کہ کراچی میں 10 سال بعد ون ڈے انٹرنیشنل میچ ہونے جا رہا ہے، سری لنکا اور پاکستان تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں آج مدمقابل ہوں گے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے شروع ہوگا۔

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ایک روزہ میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے، سیریز کا پہلا میچ آج نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا، جبکہ دوسرا اور تیسرا میچ 29، اور 2 اکتوبر کو نیشنل اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔

  • یوم عاشورہمیں قربانی کا درس دیتا ہے، گورنر سندھ

    یوم عاشورہمیں قربانی کا درس دیتا ہے، گورنر سندھ

    کراچی: گورنرسندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ امام حسینؓ نے جانثار ساتھیوں کے ساتھ باطل کے خلاف اسلام زندہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ عمران اسماعیل نے یوم عاشور کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں کہا کہ یوم عاشورہمیں قربانی کا درس دیتا ہے، یوم عاشور پر دی گئی قربانیوں کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ جو لوگ اس سے راہ فرار اختیارکرتے ہیں ان کا نام قائم نہیں رہتا، امام حسینؓ نے جانثار ساتھیوں کے ساتھ باطل کے خلاف اسلام زندہ کیا۔

    عمران اسماعیل نے کہا کہ حضرت امام حسین ؓ نے شہادت کا راستہ اختیار کیا، آج کے دن ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ ہمارے کشمیری بہن بھائی آزادی کے لئے قربانیاں دے رہے ہیں، پاکستانی قوم کشمیریوں کی حمایت خون کے آخری قطرے تک جاری رکھے گی۔

    ملک بھر میں آج یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے

    واضح رہے کہ حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کی یاد میں آج ملک بھر میں یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

  • گورنرسندھ کا کل11 بجے مزار قائد پرکشمیریوں سےاظہاریکجہتی کا اعلان

    گورنرسندھ کا کل11 بجے مزار قائد پرکشمیریوں سےاظہاریکجہتی کا اعلان

    کراچی : گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ انشا اللہ ہم اپنی کشمیری عوام کو بتادیں گے پاکستان کی عوام ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر گورنرسندھ عمران اسماعیل نے اپنے پیغام میں کل 11 بجے مزار قائد پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا اعلان کیا ہے۔

    عمران اسماعیل نے کہا کہ پوری قوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے کل باہرنکلے گی۔ انہوں نے کہا کہ انشا اللہ ہم اپنی کشمیری عوام کو بتادیں گے پاکستان کی عوام ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آواز بن چکے ہیں اور کابینہ نے 30 اگست بروز جمعہ کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے وزیراعظم کے فیصلے کی توثیق کی تھی۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ 30 اگست کو 12 بجے 30منٹ کے لیے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بشمول طلبہ وطالبات کشمیر کاز کا حصہ بن کر اظہار یکجتی کا مظاہرہ کریں گے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کے حل سے متعلق ڈومور کرنا ہوگا کیونکہ بھارت کی وجہ سے خطے کے امن کو خطرہ لاحق ہے۔

  • سابق گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد کے بھائی گرفتار

    سابق گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد کے بھائی گرفتار

    کراچی: سابق گورنر ڈاکٹر عشرت العباد کے بھائی عامرالعباد کو چیک باؤنس کے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کے بھائی عامر العباد کو گلستان جوہر سے گرفتار کرلیا۔

    پولیس حکام کے مطابق عامرالعباد کو چیک باؤنس ہونے کے مقدمے میں گرفتار مقدمے کی ایف آئی آر پرگرفتار کیا گیا ہے۔

    عامرالعباد کے خلاف چند روز قبل سٹی کورٹ تھانے میں وکیل طارق نیازی نے چیک باؤنس کا مقدمہ درج کروایا تھا۔ مقدے میں وکیل نے بتایا کہ عامرالعباد نے 40 لاکھ کا چیک دیا جو باؤنس ہوگیا تھا۔

    پولیس حکام کے مطابق عامرالعباد کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا ہے جہاں ان سے تفتیش جاری ہے۔