Tag: گورنرسندھ عمران اسماعیل

  • 150ارب روپے کی تجارتی سرگرمیاں، پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری

    150ارب روپے کی تجارتی سرگرمیاں، پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری

    کراچی : گورنرسندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ سیفائر- بے منصوبے میں 2 ہزارایکٹرزپر 150ارب روپے کی تجارتی سرگرمیاں متوقع ہیں، چیئرمین راوی اربن ڈویلپمنٹ،ٹیم مبارکبادکی مستحق ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ عمران اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا وزیر اعظم کےویژن کےمطابق پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ، بیرونی قرضوں پرانحصار کم کرنا سرمایہ کاروں کی کامیابی ہے، راوی شہر پراجیکٹ کے پہلے مرحلے سیفائر بے کے ترقیاتی حقوق عارف حبیب اور کنسورشیم کو دے دیئے گئے ہیں۔

    عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ سیفائر- بے منصوبے میں 2 ہزارایکٹرزپر 150ارب روپےکی تجارتی سرگرمیاں متوقع ہیں، چیئرمین راوی اربن ڈویلپمنٹ،ٹیم مبارکبادکی مستحق ہے ، سندھ کو بھی اسی طرح کے منصوبے کی ضرورت ہے لیکن بنڈل جزیرہ کامسئلہ تاحال حل نہیں ہوسکا۔

  • ایک اور اچھی خبر ، ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن

    ایک اور اچھی خبر ، ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن

    اسلام آباد : وفاقی وزرا نے ملکی معیشت کے حوالے سے کہا کہ سرمایہ کاری ، کاروبار میں تیزی اور زرمبادلہ کے ذخائربڑھ رہے ہیں ، جولائی سے اکتوبر براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سات سو تنتیس ملین ڈالرہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ایک اور اچھی خبر، سرمایہ کاری ، کاروبارمیں تیزی اور زرمبادلہ کے ذخائربڑھ رہے ہیں جبکہ 17 سال بعد کرنٹ اکاونٹ خسارہ ختم ہوکر سرپلس میں آگیا۔

    دوسری جانب گورنرسندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ جولائی سےاکتوبربراہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں نواعشاریہ ایک فیصد اضافہ ہوا، جولائی سےاکتوبر براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سات سو تنتیس ملین ڈالرہوگئی۔


    خیال رہے حکومتی پالیسیز اور بہتر معاشی اشاریے کے باعث پاکستان پر غیرملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے لگا ہے ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اکتوبر کے مہینے میں ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں گزشتہ سال کے مقابلے ایک سو اکیاون فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا۔

    جس کے بعد اکتوبر 2020 میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم اکتیس کروڑ چوہتر لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا جو گزشتہ سال اکتوبر میں بارہ کروڑ پینسٹھ لاکھ ڈالر تھا، اکتوبر میں چین کی جانب سے بائیس کروڑ ستاسی لاکھ ڈالر کی سب سے زیادہ براہ راست سرمایہ کاری کی گئی۔

    مرکزی بینک کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں نو فیصد اضافہ ہوا، جولائی سے اکتوبر تک براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری تہتر کروڑ اکتیس لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔

  • اٹلی کا  بزنس ویزا ، پاکستانی صنعت کاروں کیلئے بڑی خبر

    اٹلی کا بزنس ویزا ، پاکستانی صنعت کاروں کیلئے بڑی خبر

    کراچی : اٹلی کے نئے قونصل جنرل نے گورنرسندھ عمران اسماعیل سے ملاقات میں کہا کہ اٹلی نے پاکستانی صنعت کاروں کو بزنس ویزا دینا شروع کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ عمران اسماعیل سے اٹلی کے نئے قونصل جنرل کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں دوطرفہ تجارتی و سفارتی تعلقات اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور صوبہ میں سماجی شعبہ کی ترقی میں اٹلی کے تعاون پر بات چیت کی گئی۔

    گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا پاک اٹلی دوطرفہ تعلقات میں مزید اضافہ وقت کی ضرورت ہے ، سندھ میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

    اس موقع پر اٹلی کے نئے قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ اٹلی نے پاکستانی صنعت کاروں کو بزنس ویزادینا شروع کردیا ہے۔

    یاد رہے پاکستانی سفیر جوہر سلیم نے کہا تھا اٹلی نے پاکستانی ورکرز کے لیے ورک ویزے کی اجازت دے دی ہے، اٹلی رواں سال 30 ہزار ورک ویزے جاری کرے گا۔

    جوہر سلیم کا کہنا تھا کہ 2 سال کی کوششوں کے بعد پاکستان دوبارہ ورک ویزا لسٹ میں شامل ہوا ہے، اٹلی میں مقیم پاکستانیوں کا بھی مطالبہ تھا کہ پاکستانی ورکرز کو ویزا دیا جائے، ورک ویزوں کے اس موقع سے شعبہ زراعت، سیاحت، تعمیرات اور فریٹ سے منسلک لوگ فائدہ اٹھا سکتے ہیں، ہماری کوشش ہوگی کہ پاکستانی ورکرز اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

  • فواد چوہدری کی کراچی میں الیکٹرک بسیں متعارف کروانے کیلئے معاونت کی پیشکش

    فواد چوہدری کی کراچی میں الیکٹرک بسیں متعارف کروانے کیلئے معاونت کی پیشکش

    اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کراچی میں الیکٹرک بسیں متعارف کروانےکیلئے معاونت کی پیشکش کردی ، جس پر گورنر سندھ نے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ عمران اسماعیل نے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا ، جہاں گورنرسندھ کو وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔

    اس موقع پر فواد چوہدری نے کراچی میں الیکٹرک بسیں متعارف کروانےکیلئےمعاونت کی پیشکش کی ، جس پر گورنر سندھ نے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

    گورنر سندھ اور فواد چوہدری کے درمیان ملاقات میں ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی ، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی سندھ حکومت کو ویسٹ مینجمنٹ سے متعلق بھی تعاون کی پیشکش کی۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ کراچی کی ترقی تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح ہے، عمران اسماعیل نے فواد چوہدری کی سربراہی میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی کارکردگی کی تعریف کی۔

  • حکومت کا طیارہ حادثہ سے متاثر ہونیوالے مکانات کی تعمیر سے متعلق بڑا اعلان

    حکومت کا طیارہ حادثہ سے متاثر ہونیوالے مکانات کی تعمیر سے متعلق بڑا اعلان

    کراچی : گورنرسندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثہ سے متاثر ہونیوالے مکانات کی تعمیر حکومت برداشت کرے گی ، اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان نے ہدایات جاری کردیں ۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ عمران اسماعیل نے سول اسپتال کے برنس وارڈ کا دورہ کیا ، عمران اسماعیل کےہمراہ خرم شیرزمان،جمال صدیقی و دیگر بھی اسپتال پہنچے، گورنر سندھ نے طیارہ حادثے میں جھلسنے والوں کی عیادت کی۔

    اس موقع پر گورنر سندھ اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا طیارہ حادثہ سے متاثر ہونیوالے مکانات کی تعمیر حکومت برداشت کرے گی ، وزیراعظم عمران خان نے متاثرین کی ہر ممکن مدد کی ہدایت کی ہے۔

    عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ڈی این اے کےذریعے میتوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، ڈی این اے کی فائنل رپورٹ آنے میں 10سے15دن لگتے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ طیارہ حادثے کی انکوائری رپورٹ نہیں آئی ہے، حادثے کے بار ے سوشل میڈیا پرچلنے والی خبریں قیاس آرائیاں ہیں، ایسی خبروں سے گریز کیا جائے اور انکوائری رپورٹ کا انتظار کیا جائے۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل پی آئی اے کا طیارہ ایئرپورٹ کے قریب ماڈل کالونی جناح گارڈن میں رہائشی آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 97 مسافر ہلاک اور 2 معجزانہ طور پر بچ گئے تھے جبکہ کئی مکانات بھی تباہ ہوگئے تھے۔

  • گورنرسندھ  کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت ، دعاؤں کی درخواست

    گورنرسندھ کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت ، دعاؤں کی درخواست

    کراچی : گورنرسندھ عمران اسماعیل کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ،عمران اسماعیل نے تمام چاہنے والوں سے دعاؤں کی درخواست کردی ، وہ  27 اپریل سے قرنطینہ میں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ عمران اسماعیل کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا، ، عمران اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دوسرا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ میری توقعات کے برخلاف ایک بار پھر میری رپورٹ مثبت آئی ہے۔ میں ان تمام لوگوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے میرے لئے دعا کی۔

    ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد عمران اسماعیل نے تمام چاہنے والوں سے دعاوَں کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اللہ مجھے اس بیماری سے لڑنے کی طاقت اور ہمت دی اور میں صحت یاب ہوں گا۔

    خیال رہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل میں 27 اپریل کو کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی تھیں، بعد ازاں کرونا وائرس ٹیسٹ کروانے پر وہ مثبت نکلا تھا جس کے بعد گورنر سندھ نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔

    عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ میری والدہ آئی تھیں اور ہم نے مل کر افطار کیا، والدہ کے جانے کے بعد بخار ہوا جس کے بعد ٹیسٹ کروانے کا سوچا۔

    وزیر اعظم عمران خان نے گورنر سندھ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی صحتیابی کی دعا بھی کی تھی۔

  • سندھ کورونا ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس مسترد

    سندھ کورونا ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس مسترد

    کراچی: گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کورونا ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس مسترد کردیا اور اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا بجلی،گیس بل میں کمی اور کٹوتی یا رعایت صوبائی حکومت کا دائرہ اختیارنہیں، یہ دائرہ اختیار وفاق کا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کوروناایمرجنسی ریلیف آرڈیننس پراعتراضات لگادئیے، عمران اسماعیل نے کوروناایمرجنسی ریلیف آرڈیننس کی ذیلی شقوں پر اعتراض کیا۔

    گورنر سندھ نے اعتراض میں کہا بجلی اور گیس بل میں کمی، کٹوتی یا رعایت صوبائی حکومت کا دائرہ اختیارنہیں، یہ دائرہ اختیاروفاق کاہے، بجلی،گیس کے بل میں کمی یارعایت وفاقی حکومت کااختیارہے، بجلی،گیس بل میں رعایت کاوفاقی حکومت پہلےہی فیصلہ کرچکی ہے۔

    عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ہرگزرتےدن کےساتھ وفاقی حکومت ریلیف کاکام بڑھارہی ہے، آئین کےتحت بجلی،گیس کےمعاملات وفاق کےکنٹرول میں ہیں، وفاق ملک بھرکےعوام بشمول سندھ میں ریلیف فراہم کررہاہے۔

    انھوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی ریلیف سرگرمیوں کادائرہ بڑھایاجارہاہے، حکومت کسی خوف،امتیازی سلوک کےبغیر ریلیف کا کام جاری رکھےگی۔

    خیال رہے سندھ کابینہ نے27اپریل کوکوروناریلیف آرڈیننس منظوری کے لیے گورنر کو بھیجا تھا۔

    یاد رہے سندھ کابینہ نے کوروناوائر س آرڈیننس کی منظوری دی تھی، آرڈیننس کے تحت کسی بھی ملازم کونوکری سے نکالانہیں جاسکتا اور پرائیویٹ سیکٹرمیں کام کرنے والے ملازم کو تنخواہ لازمی دینا ہوگی۔

    آرڈیننس کے مطابق اسکولوں کی فیس20فیصدمعاف کرنی ہوگی اور بجلی کے بلوں میں مرحلہ وار رعایت دینی ہوگی جبکہ گھروں کے کرایوں میں ہرصورت رعایت دینی ہوگی۔

  • ‘پاکستان کی تاریخ میں محمدعلی جناح کے بعد سب سے بڑا دیانتدار عمران خان ہے’

    ‘پاکستان کی تاریخ میں محمدعلی جناح کے بعد سب سے بڑا دیانتدار عمران خان ہے’

    ٹھٹھہ: گورنرسندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں محمدعلی جناح کےبعدسب سےبڑادیانتدارعمران خان ہے، 25 تاریخ کو آٹے، چینی بحران کی رپورٹ آرہی ہے، جو بھی ملوث ہوا کارروائی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیراعظم عمران نےغریبوں کیلئےاحساس پروگرام شروع کیا، عمران خان کے سوا کوئی یہ پروگرام نہیں کرسکتا تھا۔

    گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام کی رقم میں کوئی کٹوتی نہیں ہے ،آپ لوگوں کو پورے12ہزار روپے ملیں گے، عمران خان اب اندرون سندھ پسماندہ علاقوں میں دورہ کریں گے۔

    عمران اسماعیل نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سےہرمسئلے پرتعاون کررہے ہیں اور سپریم کورٹ اس وقت بڑےغورسےسارےمعاملات دیکھ رہا ہے، یہ جنگی صورتحال ہے دشمن دکھائی نہیں دے رہاہے، وفاق نے دوسروں صوبوں مقابلے میں سندھ کی بڑی مدد کی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں محمدعلی جناح کے بعد سب سے بڑا دیانتدار عمران خان ہے، 25 تاریخ کوآٹے،چینی بحران کی رپورٹ آرہی ہے، جو بھی  ملوث ہواکارروائی ہوگی۔

    یاد رہے گورنرسندھ عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا احساس پروگرام سے ایک کروڑ 20لاکھ خاندان استفادہ کریں گے، جن میں 34 لاکھ خاندان سندھ سےتعلق رکھتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام میں بےضابطگیوں پر3دن میں 17ایف آئی آرکاٹی ہیں، جہاں بےضابطگی ہوئی توڈی سی کے خلاف ایف آئی آرکٹواکرمعطل کراؤں گا۔

  • پی ایس ایل میچز، ‘عوام بلاخوف گراؤنڈمیں میچ دیکھنے آئیں’

    پی ایس ایل میچز، ‘عوام بلاخوف گراؤنڈمیں میچ دیکھنے آئیں’

    کراچی : گورنرسندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے پی ایس ایل میچزشیڈول کے مطابق پورے ملک میں ہوں گے، لوگوں کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے، عوام بلاخوف گراؤنڈمیں میچ دیکھنے آئیں۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ عمران اسماعیل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا نیت اچھی ہوتو اللہ تعالیٰ مدد کرتاہے، خلق خداکی خدمت کرنیوالوں کی اللہ مدد کرتا ہے۔

    گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ کراچی کی تعمیروترقی کےلیےوزیراعظم نےخطیررقم مختص کی ، حکومت پاکستان نے کورونا وائرس کے تدارک  کیلئے بہترین بندوبست کیا ہوا ہے اور پاکستان کےکورونا وائرس سےمتعلق اقدامات قابل تحسین ہیں۔

    عمران اسماعیل نے کہا کہ صوبائی حکومتیں اپنے فیصلے خود کررہے ہیں ، تعلیم کے حوالے سے سندھ حکومت کا مناسب فیصلہ ہے ،کرونا وائرس کے حوالے سےسندھ حکومت سے رابطہ نہیں ہوا تاہم وفاق کےساتھ رابطے میں ہوں۔

    پی ایس ایل میچز کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل شیڈول کے مطابق پورے ملک میں ہوں گے، لوگوں کو مایوس ہونے کی  ضرورت نہیں ہے، عوام بلاخوف گراؤنڈمیں میچ دیکھنےآئیں، اسٹیڈیم کو بھی سنیٹائز کیاجائےگا۔

    دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہےکہ پی ایس ایل کےکراچی میں میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے، کرونا وائرس پرسندھ حکومت کےساتھ مکمل رابطے میں ہیں، سندھ حکومت کی جوبھی ہیلتھ ایڈوائزری ہوگی اس پر مکمل عمل درآمد ہوگا۔

    خیال رہے جمعرات سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پانچ میچز شیڈول ہیں۔

  • ٹرمپ کا بھارت میں بیان ،  عمران خان کی خارجہ پالیسی کے نتائج آنا شروع

    ٹرمپ کا بھارت میں بیان ، عمران خان کی خارجہ پالیسی کے نتائج آنا شروع

    کراچی : گورنرسندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کا بھارت میں بیان پاکستان کی بڑی سفارتی فتح ہے ، عمران خان کی خارجہ پالیسی کے نتائج آنا شروع ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ عمران اسماعیل نے  ڈونلڈ ٹرمپ کےبیان پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر  اپنے پیغام میں کہاٹرمپ کا بھارت میں بیان پاکستان کی بڑی سفارتی فتح ہے بھارت کی بے بسی اوربے چارگی قابل دیدہے، پاکستان زندہ باد، عمران خان کی خارجہ پالیسی کے نتائج آنا شروع ہوگئے۔

    گذشتہ روزامریکی صدر ٹرمپ نے احمدآباد اسٹیڈیم میں خطاب  میں پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا پاکستان سے اچھے تعلقات ہیں، پاکستان کے ساتھ ملکردہشت گردی کیخلاف کام کررہے ہیں، ان کوششوں کی بدولت پاکستان سے تعلقات میں نمایاں بہتری آئی اور اقدامات کے نتیجے میں جنوبی ایشیا کے ممالک میں کشیدگی میں کمی،خطے کی خوشحالی اورترقی کی توقع ہے۔