Tag: گورنرسندھ عمران اسماعیل

  • گورنر ہاؤس سندھ کی تاریخی عمارت کو عوام کیلئے کھول دیا گیا

    گورنر ہاؤس سندھ کی تاریخی عمارت کو عوام کیلئے کھول دیا گیا

    کراچی: وزیراعظم عمران خان نے ایک اوروعدہ پورا کردیا، گورنر ہاؤس سندھ کی تاریخی عمارت کو عوام کے لئے کھول دیا گیا، اس موقع پر گورنرسندھ عمران اسماعیل شہریوں میں گُھل مل گئے اور طلبا و طالبات کو سیر بھی کروائی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے گورنر ہاوس کی تاریخی عمارت کو عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے، گورنرسندھ عمران اسماعیل نے آنے والے شہریوں سے ملاقات کی اور ساتھ مل کرشجرکاری کی جبکہ طلبہ وطالبات کے وفد کو گورنرہاؤس میوزیم کی سیر کرائی۔

    گورنر ہاوس کی تاریخی عمارت کے کچھ حصوں کو شہریوں کے لئے کھولا گیا ہے جبکہ گورنر ہاوس صبح چھ سے دس بجے اور شام چار سے چھ بجے تک کھلارہے گا، داخلہ مفت اور شناختی کارڈ لازمی لانا ہوگا۔

    عمران اسماعیل نے گورنر ہاوس میں شکایتی مرکز بھی کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا گورنر ہاؤس کی عمارت عوام کی ملکیت ہے، انہیں دیکھنے کا حق ہے، ایسا نظام بنائیں گے جس سے شہریوں کوگورنر ہاؤس دیکھنےمیں آسانی ہو۔

    مزید پڑھیں : گورنر ہاؤس کو بچوں کے لیے کھولیں گے، گورنر سندھ عمران اسماعیل

    یاد رہے 5 ستمبر کو گور نر سندھ عمران اسماعیل نے عوام کے لیے گورنر ہاؤس کے دروازے کھولنےکا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا  وزیراعظم عمران خان کے گورنر ہاؤس سے متعلق فیصلے پر عملدرآمد کریں گے۔

    گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس کا گیٹ ون عام پبلک کے لیے کھول رہے ہیں، فیملز کو داخلے کی اجازت دیں گے تاکہ و ہ  پارک میں گھومیں پھریں، تصاویر بنائیں اور گورنر ہاؤس کا گائیڈیڈ ٹور کرسکیں۔

    عمران اسماعیل نے کہا تھا کہ یہ ایک تاریخی اثاثہ ہے، پبلک انٹرسٹ کے لیے وہ آئیں اور سیکھیں جبکہ وزیر اعظم عمران خان 15 یا 16 ستمبر کو کراچی کا دورہ کریں گے، کراچی کے پروگرام تیار کرلیے وزیر اعظم ان کا اعلان کریں گے۔

    واضح رہے خیال رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ اگر  ہماری حکومت آئی تو تمام گورنر ہاؤسز کو فلاحی کاموں کے لیے استعمال میں لائیں گے۔

  • پاک فوج کی بدولت ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں ، گورنرسندھ

    پاک فوج کی بدولت ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں ، گورنرسندھ

    کراچی : :گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ پاک فوج کی بدولت ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں، مجھے پاک فضائیہ میں جانے کا بہت شوق تھا، آج جے ایف 17 میں بیٹھا تو اپنے احساسات بیان نہیں کرسکتا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی پی اے ایف بیس مسرورمیں یوم دفاع کےموقع پررنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب کا افتتاح مہمان خصوصی گورنر سندھ عمران اسماعیل کیا، پاک فضائیہ کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

    تقریب میں شہداء کے اہل خانہ،پاک فضائیہ کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران اور شہریوں کی بڑی تعداد کی شرکت کی جبکہ شاندار فلائی پاسٹ بھی پیش کیا گیا۔

    اس موقع پر گورنرسندھ کو جنگی طیاروں کے بارے میں آگاہ کیا گیا جبکہ وہ جے ایف 17 تھنڈر طیارے میں بیٹھے۔

    گورنر سندھ عمران اسماعیل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا آج یوم دفاع ہے ہمیں فخر ہے پاک فوج پر، پاک فوج کی بدولت ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔

    عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ مجھے پاک فضائیہ میں جانے کا بہت شوق تھا، مجھے بہت اچھا لگا جب جے ایف 17 میں بیٹھا ، آج طیارے میں بیٹھا تو اپنے احساسات بیان نہیں کرسکتا۔

    اس سے قبل گورنر سندھ عمران اسماعیل نے یوم دفاع و شہدا کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ مسلمان مصیبت میں گھبرایا نہیں کرتے قائد کا قول فوج نے پورا کیا ، انہوں نے ہمارے کل کے لیے اپنا آج قربان کیا۔

    گورنرسندھ کا کہنا تھا فوج کے شہدا کو سلام پیش کرتا ہوں، میں خود ایک شہید کی بیوہ کا شاگرد رہا ہوں، میں نے عباسی شہید کی بیگم سےپڑھا ، پاک فضائیہ کے شاہینوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔

    مزید پڑھیں : قوم آج یوم دفاع پاکستان ملی جوش وجذبے سے منارہی ہے

    خیال رہے ملک بھر میں یوم دفاع و شہدا آج ملی جوش جزبے سے منایا جا رہا ہے، ہمیں پیار ہے پاکستان کے نام سے آئی ایس پی آر کی خصوصی مہم میں شہیدوں اور ان کے اہل خانہ کو ملک بھر میں خراج تحسین دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

    شہدا کی یادگاروں پر پھول رکھے جارہےہیں  جبکہ غازیوں اور شہدا کے ساتھیوں کے گھر جاکر ان سے محبت کا اظہار کیا جارہاہے ۔

     یوم دفاع و شہدا کی مرکزی تقریب رات آٹھ بجے جی ایچ کیو میں ہوگی،  وزیر اعظم عمران خان مہمان خصوصی ہوں گے۔