Tag: گورنرسندھ محمد زبیر

  • بچوں نے جان قربان کرکے دہشتگردوں کے عزائم کو ناکام بنایا، گورنر سندھ

    بچوں نے جان قربان کرکے دہشتگردوں کے عزائم کو ناکام بنایا، گورنر سندھ

    کراچی: گورنرسندھ محمد زبیر کا کہنا ہے کہ بچوں نےجان قربان کرکےدہشتگردوں کے عزائم کو ناکام بنایا،بچوں کی عظیم قربانی قوم کو ہمیشہ یاد رہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ محمد زبیر نے سانحہ اے پی ایس کی برسی پر شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عظیم قربانی نے قوم کو سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح متحد کیا، بچوں نے جان قربان کرکے دہشتگردوں کے عزائم کو ناکام بنایا۔

    گورنر سندھ بچوں کی عظیم قربانی قوم کو ہمیشہ یاد رہے گی، آج کا دن دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو پختہ کرتا ہے۔

    یاد رہے کہ 16 دسمبر 2014 کی صبح جب پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں خون کی ہولی کھیلی گئی اور خود کو بہادر سمجھنے والے بزدل دہشتگردوں نے بچوں پر حملہ کیا سانحےمیں132طلبہ سمیت141افرادشہید ہوئے جبکہ اس بزدلانہ حملے میں متعدد طلبا زخمی ہوئے، واقعے نے پوری قوم کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی میں بھی میٹروبس سروس شروع کی جائے گی‘ گورنر سندھ

    کراچی میں بھی میٹروبس سروس شروع کی جائے گی‘ گورنر سندھ

    کراچی: گورنرسندھ کا کہنا ہے کہ شہرمیں میٹروبس سروس شروع کی جائے گی، گرین لائن سروس کو سال کے آخر میں بحال کردی جائے گی.

    تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ محمد زبیر کا کہنا ہے کہ کراچی میں بھی میٹروبس سروس شروع کی جائے گی، اس کے علاوہ حیدرآباد میں بھی ٹرانسپورٹ نظام کوبہتر کیا جائے گا.

    لوگ چھتوں پر بیٹھ کر سواری کرتےہیں، جو انتہائی خطرناک ہے، کراچی والوں کو تکلیف دھ سفر سے نجات دلائیں گے، سال کے آخر میں گرین لائن سروس کوبحال کردیں گے، منصوبہ مکمل ہونے سےشہریوں کوٹریفک جام سے چھٹکارا ملے گا، وفاق کے تعاون سے صوبائی حکومتوں کو منصوبے دئیے جائیں گے.

    پرائیوٹ سیکٹر کے ذریعے50 ہزار سے زائد روزگار کے مواقع ملیں گے، انہوں نے کہا کہ عوام دیکھے گے آئندہ دنوں میں مزید بہتری آئے گی۔

    کراچی میں میٹرو بس سروس

    یاد رہے 2015 میں وزیراعظم نواز شریف نے کہا تھا کہ ہ وفاقی حکومت کراچی میں بھی جلد میٹرو بس سروس شروع کرے گی.

     

    گرین لائن منصوبے کا سنگِ بنیاد

    یاد رہے فروری 2016 میں وزیراعظم نواز شریف نے کراچی میں گرین لائن بس منصوبے کاسنگِ بنیاد رکھتے ہوئے عزم کیا تھا کہ شہر قائد کو ایشیا کا حسین شہربنائیں گے.

  • گورنرسندھ محمدزبیرسےکورکمانڈرکراچی کی ملاقات

    گورنرسندھ محمدزبیرسےکورکمانڈرکراچی کی ملاقات

    کراچی: صوبہ سندھ کے گورنرمحمد زبیر سےکور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے ملاقات کی ہے۔

    تفصیلات کےمطابق گورنر سندھ محمد زبیر سےکور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نےگورنرہاؤس میں ملاقات کی،جس میں امن وامان ،کراچی آپریشن اوردیگرامور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

    اس موقع پرگورنرسندھ محمد زبیراور کورکمانڈر کراچی نےشہرقائد میں آپریشن کو منطقی انجام تک جاری رکھنے کےعزم کا اظہار کیا۔

    گورنز سندھ محمد زبیر کا کہناتھاکہ رینجرزاوردیگرسیکیورٹی اداروں نےبےشمارقربانیاں دیں،انہوں نےکہاکہ کراچی میں امن کےلیےسب کومل کرکام کرناہوگا۔

    مزید پڑھیں:کراچی آپریشن سے پورے صوبے میں امن قائم ہوا،محمد زبیر

    یاد رہےکہ دوروزقبل گورنرسندھ محمد زبیر عمر نے کہاتھا کہ کراچی آپریشن سے شہر قائد سمیت پورے صوبے میں امن قائم ہوا ہے،کراچی بیرونی سرمایہ کاری کےلیےموزوں شہربن چکاہے۔

    واضح رہےکہ گزشتہ ہفتے صوبہ سندھ کےگورنر محمد زبیر عمر نے کہاتھا کہ ایسے عناصر کو برداشت نہیں کیا جائےگا جو کراچی کا ماحول خراب کرنا چاہتے ہیں اور ان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔