Tag: گورنرسندھ

  • قائد اوراقبال کے خواب کی تعبیرکےلیےکام کریں گے‘ گورنرسندھ

    قائد اوراقبال کے خواب کی تعبیرکےلیےکام کریں گے‘ گورنرسندھ

    کراچی : گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام تر اقدامات کروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مزار قائد پرحاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

    مزار قائد پرحاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ سب سے پہلےحل طلب مسئلہ پانی کا ہے۔

    گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ پانی کے مسئلے پروزیراعظم سے بھی بات ہوئی ہے، گرین لائن و دیگر رکے ہوئے میگا پروجیکٹ کو دوبارہ شروع کریں گے۔

    عمران اسماعیل کا یہ بھی کہنا تھا کہ صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام تر اقدامات کروں گا، صوبے کے وسیع تر مفاد میں تمام جماعتوں کوساتھ لے کرچلوں گا۔

    گورنرسندھ کا مزید کہنا تھا کہ قائد اوراقبال کے خواب کی تعبیرکے لیے کام کریں گے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے بطور گورنرسندھ عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔

    عمران اسماعیل نے گورنر سندھ کا حلف اٹھا لیا

    عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ گورنرکے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد وہ گورنرہاؤس میں رہائش اختیار نہیں کریں گے بلکہ اپنے ذاتی گھر میں ہی رہیں گے اور گورنرہاؤس کے صرف دفتر کو استعمال کریں گے۔

  • پہلا ٹارگٹ معیشت کی بحالی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے، فواد چوہدری

    پہلا ٹارگٹ معیشت کی بحالی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے، فواد چوہدری

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہمارا پہلا ٹارگٹ معیشت کی بحالی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے، عمران خان نے گورنرسندھ کیلئے عمران اسماعیل کے نام کی منظوری دیدی، عمران خان میانوالی کی نشست اپنے پاس رکھیں گے۔

    یہ بات انہوں نے بنی گالہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا فیصلہ جلد ہوجائے گا، پارلیمانی پارٹی رہنماؤں کو حلف برداری تقریب میں شرکت کی دعوت دی جائے گی، شہباز شریف، بلاول بھٹو، خورشید شاہ کو تقریب میں مدعو کیا جائےگا۔

    سابق بھارتی کپتان کپل دیو اور نوجوت سنگھ سدھو حلف برداری کی تقریب میں شرکت کیلئے آرہے ہیں تاہم سنیل گواسکر مصروفیات کے باعث حلف برداری کی تقریب میں نہیں آسکیں گے۔

    فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان میانوالی کی نشست رکھیں گے جبکہ باقی چار نشستیں چھوڑ دیں گے، اسپیکرکے انتخاب کیلئے180ووٹ حاصل کرلیں گے جبکہ وزیراعظم کے انتخاب کیلئے180ووٹ سے زیادہ حاصل کریں گے۔

    ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے تین نام فائنل کیے گئے ہیں، پنجاب اسمبلی کا اجلاس15اگست کو طلب کیا جارہا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق آج بھی مشاورت ہوئی ہے، ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا عہدہ پی ٹی آئی کے پاس رہے گا، وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق 24سے48گھنٹے میں فیصلہ ہوجائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پارلیمنٹ کو جوابدہ ہوں گے، وزیراعظم خود ایوان میں ایک گھنٹے سوالات کے جواب دیا کریں گے، معیشت کی بحالی اس وقت ہمارے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، اسد عمر اور ان کی ٹیم کی توجہ اس وقت معیشت پر ہی مرکوز ہے، اس کے علاوہ اسد عمر بین الاقوامی امور پر بھی بریفنگ لے رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہاؤس، گورنرہاؤسز، چیف سیکریٹری ہاؤسز کے اخراجات کم کریں گے، سب سے پہلا ٹارگٹ معیشت اور روز گار کے مواقع پیدا کرنا ہے، عمران خان کی رہائش گاہ سے متعلق سیکیورٹی ایشوز ہیں، اس حوالے سے بھی اقدامات کررہے ہیں، سیکیورٹی سے متعلق رپورٹ آنے کے بعد بتایا جائے گا۔

  • الیکشن میں ٹرن آؤٹ اچھا نظرآرہا ہے‘لوگ گھروں سےنکلےہیں‘ گورنرسندھ

    الیکشن میں ٹرن آؤٹ اچھا نظرآرہا ہے‘لوگ گھروں سےنکلےہیں‘ گورنرسندھ

    کراچی : گورنرسندھ محمد زبیرکا کہنا ہے الیکشن میں ٹرن آؤٹ اچھا نظر آرہا ہے تاہم کون جیتے گا یہ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ محمد زبیر نے ڈی ایچ اے اسکول کراچی میں ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں کسی ایک جماعت کا زورنہیں، مقابلہ سخت ہے۔

    گورنرسندھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی ادارے خدمات بھرپورطریقے سے انجام دے رہے ہیں۔

    الیکشن 2018 میں ٹرن آؤٹ سے متعلق گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ اچھا ٹرن آؤٹ نظرآرہا ہے، لوگ گھروں سے نکلے ہیں۔

    دوسری جانب یورپی یونین کے وفد نے چیف آبزرورمائیکل گیلرکی قیادت میں این اے 53 اسلام آباد کے پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا۔

    مائیل گیلرکا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام میں کافی جوش وجذبہ ہے اور اہم الیکشن کمیشن کے انتظامات سے کافی مطمئن ہیں۔

    عام انتخابات 2018 کے لیے پولنگ کا عمل شروع

    واضح رہے کہ پاکستان کے گیارہویں عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں پولنگ کا آغاز ہوگیا جہاں 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

    انتخابی عمل کے دوران حفاظتی اقدامات کے پیش نظر3لاکھ 70 ہزار فوجی جوان جبکہ ساڑھے چار لاکھ پولیس اہلکار تعینات ہیں، 17 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنزکوانتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • پاکستان سپر لیگ پاکستان کا فخر ہے، پی ایس ایل فائنل سے کراچی میں خوشی کی لہر ہے،گورنرسندھ

    پاکستان سپر لیگ پاکستان کا فخر ہے، پی ایس ایل فائنل سے کراچی میں خوشی کی لہر ہے،گورنرسندھ

    کراچی : گورنرسندھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ پاکستان کا فخر ہے، پی ایس ایل فائنل سے بڑی چیز نہیں ہوسکتی تھی، پی ایس ایل فائنل سے کراچی میں خوشی کی لہر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایس ایل فائنل سےکراچی میں خوشی کی لہرہے، پی ایس ایل فائنل سے بڑی چیز نہیں ہوسکتی تھی، پی ایس ایل کی کامیابی کے لئے سب کوملکر کام کرناچاہئے۔

    گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی اسٹیڈیم میں8نوسال سےمیچ نہیں ہوئے، تین چار ماہ سے اسٹیڈیم کو بہتر کرنے کیلئے سب ملکر کام کر رہے ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ زبردست کام کررہاہے، پاکستان سپر لیگ پاکستان کا فخر ہے۔

    محمد زبیر نے کہا کہ کراچی میں کرکٹ کی بحالی کے لئے کام کررہے ہیں ، پی سی بی بہت زبردست کام کررہا ہے، پی ایس ایل کسی بھی فیلڈ کیلئےایک ٹیسٹ کیس ہے، گزشتہ پی ایس ایل کی طرح یہ بھی کامیاب ہوگا۔

    انکا کہنا تھا کہ نیشنل اسٹیڈیم کو 2 فیز میں مکمل کیا جارہا ہے ، فیز ٹودسمبر تک مکمل ہوجائے گا، اسٹیڈیم میں اوربھی انٹرنیشنل میچزکرانے کا ارادہ ہے۔

    گورنر سندھ نے مزید کہا کہ کراچی میں بڑےکرائم تقریبا ختم ہوچکےہیں، خواہش ہوتی ہے ہمیشہ پاکستان جیتے ، کراچی کی ٹیم زبردست کھیلی ہے اقور 2 میچز جیتی ہے، ٹورنامنٹ وہی اچھا ہوتا ہے جس میں آخرتک پتہ نہ چلے کون جیتے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سی پیک منصوبہ پاک چین تعلقات کا عظیم الشان مظہر ہے، گورنرسندھ

    سی پیک منصوبہ پاک چین تعلقات کا عظیم الشان مظہر ہے، گورنرسندھ

    کراچی : گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو کسی صورت ضائع نہیں ہونے دیں گے، سی پیک منصوبہ پاک چین تعلقات کا عظیم الشان مظہر ہے۔

    یہ بات انہوں نے پاک نیوی وار کالج کے کمانڈنٹ ریئرایڈمرل نوید احمد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر دونوں شخصیات کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ دنیا کے امن کے لئے پاکستان کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے، مسلح افواج نے دہشت گردی کی جنگ میں بے مثال قربانیاں دیں، آپریشن ردالفساد، آپریشن ضرب عضب کا ہی تسلسل ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت آپریشن ضرب عضب کےنتائج ضائع نہیں ہونےدیگی، آپریشن کی بدولت ملک میں سرمایہ کاری، معاشی واقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہورہا ہے، عوامی سطح پر پائے جانے والےخوف وہراس کا بھی خاتمہ ہوچکا ہے۔

    محمد زبیرنے مزید کہا کہ آپریشنز میں قانون نافذ کرنے والےاداروں کے اہلکاروں  نے بےمثال قربانیاں دیں، ان قربانیوں کو کسی صورت ضا ئع نہیں ہونے دیا جائے گا، سی پیک منصوبہ پاک چین تعلقات کاعظیم الشان مظہرہے۔


    مزید پڑھیں: ملکی خوشحالی کےلیےکراچی کا امن ناگزیرہے‘ گورنرسندھ


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔ 

     

  • نوازشریف کی نااہلی کا فیصلہ دلیل کےخلاف دیاگیا، گورنرسندھ

    نوازشریف کی نااہلی کا فیصلہ دلیل کےخلاف دیاگیا، گورنرسندھ

    کراچی : گورنرسندھ محمد زبیر نے نواز شریف کی نااہلی کے فیصلے کوغلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہت افسوس کےساتھ کہتا ہوں کہ فیصلہ دلیل کےخلاف دیاگیا، عدالتی توضیح سےکوئی ماہرمتفق نہیں ہوگا۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، تفصیلات کے مطابق پاناما فیصلے کے ڈیڑھ ماہ بعد گورنرسندھ جاگ گئے، گورنرسندھ کوسپریم کورٹ کےفیصلےمیں نقص نظرآنےلگے۔

    انہوں نے سپریم کورٹ کی جانب سے دیا گیا نوازشریف کی نااہلی کا فیصلہ غلط قراردےدیا، صحافیوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ تنخواہ پرنااہل قراردینے کی عدالتی توضیح سےکوئی ماہرمتفق نہیں ہوگا، کوئی بھی مالیاتی ماہرججوں کی رائےسےاتفاق نہیں کرسکتا۔

    گورنرسندھ کا مزید کہنا تھا کہ ملکی قانون کےمطابق وصول کی جانےوالی رقم تنخواہ کہلاتی ہے، ججوں نے فیصلے میں کہا کہ نوازشریف نے تنخواہ چھپائی، افسوس کےساتھ کہتا ہوں ججوں کی توضیح غلط ہے، نااہلی کا فیصلہ دلیل کےخلاف دیاگیا۔


    مزید پڑھیں: نوازشریف کی نااہلی قبول نہیں کرتے، خواجہ سعد رفیق


    انکا کہنا تھا کہ کیا کسی نے تنخواہ نہ لیتےہوئے تنخواہ کی وصولی ظاہرکی اوراس پرٹیکس بھی دیا؟ میری رائے کئی دہائیوں پر مبنی اکاؤنٹنگ تجربے کی بنیاد پر ہے کیونکہ میں آئی بی ایم کا چیف فنانشل آفیسر بھی رہ چکا ہوں۔


    مزید پڑھیں: نوازشریف کی نااہلی پر پاکستانی اداکاروں کے تبصرے


    انہوں نے سوال کیا کہ اکاؤنٹنگ کی غلط توجیح پروزیراعظم کو گھر کیسے بھیجا جاسکتا ہے؟

  • گورنرسندھ ہوش میں رہیں ورنہ عدالت سے رجوع کریں گے، نثارکھوڑو

    گورنرسندھ ہوش میں رہیں ورنہ عدالت سے رجوع کریں گے، نثارکھوڑو

    لاڑکانہ : پیپلز پارٹی سندھ کے صدر اور صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ گورنرسندھ محمد زبیر بہت زیادہ بول رہے ہیں، ہوش میں رہیں، زیادہ آگے بڑھے تو ان کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے، عمران خان کی ذاتی زندگی پربہت سے سوالات ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاڑکانہ میں ایوان صنعت وتجارت کی جانب سے اپنے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    نثار کھوڑو نے کہا کہ سابق گورنر ڈاکٹرعشرت العباد نے بھی اپنی سیاسی جماعت سے لاتعلقی ظاہرکی تھی، لہٰذا محمد زبیر جماعتی وابستگی سے بالا ترہوکر اپنے عہدے کا پاس رکھیں۔

    ایک سوال کے جواب میں نثار کھوڑو نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان فرشتے کوئی نہیں ہیں، ان کی ذاتی زندگی پر بھی بہت سے سوالات ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان یہ اعتراف کرچکے ہیں کہ وہ درست لوکل باڈیز کا نظام نہیں لاسکے، عمران خان کے پاس اب گو نواز گو کا نعرہ بھی نہیں رہا۔

    سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو ان کے عہدے سے نااہل کسی شخصیت نے نہیں بلکہ عدالت عظمیٰ نے کیا ہے۔

    عدالت میں سب سے پہلے شیخ رشید اور جماعت اسلامی گئی تھی، انہوں نے کہا کہ سیاست میں مقابلہ ہوتا ہے اورعوام کے پاس جانے کا حق ہرایک جماعت کو حاصل ہے۔

    واضح رہے کہ گورنر سندھ محمد زبیر نے اپنے حالیہ بیان میں گزشتہ دنوں کراچی میں ہونے والی بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر سندھ حکومت کو اپنی شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • پیچھے سے بیٹھ کرمائنس پلس کا کھیل بند ہونا چاہئیے، گورنرسندھ

    پیچھے سے بیٹھ کرمائنس پلس کا کھیل بند ہونا چاہئیے، گورنرسندھ

    کراچی : گورنرسندھ محمدزبیر نے کہا ہے کہ ایک طرف کرپشن کیخلاف باتیں تو دوسری طرف نیب کا متعصب بل سندھ اسمبلی سے منظور کیا جارہا ہے، پیچھے سے بیٹھ کر مائنس پلس کا کھیل بند ہونا چاہئیے، سندھ کےعوام کےمسائل حل کروں گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ کیا صوبہ سندھ کرپشن سے پاک ہوگیا ہے جو اسمبلی ایسے بل پاس کیے جارہے ہیں؟ وزیراعظم نواز شریف نےکبھی نیب کے خلاف بات نہیں کی،

    ان کا کہنا تھا کہ سندھ جیساقانون پنجاب میں بھی منظور کیا جاسکتا ہے لیکن نہیں کیا گیا کیونکہ موجودہ حکومت کبھی نیب کو تابع نہیں رکھناچاہتی۔

    وزیر اعظم کے استعفے سے متعلق انہوں نے کہا کہ مائنس کرنے کا فیصلہ عوام کا ہے، وزیراعظم کے استعفے کی بات نہیں کرنی چاہئیے، مائنس کس کو ہونا چاہیے یا کس کو نہیں، یہ عوام کی مرضی کا فیصلہ ہے، عوام جس کو مسترد کریں گے وہ ویسے ہی مائنس ہوجائےگا، پیچھے سے بیٹھ کر مائنس پلس کا کھیل بند ہونا چاہئیے۔


    مزید پڑھیں: سندھ اسمبلی میں نیا احتساب بل کثرت رائے سے منظور


    گورنرسندھ محمدزبیر نے مزید کہا کہ رینجرزکراچی میں موجودگی بہت ضروری ہے، رینجرزکی موجودگی میں عوام اور سرمایہ دار خود کو محفوظ تصور کرتے ہیں۔

    کراچی والوں نے بہت مشکل دور دیکھا ہے،اب عوام کو ریلیف دینے کا وقت آگیا ہے، انہوں نے کہا کہ کراچی میں 15سال تک خون بہتارہا، ہم نے کراچی کے امن کو دوبارہ بحال کیا، گورنر سندھ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سندھ کےعوام کے مسائل حل کروں گا۔

  • صرف جے آئی ٹی رپورٹ پراستعفیٰ کا مطالبہ درست نہیں، گورنرسندھ

    صرف جے آئی ٹی رپورٹ پراستعفیٰ کا مطالبہ درست نہیں، گورنرسندھ

    کراچی : گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ عدالت میں پیش ہوچکی ہے اسے فیصلہ کہنا درست نہیں آخری فیصلہ سپریم کورٹ نے کرنا ہے، وزیر اعظم کا استعفیٰ عوامی مینڈیٹ کے خلاف ہوگا۔

    یہ بات انہوں نے گورنر ہاؤس کراچی میں جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے موقع پر کیا، ملاقات کے دوران ملک کی سیاسی صورتحال، سی پیک کے ذریعے ملک میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کے آغاز اور توانائی بحران کے خاتمے کے لئے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    گورنر سندھ نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر ہی جے آئی ٹی بنی اور اس نے اپنی رپورٹ عدالت عظمیٰ میں پیش کردی ہے۔ لہٰذا رپورٹ کو فیصلہ کہنا درست نہیں، اس پر فیصلہ سپریم کورٹ نے کرنا ہے۔ وزیر اعظم کا استعفیٰ عوام کے مینڈیٹ کے خلاف ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کی نظریں اس قت پاکستان پر لگی ہوئی ہیں ہمیں سیاسی طور پر بالغ قوم کا کردار ادا کرنا ہوگا۔

    اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کے کلی طور پر درست، غلط یا جزوی طور پر غلط یا درست ہونے کا فیصلہ کرنا سپریم کورٹ کا کام ہے، اس لیے اس سے قبل وزیر اعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کرنا درست نہیں ہے ہم سب کو سیاسی بلوغت کا مظاہرہ کرنا چاہئیے۔

    انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ پالیسیوں کے تسلسل کے لئے سیاسی استحکام ضروری ہے۔ ان ہاؤس تبدیلی کے بارے میں ایک سوال پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس کا فیصلہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو کرنا ہے۔

    گورنرسندھ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ انہوں نے نیب آرڈینینس کے خاتمے اور کیپ ٹو پاور سبسڈی بل پر اس لئے اعتراض لگایا کہ یہ عوامی مفاد کے خلاف تھے۔

  • یونس خان کی کامیابیاں نوجوان کرکٹرز کیلئے مشعل راہ ہیں،  گورنرسندھ

    یونس خان کی کامیابیاں نوجوان کرکٹرز کیلئے مشعل راہ ہیں، گورنرسندھ

    کراچی : گورنر سندھ محمد زبیرنے کہا ہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر یونس خان کی کامیابیاں نوجوان کھلاڑیوں کیلئے مشعل راہ ہے، یونس خان نے ہر ٹیم کیخلاف اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس کراچی میں لیجنڈری کرکٹر یونس خان کے اعزاز میں افطار ڈنر کی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    افطار ڈنرمیں کرکٹ کے سابق کپتان اور کھلاڑیوں سمیت مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ گورنر سندھ محمد زبیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونس خان ایک ایسے کھلاڑی ہیں جنھوں نے ہر ٹیم کیخلاف اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

    ان کا کہنا تھا کہ قابل ستائش بات یہ ہے کہ پورے کرکٹ کیرئیر میں یونس خان کا نام کسی بھی تنازعے سے جڑا دکھائی نہیں دیتا ہے۔

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ انیس سو بانوے کا ورلڈ کپ، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی، ٹیسٹ کی نمبر ون ٹیم اور چیمپیئنز ٹرافی جیتنا کھلاڑیوں سے زیادہ ملک و قوم کی کامیابی ہے۔ تقریب کے اختتام پر گورنر سندھ نے یونس خان کو یادگار شیلڈ کےساتھ یاداشت نامہ پیش کیا۔