Tag: گورنرسندھ

  • ٹمبر مارکیٹ کی بحالی تک متاثرین کےساتھ ہیں ، ڈاکٹرعشرت العباد

    ٹمبر مارکیٹ کی بحالی تک متاثرین کےساتھ ہیں ، ڈاکٹرعشرت العباد

    کراچی: گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ ٹمبر مارکیٹ کی بحالی تک حکومت متاثرین کےساتھ کھڑی رہے گی ۔

    کراچی میں آتشزدگی کا شکار ہونےو الی ٹمبر مارکیٹ کے دورے میں متاثرین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے ٹمبر مارکیٹ ایسوسی ایشن ، چیمبر آف کامرس او ر متعلقہ حکام نے گورنر سندھ کو واقعہ کی تفصیلات اور کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ آتشزدگی سے متاثرہ عماروں کی تعمیر و مرمت جلد شروع کر دی جائے گی جبکہ نقصان کے ازالے کیلئے ایک کمیٹی قائم کی جاچکی ہے جو بہت جلد تخمینہ لگا کر اس کی رپورٹ حکومت کو ارسال کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ تجارتی نقصانات کا تخمینہ آج ہی معلوم کرلیا جائے گا۔

  • وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کی گورنر سندھ  ڈاکٹرعشرت العباد سے ملاقات

    وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کی گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد سے ملاقات

    کراچی: وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات کی، جس میں کراچی اور حیدر آباد میں الطاف حسین یونیورسٹی کیلئے زمین کی فراہمی اوراس کا چارٹر جلد مکمل کرنے پر گفتگو ہوئی۔

    بحریہ ٹائون کے تعاون سے الطاف حسین کراچی اور حیدر آباد یونیورسٹی کی تعمیر کے لیے آصف علی زرداری نے اراضی فراہم کرنے کی ہدایت کردی،اس حوالے سے سندھ حکومت لطیف آباد حیدر آباد میں پچاس ایکڑ اراضی فراہم کرے گی،سابق صدر نے ہدایت کی ہے کہ یونیورسٹی کو چارٹر آئندہ ہفتے تک مکمل کیا جائے،رگورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کے درمیان ون آن ون ملاقات میں صوبے کی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال سمیت کراچی اور حیدر آباد میں الطاف حسین یونیورسٹی کے قیام کے حوالےسے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ الطاف حسین کراچی اور حیدر آباد یونیورسٹی کے قیام کے لیے قانون تیار کررہے ہیں،صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر قرار دیتے ہوئے وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ خالد سومرو کے قاتل کو پکڑ لیا ہے، تاہم پولیس کے پاس دہشت گردوں کے مقابلے میں وسائل کی کمی ہے۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ یونیورسٹی کے قیام پر آصف زرداری اور ملک ریاض کے شکر گزار ہیں، دونوں رہنمائوں کا کہنا تھا کہ امن و امان کے لیے سیاسی اور ایڈمنسٹریشن بنیاد پر مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے۔

  • سید قائم علی شاہ کی ڈاکٹرعشرت العباد خان سے ملا قات

    سید قائم علی شاہ کی ڈاکٹرعشرت العباد خان سے ملا قات

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سندھ ہائرایجو کیشن کے چیئرمین ڈاکٹرعاصم کے ہمراہ آج رات گورنرہاؤس میں گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ملا قات کی ۔ ملا قات میں صوبے میں جاری صورتحال اوراعلیٰ تعلیم کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی ۔

    تینوں رہنماؤں نے اس بات پراتفاق کیا کہ صوبے میں ہائرایجوکیشن کو خصوصی اہمیت دی جائے گی اور تعلیم کے معیار کو بہتر سے بہتربنانے کے لئے وسائل میں اضا فہ کیا جائے گا اوراداروں کو میرٹ کا نمونہ بنایا جائے گا ۔

    انہوں نے صوبے میں ترقیاتی کاموں میں تیزی لانے اور اس کے لئے ضروری فنڈ ز کے اجراء کو یقینی بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے اس بات کا بھی عندیہ دیا کہ پیشہ ورانہ تعلیم کو زیا دہ سے زیادہ زمینی حقائق سے مربوط کرکے طالب علموں کے لئے روزگار کے بہتر ذرائع پیدا کئے جائیں گے ۔

    انہوں نے انجینئرنگ ، سوشل سائنسسز اور ایگری کلچر کی جامعات میں عملی امتحان کو انڈسٹری اوریئنٹیڈ بنانے پر بھی اتفاق کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جامعات کی سطح پر ریسرچ اور ڈیویلپمنٹ کو مزید فعال بنایا جائے گا اور تحقیقی مقالوں کو عملی صورت دینے پر بھی غور کیا گیا تاکہ اعلیٰ نوعیت کے مقالے جنھیں بین الاقوامی پذیرائی حاصل ہو تی ہے ان پر عمل کرکے اچھے نتائج برآمد کئے جا سکیں۔

  • بانیِ پاکستان کا یومِ وفات،گورنر اور وزیرِاعلی سندھ کی مزارِقائد پرحاضری

    بانیِ پاکستان کا یومِ وفات،گورنر اور وزیرِاعلی سندھ کی مزارِقائد پرحاضری

    کراچی : بانیِ پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کی چیاسٹھ ویں برسی آج منائی جارہی ہے، پوری قوم کی جانب سے بانیِ پاکستان کوخراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔

    بانیِ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی چھیاسٹھ ویں برسی ملک بھر نہایت عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، بابائے قوم پچیس ستمبر اٹھارہ سو چھتر کراچی میں پیدا ہوئے، قائد اعظم کی بے باک قیادت میں مسلمانوں نے ایک علیحدہ وطن حاصل کیا، گیارہ ستمبر انیس سو اڑتالیس میں بابائے قوم خالق حقیقی سے جاملے ۔

     بانیِ پاکستان کی وفات کے موقع پر گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد نے بابائے قوم کے مزار پر حاضری دیتے ہوئے قائد اعظم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا، گورنر سندھ کے ہمراہ وزیرِاعلی قائم علی شاہ نے بھی مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ قائداعظم محمد علی جناح کے وفاقی اورجمہوری نظام کے مقصد کے حصول کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

    ان دونوں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بانی پاکستان کے رہنماء اصول پوری قوم کیلئے مشعل راہ ہے، اس موقع پر ڈی جی رینجرز نے بھی مزار قائد پر حاضری دی اور پھول چڑھائے مزار قائد پرگارڈ کی تبدیلی کی تقریب بھی منعقد کی گئی تاہم عام شہریوں کیلئے مزار قائد صبح تین گھنٹے تک پابندی رہی بعد میں مزار قائد شہریوں کیلئے کھول دیا گیا۔

    دوسری جانب قائداعظم محمد علی جناح کی برسی کے موقع پر سیاسی وعسکری شخصیات کے علاوہ مختلف شعبہء زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے مزار قائد پر حاضری اور فاتحہ خوانی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

  • شاہ محمود قریشی کا گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد سے رابطہ

    شاہ محمود قریشی کا گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد سے رابطہ

    کراچی: تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے رابطہ کیا، اور ان سے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

    گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے ایم کیوایم کےقائد الطاف حسین کی جانب سے حکومت کو ایک ہفتہ کا وقت دئیے جانے کا خیرمقدم کہتے ہوئے کہنا ہے کہ ایم کیوایم کی جانب سے استعفے جمع کرانے بات ان کے جائز موقف کی حمایت ہے، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف آئین کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے اپنے پرامن احتجاج کا جمہوری حق رکھتی ہے،تاہم کچھ سیاسی جماعتوں سے تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بنانا سمجھ سے بالاتر ہیں، انہوں کہا کہ پیلپزپارٹی ،ن لیگ اور دیگر جماعتیں بھی ریڈزون میں احتجاج کرتی رہی ہیں۔

  • گورنر سندھ کی جانب سے قوم کو سال نو کی مبارکباد

    گورنر سندھ کی جانب سے قوم کو سال نو کی مبارکباد

    گورنرسندھ  ڈاکٹرعشرت العباد خان نے قوم کو نئے سال کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نیا سال پاکستان کیلئے امن اور خوشحالی کا ضامن ہو گا۔

    سال نو کے پیغام میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کا کہنا تھا کہ گذشتہ برس کے نا مساعد حالات کے باوجود قوم کا صبر وتحمل اس بات کا غماز ہے کہ یہ قوم ہر طرح کے حالات کا مقابلہ کرنا جانتی ہے اور اپنے وطن کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی سے بھی دریغ نہیں کرے گی۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہوگی کہ آنے والے برس میں ملک و قوم کو ترقی و فلاح کی راہ پر کامیابی سے گامزن رکھا جائے۔
        

       

  • کراچی:مزارقائد پرگارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

    کراچی:مزارقائد پرگارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

    برصغیر کے مسلمانوں کے میرکارواں بابائے قوم، قائداعظم محمد علی جناح کا یوم ولادت آج عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔

    بابائے قوم محمد علی جناح کے یوم ولادت کے موقع پر مزار قائد پر گارڈز تبدیلی کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی، کمانڈنٹ ملٹری اکیڈمی میجر جنرل ندیم بٹ نے مزار قائد پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

    بابائے قوم کے یوم ولادت کی تقریبات کا آغاز صبح کراچی میں مزار پر گارڈز کی تبدیلی سے ہوا، پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے چاک و چوبند دستے نے پاک فضائیہ کے کیڈٹس کی جگہ گارڈز کے فرائض سنبھالے۔

    اس سے قبل مزار قائد پر پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، پاک فوج کے جوانوں نے فوجی بینڈ کی مختلف دھنوں پر پریڈ کا مظاہرہ بھی کیا۔

    کمانڈنٹ ملٹری اکیڈمی میجر جنرل ندیم بٹ نے پریڈ کا معائنہ کیا اور اس کے بعد مزار قائد پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی، تینوں مسلح افواج کے دستوں نے مزار پر حاضری دی پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔