Tag: گورنرپنجاب بلیغ الرحمان

  • ایچیسن کالج کے پرنسپل ماہانہ کتنی تنخواہ لے رہے تھے؟ بڑا انکشاف

    ایچیسن کالج کے پرنسپل ماہانہ کتنی تنخواہ لے رہے تھے؟ بڑا انکشاف

    لاہور : گورنرپنجاب بلیغ الرحمان نے انکشاف کیا ہے کہ پرنسپل ایچیسن کالج 40 لاکھ روپے تنخواہ وصول کررہے تھے، انھوں نے انکوائریز سے بچنے کیلئے یہ حربہ اپنایا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پرنسپل ایچیسن کالج کے استعفیٰ پر گورنرپنجاب بلیغ الرحمان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پرنسپل ایچیسن کالج 40 لاکھ روپے تنخواہ وصول کررہے تھے،40لاکھ روپے تنخواہ وصول کرنے کا آڈٹ شروع کر دیا گیا ہے۔

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پرنسپل ایچیسن کالج ایک سال میں 100 سے زائد چھٹیاں کرتے تھے اور انکوائریز سے بچنے کیلئےپرنسپل ایچیسن کالج نے یہ حربہ اپنایا ہے۔

    بلیغ الرحمان نے بتایا پرنسپل ایچیسن کالج 2باراستعفے کی درخواست دے چکے تھے، بورڈ نے نئے پرنسپل کی تعیناتی نہ ہونے پر استعفیٰ قبول نہیں کیا تھا، پچھلےماہ ایچیسن کالج کےنئے پرنسپل کی تعیناتی فائنل کرلی گئی، اگست 2024 میں پرنسپل کااستعفیٰ قابل عمل ہو جانا تھا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ احد چیمہ ملازمت کی وجہ سے ایک سال سےاسلام آباد میں تعینات تھے، احد چیمہ کے بچے ایچیسن میں نہیں جا پا رہے تھے، جو کلاسز ان بچوں نےنہیں لی تھیں ان کی فیس معاف کرانےکی درخواست آئی۔