Tag: گورنرپنجاب چوہدری سرور

  • ‘مویشی منڈی، عید الاضحی کی نماز اور محرم کے 10دن ہمارا امتحان ہے’

    ‘مویشی منڈی، عید الاضحی کی نماز اور محرم کے 10دن ہمارا امتحان ہے’

    لاہور : گورنرپنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ مویشی منڈی، عید الاضحی کی نماز اور محرم کے 10دن ہمارا امتحان ہے، اگر سنجیدہ لیا تو پھر کورونا کو شکست دے سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزمیں تقریب سے گورنرپنجاب چوہدری سرور نے خطاب کرتے ہوئے کہا قوم نےپہلے3ماہ تو کورونا کو سنجیدہ نہیں لیا، مویشی منڈی، عید الاضحی کی نمازاورمحرم کے10دن ہماراامتحان ہے، اگرسنجیدہ لیاتوپھرکوروناکو شکست دے سکتے ہیں۔

    گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ وائس چانسلرزاورڈاکٹروں نےکوروناکامقابلہ کرنےکےلیےکردارادا کیا، کورونا کے حوالے سے علمائے کرام کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، علما نے وعدہ کیا ہے جلوس یاامام بارگاہوں میں سماجی فاصلہ رکھا جائے گا۔

    چوہدری سرور نے کہا کہ عید الاضحی پرمسجدمیں نمازکےدوران مناسب فاصلہ رکھناپڑےگا، دونفل گھرپرہی پڑھناملک و قوم کے لیے بہترہوگا۔

  • گورنرپنجاب چوہدری  سرور نے کفایت شعاری میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا

    گورنرپنجاب چوہدری سرور نے کفایت شعاری میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا

    لاہور : گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور نے کفایت شعاری میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا، گورنرہاؤس میں رواں سال مختص اخراجات میں 1 کروڑ 31 لاکھ روپے کی بچت کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور نے کفایت شعاری اور بچت کی پالیسی کیلئے عملی اقدامات نے مثال قائم کردی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنرہاؤس میں رواں سال 1کروڑ57لاکھ میں سے صرف26لاکھ خرچ ہوئے اور مختص اخراجات میں 1 کروڑ 31 لاکھ روپے کی بچت کی گئی۔

    ذرائع کے مطابق گورنرہاؤس، سیکرٹریٹ،اسٹاف کے مجموعی اخراجات میں بھی 6کروڑ کی بچت ہوئی جبکہ اسٹاف کے اخراجات میں بھی 3 کروڑ 80 لاکھ کم خرچ ہوئے۔

    ،گور نرپنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کےوژن کےمطابق کفایت شعاری پرعمل کررہےہیں، عوام کے ایک پیسے پیسے کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔

    یاد رہے قومی خزانے سے عیاشی کرنے کی بجائے وزیر اعظم نے امانت و احساس کی تاریخ رقم کی تھی، یہ معلومات سامنے آئی تھی کہ وزیر اعظم عمران خان اپنی رہائش گاہ کے تمام اخراجات اپنی جیب سے ادا کرتے ہیں۔

    معلوم ہوا تھا کہ نوکروں کی تنخواہوں، بلوں کی ادائیگی اور رہائش گاہ کی سیکورٹی پر اٹھنے والے اخراجات بھی وزیر اعظم خود ادا کرتے ہیں، وزیر اعظم کا دفتر بھی بچت کی قابل تقلید مثال بن گیا۔

    کفایت شعاری مہم کے تحت وزیر اعظم کے دفتر میں ملازمین کی تعداد تاریخ کی کم ترین سطح تک آ گئی، ایک سال کے دوران وزیر اعظم کے دفتر نے 18 کروڑ سے زائد رقم بچا کر قومی خزانے میں واپس کی۔

  • کورونا وائرس، ٹیلی میڈیسن سینٹرہیلپ لائن کے بعد ٹیلی راشن ہیلپ لائن لانے کا اعلان

    کورونا وائرس، ٹیلی میڈیسن سینٹرہیلپ لائن کے بعد ٹیلی راشن ہیلپ لائن لانے کا اعلان

    لاہور: گورنرپنجاب چوہدری سرور نے ٹیلی میڈیسن سینٹرہیلپ لائن کے بعد ٹیلی راشن ہیلپ لائن لانے کا اعلان کردیا اور کہا ہم اپنےبہن بھائیوں کومشکل وقت میں تنہانہیں چھوڑیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری سرور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کورونا کیخلاف اگلےمحاذ پرجنگ لڑنے والے ڈاکٹرز کو مبارکباد پیش کرتاہوں، پہلےکہاجاتاتھاکہ نائن الیون نےدنیاکوتبدیل کردیاہے لیکن کوروناوائرس نےبھی دنیاکوتبدیل کرکےرکھ دیاہے۔

    گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ کوروناایسی بیماری ہےجوجلدہماری جان نہیں چھوڑنےوالی، ٹیلی میڈیسن سینٹرہیلپ لائن تمام امتحانوں میں کامیاب ہوا، میڈیاکی سپورٹ کےبغیریہ کامیابی ممکن نہیں تھی۔

    چوہدری سرور نے کہا کہ  اتنی بہترین سروس دنیاکے کسی ٹیلی میڈیسن سینٹرمیں نہیں ، ہمیں اپنے ڈاکٹروں پرفخرہے، ہمیشہ لوگوں سےکہتاہوں جب آفات آئیں تولیڈرشپ کاپتاچلتاہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ  لاک ڈاؤن کی وجہ سےروزانہ کام کرنےوالےبےروزگارہیں، ہم نےایسےلوگوں کوبھی بھوک سےبچاناہےان کی مددکرناہے ، جب وزیراعظم لاہورآئےتھےتوکچھ مخیرحضرات نے3لاکھ راشن بیگ کااعلان کیاتھا۔

    گورنرپنجاب نے کہا کہ  فارماکمپنی نے5کروڑکی ادویات کااعلان کیاہے، ایک دو دن میں ٹیلی راشن ہیلپ لائن کا بھی اعلان ہو جائے گا، ہم اپنےبہن بھائیوں کومشکل وقت میں تنہانہیں چھوڑیں گے۔

  • ‘عمران خان اصولوں پرسمجھوتہ کرنیوالانہیں ڈٹ جانیوالا لیڈر ہے’

    ‘عمران خان اصولوں پرسمجھوتہ کرنیوالانہیں ڈٹ جانیوالا لیڈر ہے’

    لاہور : گورنرپنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ عمران خان اصولوں پرسمجھوتہ کرنیوالانہیں ڈٹ جانیوالا لیڈر ہے اور یقین ہے عمران خان ہی ملک کومسائل سے نجات دلائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری سرور سے صوبائی وزیر کھیل کی ملاقات ہوئی ، جس میں چوہدری سرور نے کہا عمران خان اصولوں پرسمجھوتہ کرنے والا نہیں ڈٹ جانیوالا لیڈر ہے، یقین کامل ہےعمران خان ملک کومسائل سےنجات دلائیں گے۔

    اپوزیشن کے حوالے سے گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ  اپوزیشن والوں کاسیاسی مستقبل تاریک ہوچکاہے، حکومتی آئینی مدت کاایک دن کم نہیں ہوگا انتخابات 2023 میں ہوں گے، ملک کو اربوں ڈالرز کا مقر وض کر نیوالی اپوزیشن کو حساب دیناپڑے گا۔

    چوہدری سرور نے مزید کہا کہ  ملک کوکرپشن کے ناسور سے نجات دلانے کا وعدہ پورا کریں گے، دنیا پاکستان کےامن کے بیانہ کیساتھ کھڑی ہورہی ہے، حکومت نے ملک کومعاشی طورپردیوالیہ ہونے سے بچایا ہے۔

    مزید پڑھیں : حکومت گرانے کا خواب دیکھنے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا، گورنر پنجاب

    گذشتہ روز گورنرپنجاب نے کہا تھا کہ  حکومت اوراتحادی کہیں نہیں جارہےمایوسی اپوزیشن کامقدرہے، وزیراعظم کی قیادت میں اتحادی ملکی مفادکےتحفظ کیلئےمتحدہیں، اپوزیشن حکومت کےخاتمےکاخواب،خواب ہی رہے گا ۔

    چوہدری محمدسرور کا کہنا تھا کہ  اتحادیوں کےتحفظات دور ہوجائیں گے، لاہور:ملک کو مضبوط اور خوشحال بنائیں گے۔

    اس سے قبل بھی گورنر پنجاب نے کہا تھا کہ حکومت گرانے کا خواب دیکھنے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا، حکومت کی کامیابیوں سے اپوزیشن پریشان ہو رہی ہے۔

    چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا  کہ 2020 ترقی، امن واستحکام، خوشحالی کا سال ثابت ہوگا، وزیراعظم کی قیادت میں حکومت کامیابیوں سے آگے بڑھ رہی ہے۔

  • گورنرپنجاب کا اقوام متحدہ سے بھارتی دراندازی کا نوٹس لینے کا مطالبہ

    گورنرپنجاب کا اقوام متحدہ سے بھارتی دراندازی کا نوٹس لینے کا مطالبہ

    لاہور : گورنرپنجاب چوہدری سرور نے اقوام متحدہ سے بھارتی دراندازی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ملکی دفاع کے لئے پوری قوم پاک فوج کیساتھ کھڑی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری سرور نے بھارتی ایئرفورس کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی فضائیہ کی دراندازی کا نوٹس لیا جائے۔

    گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستانی شاہینوں نےدشمن کوہمیشہ کی طرح منہ توڑجواب دیا، آج ملکی دفاع کیلئےپوری قوم پاک فوج کیساتھ کھڑی ہے۔

    یاد رہے بھارتی ایئرفورس کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی ، پاک فضائیہ کی بروقت ردعمل کے بعد بھارتی طیارے فرار ہوگئے۔

    مزید پڑھیں : لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی، پاک فضائیہ کا بھرپور جواب، بھارتی طیارے بھاگ گئے

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بھارتی طیاروں نے مظفرآباد سیکٹر سے دراندازی کی کوشش کی اور مظفر آباد سیکٹر میں تین سے چارمیل اندر آئے، بھارتی طیاروں نے جلد بازی میں اپنا پے لوڈ کھلے علاقے میں گرایا، تاہم پے لوڈ گرنے سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

    آئی ایس پی آرنے بھارتی طیاروں کی جانب سےجلدبازی میں پھینکےگئے پےلوڈکی تصاویرجاری کیں ہیں۔

    خیال   رہے چند روز قبل گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ بھارت کےپاس جوثبوت ہیں وہ ہمیں فراہم کرے یابین الاقوامی سطح پر سامنےلائے،ہم الزامات کی تفتیش کےلئےتیار ہیں، جنگ نہیں چاہتے، مگر کسی جارحیت کاپاکستان منہ توڑ جواب دے گا۔