Tag: گورنرہاؤس

  • مفت آئی ٹی کورسز، رجسٹریشن کرانے والے نوجوانوں کے لیے اہم خبر آگئی

    مفت آئی ٹی کورسز، رجسٹریشن کرانے والے نوجوانوں کے لیے اہم خبر آگئی

    کراچی: گورنرہاؤس میں مزید 10 ہزار امیدواروں کا آئی ٹی کورسز کا ٹیسٹ کل ہوگا ، آئی ٹی کورسز سے نوجوان 15سے 20 لاکھ ماہانہ کما سکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر ہاﺅس میں مزید 10000 امیدواروں کا آئی ٹی کورسز کا ٹیسٹ جمعرات 20 کو منعقد ہوگا، رجسٹریشن نمبر 10001 سے 20000 صبح 11 بجے ٹیسٹ میں شریک ہوں گے۔

    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہاﺅس کے باہر سیکورٹی اور ٹریفک انتظامات کے حوالے سے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آئی ٹی کورسز کے ٹیسٹ نوجوانوں کے مستقبل کے لئے اچھی خبر ہے ۔

    گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس، میٹاورس اور ویب تھری کورسز کرکے نوجوان 15 سے 20 لاکھ ماہانہ کما سکیں گے۔

    اس سے قبل گذشتہ اتوار کو گورنر ہاﺅس میں مفت جدید آئی ٹی کورسز کے لئے ٹیسٹ ہوا تھا ، جس میں7ہزار 500 نوجوان نے شرکت کی تھی۔

    یاد رہے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ جدید ترین آئی ٹی کورسز کرانے کے منصوبے میں ساڑھے پانچ لاکھ نوجوانوں نے رجسٹریشن کرائی ہے، ہم نے کسی لیڈر کے لیے وعدہ نہیں کیا تھا لیکن کرکے دکھایا گیا، گورنر ہاؤس کویونیورسٹی تو پچھلی حکومت نہ بنا سکی لیکن ہم نے درسگاہ کا درجہ دے دیا۔

  • گورنرہاؤس کے سبزہ زار میں نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز  کے حلف کی تیاریاں مکمل

    گورنرہاؤس کے سبزہ زار میں نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے حلف کی تیاریاں مکمل

    لاہور: گورنر ہاؤس کے سبزہ زار میں نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب کے حلف کی تیاریاں مکمل کرلیں گئیں، عدالتی حکم پر حمزہ شہباز گورنر ہاؤس میں حلف اٹھائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرہاؤس میں حمزہ شہباز کی حلف برداری کی تیاریاں مکمل کرلیں گئیں ہیں ، لیگی رہنماؤں کی آمد جاری ہے ، اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف بھی گورنرہاؤس پہنچ گئے ہیں۔

    تقریب میں حمزہ شہباز آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے اسپیکر قومی اسمبلی حلف لیں گے۔

    ناخوشگوارواقعے سے نمٹنے کے لیے گورنرہاؤس کےاطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے اور گورنر ہاؤس آنے جانے والے راستے بند کردیئے ہیں۔

    پولیس نےواٹرکینن بھی مال روڈ گورنر ہاؤس کے گیٹ پرمنگوا لی ہیں ، گورنر ہاؤس پر1400سے زائد پولیس اہلکاراورافسران تعینات کئے گئے ہین ، گورنر ہاؤس اسٹاف کے علاوہ کسی کو داخلےکی اجازت نہیں۔

    سی سی پی اوبلال صدیق کمیانہ نے شہر بھر کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن وامان برقراررکھنا،شہریوں کےجان ومال کی حفاظت اولین ترجیح ہے، کسی بھی شخص کوقانون ہاتھ میں لینےکی اجازت نہیں۔

    سربراہ لاہورپولیس کا کہنا تھا کہ شہرکاامن متاثرکرنےکی ہرگز اجازت نہیں دیں گے، گورنرہاؤس آنےوالےمہمانوں کوسکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

    گذشتہ روزلاہور ہائی کورٹ نے قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف کو پنجاب کے وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز سے عہدے کا حلف لینے کا حکم دیا تھا۔

  • گورنرہاؤس کی کسی بھی عمارت کوگرایا نہیں جا رہا‘ شفقت محمود

    گورنرہاؤس کی کسی بھی عمارت کوگرایا نہیں جا رہا‘ شفقت محمود

    لاہور: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ کراچی اورپشاورکے گورنرہاؤسزمیں تبدیلیاں لا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ گورنرہاؤس کی کسی بھی عمارت کوگرایا نہیں جا رہا، گورنرہاؤس کی چاردیواری کی جگہ خوبصورت جنگلے کی تنصیب ہوگی۔

    شفقت محمود نے کہا کہ گورنرہاؤس میں آرٹ گیلری اورمیوزیم قائم کیا جا رہا ہے، نتھیا گلی گورنرہاؤس کوہوٹل میں تبدیل کیا جا رہا ہے، کراچی اورپشاورکے گورنرہاؤسزمیں تبدیلیاں لارہے ہیں۔

    وزیراعظم کا گورنر ہاؤس کی دیورایں گرانے کا حکم


    خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم نے انتخابی مہم کے دوران کیا جانے والا وعدہ پورا کرتے ہوئے گورنرہاؤس کی دیورایں گرانے کا حکم جاری کیا تھا۔

    وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ آئندہ 72 گھنٹے میں گورنر ہاؤس کی دیواریں گرادی جائیں گی۔

    گورنر ہاؤس پنجاب اتوار کے روز صرف فیمیلز کے لیے کھولا جائے گا، ہدایات جاری


    واضح رہے کہ عمران خان نے انتخابی مہم میں‌ گورنر ہاؤسز سمیت حکومتی عمارتوں سے متعلق کئی وعدے کیے تھے۔ وزیر اعظم کا حلف اٹھانے کے بعد عمران خان کے احکامات پر گورنر ہاؤس پنجاب کو عوام کے لیے کھول دیا گیا۔

    عوام کی جانب سے اِس فیصلے کو خوش آیند قرار دیا گیا، البتہ گورنر ہاؤس کا رخ کرنے والے شہریوں کی غیر ذمے داری کے باعث صفائی ستھرائی کے سنگین مسائل سامنے آئے۔

  • چوہدری سرور کا ہراتوار کوگورنرہاؤس عوام کے لئے کھولنے کااعلان

    چوہدری سرور کا ہراتوار کوگورنرہاؤس عوام کے لئے کھولنے کااعلان

    لاہور : گورنر پنجاب چوہدری سرور نے ہر اتوار کو گورنرہاؤس عوام کے لئے کھولنے کا اعلان کردیا اور کہا کہ گورنرہاؤس عوام کی ملکیت ہے، اب امیرغریب سے برابر ہیں، ناانصافی کے خلاف جہاد کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پنجاب گورنرہاؤس عوام کے لئے کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا گورنر ہاؤس صبح 10 سے شام 6 بجے تک عوام کے لئے کھلارہے گا۔

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں گورنرہاؤس فیملیز کے لئے کھولاجائے گا، جواسکول یہاں آنےکی درخواست کریں گے، انہیں اجازت دیں گے، عمران خان کی ہدایت پر گورنرہاؤسز عوام کے لئے کھول رہے ہیں۔

    چوہدری سرور نے کہا کہ پاکستان اشرافیہ کے لئے نہیں20 کروڑعوام کے لئے بنایا گیا، ناانصافی کے خلاف جہاد جاری رہے گا، سرکاری عمارتیں ملک کا اثاثہ ہیں، احتساب پٹواری یا سپاہی کے بجائے اوپر کی سطح سے شروع ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ عوام کوصاف پانی، صحت سمیت بنیادی سہولتیں فراہم کریں گے، گورنرہاؤس کے بجائے اپنے گھر میں ہی رہنے کاارادہ ہے۔

    گورنر پنجاب نے کہا گورنرہاؤس عوام کی ملکیت ہے ، اب امیرغریب سے برابر ہیں، ناانصافی کے خلاف جہاد کریں گے۔

    چوہدری سرور نے اپیل کی شہری پانی کا استعمال کم کریں،ورنہ ہماری زمینیں بنجرہوجائیں گی، پینے کا صاف پانی مہیا کیا تواسپتال کے اخراجات کم ہوجائیں گے، قوم صحت مند ہوگی تب ہی ملک ترقی کرے گا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس کا خرچہ بہت ہے، اسے کم کرنا ہے اور کفایت شعاری اپنانی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب دن رات محنت کررہےہیں، وہ آج صبح بغیر پروٹوکول کمشنرہاؤس گئے۔

    مزید پڑھیں :  گورنر ہاؤس سندھ کی تاریخی عمارت کو عوام کیلئے کھول دیا گیا

    گورنر پنجاب نے کہا کہ ہماری حکومت اختیارات نچلی سطح پرمنتقل کرناچاہتی ہے، اختیارات نچلی سطح پرمنتقل کرنےسےبہترنتائج سامنے آئیں گے، ہم جوبھی کام کرکے جائیں گے، مستقل کرکے جائیں گے۔

    یاد رہے چند روز قبل گورنر ہاؤس سندھ کی تاریخی عمارت کو عوام کے لئے کھولا گیا تھا ، اس موقع پر گورنرسندھ عمران اسماعیل شہریوں میں گُھل مل گئے اور طلبا و طالبات کو سیر بھی کروائی تھی۔

    گورنر ہاوس سندھ صبح چھ سے دس بجے اور شام چار سے چھ بجے تک کھلارہے گا، داخلہ مفت اور شناختی کارڈ لازمی لانا ہوگا۔

  • عمران اسماعیل آج گورنر سندھ کےعہدے کا حلف اٹھائیں گے

    عمران اسماعیل آج گورنر سندھ کےعہدے کا حلف اٹھائیں گے

    کراچی : وزیراعظم عمران خان کی جانب سے نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل کی حلف برداری کی تقریب آج شام 6 بجے گورنر ہاؤس میں منعقد ہوگی۔

    چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی شیخ عمران اسماعیل سے ان کے عہدے کا حلف لیں گے، وہ سندھ کے 33 ویں گورنر ہوں گے۔

    حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، صوبائی کابینہ کے ارکان، تحریک انصاف کے کراچی سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی، سینیٹرز، ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کے ارکان صوبائی اسمبلی کو مدعو کیا گیا ہے۔

    نامزد گورنرعمران اسماعیل کے اہل خانہ، عزیزواقارب، سرکاری افسران سمیت دیگر اہم شخصیات تقریب میں شریک ہوں گے۔

    عمران اسماعیل گورنرکی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد 28 اگست کی صبح 10 بجے مزار قائد پرحاضری دیں گے۔

    عمران اسماعیل سندھ کے33ویں گورنرمقرر

    خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے 24 اگست کو عمران اسماعیل کو گورنرسندھ مقررکردیا تھا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا تھا۔

    عمران خان نے گورنرسندھ کے لئے عمران اسماعیل کے نام کی منظوری دے دی

    واضح رہے کہ رواں ماہ 11 اگست کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے گورنرسندھ کے لیے عمران اسماعیل کے نام کی منظوری دی تھی۔

  • وزیراعظم کی آمد پرگورنرہاؤس کے باہراحتجاجی مظاہرہ

    وزیراعظم کی آمد پرگورنرہاؤس کے باہراحتجاجی مظاہرہ

    کراچی : گورنر ہاؤس کے باہرشہید پولیس اہلکار کے والدین نے احتجاج کیا۔ تفصیلات کے مطابق اے ایس آئی ارشد محمود تنولی جو نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے شہید ہو گئے تھے، کے والدین کو جب خبر ملی کہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف آئے ہوئے ہیں تو وہ بھی انصاف کے حصول کیلئے گورنر ہاؤس روتے ہوئے دوڑے چلے آئے۔

    اس موقع پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ان کے بیٹے کے قتل پر کیوں ایکشن نہیں لیا ؟ مقتول کی والدہ کا کہنا تھا کہ میرے بیٹے کا قاتل کون ہے ؟ مجھے انصاف چاہیئے۔

    گورنر ہاؤس کے سامنے سراپا احتجاج شہید کانسٹیبل ارشدمحمود تنولی کے والدین نے فریاد کی کہ وزیر اعظم میرے بیٹے کے قتل کا نوٹس لیں ۔

    بوڑھی ماں نے دہائی دی کہ پوتے پوتیوں کو اس بڑھاپے میں کیسے پالوں؟ بیٹے کے شہیدہونے کے بعدکسی نے کوئی خبر تک نہ لی۔کیا اب شہید کے بچے بھیک مانگیں گے۔انہوں نے التجا کی کہ خدارا ہمیں انصاف دیا جائے۔