Tag: گورنر بلوچستان

  • ظہور آغا نے بلوچستان کے نئے گورنر کے عہدے کاحلف اٹھا لیا

    ظہور آغا نے بلوچستان کے نئے گورنر کے عہدے کاحلف اٹھا لیا

    کوئٹہ: سید ظہور احمد آغا نے بلوچستان کے نئے گورنر کے عہدے کاحلف اٹھا لیا، چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جمال مندوخیل نے ان سے حلف لیا۔

    تقریب حلف برداری میں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے شرکت کی، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری سمیت دیگر شخصیات بھی تقریب میں شریک ہوئیں، جام کمال نے گورنر بلوچستان منتخب ہونے پر ظہور آغا کو مبارک باد دی۔

    نو منتخب گورنر بلوچستان ظہور آغا نے حلف برداری کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا گورنر کے عہدے کے لیے انتخاب پر صدر اور وزیر اعظم کا مشکور ہوں، میں مرکز اور صوبے کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گا۔

    گورنر بلوچستان کا کہنا تھا کہ روایتی سیاست کو ختم کر کے بلوچستان کی ترقی کو ترجیح دوں گا، حکومت کے ساتھ مل کر صوبے سے پس ماندگی اور مسائل کو دور کرنا ہے۔

    سید ظہور احمد آغا بلوچستان کے نئے گورنر مقرر

    وزیر اعلیٰ جام کمال نے کہا ظہور آغا کو گورنر بلوچستان منتخب ہونے پر مبارک باد دیتا ہوں، ظہور آغا پی ٹی آئی کے ایک متحرک رکن ہیں، ماضی میں وفاق اور صوبے میں روابط کا فقدان رہا، اب ہم نے وفاق کے ساتھ مل کر مشترکہ پالیسیاں ترتیب دی ہیں، بہتر پالیسیوں کی بدولت بلوچستان ترقی کی راہ پرگامزن ہو رہا ہے۔

    جام کمال کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ترقی کے آغاز کا کریڈٹ وزیر اعظم عمران خان کو جاتا ہے، انھوں نے ترقی کے لیے ہمیں اعتماد میں لیا، بلوچستان کی ترقی کے لیے ہر شخص کو انفرادی طور پر کام کرنا ہوگا۔

  • سید ظہور احمد آغا بلوچستان کے نئے گورنر مقرر

    سید ظہور احمد آغا بلوچستان کے نئے گورنر مقرر

    اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سید ظہور احمد آغا کو بلوچستان کا نیاگورنر مقرر کر دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق صدر پاکستان عارف علوی نے امان اللہ یاسین زئی کا استعفیٰ منظور کر لیا، اور پی ٹی آئی رہنما سید ظہور آغا کی بہ طور گورنر بلوچستان تقرری کر دی۔

    واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں وزیر اعظم عمران خان نے گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی سے استعفیٰ طلب کیا تھا۔

    وزیر اعظم نے گورنر بلوچستان کو خط لکھا تھا جس میں ان سے مستعفی ہونے کا کہا گیا تھا، وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں نیاگورنر تعینات کرنا چاہتا ہوں، آپ سے درخواست ہےکہ مستعفی ہو جائیں۔

    گورنر بلوچستان نے وزیر اعظم کے خط پر استعفیٰ دینے سے معذرت کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئینی طریقے سے معاملہ چلنا چاہیے، صدر کہیں گے تو استعفیٰ دے دوں گا۔ یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے 3 اکتوبر 2018 میں محمد خان اچکزئی کے استعفے کے بعد امان اللہ یاسین زئی کو نیا گورنر نامزد کیا تھا۔

  • گورنر بلوچستان کی وزیراعظم کے خط پر استعفیٰ دینے سے معذرت

    گورنر بلوچستان کی وزیراعظم کے خط پر استعفیٰ دینے سے معذرت

    کوئٹہ : گورنربلوچستان کی وزیراعظم کے خط پر استعفیٰ دینےسےمعذرت کرتے ہوئے کہا آئینی طریقے سے معاملہ چلنا چاہیے، صدر کہیں گے تو استعفیٰ دوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق گورنربلوچستان کےاستعفےکامعاملہ لٹک گیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنربلوچستان کی وزیراعظم کےخط پراستعفیٰ دینے سے معذرت کرلی اور کہا آئینی طریقے سے معاملہ چلنا چاہیے ، صدر کہیں گے تو استعفیٰ دوں گا۔

    وزیراعظم نے دورہ سعودی عرب کے بعد نئے گورنربلوچستان کا نام فائنل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، سینیٹرنصیب اللہ بازئی گورنربلوچستان کےلئےمضبوط امیدوار ہیں جبکہ گورنر بلوچستان کے لیے فیض کاکڑ اور ظہور آغا کے نام بھی زیرغور ہیں۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے گورنربلوچستان جسٹس (ر)امان اللہ خان کو خط لکھا تھا ، جس میں ان سے مستعفی ہونےکا کہا گیا تھا، وزیراعظم نے اپنے خط میں کہا تھا کہ بلوچستان میں نیاگورنر تعینات کرنا چاہتا ہوں، آپ سے درخواست ہےکہ مستعفی ہو جائیں۔

    واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے تین اکتوبر 2018 میں محمد خان اچکزئی کے استعفے کے بعد امان اللہ یاسین زئی کو نیا گورنر نامزد کیا تھا۔

    جسٹس (ر) امان اللہ یاسین زئی 7 اگست 1954 کو پیدا ہوئے، 27 جنوری 1997 میں بلوچستان ہائیکورٹ میں بطور جج تعینات ہوئے، 14 ستمبر 2005 کو چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ بنے اور 5 اگست 2009 تک بطور چیف جسٹس ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔

  • عثمان بزدار عوام کو قریب لانے کے لیے قابل تحسین کردار ادا کر رہے ہیں،گورنر بلوچستان

    عثمان بزدار عوام کو قریب لانے کے لیے قابل تحسین کردار ادا کر رہے ہیں،گورنر بلوچستان

    لاہور: گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ عثمان بزدار عوام کو قریب لانے کے لیے قابل تحسین کردار ادا کر رہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر گورنر بلوچستان کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار عوام کو قریب لانے کے لیے قابل تحسین کردار ادا کر رہے ہیں،صوبوں میں ہم آہنگی اور تعاون کو مزید بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

    امان اللہ خان یاسین زئی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا لوگوں سے مل کر مسائل حل کرنے کا جذبہ قابل تقلید ہے۔

    دوسری جانب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب اور بلوچستان کے عوام ایک دوسرے سے محبت کا جذبہ رکھتے ہیں،بلوچستان آکر بہت خوشی ہوتی ہے، ہمیشہ یہاں سے محبت ملی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ دونوں صوبوں کے درمیان صنعت وتجارت کو فروغ دیا جائےگا،بلوچستان،پنجاب کی سرحد پر انڈسٹریل زون بنانے کی تجویز کا جائزہ لے رہے ہیں،پنجاب حکومت نے خیرسگالی کے طور پر بلوچستان میں مختلف منصوبےشروع کیے۔

  • سرکاری اسپتالوں میں دوائیں خریدی جاتی ہیں مگر دستیاب نہیں ہوتیں: گورنر بلوچستان

    سرکاری اسپتالوں میں دوائیں خریدی جاتی ہیں مگر دستیاب نہیں ہوتیں: گورنر بلوچستان

    کوئٹہ: گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی کا کہنا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں دوائیں خریدی جاتی ہیں مگر اسپتال میں دستیاب نہیں ہوتیں۔ کیا یہ کرپشن نہیں، کتنے اسکول بغیر سہولت کے چل رہے ہیں کیا یہ کرپشن نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ احتساب (نیب) کے زیر اہتمام انسداد بدعنوانی کے عالمی دن پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی نے شرکت کی۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی کا کہنا تھا کہ کرپشن روکنے کے لیے نیب آرڈیننس نے فعال کردار ادا کیا، نیب نے شروع میں فعال کردار ادا کیا۔ ادارہ چھوٹے بڑے سب کا احتساب کررہا ہے۔

    گورنر بلوچستان کا کہنا تھا کہ سول اسپتال ایم اسی ڈی دواؤں سے بھری ہیں مگر ڈاکٹر مریض کو نہیں دیتے۔ کیا سرکاری اسپتالوں میں جعلی دوائیں کرپشن نہیں۔ دوائیں خریدی جاتی ہیں مگر اسپتال میں دستیاب نہیں ہوتیں۔

    انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں کتے کے کاٹے کی ویکسین نہیں، کیا یہ کرپشن نہیں۔ کتے امیر کے بچے کو نہیں کاٹتے۔

    گورنر بلوچستان کا کہنا تھا کہ ماضی میں کوئٹہ دنیا کا صاف ستھرا شہر تھا۔ تعلیم یافتہ لوگوں سے شہر صاف رکھنے اور گڈ گورننس کا مشورہ تک نہیں لیا جاتا۔ مشاورت نہ ہونے سے بیڈ گورننس ہوتی ہے۔ کتنے اسکول بغیر سہولت کے چل رہے ہیں کیا یہ کرپشن نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ٹوئٹر پر سب اچھا ہے لیکن حقائق مختلف ہیں۔ خوف خدا نہ ہونے سے کرپشن کرنے والوں کو ملال نہیں۔ ماضی کے حکمران جب پکڑے گئے تو بیماری کے لیے باہر گئے۔ ماضی کے حکمرانوں نے علاج کے لیے اچھے اسپتال کیوں نہیں بنائے۔

    گورنر بلوچستان کا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ کے تصور میں حکمران جواب دہ ہوتا ہے، معاشرے میں احتساب کے لیے عوام کا دباؤ بھی ہونا چاہیئے۔ انصاف دینا صرف عدالتوں یا نیب کا کام نہیں۔ ہر آدمی اپنا کام ایمانداری سے کرے تو ریاست مدینہ کی تقلید ہوگی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ باہر کے لوگ کرپشن کی رقم لانے پر حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ لوٹی رقم پاکستان واپس لائی جائے تو ملک کوقرضوں کی ضرورت نہیں۔ ہمیں کرپٹ عناصر کو اپنی صفوں سے الگ کرنا ہوگا۔

  • عوام کو دہلیز پربنیادی سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے، گورنر بلوچستان

    عوام کو دہلیز پربنیادی سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے، گورنر بلوچستان

    کوئٹہ: گورنربلوچستان امان اللہ یاسین زئی کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت عوام سے کیے وعدوں کوعملی جامہ پہنا رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی سے وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے ملاقات کی اور امن وامان کی مجموعی صورت حال ودیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    وزیرداخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ صوبےکے دیرینہ مسائل کا حل وفاق کی ترجیحات کا حصہ ہے، ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل سےعوام کو خاطرخواہ ریلیف ملے گا۔

    دوسری جانب گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کی ترقی کا محور ہے، عوام کو دہلیز پربنیادی سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت عوام سے کیے وعدوں کوعملی جامہ پہنا رہی ہے، امن وامان کی بحالی سے صوبے کی خوبصورتی بحال ہو رہی ہے۔

    بلوچستان میں چارسیکٹرزمیں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں، جام کمال

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ بلوچستان میرجام کمال خان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں ، اس صوبے کو خدانے ہر نعمت سے نوازا ہے جس سے بھرپورانداز میں استفادہ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ صوبے میں پائیدار ترقی کے عمل کو تیز کیا جاسکے۔

  • امدادی سرگرمیوں میں پاک فوج، ضلعی انتظامیہ کی خدمات قابل تعریف ہیں: گورنر بلوچستان

    امدادی سرگرمیوں میں پاک فوج، ضلعی انتظامیہ کی خدمات قابل تعریف ہیں: گورنر بلوچستان

    کوئٹہ: گورنر بلوچستان امان اللہ خان نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں کے باعث بلوچستان میں تباہی کے بعد امدادی سرگرمیوں میں پاک فوج، ضلعی انتظامیہ کی خدمات قابل تعریف ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر بلوچستان نے کہا ہے کہ صوبے میں بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے بر وقت اقدامات کیے گئے، امدادی سرگرمیوں میں پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کی خدمات قابل تعریف ہیں۔

    [bs-quote quote=”برف باری کے باعث ہرنائی میں زرغون غر کا زمینی رابطہ 4 دن بعد بھی بحال نہیں ہو سکا۔” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    گورنر بلوچستان نے کہا کہ حالیہ بارشوں سے طویل خشک سالی کے منفی اثرات زائل ہو جائیں گے، تاہم مختلف اضلاع میں سیلابی ریلوں سے نقصانات بھی ہوئے۔

    دریں اثنا، آصف زرداری نے بلوچستان، کے پی میں بارشوں سے جانی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق اور صوبائی حکومتیں سیلاب کے متاثرین کی مشکلات دور کرنے کے لیے آگے آئیں۔

    ادھر، ہرنائی میں زرغون غر کا زمینی رابطہ 4 دن بعد بھی بحال نہیں ہو سکا ہے، کمشنر سبی زمینی رابطہ بحال کرنے کے لیے زرغون غر کے پہاڑی سلسلے پہنچ گئے۔

    یہ بھی پڑھیں:  قلعہ عبداللہ کی تحصیل حرمزئی میں ڈھائی کلو میٹر لمبا شگاف، ڈیم ٹوٹنے کا خطرہ

    کمشنر سبی فیصل شاہ نے کہا کہ زرغون غر کا زمینی رابطہ جلد بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، شدید برف باری کے باعث رابطہ سڑک بحال کرنے میں وقت لگے گا۔

    انھوں نے کہا کہ ڈی سی ہرنائی 24 گھنٹے سے برف ہٹانے کے کام کی نگرانی کر رہے ہیں، انھوں نے کہا کہ زرغون غر میں برف باری سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

  • جسٹس (ر) امان اللہ خان یاسین زئی نے گورنربلوچستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

    جسٹس (ر) امان اللہ خان یاسین زئی نے گورنربلوچستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

    کوئٹہ: جسٹس (ر) امان  اللہ خان یاسین زئی نے گورنربلوچستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا.

    تفصیلات کے مطابق گورنربلوچستان جسٹس ریٹائرڈامان  اللہ یاسین زئی کی تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس میں‌ منعقد ہوئی.

    چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس طاہرہ صفدر نے امان اللہ  یاسین زئی سے حلف لیا.

    اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال بھی موجود تھے. تقریب میں صوبائی وزرانے بھی شرکت کی.

    یاد رہے کہ گذشتہ روز  وزیر اعظم عمران خان نے بلوچستان کے گورنر کے لئے جسٹس (ر) امان اللہ یاسین زئی کو نامزد کیا تھا، وزیر اعظم نے یہ فیصلہ سیاسی جماعتوں سےمشاورت کے بعد کیا۔

    واضح رہے کہ 7 اگست1954کو  پیدا ہونے والے امان اللہ یاسین زئی27 نےجنوری1997کو بلوچستان ہائی کورٹ میں بطور جج اپنی ذمے داریاں ادا کیں۔

    بعد ازاں وہ 14 ستمبر2005 سے2009 تک بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس تعینات رہے۔

    یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان ہفتے کو دو  روزہ دورے پر بلوچستان پہنچیں گے، جہاں وہ گورنر، وزیراعلیٰ اور وزرا سے ملاقات کریں گے۔

  • وزیراعظم نے جسٹس (ر) امان اللہ یاسین زئی کو گورنر بلوچستان نامزد کردیا

    وزیراعظم نے جسٹس (ر) امان اللہ یاسین زئی کو گورنر بلوچستان نامزد کردیا

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے بلوچستان کے گورنر کے لئے جسٹس (ر) امان اللہ یاسین زئی کو نامزد کردیا، وزیر اعظم نے یہ فیصلہ سیاسی جماعتوں سےمشاورت کے بعد کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخواہ کے بعد اب بلوچستان کے گورنرکو بھی نامزد کردیا گیا ہے، وزیر اعظم عمران خان نے جسٹس (ر) امان اللہ یاسین زئی کا نام فائنل کرلیا ہے۔

    اس حوالے سے وزیراعظم نے ہم خیال سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے مشاورت کے بعد جسٹس (ر) امان اللہ یاسین زئی کے نام کی باقاعدہ منظوری بھی دے دی ہے۔

    یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کے استعفے کے بعد نئے گورنر کو نامزد کیا ہے۔7اگست1954کو پیدا ہونے والے مان اللہ یاسین زئی27 نےجنوری1997کو بلوچستان ہائیکورٹ میں بطور جج اپنی ذمہ داریاں ادا کیں۔

    بعد ازاں وہ 14ستمبر2005سے2009تک بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس تعینات رہے۔

    مزید پڑھیں: امیرمحمدخان کو گورنر بلوچستان بنانےکی خبرمیں صداقت نہیں‘ ترجمان وزیراعظم

    واضح رہے کہ اس سے قبل ڈاکٹرامیر محمد خان جوگیزئی کو گورنر بلوچستان بنانے کی خبریں گردش میں تھیں تاہم وزیراعظم عمران خان کے ترجمان کا تردید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان خبروں میں صداقت نہیں ہے،امیر محمد خان جوگیزئی کو گورنرکا عہدہ دینا محض ایک تجویز تھی، حتمی فیصلہ نہیں کیا تھا۔

  • بلوچستان میں بھی تبدیلی کا سفرشروع ہوچکا ہے‘ گورنرسندھ

    بلوچستان میں بھی تبدیلی کا سفرشروع ہوچکا ہے‘ گورنرسندھ

    کوئٹہ : گورنرسندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ ماضی میں ہمیشہ بلوچستان کو نظرانداز کیا گیا، چاہتے ہیں 5 سال میں بلوچستان سے ناانصافیوں کا ازالہ کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ عمران اسماعیل کی گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی سے ملاقات جاری ہے۔ ملاقات میں تحریک انصاف بلوچستان کے صدرسردار یارمحمد رند بھی موجود ہیں۔

    اس موقع پرعمران اسماعیل نے کہا کہ سردار یارمحمد رند کی خصوصی دعوت پرکوئٹہ آیا ہوں، بلوچستان میں بھی تبدیلی کا سفرشروع ہوچکا ہے۔

    گورنرسندھ نے کہا کہ ماضی میں ہمیشہ بلوچستان کو نظرانداز کیا گیا، چاہتے ہیں 5 سال میں بلوچستان سے ناانصافیوں کا ازالہ کیا جائے، کوشش ہے بلوچستان میں ہماری پالیسی کا مثبت آغاز ہو۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل گورنر سندھ عمران اسماعیل بغیرپروٹوکول کراچی ایئرپورٹ پہنچے اور مسافروں کے ساتھ لائن میں لگے۔ پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

    ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق گورنرسندھ عمران اسماعیل شام کو کوئٹہ سے کراچی واپس روانہ ہوں گے۔

    قائد اوراقبال کے خواب کی تعبیرکےلیےکام کریں گے‘ گورنرسندھ

    یاد رہے کہ گزشتہ روز مزار قائد پرحاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرسندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ سب سے پہلےحل طلب مسئلہ پانی کا ہے۔

    گورنرسندھ کا یہ بھی کہنا تھا کہ پانی کے مسئلے پروزیراعظم سے بھی بات ہوئی ہے، گرین لائن و دیگر رکے ہوئے میگا پروجیکٹ کو دوبارہ شروع کریں گے۔

    عمران اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام تر اقدامات کروں گا، صوبے کے وسیع تر مفاد میں تمام جماعتوں کوساتھ لے کرچلوں گا۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے بطور گورنر سندھ عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔