Tag: گورنر سندھ

  • گورنر سندھ کا اپنی 5 ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان 

    گورنر سندھ کا اپنی 5 ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان 

    کراچی(29 اگست 2025): گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سیلاب متاثرین کے لیے اپنی 5 ماہ کی تنخواہ عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سیلاب متاثرین کے لیے بڑا اقدام کرتے ہوئے اپنی 5 ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ مشکل گھڑی میں ہر طرح سے سیلاب متاثرین کیساتھ کھڑا ہوں، سیلاب متاثرین کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لاؤں گا۔

    گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی امداد کیلئےگورنر ہاؤس میں سیل قائم کررہا ہوں، جلد امدادی سامان کے ٹرک سیلاب متاثرہ اضلاع  میں روانہ ہوجائیں گے۔

    اس سے قبل گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ملک بھر میں سیلابی صورتحال کے باعث اے پی سی بلانے کا مطالبہ کیا تھا، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا تھا کہ ملک کی مجموعی صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس بلانی چاہئے، سب کو سر جوڑ کر بیٹھنا چاہئے، وزیراعظم تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو بلائیں۔

    کامران ٹیسوری نے کہا کہ سیاست سے بالاتر ہو کر مسائل کا حل نکالنا ہوگا، آبی ذخائر میں اضافہ کرنا ہوگا، بڑے ڈیمز بنانے سے متعلق فیصلہ کرنا ہوگا، پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہے، اگلے سال مزید بارشوں کی توقع کی جا رہی ہے، مشکل کی گھڑی میں سیلاب متاثرین کے ساتھ ہیں۔

    گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے تاجر، شہری پنجاب کے متاثرین کی مدد کیلئے آگے آئیں، پنجاب کے متاثرین کیلئے امدادی سامان کے دو ٹرک روانہ کریں گے۔

  • کراچی میں حالیہ بارشوں میں 18 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے، گورنر سندھ

    کراچی میں حالیہ بارشوں میں 18 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے، گورنر سندھ

    کراچی (25 اگست 2025): گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ شہر قائد میں حالیہ بارشوں کے دوران 18 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کراچی میں حالیہ بارش سے ہونے والی تباہ کاریوں پر بات کی اور کہا کہ ان بارشوں کے دوران شہر قائد میں 18 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے۔ طوفانی بارش سے تاجروں کا اربوں کا نقصان ہوا جب کہ لوگ محصور ہو کر رہ گئے تھے۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ بارشوں نے شہر میں بڑی تباہی مچائی اور لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا۔ کوشش کر رہے ہیں بارش سے متاثر افراد کو چھوٹے کاروبار لگا کر دیں۔

    کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد گورنر کے پاس کوئی خاص ایگزیکٹو اختیارات نہیں۔ تاہم صوبے کے آئینی سربراہ کے طور پر جب کسی کو ہدایت دی تو اس نے عمل کیا ہے۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس گورنر ہاؤس سے کبھی کوئی ذاتی کام، یا عوام کے ٹیکس کا پیسہ استعمال کر کے پروگرام نہیں کیا۔ تین سالوں میں کبھی تنخواہ نہیں‌ لی. 148 بچوں کو اسکالر شپ پر باہر بھیجا۔ 10 لاکھ مستحقین میں‌ راشن تقسیم کیا

    واضح رہے کہ شہر قائد میں گزشتہ ہفتے ہونے والی بارشوں کے دوران متعلقہ اداروں کی نا اہلی کھل کر سامنے آ گئی۔ پورا کراچی سوئمنگ پول کا منظر پیش کرنے لگا۔

    ہزاروں افراد پانی میں پھنس کر رہ گئے۔ نشیبی علاقوں میں گھروں میں پانی داخل ہونے سے رہائشی افراد نے چھتوں پر پناہ لی۔ شہر کے اکثر حصہ میں بجلی معطل ہوگئی اور کئی علاقوں میں پانچ دن گزرنے کے بعد بجلی بحال نہیں ہوئی۔

    https://urdu.arynews.tv/reason-behind-karachi-drown-in-rains-experts-reveal/

  • گورنر سندھ کا ’سافٹ ویئر اپ ڈیٹ‘ ہوگیا، نٹ بولٹ بھی ٹائٹ ہوگئے ہیں، فیصل واوڈا

    گورنر سندھ کا ’سافٹ ویئر اپ ڈیٹ‘ ہوگیا، نٹ بولٹ بھی ٹائٹ ہوگئے ہیں، فیصل واوڈا

    اسلام آباد : سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کاعارضی طورپرسافٹ ویئراپ ڈیٹ ہوگیا اور ان کے نٹ بولٹ بھی ٹائٹ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبر مالک کے ساتھ میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے حالیہ بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر سندھ کا عارضی طور پر ’’سافٹ ویئر اپ ڈیٹ‘‘ ہوگیا ہے اور ان کے ’’نٹ بولٹ‘‘ بھی ٹائٹ ہوگئے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ بھائی تو نہیں آرہے لیکن اب بھائی بھائی ہوگیا ہے۔

    سینیٹر واوڈا کا کہنا تھا کہ ان کی رائے میں آئینی اور سرکاری عہدوں کے لیے ’’مینٹل ٹیسٹ‘‘ بھی لازمی ہونا چاہیے تاکہ ایسے عہدوں پر صرف موزوں افراد ہی فائز ہوں۔

    انھون نے بانی پی ٹی آئی کے بارے میں کہا کہ اگر وہ معافی مانگ لیتے ہیں تو یہ ایک نیا سسٹم شروع ہو جائے گا جو مستقبل کی سیاست پر اثر انداز ہوگا۔

    سینیٹر واوڈا کا کہنا تھا کہ این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی ضرورت ہے اور ملک میں ایڈمنسٹریٹیو صوبے بنانا بھی وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ انتظامی امور بہتر طریقے سے چلائے جا سکیں۔

  • خونی ڈمپر کراچی میں دہشتگردی کر رہے ہیں، گورنر سندھ

    خونی ڈمپر کراچی میں دہشتگردی کر رہے ہیں، گورنر سندھ

    کراچی (12 اگست 2025): گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ شہر قائد میں چلنے والے ڈمپر خونی ہیں جو دہشتگردی کر رہے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے گزشتہ دنوں ٹریفک حادثے میں جاں بحق بہن بھائی کے گھر نیو کراچی پہنچ کر اہلخانہ سے افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے حادثے کے زخمی کا کراچی کے سب سے بڑے اسپتال میں علاج کرنے کا بھی اعلان کیا۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ کراچی کی سڑکوں پر خونی ڈمپر دہشتگردی کر رہے ہیں۔ شہر قائد میں تواتر سے ایسے واقعات ہو رہے ہیں، لیکن کوئی پرسان حال نہیں۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ ابھی جن والدین سے مل کر آ رہا ہوں، ان کی بیٹی کی ایک ماہ بعد شادی تھی۔ جاں بحق ہونے والے شاہ رخ کی ماں اس کے بغیر سوتی نہ تھی۔ اس حاثے کے ذمہ دار ڈمپر ڈرائیور کے پاس لائسنس نہیں تھا۔

    کامران ٹیسوری نے کہا کہ حادثات کے بعد گاڑیوں کو نہیں جلانا چاہیے۔ یہاں سے لسانی فساد شروع ہوتا ہے، یہ قانون کا کام ہے۔ حادثات کو لسانیت کا رنگ دیا جا رہا ہے۔ یہ لسانیت نہیں بلکہ کھلی دہشتگردی ہے اور سیدھا سیدھا 16 وہیلر کا مقابلہ 2 وہیلر سے ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ نہیں ہوگا کہ دو پہیوں والے کو 16 پہیے والا کچل دے اور پھر بدمعاشی دکھائے۔ کسی کا باپ ہمیں نہ بتائے کہ بدمعاشی کیا ہوتی ہے۔ ہمیں کسی نے ٹھیک نہیں کیا ہم خود ٹھیک ہوئے ہیں۔ ہم ایسی قانون سازی کریں گے کہ کوئی موٹر سائیکل سوار نہ کچلا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی کہا کہ جو بھی قانون سازی کرنا ہے، اس پر ساتھ ہیں۔ میں ٹریلر ایسوسی ایشن کے ساتھ بیٹھ کر بت کرنے کو بھی تیار ہوں اور ڈمپرایسوسی ایشن کو بھی مذاکرات کی دعوت دیتا ہوں۔ یہ جو عوام کو مار کر بھاگ جاتے ہیں اس پر کوئی تو ایس اوپیز بنائیں۔

    گورنر سندھ نے سندھ حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ میری تقریروں اور باتوں کا جواب نہ دیں بلکہ کام کریں۔ وہ کام کریں گے تو ہم سراہیں گے۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-heavy-traffic-accident-168-citizens-killed/

  • گورنر سندھ معروف گلوکار علی ظفر کے ہمراہ ڈھابے پر پہنچ گئے (ویڈیو)

    گورنر سندھ معروف گلوکار علی ظفر کے ہمراہ ڈھابے پر پہنچ گئے (ویڈیو)

    (11 اگست 2025) گورنر سندھ کامران ٹیسوری حیدرآباد میں میوزک کنسرٹ کے بعد معروف گلوکار علی ظفر کے ہمراہ ڈھابے پر جا پہنچے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایک بار پھر عوامی انداز اختیار کیا اور حیدرآباد میں معرکہ حق جشن آزادی کے کامیاب گرینڈ میوزک کنسرٹ کے بعد کراچی واپسی سے قبل معروف گلوکار علی ظفر کو لے کر ایک ڈھابے پر جا پہنچے۔

    اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار اور ایم کیو ایم کے دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ گورنر سندھ نے گلوکار کے ہمراہ ڈھابے پر چائے پی اور چوکر کی روٹی کھائی۔

    فارروق ستار نے بتایا کہ چوکر کی روٹی نہ صرف ذائقہ دار بلکہ نظام ہاضمہ کے لیے بھی بہترین ہوتی ہے۔

    واضح رہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے معرکہ حق جشن آزادی کے سلسلے میں حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں باغ مصطفیٰ گراؤنڈ میں میوزیکل کنسرٹ کا اہتمام کیا گیا تھا۔

    اس میوزیکل کنسرٹ میں عالمی شہرت یافتہ راحت فتح علی خان، علی ظفر سمیت دیگر نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور شہریان حیدرآباد کو محظوظ کیا۔

  • زائرین کیلئے راستہ سیکیورٹی وجوہات پر عارضی طور پر بند کیا، گورنر سندھ

    زائرین کیلئے راستہ سیکیورٹی وجوہات پر عارضی طور پر بند کیا، گورنر سندھ

    کراچی(9 اگست 2025): گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ زائرین کیلئے راستہ سیکیورٹی وجوہات پر عارضی طور پر بند کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقات کے بعد کہا زائرین کیلئے راستہ سیکیورٹی وجوہات پر عارضی طور پر بند کیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ زائرین کیلئے راستے مستقل بنیادوں پر راستہ بند کرنےکی کوئی بات نہیں ہوئی، میری درخواست پر مارچ کو موخر کیا جس پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ کمیٹی بنائی گئی ہے جو ایئر ٹکٹس اور دیگر معاملات پر کام کر رہی ہے، آئندہ اڑتالیس گھنٹے میں کمیٹی کے نتائج آنا شروع ہوجائیں گے۔

    دوسری جانب گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اورنگی ٹاؤن میں معرکہ حق جشن آزادی تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ معصوم شہریوں کا خون بہانے والے درندے رعایت کے مستحق نہیں، ژوب میں 33 دہشتگرد ہلاک کرنے پر پاک فوج کو خراجِ تحسین ییش کرتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان بنایا تھا پاکستان بچائیں گے، جب کمانا ہو، ووٹ چاہیے ہو تو مائی کراچی، لیکن جب اسکول، کالج، پانی چاہیے ہو تو کہا جاتا ہے وائی کراچی، ہم  نے عزم کیا ہے اس شہر کو انصاف دلائیں گے۔

  • میئر جب 20 ارب مانگیں گے تو گورنر کہیں گے میں تو مذاق کررہا تھا، ترجمان سندھ حکومت

    میئر جب 20 ارب مانگیں گے تو گورنر کہیں گے میں تو مذاق کررہا تھا، ترجمان سندھ حکومت

    سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ کل جب میئر 20ارب مانگیں گے تو وہ کہیں گے میں تو مذاق کررہا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کا کہنا تھا کہ گورنر صاحب کی باتیں کروڑوں کی ہیں لیکن دکان پکوڑوں کی بھی نہیں، ایم کیو ایم کے سابقہ گورنر کے دور میں کےفور کا ڈیزائن خراب ہوا، کامران ٹیسوری صاحب وہ دستاویز گورنر ہاؤس میں موجود ہوں گی۔

    سعدیہ جاوید نے کہا کہ مشرف دور میں کےالیکٹرک کی نجکاری ہوئی تو ایم کیو ایم آگے آگے تھی، ایم کیو ایم کے سیکٹروں، یونٹوں سے کےالیکٹرک کوآسانی فراہم کی گئی۔

    سندھ حکومت کی ترجمان نے مزید کہا کہ گورنر صاحب نے صحیح فرمایا کہ یہ شہر بھتہ خوروں کا تھا، اب کراچی کے شہری سیاسی شعور رکھتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ بالآخر گورنر سندھ صاحب کی زبان پر اصل بات آگئی، صاحب کہلا کے واقعی کچھ نہیں کمایا جا سکتا، بھائی کا لقب لے کے شہر سے بھتہ وصولی لوگوں کو یاد ہے۔

    ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ گورنر صاحب اگست کے مہینے میں تو لسانیت کو سائیڈ میں رکھ دیتے، سندھ کے دارالخلافہ کراچی میں تمام بچے پڑھ سکتے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/governor-sindh-claims-forty-billion-rupees-from-the-federal-government-for-karachi/

  • گورنر سندھ کا سانحہ لیاری کے لواحقین کو پلاٹ دینے کا اعلان

    گورنر سندھ کا سانحہ لیاری کے لواحقین کو پلاٹ دینے کا اعلان

    گورنر سدھ کامران ٹیسوری نے لیاری بغدادی میں 6 منزلہ عمارت گرنے سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو پلاٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے آج لیاری بغدادی کا دورہ کیا اور متاثرین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر متاثرین نے اپنی حالت زار سے متعلق گورنر سندھ کو آگاہ کیا۔

    اس موقع پر کامران ٹیسوری نے سانحہ لیاری میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے 80 گز کے پلاٹ دینے کا اعلان کرنے کے ساتھ متاثرین کو راشن اور روزگار کے لیے رکشے دلانے کا بھی اعلان کیا۔

    انہوں نے کہا کہ جن سے گھر خالی کرائے جا رہے ہیں۔ وہ بھی اپنی رجسٹریشن کرائیں۔ جن لوگوں کو بلڈنگوں سے نکالا ہے انکے لیے بات کروں گا، دیکھتا ہوں کیا ہوسکتا ہے۔

    کامران ٹیسوری کا یہ بھی کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے سانحہ لیاری پر کمیٹی بنائی ہے، جو اچھی بات ہے۔ لیکن فوری ریلیف کے لیے سندھ حکومت متاثرین کو 6 ماہ کا کرایہ اور گھر لے کر بھی دے۔

     

    گورنر سندھ نے متاثرین کی دلجوئی کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ میرے دروازے آپ لوگوں کے لیے کھلے ہیں، جب چاہیں آ جائیں۔ اس کے علاوہ متاثرین کے لیے ہیلپ لائن قائم کر دی ہے، جس پر مجھ سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لیاری بغدادی میں 6 منزلہ عمارت گرنے کے نتیجے میں 27 افراد جاں بحق جب کہ 8 زخمی ہوئے تھے۔

    کراچی، لیاری میں عمارت گرنے کا واقعہ، ریسکیو آپریشن مکمل، 27 لاشیں نکال لی گئیں

    اس سانحے کے متاثرین میں جمعہ خان نامی ایک بدنصیب شخص بھی ہے جس نے اپنے پورے خاندان کو کھو دیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/lyari-incident-jumma-khan-loses-entire-family/

  • نہ پانی ہے اور نہ ہی بجلی، ایسا لگ رہا ہے کراچی والے چاند پر رہے ہیں، گورنر سندھ

    نہ پانی ہے اور نہ ہی بجلی، ایسا لگ رہا ہے کراچی والے چاند پر رہے ہیں، گورنر سندھ

    کراچی : گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ کراچی میں پانی ہے اور نہ ہی بجلی ہے لگتا ہے ہم چاند پر رہ رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے گورنر ہاؤس کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے کراچی والے چاند پر رہے رہے ہیں ، کیونکہ وہاں بھی پانی ، بھی گیس نہیں اور کراچی کی عوام کو بھی یہ تین چیزیں میسر نہیں ، اب تو ان کے بغیر جینے کی عادت بن چکی ہے۔

    گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ اللہ نے دس مئی کو پاکستان کو اس خطے میں کتنی بڑی کامیابی سے نوازا ، طاقت ، وسائل اور ٹیکنالوجی میں ہم سے زیادہ بڑا ملک لیکن جب اللہ کی لاٹھی چلی تو اسکا غرور خاک میں مل گیا ، یہ سب اللہ کی مدد و نصرت کی وجہ سے ہوا

    انھوں نے کہا کہ چوبیس کڑور لوگوں کو اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ ہم ایک آزاد اسلامی ملک میں سانس لے رہے ہیں۔

    کامران ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ صوبے کے عوام سے محبت کرتا رہوں گا اور حق اور سچ کی آواز بنتارہوں گا، مجھےتو ہٹانے کی متعدد بارکوششیں کیں گئیں، ہمیں ایمان یقین محکم پرعمل پیراہ ہونا ہے، عزتوں کا مالک اللہ تعالی ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ گورنرہاوس کے پاس کوئی بجٹ نہیں ہے لیجن تین ہزار اسکولز کے بچوں کاناشتہ بھجوایاجاتاہے ، گورنرہاوس میں پچاس ہزار بچے آئی ٹی کی تعلیم حاصل کررہے ہیں، چوری شدہ بائک کے متبادل نئی موٹربائیک دی گئیں۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ کیا ہم سچے امتی ہیں؟ اللہ تعالی نے مجھے بارہ ربیع الاول کے دن گورنرکےمنصب پرفائزکیا۔

  • ڈیڑھ لاکھ ڈالر ماہانہ آمدن، کورسز کرا کر طلبہ کو امریکا بھیجنے کا اعلان

    ڈیڑھ لاکھ ڈالر ماہانہ آمدن، کورسز کرا کر طلبہ کو امریکا بھیجنے کا اعلان

    کراچی: گورنر سندھ نے اعلان کیا ہے کہ آئی ٹی طلبہ کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس کورسز کرا کر امریکا بھیجیں گے۔

    جدید ٹیکنالوجی کی جانب اہم قدم کے طور پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نوجوانوں کے تاب ناک مستقبل کے لیے بڑی خوش خبری سنا دی، اب لاکھوں ڈالر کمانا خواب نہیں رہا۔

    گورنر سندھ کامران ٹیسوری کہتے ہیں آنے والے دنوں میں آئی ٹی طلبہ امریکا میں نوکریاں کر کے ملک کے لیے زرمبادلہ بھیجیں گے، امریکی کمپنی سائبر رینج سلوشن سے آئی ٹی انیشیٹیو کے تحت معاہدہ طے ہو گیا۔

    نوجوانوں کو صحت، تعلیم، سائبر سیکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے کورسز کرا کر ملازمتوں کے لیے امریکا بھیجا جائے گا، جہاں وہ 90 ہزار سے ڈیڑھ لاکھ ڈالر کما سکیں گے۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ اب نوجوانوں کو ہتھیار نہیں قلم دینا ہے، مافیا کو لگام ڈالنی ہے، لاوارث شہر کا وارث بنانا ہے، انھوں نے کہا ملک اپنی اڑان اڑنا شروع ہو گیا ہے، کراچی کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کا 3 سال پہلے دیکھا جانے والا خواب اب پورا ہونے جا رہا ہے، اب کراچی کا نوجوان امریکا میں بیٹھ کر پاکستان کے لیے اربوں ڈالر زرمبادلہ بھیجے گا۔