Tag: گورنر سندھ محمد زبیر

  • گورنر سندھ محمد زبیر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

    گورنر سندھ محمد زبیر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

    کراچی: گورنر سندھ محمد زبیر نے استعفیٰ دےدیا، استعفیٰ صدرکوبھجوا دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے نامزد کردہ گورنر سندھ محمد زبیر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے، اس موقع پر انھوں نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے آئینی طورپراپناکرداراداکیا۔

    قبل ازیں آج سہ پہر یہ خبر آئی تھی کہ گورنر سندھ محمد زبیر عمر نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے  اور گورنر ہاؤس سے ذاتی سامان اپنے گھر منتقل کرنا شروع کردیا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ مبینہ طور پر گورنر سندھ انتخابی عمل پر مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے اٹھائے جانے والے تحفظات پر دل برداشتہ ہیں۔

    محمد زبیر سندھ کے بتیسویں گورنر تھے، انہوں نے 1 فروری 2017 کو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔ زبیر عمر نے اس عہدے پر ایک سال چار مہینے اور ۲۷ دن ذمے داری نبھائی۔

    سابقہ گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کے انتقال کے بعد محمد زبیر عمر کو گورنر سندھ تعینات کیا گیا تھا، اس سے قبل وہ چیئرمین نجکاری کمیشن کے عہدے پر بھی فائز رہے ہیں۔ زبیر عمرپاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر کے بڑے بھائی ہیں اور طویل عرصے سے مسلم لیگ ن سے وابستہ ہیں ۔


    الیکشن کمیشن نے انتخابات 2018 کے مکمل نتائج جاری کر دیے


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچنے والی ٹیم کوسپورٹ کریں گے، گورنرسندھ

    پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچنے والی ٹیم کوسپورٹ کریں گے، گورنرسندھ

    کراچی : گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچنے والی ٹیم کوسپورٹ کریں گے، قیام امن سے کراچی میں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال ہوئیں ہیں اور ویسٹ اینڈیزکی ٹیم بھی پاکستان میں کھیلے گی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے مقامی ہوٹل میں گیارہویں عالمی موبائل کانفرنس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ شہر میں امن اوامان کی فضاء کے سبب تجارتی و ثقافتی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں ۔

    سینیٹ الیکشن کے حوالے سے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ سینیٹ کے انتخابات میں کو لیشن پارٹنر شپ کی نئی اسطلاح سامنے آئی ہے، پی ٹی آئی پی پی پی سے ملی ہیں تو ظاہرکیوں نہیں کررہے۔

    محمد زبیر نے کہا کہ پی ٹی آئی والے کہتے ہیں ہم نے کسی اور کو ووٹ دیئے اور کسی اور نے کسی اور کو ووٹ دے دیئے، کسی دوسرے کے جلسوں میں جا کر نعرے لگایا یاجوتا پھینکنے کا عمل درست نہیں ہے۔

    پی ایس ایل فائنل کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچنے والی ٹیم کوسپورٹ کریں گے، قیام امن سے کراچی میں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال ہوئیں ہیں ویسٹ اینڈیزکی ٹیم بھی پاکستان میں کھیلے گی۔

    انکا کہنا تھا کہ کسی دوسرے کے جلسوں میں جاکرنعرے لگایا یاجوتا پھینکنے کا عمل درست نہیں ہے، پاکستان جمہوری ملک ہے یہاں پر ہرکسی کو اپنی بات کرنے کی آزادی حاصل ہے ۔

    گورنرسندھ نے کہا کہ صرف چین سے ہی نہیں بلکہ دنیا کی توجہ کا مرکز پاکستان ہے، معاشی ترقی کے اثرات ہرآدمی تک پہنچنے چاہیئے ملک کی ترقی کے لئے بیکنگ اورپرائیوٹ سیکٹر کو مل کرکام کرناچاہیئے، معیشت کو ڈیجیٹلائیز کرکے کافی فوائد حاصل کئے جاسکتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کل تک کراچی کو بند کرانے والوں کے گھروں پر آج تالے پڑے ہیں، گورنر سندھ

    کل تک کراچی کو بند کرانے والوں کے گھروں پر آج تالے پڑے ہیں، گورنر سندھ

    کراچی : گورنرسندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ شہر قائد معاشی حب ہے اور اس شہر کو 10 منٹ میں بند کرنے والوں کے گھروں پر آج تالے پڑے ہیں.

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ کراچی کا امن پورے ملک کا امن ہے جسے ایک جماعت نے ووٹ لینے کے لیے برباد کیا اور شہر کو لاشون کے سوا کچھ نہیں دیا.

    گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے سیکیورٹی اداوں کو اختیارات دیکر کراچی میں امن قائم کیا اور ترقی کا نیا سفر شروع کیا جس نے شہر کی روشنیوں کو دوبارہ بحال کیا اور شہر قائد کا وقار بلند کیا.

    گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی میں ایک سیاسی جماعت نے ہمیشہ غیر یقینی صورت حال بنائے رکھی تھی اور بات بات پر اس شہر کی دکانوں، تجاری مراکز اور معاشی حب کو ہڑتال کے نام پر تالا لگادیا جاتا تھا لیکن آج ان لوگوں کے گھروں پہ تالے پڑے ہیں.

    انہوں نے سندھ میں بالعموم اور کراچی میں بالخصوص جاری ترقیاتی کاموں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گرین لائن منصوبہ رواں سال میں مکمل کر لیا جائے گا اور التوا کا شکار لیاری ایکسپریس وے منصوبہ بھی اگلے ماہ مکمل ہو جائے گا.

  • کراچی، گورنر ہاؤس میں تقسیم اعزازات کی تقریب

    کراچی، گورنر ہاؤس میں تقسیم اعزازات کی تقریب

    کراچی : یومِ پاکستان کے موقع پر گورنر ہاؤس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی سول شخصیات کو انعامات سے نوازا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کے موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر نے گورنر ہاﺅس کراچی میں ایک پر وقار تقریب میں مختلف شعبہ جات زندگی میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے سماجی شخصیات میں اعزازات تقسیم کیئے۔

    اس حوالے سے گورنر سندھ محمد زبیر نے یوسف شاھین کو ادب ،شہناز وزیر علی اور پروفیسر دانشمند کو تعلیم کے شعبہ میں ستارہ امتیاز ،انیس الحسنین شاہ کو شعبہ موسیقی، حمیرہ چنہ کو گلوکاری،انور شعور کو ادب میں خدمات پر صدارتی اعزازبرائے حسن کارکردگی دیا گیا۔

    اسی طرح تقریب میں غازی صلاح الدین کو ادب و صحافت اور سعید اللہ خان کو خدمات عامہ کے شعبوں میں خدمات پر تمغہ برائے حسن کارکردگی جب کہ حنیف لاشاری کو موسیقی کے شعبہ میں نمایاں کارکردگی پر تمغہ امتیاز کا اعزاز دیا گیا۔

    یاد رہے یوم پاکستان کے موقع پر ہر سال نمایاں خدمات انجام دینے والی سماجی ادبی اور فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے شخصیات کو اعزازات و انعامات سے نوازا جاتا ہے۔

  • پاکستان میں عالمی سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے، وزیراعظم کی تاجروں سےگفتگو

    پاکستان میں عالمی سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے، وزیراعظم کی تاجروں سےگفتگو

    کراچی : وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت سنبھالی تو مختلف چیلینجز کا سامان تھا جس کا موثر منصوبہ بندی کے ذریعے مقابلہ کیا جس کے نتیجے میں آج پاکستان ترقی اور خوشحالی کے راستے پرگامزن ہے۔

    وزیراعظم نوازشریف گورنر ہاؤس میں تاجروں کے وفد سےگفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ کاروباری سرگرمیاں معمول کےمطابق چل رہی ہیں کیوں کہ شہر میں امن و امان بحال ہوچکا ہے جس کے لیے سیکیورٹی اداروں کا کردار قابل ستائش رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عالمی سرمایہ کاروں کی دلچسپی پاکستان میں بڑھ رہی ہے اور معاشی ترقی کی شرح مسلسل بلند ہو رہی ہے جس کے ثمرات پورے ملک میں دیکھے جا سکتے ہیں۔

    اسی سے متعلق : نبی کریم ﷺکی شان میں کسی بھی طرح کی گستاخی ناقابلِ معافی ہے،وزیراعظم

    وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری میں ہونے والی سرمایہ کاری اور تجارتی سرگرمیوں سے روزگار کے نئےمواقع فراہم ہوں گے اور ملک میں بیروزگاری کی شرح میں نمایاں کمی واقع ہو گی۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت سستی اورماحول دوست توانائی کے لیےکوشاں ہیں جس کے لیے کئی منصوبوں پر کام شروع کر رکھا ہے جس سے نہ صرف ملک میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوگا بلکہ عوام کو مناسب نرخوں پر بجلی میئسر ہو سکے گی۔

    ممتاز صنعت کار عقیل کریم ڈھیڈی نے اجلاس کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے کراچی پیکج کے لیے مزید 5 ارب روپے دینےکی یقین دہانی کرائی ہے جس سے پانی، سیوریج اور کچرے کےمسائل حل کیے جائیں گے۔

    عقیل کریم نے کہا کہ کراچی میں امن کی بحالی پر تاجروں نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور وزیراعظم سےمطالبہ کیا کہ آپ 1992 کے وزیراعظم بن جائیں جب آپ اپنے احکامات پر سختی سے عمل درآمد کرواتے تھے۔

    عقیل کریم ڈھیڈی نے بتایا کہ تاجروں نے وزیراعظم پاکستان نواز شریف کو تجویز دی ہے کہ سندھ کے بڑے منصوبوں کو پاک چین اقتصادی راہداری میں شامل شامل کیا جائے تاکہ سندھ بھی اس منصوبے سے مستفید ہو اور کاروباری سرگرمیوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

  • کراچی آپریشن کا فیصلہ کیانی دور میں‌ ہوگیا تھا، گورنر سندھ

    کراچی آپریشن کا فیصلہ کیانی دور میں‌ ہوگیا تھا، گورنر سندھ

    کراچی : گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ مشرف دور میں کراچی کی چابی ایم کیوایم کے حوالے کی گئی تھی جب کہ کراچی آپریشن کا فیصلہ سابق آرمی چیف جنرل اشفاق کیانی کے دور میں کرلیا گیا تھا۔

    اس بات کا انکشاف گورنر سندھ محمد زبیر نے گورنر ہاؤ س میں صحافیوں سے غیر رسمی ملاقات کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ اب کراچی میں بانی ایم کیوایم کی طرز سیاست قابل قبول نہیں اس لیے اب لندن والے اپنی سیاست لندن میں ہی کریں۔

    انہوں نے کہا کہ رینجرز آپریشن سے سنگین جرائم میں اسی فیصد تک کمی آئی ہے تاہم جرائم کے مکمل خاتمے کے لیے آپریشن کے اہداف متعین ہیں جس کے حصول کے لیے آپریشن منطقی انجام تک جاری رہےگا۔

    ایک سوال کے جواب میں گورنر سندھ زبیر عمر کا کہنا تھا کہ مردم شماری کے لیے تیاریاں مکمل ہیں اور اس حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں اور عوامی نمائندوں کے تحفظات دور کیے جائیں گے۔

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ رواں برس لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے جس کے حصول کے لیے تین ہزار چھ سو میگاواٹ بجلی اپریل کے آخر میں نیشنل گرڈ میں اور تھر کول سے بجلی پیدا کرنے کے دو منصوبے شروع کر دئیے گئے ہیں جب کہ پورٹ قاسم میں چین کی مدد سے تیرہ سو بیس میگا واٹ کے دو منصوبے زیر تکمیل ہیں۔

    گورنر سندھ محمد زبیر نے کراچی میں جاری ترقیاتی پروجیکٹ کے بارے میں صحافیوں کو بتایا کہ گرین لائن بس منصوبہ رواں برس مکمل ہوجائے گا جب کہ کے فور اور لیاری ایکسپریس وے کو جلد تکمیل کو پہنچائیں گے تا کہ عوام ان منصوبوں سے جلد از جلد فائدہ اُٹھا سکیں۔

  • شنگھائی پاور کمپنی کے الیکٹرک کا نظام جلد سنبھال لے گی، گورنر سندھ

    شنگھائی پاور کمپنی کے الیکٹرک کا نظام جلد سنبھال لے گی، گورنر سندھ

    کراچی: گورنر سندھ نے کہا ہے کہ شنگھائی الیکٹرک پاور کمپنی جلد ’’کےالیکٹر ک‘‘ کا نظم و نسق سنبھال لے گی جو کہ کراچی کے عوام کے لیے ایک اچھی خبر ہے۔

    یہ بات انہوں نے آج شنگھائی الیکٹرک پاور کمپنی کے وفد سے کی گئی ملاقات کے دوران کہی، ملاقات کے دوران شنگھائی الیکٹرک پاور کمپنی کی جانب سے  ’’کے الیکٹرک‘‘ کا کنٹرول سنبھالنے کے معاہدے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ اس معاہدے سے کراچی کے عوام کو بجلی کی فراہمی میں بہتری آئے گی اور یہ کراچی کے عوام کے لیے ایک اچھی خبر ہے جس کے اثرات گھریلو صارفین کے ساتھ ساتھ صنعتی علاقوں تک بھی پہنچیں گے اور معیشت میں خوشگوار تبدیلی رونما ہو گی۔

    گورنر سندھ محمد زبیر نے شنگھائی الیکٹرک پاور کمپنی کے وفد کو سیکیورٹی کی مکمل فراہمی کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ پاک چین دوستی بے مثل ہے جسے مزید مستحکم اور سود مند بنانے کے لیے چین کےسرمایہ کاروں کو ہر قسم کا تحفظ دیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی میں وقت کے ساتھ ساتھ مزید اضافہ ہو رہا ہے اور دونوں ممالک میں مزیدتعاون کےوسیع مواقع موجود ہیں جس کے لیے وزیر اعظم اقتصادی شعبے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ وزیراعظم کی پالیسیوں سےسرمایہ کاری کے نمایاں مواقع پیدا ہوئے ہیں اور ملک کی معیشت ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے جس کی روشن مثال پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی کامیابی ہے۔

    گورنر سندھ نے چینی کمپنی کے وفد سے گفتگو کے دوران کراچی کی تعمیر و ترقی اور امن و امان کی بحالی سے متعلق حکومتی پروجیکٹس کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کراچی میں سرمایہ کاری کے لئے فضا نہایت سازگار ہے اور حکومت اس شہر میں سرمایہ کاری کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرے گی۔

  • کراچی کی ترقی میں ملک کی بقا مضمر ہے، گورنر سندھ

    کراچی کی ترقی میں ملک کی بقا مضمر ہے، گورنر سندھ

    کراچی : گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ ہے کہ ملک کی مجموعی قومی پیداوار کو 7 فی صد سالانہ تک کرنے کے خواب کا حصول کراچی کی ترقی میں مضمر ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی انڈسٹریل فورم اور کراچی کے 7 صنعتی علاقوں کی ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں سے ملاقات کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ کراچی ترقی کرے گا تو ملک ترقی کرے گا یہی وجہ ہے کہ سند ھ میں پائیدار امن و امان کے لیے خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

    دورانِ ملاقات گورنر سندھ نے صنعت کاروں کو بتایا کہ وزیرِ اعظم پاکستان صنعت کاروں اور تاجروں کو بہت زیادہ اہمیت دیتے ہیں اور کل ہونے والی ملاقات میں انہوں نے ہدایت کی ہے کہ تاجروں اور صنعت کاروں کے مسائل کے حل کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔

    گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ صنعتی علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے خصوصاً بجلی ، گیس اور پانی کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

    گورنر سندھ نے مختلف یوٹیلٹی اداروں کی جانب سے مسائل کی نشاندہی کے باوجود توجہ نہ دیے جانے کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ موجودہ حکومت اس ضمن میں خصوصی اقدامات کرے گی اور تاجروں کی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔

    انہوں نے صنعت کاروں پر زور دیا کہ وہ صوبہ سندھ کوصنعتی ترقی کا مرکز بنانے کے لئے مزید اقدامات کریں کیوں کہ سندھ اور بالخصوص کراچی کی ترقی پورے پاکستان کی ترقی ہے

    ذرائع کے مطابق گورنر سندھ محمد زبیر سے معروف صنعت کار رہنما سراج قاسم تیلی کی سربراہی میں ہونے والی ملاقات زبیر موتی والا، ہلال شیخ، جاوید بلوانی، میاں محمد احمد، مسعود نقی، زین بشیر، یونس بنیر، اخلاق خلیل، اسد نثار اور سلیمان چاؤلہ بھی شامل تھے۔

  • وزیراعظم نوازشریف سےگورنرسندھ کی ملاقات

    وزیراعظم نوازشریف سےگورنرسندھ کی ملاقات

    اسلام آباد:وزیراعظم میاں محمد نواشریف کا کہناہےکہ کراچی میں امن وامان کی صورت حال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

    تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف سےگورنرسندھ محمد زبیر نےملاقات کی،ملاقات کے دوران سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور کراچی میں امن وامان سے صورتحال پر بات کی گئی۔

    اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف نےکہاکہ وفاقی حکومت نےسندھ کےعوام کےلیےمنصوبوں کاآغازکیاہے،جبکہ سندھ کےشہری اوردیہی علاقوں کی ترقی پرتوجہ دےرہےہیں۔انہوں نےکہا کہ وفاقی حکومت سندھ میں توانائی کےمنصوبوں پرکام کررہی ہے۔

    وزیراعظم میاں محمدنوازشریف نےکہاکہ کراچی میں امن وامان کی صورت حال میں نمایاں بہتری آئی ہے،جبکہ فریقین کےاتفاق سےکراچی میں امن کےلیےاقدامات کیے۔

    مزید پڑھیں:ہم نےسرمایہ کاری کےذریعےبلوچستان کوترقی کامرکزبنادیاہے،وزیراعظم

    واضح رہےکہ اس سے قبل وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری کی ملاقات کےدوران کہاتھاکہ ماضی کی حکومتوں نے بلوچستان کو نظرانداز کیا،ہم نےسرمایہ کاری کے ذریعے بلوچستان کوترقی کامرکزبنادیاہے۔