Tag: گورنر سندھ محمد زبیر عمر

  • کراچی میں وفاق کے تحت 75 ارب کے ترقیاتی کام کیے جائیں گے، گورنر سندھ

    کراچی میں وفاق کے تحت 75 ارب کے ترقیاتی کام کیے جائیں گے، گورنر سندھ

    کراچی: گورنر سندھ محمد زبیر عمر نے کہا ہے کہ کراچی میں وفاق کے تحت 75 ارب کے ترقیاتی کام کیے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے میئر وسیم اختر نے گورنر سندھ محمد زبیر عمر سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی جس میں وفاق کے تحت کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات کے دوران کراچی ترقیاتی پیکج، عوامی فلاح و بہبود کے دیگر امور پر بھی گفتگو ہوئی، گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی روشنیوں کا شہر بن رہا ہے، ترقیاتی کام وقت کی ضرورت ہیں۔

    انھوں نے میئر کراچی کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ کراچی کی ترقی میں وفاق کا تعاون جاری رہے گا، ایک طرف لیاری ایکسپریس وے منصوبہ مکمل ہوچکا ہے تو دوسری طرف کراچی ترقیاتی پیکج کے تحت چار بڑے منصوبوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    میئر کراچی کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ

    اس موقع پر میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ شہر کے مکین وفاق کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، وفاق کے تعاو ن سے شہر کی ترقی یقینی ہے، انھوں نے گورنرسندھ کی کوششوں کو قابل ستائش قرار دیا۔

    وفاقی بجٹ میں کراچی کے لیے کوئی اسکیم نہیں رکھی گئی: میئر کراچی

    واضح رہے کہ میئر کراچی نے قومی بجٹ کے اعلان کے بعد یہ شکایت کی تھی کہ وفاقی بجٹ میں کراچی کے لیے کوئی اسکیم نہیں رکھی گئی، ہم نے کئی اسکیمیں پیش کیں لیکن افسوس کہ انہیں شامل نہیں کیا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بغیر اختیارات کے رینجرز کو چوراہوں پر کھڑا نہیں کر سکتے، چوہدری نثار

    بغیر اختیارات کے رینجرز کو چوراہوں پر کھڑا نہیں کر سکتے، چوہدری نثار

    کراچی : وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے اختیارات کے بغیر رینجرز کو کراچی کی سڑکوں اورچوراہوں پر نہیں کھڑا کر سکتے اگراختیارات کے سلسلے میں ہر مرتبہ لیت و لعل سے کام لیا گیا تو کراچی میں قائم  امن کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

    یہ بات انھوں نے گورنرسندھ محمد زبیر سے ملاقات کے دوران وفاقی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے امن و امان میں رینجرز کی قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ شہر کےحالات میں بہتری تمام سیکیورٹی اداروں کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے جس میں رینجرز کا کردار سر فہرست ہے جسے نظر انداز کرنے کا مطلب دوبارہ سے کراچی کو بد امنی کی جانب دھکیلنا ہے۔

    اسی سے متعلق : رینجرز اختیارات، فیصلہ کابینہ اجلاس میں کیا جائے گا

    وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ وفاقی حکومت کراچی کے تمام اسٹیک ہولڈرز کے واضح مطالبے، ملکی مفاد اورعوام کی فلاح و بہبود کے لئے شروع کیےگئےآپریشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پُرعزم ہے اور اس میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا۔

     یہ بھی پڑھیں : مزید انتظار نہیں کیا جائے گا، رینجرز کو اختیارات آج ہی دیئے جائیں، مصطفی کمال

    واضح رہے سندھ میں رینجرز کو حاصل خصوصی اختیارات کی معیاد 15 اپریل کو ختم ہو چکی ہے لیکن تاحال سندھ حکومت نے اس میں توسیع کی سمری پر دستخط نہیں کیے ہیں اور اب توسیع کا معاملہ سندھ کابینہ کے اجلاس تک موخر کردیا ہے جو 21 اپریل ہوگا۔

    دوسری جانب کراچی کے کاروباری حضرات، سیاسی و دینی حلقے اور سول سوسائٹی سندھ حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لیے اپنی سی کوشش کر رہے ہیں تاہم سندھ حکومت اس دباؤ کو سنجیدگی سے لیتی نظر نہیں آرہی ہے۔