Tag: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری

  • سخت شرائط! ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لیے اہم خبر آگئی

    سخت شرائط! ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لیے اہم خبر آگئی

    کراچی : ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء پر مزید سخت شرائط عائد کردی گئیں، قانون کی خلاف ورزی پر سخت سزائیں دی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے صوبائی موٹر وہیکلز (ترمیمی) بل 2025 کی منظوری دے دی ہے۔ یہ منظوری آئین کے آرٹیکل 116 کے تحت دی گئی جس کے بعد بل فوری طور پر نافذ العمل ہوگیا۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ شہریوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ قانون سازی کی گئی ہے۔ ان کے مطابق موٹر وہیکلز بل کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    بل کے تحت ہیوی وہیکلز کے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء پر مزید شرائط عائد کر دی گئی ہیں، ایل ٹی وی (لائٹ ٹرانسپورٹ وہیکل) اور ایچ ٹی وی (ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکل) لائسنس کے لیے پری لائسنس ٹریننگ کورس کو لازمی قرار دیا گیا ہے، تاکہ ڈرائیورز مناسب تربیت حاصل کرنے کے بعد ہی لائسنس حاصل کرسکیں۔

    مزید پڑھیں : کراچی والوں نے 6 ماہ میں کتنے ڈرائیونگ لائسنس بنوائے؟

    اس کے ساتھ ساتھ ڈرائیورز کے لیے ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم بھی متعارف کرا دیا گیا ہے۔ اس نظام کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کے پوائنٹس منفی کیے جائیں گے، جس کے نتیجے میں لائسنس معطل یا منسوخ بھی کیا جا سکے گا۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ اب ہیوی لائسنس اتنی آسانی سے کسی کو نہیں ملے گا، کیونکہ یہ اقدام شہریوں کی جانوں کے تحفظ اور حادثات کی روک تھام کے لیے کیا گیا ہے۔ یہ قانون حالیہ عرصے میں بڑھتے ہوئے موٹر سائیکل، ٹرالر اور ڈمپر حادثات کے تناظر میں بنایا گیا ہے۔

  • 100 ارب منتقل کرائیں، سحری، افطاری کرانے سے مسائل حل نہیں ہوتے، میئرکراچی

    100 ارب منتقل کرائیں، سحری، افطاری کرانے سے مسائل حل نہیں ہوتے، میئرکراچی

    کراچی: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سحری اور افطاری کرانے سے نہیں کام کرنے سے مسائل حل ہوتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق عائشہ منزل پر چورنگی کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کامران بھائی، وعدے کو پورا کریں 100 ارب روپے منتقل کرائیں۔

    مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آپ وفاقی حکومت سے 100 ارب دلوائیں میں حساب دوں گا، یا تو اعلان نہ کرو، اگرکرتے ہو تو پورا کرو، بات کرنا آسان ہوتا ہے کام کرنا مشکل ہے۔

    وفاق سے 100 ارب کراچی کو کیسے ملیں گے؟ گورنر سندھ نے فارمولا بتا دیا

    میئر کراچی نے مزید کہا کہ گورنر صاحب، میں نے آپ کے کہنے پر خط لکھا تھا، کامران بھائی میری ڈیمانڈ کیے ہوئے 8 روز ہوگئے، گورنر سندھ میرا دوست اور اس شہر کا محسن ہے۔

    انھوں نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ نئے پارکس بنانے جا رہی ہے، کراچی میں 50 پارکس کے وژن کو پورا کریں گے۔

    کراچی کے میئر کا کہنا تھا کہ پروپیگنڈا کرنے والوں کو کام کے ذریعے جواب دیں گے، اللہ پاک حاسدین کے شر سے سب کو بچائے۔

    https://urdu.arynews.tv/governor-sindh-kamran-tessori-murtaza-wahab/

  • مفت آئی ٹی کورسز کرنے کے لئے  ٹیسٹ کب ہوگا؟ نوجوانوں کے لیے اہم خبر آگئی

    مفت آئی ٹی کورسز کرنے کے لئے ٹیسٹ کب ہوگا؟ نوجوانوں کے لیے اہم خبر آگئی

    کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ 7500 نوجوان مفت آئی ٹی کورسز کے ٹیسٹ کے لئے اتوار کو گورنر ہاؤس آئیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی زیر صدارت گورنر ہاؤس کے افسران کا اجلاس ہوا، اجلاس میں آئی ٹی کورسز کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔

    پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر سید سیف الرحمان نے گورنر سندھ کو تفصیلی بریفنگ دی ، گورنر سندھ نے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کے لئے افسران تندہی سے کام کریں، مسائل کے حل کے بعد سائلین کو فیڈ بیک دیا جائے۔

    کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ رات 12 بجے کے بعد سائلین ہر طرف سے مایوس ہوکر گورنر ہاؤس کا رخ کرتے ہیں، ان کے مسائل حل کرنا افسران کے فرائض میں شامل ہے، عہد کیا ہے کہ مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کروں گا، امید کی گھنٹی کے اوقات میں سینئر افسران کی موجودگی یقینی بنائی جائے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ آئی ٹی ٹیسٹ کےحوالےسے سارے انتظامات آج مکمل کرلئےجائیں، 7500 نوجوان ٹیسٹ کے لئے اتوار کو گورنر ہاؤس آئیں گے، ان کی سیکیورٹی، گاڑیوں کی پارکنگ کے لئے جامع انتظامات یقینی بنائے جائے، اتوارکے روز افسران کو ان کی ذمہ داریوں سے آج ہی آگاہ کیا جائے۔