Tag: گورنر سندھ

  • سندھ حکومت کے ساتھ طے ہوا تھا کراچی مسائل پر سیاست نہیں ہوگی: گورنر سندھ

    سندھ حکومت کے ساتھ طے ہوا تھا کراچی مسائل پر سیاست نہیں ہوگی: گورنر سندھ

    کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے ساتھ طے ہوا تھا کہ کراچی مسائل پر سیاست نہیں ہوگی، معلوم نہیں بلاول بھٹو بار بار اعداد و شمار کیوں بتا رہے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق آج کراچی میں ریس کورس میں بات چیت کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی کے لیے وزیر اعظم عمران خان نے بہترین پیکج کا اعلان کیا، 1100 ارب میں 62 فی صد وفاق اور 28 فی صد سندھ حکومت دے گی، کراچی اور سندھ کے مسائل کے لیے تمام ادارے ساتھ بیٹھ رہے ہیں۔

    انھوں نے کہا ترقیاتی منصوبہ کراچی تک محدود نہیں، یہ اندرون سندھ بھی جائے گا، معلوم نہیں بلاول بھٹو بار بار اعداد و شمار کیوں بتا رہے ہیں، لگتا ہے انھیں کوئی غلط گائیڈ کر رہا ہے، سندھ حکومت کے ساتھ طے ہوا تھا کہ کراچی مسائل پر سیاست نہیں ہوگی۔

    وزیر اعظم کو پیکج پر دوبارہ غور کرنا چاہیے: بلاول بھٹو زرداری

    عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے مہرباں بن کر آتے آتے بہت دیر کی ہے، کراچی کے لیے تمام جماعتیں ایک پیج پر ہیں اور سنجیدگی سے غور کر رہی ہیں، یونس سائیں نے کل وزیر اعظم سے ملاقات کی اور سندھ کا مقدمہ سامنے رکھا، جس پر وزیر اعظم نے وعدہ کیا کہ وہ جلد اندرون سندھ کا دورہ کریں گے۔

    دریں اثنا، کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے حوالے سے گورنر ہاؤس میں ایک بیٹھک ہوئی، جس میں وفاقی وزرا اسد عمر اور علی زیدی نے پی ٹی آئی کراچی کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقات کی، ملاقات میں کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وفاقی وزرا اور اراکین اسمبلی کے درمیان کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر تفصیلی گفتگو ہوئی، اراکین اسمبلی نے پلان کے لیے وزیر اعظم اور وفاقی وزرا کی کاوشوں کو سراہا، اور وفاقی وزرا کو اپنی تجاویز پیش کیں۔

    ارکان اسمبلی نے امید اظہار کی کہ سندھ حکومت بھی سنجیدگی سے کراچی کے لیے کام کرے گی۔

  • ’’وزیراعظم ہفتے کو کراچی آرہے ہیں، شہر سے متعلق پلان شیئر کریں‌ گے‘‘

    ’’وزیراعظم ہفتے کو کراچی آرہے ہیں، شہر سے متعلق پلان شیئر کریں‌ گے‘‘

    کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران‌ خان ہفتے کو کراچی آرہے ہیں، وہ کراچی سے متعلق پلان کا اعلان کریں‌ گے.

    اے آر وائی نیوزکے پروگرام الیونتھ آور میں‌ گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بتایا کہ کراچی سے متعلق جو پلان ہے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ شیئر کیا ہے، دل بہت کررہا ہے پلان شیئر کروں‌ لیکن وزیراعظم خود ہی اعلان کریں‌ گے.

    گورنر سندھ نے کہا کہ اربوں‌ روپے کراچی کے پروجیکٹس پر خرچ کیا جارہا ہے، سندھ کے اداروں‌ کو پیسہ دیں‌ تو گنا جاتا ہے، ورنہ نہیں، وزیراعظم عمران خان کراچی سے متعلق انتہائی سنجیدہ ہے، وزیراعظم کہتے ہیں‌ ڈوبتا اور سسکتا کراچی نہیں‌ چاہئے.

    ایک سوال کے جواب میں‌ انہوں‌ نے کہا کہ کراچی کے مسائل کے حل کے لیے انتہائی سنجیدہ ہے، سندھ حکومت کو تو وفاق کو ویلکم کرنا چاہئے جو کراچی میں‌ کام کرائے گا.مجھے لگتا ہے کہ اس مرتبہ سندھ حکومت بھی سنجیدہ ہے لیکن ان کے بیانات دیکھتا ہوں‌تو معاملہ گومگو نظر آتا ہے.

    عمران اسماعیل نے کہا کہ ایڈمنستریٹر کراچی سے متعلق مشاورت کی جارہی ہے، کسی جماعت سے ایڈمنسٹریٹر لگایا گیا تو وہ قابل قبول نہیں‌ ہوگا، مناسب ہوگا کہ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے دیانتدار ایڈمنسٹریٹر لگایا جائے.

    گورنر سندھ نے بتایا کہ تجاوزات سے متعلق شہباز شریف نے کل لوگوں‌کو اکسانے کی کوشش کی، وزیراعظم دو ٹوک کہہ چکے ہیں‌ کسی کو بے گھر نہیں‌ کریں‌ گے، پہلی مرتبہ ڈیفنس میں‌ بارش اس حد تک پانی آیا ہے، نالوں‌ کی صفائی کی گئی تھی ورنہ اس سے زیادہ پانی آتا.

    انہوں‌ نے کہا کہ سی بی سی انتظامیہ سےدرخواست ہے مظاہرین کیخلاف ایف آئی آر واپس لیں، مظاہرین سے درخواست ہے سی بی سی انتظامیہ کیساتھ بیٹھ کربات کریں، کےالیکٹرک بجلی اتنی ہی چارج کریگی جتنا حیسکو وغیرہ کرتےہیں.

  • لوڈ شیڈنگ، گورنر سندھ کے اہم رابطے

    لوڈ شیڈنگ، گورنر سندھ کے اہم رابطے

    کراچی: شہر قائد میں بد ترین لوڈ شیڈنگ کا گورنر سندھ عمران اسماعیل نے نوٹس لے لیا، انھوں نے اس سلسلے میں اہم رابطے بھی کیے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی میں بجلی کی شدید لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب اور معاون خصوصی شہزاد قاسم سے رابطہ کیا۔

    گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کو بھی فون کیا، اور شہر میں بارش سے پیدا ہونے والی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ بجلی کے طویل بریک ڈاؤن سے شہریوں کا برا حال ہے، وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے گورنر سندھ کو بتایا کہ وہ کے الیکٹرک سے رابطے میں ہیں، اور کے الیکٹرک کو آج شام تک بجلی بحال کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

    کراچی کے کئی علاقے بارش کے تیسرے روز بھی بجلی سے محروم

    گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ پانی جمع ہونے کی وجہ سے بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا، لیکن دو دن گزرنے کے بعد بھی بجلی بحال نہ ہونا سمجھ سے بالا ہے، کے الیکٹرک شہر میں بجلی کی فوری بحالی یقینی بنائے۔

    واضح رہے کہ کراچی میں دو دن قبل کی بارش کے بعد شہر میں کے الیکٹرک کی بجلی کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے، بارش کے بعد کے الیکٹرک کا کم زور اور بوسیدہ نظام بجلی فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہا، شہر کے مختلف علاقوں سے پانی کی نکاسی کے بعد بھی کراچی میں بجلی کی فراہمی معمول پر نہیں آ سکی۔

    اس وقت شہر کے 30 فی صد علاقوں میں 40 گھنٹوں سے بجلی غائب ہے، کے الیکٹرک کے 400 فیڈرز تاحال بند ہیں، شہر کے بیش تر حصے تاریکی میں ڈوبے ہوئے ہیں، کے الیکٹرک کی 35 پی ایم ٹیز اور 69 کیبل فالٹس کی وجہ سے متعلقہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی بند ہے۔

    بجلی کی عدم فراہمی سے فریج میں رکھی کھانے پینے کی اشیا خراب ہونے اور پانی کی قلت سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

  • کراچی کو مشکل گھڑی میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے،وزیراعظم

    کراچی کو مشکل گھڑی میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے،وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کراچی کومشکل گھڑی میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو فون کیا اور سندھ میں حالیہ بارشوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ریلیف کی کوششوں کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔

    وزیراعظم عمران خان نے پانی میں پھنسے لوگوں کو کھانا پہنچانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بالخصوص کراچی کےحالات سےآگاہ ہوں،لوگوں کی محفوظ مقامات پر جلد منتقلی کا انتظام کیاجائے۔

    وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ کراچی کو مشکل گھڑی میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔

    دوسری جانب گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ ملیر،ویسٹ میں پھنسے لوگوں کو کھانا پہنچایا جا رہا ہے،باقی علاقوں میں بھی امدادی کارروائیاں شروع کی جا رہی ہیں۔

    واضح رہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے شہر کی سڑکیں ایک بار پھر تالاب بن گئیں جبکہ شدید بارش سے حدنگاہ بھی کم ہوگئی۔

    ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بحیرہ عرب میں بننے والا سسٹم کمزور پڑ گیا تھا لیکن بارش کا سسٹم کمزور ہونے کی بجائے دوبارہ زور پکڑ رہا ہے، کمزور ہوتا ہے سسٹم بلوچستان سے آنے والے سسٹم سے مل کر مضبوط ہوگیا، بلوچستان سے آنے والے سسٹم کے بقیہ حصے نے اسے مضبوط کر دیا ہے اور دباؤ کے زیر اثر کراچی میں بادل برس رہے ہیں۔

    ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ شہر میں رات 11 بجے تک بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے اور کل بھی بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

  • کراچی میں ایڈمنسٹریٹر مشاورت سے آئیگا تو قابل قبول ہوگا، گورنر سندھ

    کراچی میں ایڈمنسٹریٹر مشاورت سے آئیگا تو قابل قبول ہوگا، گورنر سندھ

    کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ کراچی میں ایڈمنسٹریٹر مشاورت سے آئے گا تو قابل قبول ہوگا، ایڈمنسٹریٹر اسی شہر سے تعلق رکھنے والا ہونا چاہئے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ کراچی کے مسائل کے سب ذمہ دار ہیں، حل کے لیے مل کر کوشش کرنا ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبے کا جو کوآرڈی نیشن ہونا چاہئے تھا وہ نظر نہیں آیا، کراچی کے مسائل سے متعلق کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، کوشش ہے سیاسی اختلاف بالائے طاق رکھ کر کراچی کو بچایا جائے۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی میں بگاڑ گزشتہ 30، 35 سال سے ہے فوری ٹھیک نہیں ہوسکتا، شہر کی صورتحال خوفناک ہے، لوگوں کے گھروں میں پانی داخل ہوگیا ہے۔

    عمران اسماعیل نے کہا کہ کوشش ہے کراچی کے مسائل کے حل کے لیے آئیڈیل صورت حال بن جائے، کوشش ہے سیاسی اختلاف اپنی جگہ کراچی کے لیے سب ایک ہوجائیں، وزیراعلیٰ سندھ سے مسلسل رابطہ رہتا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی کا ایڈمنسٹریٹر ایسا ہونا چاہئے جس پر سب کا اتفاق ہو، کراچی میں یکطرفہ طور پر ایڈمنسٹریٹر لگانے کی کوشش قبول نہیں، کراچی کا ایڈمنسٹریٹر وہ ہونا چاہئے جس کا تعلق کراچی سے ہو۔

  • کراچی معاشی حب ہے، مسائل حل کرنا ہوں گے، علی زیدی

    کراچی معاشی حب ہے، مسائل حل کرنا ہوں گے، علی زیدی

    کراچی: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کا کہنا ہے کہ کراچی معاشی حب ہے، مسائل حل کرنا ہوں گے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر علی زیدی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت عوام کی تکالیف کو دیکھتے ہوئے مسائل پر توجہ دے۔

    علی زیدی نے کہا کہ سب سے درخواست کروں گا کہ مسائل حل کریں، اندرون سندھ میں مسائل ہیں، بدین، ٹھٹھہ، دادو وہاں بھی بارش کے باعث تباہی ہوئی ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی کے تین بڑے نالے بند ہوچکے ہیں، کراچی میں پہلے فیز میں نالوں کی صفائی ہونی چاہئے۔

    کراچی کے مسائل پر توجہ دیں یہ وقت تقسیم کا نہیں ہے، گورنر سندھ

    دوسری جانب گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ کراچی میں غیر معمولی بارش ہوئی ہے، کراچی کے حالات ہم سب کے سامنے ہیں، کوآرڈی نیشن کمیٹی کے ذریعے مسائل کا جائزہ لیں گے، کمیٹی میں امین الحق، اسد عمر اور علی زیدی شامل ہوں گے۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی میں پہلے ہی بہت تقسیم ہوچکی ہے، مزید تقسیم سے مسائل بڑھیں گے، کراچی کے مسائل پر توجہ دیں یہ وقت تقسیم کا نہیں ہے۔

    عمران اسماعیل نے کہا کہ سندھ حکومت کی نئے ضلع سے متعلق حکمت سمجھ نہیں آئی، اختیارات وزیراعلیٰ کے پاس ہی رہیں گے کوئی نہیں لے رہا، مشاورت سے آگے بڑھیں گے تو مسائل بھی حل ہوں گے۔

  • سندھ کے 8 لاکھ طلبہ اگلی کلاسوں میں پرموٹ ہو گئے

    سندھ کے 8 لاکھ طلبہ اگلی کلاسوں میں پرموٹ ہو گئے

    کراچی: سندھ کے 8 لاکھ طلبہ اگلی کلاسوں میں پرموٹ ہو گئے، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اس سلسلے میں ایک بل پر دستخط کر دیے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کو بغیر امتحانات کے پروموٹ کرنے کے بل پر دستخط کر دیے، جس کے بعد ترمیمی بل ایکٹ کا حصہ بن گیا۔

    اس سلسلے میں سندھ کی صوبائی اسمبلی کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق سندھ کے 8 لاکھ طلبہ اب اگلی کلاسوں میں پرموٹ ہو گئے ہیں۔

    خیال رہے کہ سندھ اسمبلی میں کثرت رائے سے یہ ترمیمی بل منظور کیا گیا تھا، بل کے تحت تعلیمی بورڈز کے قوانین میں ترمیم کی گئی ہے، ان میں سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن اور سندھ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن شامل ہیں۔

    میٹرک اور انٹر کے طلبا کیلئے بڑی خوشخبری

    تعلیمی بورڈز کے قوانین میں ترمیمی ایکٹ کے مطابق تعلیمی بورڈز کو اختیار ہے کہ طلبہ کو بغیر کسی امتحان کے پروموٹ کر سکتا ہے، تاہم اس بات کی بھی وضاحت کی گئی ہے کہ طلبہ کو بغیر کسی امتحان کے پروموٹ وبا یا عالمگیر وبا کی صورت میں ایمرجنسی نافذ ہونے پر کیا جا سکتا ہے۔

    ترمیمی ایکٹ میں کہا گیا ہے کہ طلبہ کا پروموشن حکومت کی جانب سے جاری کر دہ پالیسی کے تحت ہوگا، یہ بل یکم جون سے نافذ العمل سمجھا جائے گا۔

    یاد رہے کہ محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے 16 مئی کو تجویز دی تھی کہ اسکول، کالجز کے امتحانات عالمگیر وبا کی صورت میں ممکن نہیں ہیں، اس لیے حکومت کی پالیسی کے تحت طلبہ کو پروموٹ کیا جائے۔

    چوں کہ تعلیمی بورڈز کے موجودہ قانون میں بغیر امتحانات کے پروموٹ کرنے کی گنجائش نہیں تھی اس لیے اس میں ترمیم کی گئی۔

  • کراچی کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،وزیراعظم عمران خان

    کراچی کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،وزیراعظم عمران خان

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کراچی کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ملاقات کی جس میں بارشوں کے بعد سندھ کی صورت حال اور خصوصاََ کراچی کے معاملات پر غور کیا گیا۔

    اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی کےعوام کی مشکلات کا مکمل احساس ہے،کراچی کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

    وزیراعظم کا کاروباری برادری کی جانب سے بھرپور اعتماد پر اطمینان کا اظہار

    اس سے قبل گزشتہ روز اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کاروباری برادری کی جانب سے بھرپور اعتماد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ تعمیرات، چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان شعبوں سے معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملےگا،روزگارکے مواقع پیدا ہوں گے،حکومت کاروباری برادری کی سہولت کاری کے لیے ہر ممکنہ کوشش جاری رکھےگی۔

  • حیسکو اور سیپکو کو کارکردگی بہتر بنانے کی ضرورت ہے،گورنر سندھ

    حیسکو اور سیپکو کو کارکردگی بہتر بنانے کی ضرورت ہے،گورنر سندھ

    کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ حیسکو اور سیپکو کو کارکردگی بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کی زیرصدارت حیسکو،سیپکوکے اضلاع میں بجلی کی صورتحال پر اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب،معاون خصوصی شہزاد قاسم بھی موجود تھے۔

    اجلاس میں بجلی کی صورتحال،تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ حیسکو اور سیپکو کوکارکردگی بہتر بنانے کی ضرورت ہے،منتخب نمائندوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جانا ضروری ہے۔

    عمران اسماعیل نے کہا کہ جلد عمر ایوب کے ساتھ حیسکو،سیپکو کے اضلاع کا دورہ کروں گا،نمائندوں،بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو ساتھ بٹھا کر مسائل حل کرنے ہیں۔

    وفاقی وزیر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت مسلسل بجلی کی فراہمی کے لیے اقدامات کرےگی۔

    اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ دونوں کمپنیوں کے اضلاع میں بجلی فراہمی کی صورتحال ابتر ہے،کئی گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ سے عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے،خراب ٹرانسفارمرز ،تاروں کے ٹوٹنے سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔

  • وزیراعظم نے پاک فوج کو کراچی کی صفائی میں اپنا حصہ ڈالنے کو کہا ہے،گورنر سندھ

    وزیراعظم نے پاک فوج کو کراچی کی صفائی میں اپنا حصہ ڈالنے کو کہا ہے،گورنر سندھ

    کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پاک فوج کو کراچی کی صفائی میں اپنا حصہ ڈالنے کو کہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ وزیراعظم نےکراچی کے معاملات دیکھتے ہوئے مجھے اسلام آباد طلب کیا۔

    عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ کراچی کے حالات وزیراعظم کے سامنے پیش کیے تھے،کراچی میں جب بھی بارش ہوتی ہے یہ مسائل رونما ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی کوپستی کی طرف دھکیلاگیا،جس طرح کراچی کو چلایا جا رہا ہے اس طرح نہیں چل سکتا۔

    گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی کراچی کی صفائی میں کردار سے متعلق وزیراعظم نے سمری پردستخط کر دیے،وزیراعظم عمران خان اب خود کراچی پر 100فیصد توجہ دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے پاک فوج کو کراچی کی صفائی میں اپنا حصہ ڈالنے کو کہا ہے، پاک فوج صفائی کی نگہبانی کرےگی، ایف ڈبلیواو بھی ساتھ ہوگی۔

    عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ کراچی کی بہتری کے لیے جتنے فنڈز درکار ہیں دیے جائیں گے،کراچی کے شہریوں نے جو پریشانیاں دیکھیں ہیں ان کامداوا نہیں ہوسکتا۔

    گورنر سندھ نے مزید کہا کہ کراچی کی صفائی کا کام فوری طور پر شروع ہو جائے گا،پہلے مرحلے میں صفائی،دوسرے میں بند نالوں کی صفائی کی جائے گی۔