Tag: گورنر سندھ

  • عوام کو باخبر رکھنے،تفریح فراہم کرنے میں کیبل آپریٹرز کا کردار ہے،گورنر سندھ

    عوام کو باخبر رکھنے،تفریح فراہم کرنے میں کیبل آپریٹرز کا کردار ہے،گورنر سندھ

    کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ عوام کو باخبر رکھنے،تفریح فراہم کرنے میں کیبل آپریٹرز کا کردار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل سے خالد آرائیں کی سربراہی میں کیبل آپریٹر ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔اس موقع پر میئر کراچی ، رکن صوبائی اسمبلی جمال صدیقی بھی موجود تھے۔

    ملاقات میں کیبل آپریٹرز کے مسائل ،کے الیکٹرک معاملات ودیگر امور سمیت کیبلزگراؤنڈ کرنے،ایس او پیزکی تیاری،باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

    کیبل آپریٹر ایسوسی ایشن کے وفد نے بتایا کہ کے الیکٹرک سے معاہدہ ہوا ہے پولز پر موجود کیبل نہیں کاٹے جائیں گے،ان پولز پر موجود کیبلز کو بتدریج انڈرگراؤنڈ کر دیا جائےگا۔

    وفد نے بتایا کہ گزشتہ 30 دن میں 30 کلو میٹر کیبلز انڈرگراؤنڈ کیےگئے، کیبل کے لیے کھودی جانے والی سڑکوں کی استرکاری بھی کریں گے۔

    اس موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کیبل آپریٹرز اور کے الیکٹرک کے مابین معاہدہ خوش آئند ہے،بات چیت کےذریعے مشکل سے مشکل مسئلے کا حل نکالا جاسکتا ہے۔

    عمران اسماعیل نے کہا کہ ہر کسی کو کراچی کے شہریوں کے مفاد کو فوقیت دینی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو باخبر رکھنے،تفریح فراہم کرنے میں کیبل آپریٹرز کا کردار ہے۔

    دوسری جانب میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ شہرکی خوبصورتی میں تاروں کا بے ہنگم جال رکاوٹ ہے،کیبل انڈرگراؤنڈ کرنےکی این او سی دینے کے لیے تیار ہیں۔

  • ہمارے اداروں نے دشمن کے عزائم خا ک میں ملا دیے،گورنر سندھ

    ہمارے اداروں نے دشمن کے عزائم خا ک میں ملا دیے،گورنر سندھ

    کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ہمارے اداروں نے دشمن کے عزائم خا ک میں ملا دیے۔

    تفصیلاتن کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ دہشت گردی کی وجہ سے کسی ادارے کو کمزور نہیں ہونے دیں گے۔

    عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف لڑنے والوں کے اعزازمیں کل گورنرہاؤس میں تقریب ہے،ہماری پوری کوشش ہےکہ شہید افراد کے اہل خانہ کی بھرپور مدد کی جائے۔

    انہوں نے کہا کہ شہیدافراد کے اہل خانہ کے لیے اسٹاک ایکسچینج کا فنڈ قائم کرنے کا اقدام خوش آئندہے،اسٹاک ایکسچینج کے اس اقدام پر بہت شکرگزار ہوں۔

    گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ دہشت گرد حملے کے دوران اسٹاک ایکس چینج میں ٹریڈنگ ایک لمحے کے لیے رکی نہیں،اسٹاک ایکسچینج رکنے کے بجائے کل اضافے پر بند ہوئی۔

    عمران اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ آئندہ بھی ہم یکجان ہو کردہشت گردی کے خلاف کھڑے رہیں گے،ہم کسی طور پر ملک کو کمزور نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے اداروں نے دشمن کے عزائم خا ک میں ملا دیے۔

  • گرین لائن بسیں رواں سال دسمبر سے آنا شروع ہو جائیں گی،گورنر سندھ

    گرین لائن بسیں رواں سال دسمبر سے آنا شروع ہو جائیں گی،گورنر سندھ

    کراچی:گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ گرین لائن بسیں رواں سال دسمبر سے آنا شروع ہو جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں پر اجلاس ہوا۔وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو بھی اجلاس میں موجود تھے۔

    اجلاس میں سندھ میں تعمیر وترقی کے وفاقی منصوبوں میں پیشرفت، شہر قائد میں پانی،انفراسٹرکچر کے منصوبوں کی جلد تکمیل کے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔

    گورنر سندھ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کو سندھ کے عوام کو درپیش مسائل کا مکمل ادراک ہے،سندھ کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

    عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت صوبہ کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی،گرین لائن بسیں اس سال دسمبر سے آنا شروع ہو جائیں گی۔

    انہوں نے کہا کہ کے فور پانی کی فراہمی کا اہم منصوبہ ہے، ہر حال میں مکمل کریں گے،سندھ انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر سندھ کے ترقیاتی منصوبوں کو اہمیت دی جا رہی ہے۔

    وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ کے فور پر ریویو کمیٹی کی سفارشات 4 ماہ کے بعد بھی موصول نہیں ہوئیں،وفاقی حکومت کے فور منصوبے کے ضمن میں ذمہ داریاں پوری کرے گی۔

  • سندھ اسمبلی نے گورنر کے اختیارات محدود کرنے کا قانون منظور کر لیا

    سندھ اسمبلی نے گورنر کے اختیارات محدود کرنے کا قانون منظور کر لیا

    کراچی: سندھ اسمبلی اجلاس میں آج گورنر کے اختیارات محدود کرنے کا مسودہ قانون منظور کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق آج سندھ اسمبلی کے اجلاس میں گورنر کے اختیارات محدود کرنے کا مسودہ قانون منظور کر لیا گیا، اب وزیر اعلیٰ کے مشیروں کی تقرری کے لیے گورنر کی توثیق کی ضرورت نہیں ہوگی۔

    اجلاس میں سندھ میں مشیران کی تقرری اور تنخواہ سے متعلق اختیارات کے بل میں ترامیم منظور کی گئیں۔ سندھ کرونا ایمرجنسی ریلیف ایکٹ بھی ایوان سے منظور کر لیا گیا، جس سے کرونا ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس کے تحت دی گئی رعایتوں کو قانونی تحفظ مل گیا۔

    سندھ وبائی امراض ترمیمی ایکٹ بھی منظور ہو گیا، وبائی امراض ترمیمی ایکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ 10 لاکھ روپے تک کیا گیا ہے۔

    سندھ اسمبلی پھر بازی لے گئی، ارکان گھر بیٹھے ایوان کی کارروائی میں شریک ہوسکیں گے

    واضح رہے کہ آج سندھ اسمبلی کے قواعد و ضوابط میں ترمیم بھی متفقہ طور پر منظور کی گئی ہے، جس کے بعد سندھ اسمبلی کے ارکان گھر بیٹھے ایوان کی کارروائی میں شریک ہو سکیں گے، اور آن لائن سندھ اسمبلی سیشن میں ارکان گھر بیٹھے تقاریر بھی کر سکیں گے، آن لائن سیشن بلانا اسپیکر سندھ اسمبلی کی صوابدید پر ہوگا۔

    اس سلسلے میں سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ سندھ پروگریسیو اور فیوچرسٹک قانون سازی میں پھر بازی لے گیا۔

  • وزیراعظم کو اپنے ٹائیگرز پر فخر ہے، وقت آگیا ان ٹائیگرز کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھایا جائے

    وزیراعظم کو اپنے ٹائیگرز پر فخر ہے، وقت آگیا ان ٹائیگرز کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھایا جائے

    کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو اپنے ٹائیگرز پر فخر ہے، وقت آگیا ان ٹائیگرز کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھایا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کی زیر صدارت گورنر ہاؤس میں ٹائیگر فورس سے متعلق اجلاس ہوا جس میں آفتاب صدیقی، عالمگیر خان اور دیگر نے ویڈیو لنک سے شرکت کی۔اراکین صوبائی اسمبلی فردوس شمیم نقوی اور حلیم عادل شیخ بھی اجلاس میں شریک تھے۔

    اجلاس میں گورنر سندھ کو کرونا وائرس سمیت دیگر مسائل میں فورس کے اہم کردار پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان کو اپنے ٹائیگرز پر فخر ہے،وقت آگیا ان ٹائیگرز کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھایا جائے۔

    عمران اسماعیل نے کہا کہ ٹائیگرفورس میں شمولیت کے لیے رجسٹریشن جاری ہے،ٹائیگر فورس کو گورنر ہاؤس میں ڈیش بورڈ سے مانیٹر کیاجائے گا، ڈیش بورڈ سے ٹائیگر فورس کو تمام اضلاع میں متحرک کیا جائے گا۔

    گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ مارکیٹوں اورمساجد میں ایس او پیز کی پاسداری کرانا بھی ٹائیگر فورس کا کام ہے۔

  • وزیراعظم پورے ملک کی یکساں ترقی کے وژن پرگامزن ہیں،گورنر سندھ

    وزیراعظم پورے ملک کی یکساں ترقی کے وژن پرگامزن ہیں،گورنر سندھ

    کراچی:گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پورے ملک کی یکساں ترقی کے وژن پر گامزن ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں کراچی ،حیدرآباد ودیگر شہروں کے ترقیاتی منصوبوں پر حکام نے تفصیلی بریفنگ دی۔

    اجلاس میں بتایا گیا کہ گرین لائن بسوں کی خریداری کے لیے سندھ حکومت نے معاہدے پر دستخط کر دیے جبکہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے لیے فائر ٹینڈرز کی فراہمی دسمبر تک متوقع ہے۔

    اس موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ صوبےکی ترقی کے لیے وفاق کا بھرپور تعاون جاری رہے گا،تشکیل کردہ منصوبے مقررہ وقت پر مکمل کیےجائیں۔انہوں نے کہا کہ گرین لائن منصوبہ کی تکمیل سے شہریوں کو سفری سہولت حاصل ہوگی۔

    عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ معاشی شہ رگ کراچی کی ترقی کے لیے وزیراعظم ذاتی دلچسپی رکھتے ہیں، شہر کی ضروریات کے مطابق منصوبے تشکیل دیے جائیں،ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کے اقدامات نا گزیر ہیں،وفاق بلا تفریق ترقیاتی منصوبے تشکیل دے رہا ہے۔

    گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان پورے ملک کی یکساں ترقی کے وژن پر گامزن ہیں۔

  • گورنر سندھ نے کرونا کو کیسے شکست دی؟ بتا دیا

    گورنر سندھ نے کرونا کو کیسے شکست دی؟ بتا دیا

    کراچی: کروناوائرس کو شکست دینے والے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ اس بیماری میں جڑی بوٹیوں کا استعمال مفید ہوتا ہے، ثنا مکی اور ادرک کے پانی کے استعمال سے مجھے بہت فائدہ پہنچا۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ نے 17دن قرنطینہ میں گزارنے کے تجربے پر اظہار خیال کیا کہ کرونا کوئی ایسی بیماری نہیں جس کا انجام صرف موت ہی ہو، احتیاطی تدابیر اختیار کرکے وبا کو شکست دی جاسکتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کرونا کے مریضوں کو جڑی بوٹیوں کے استعمال سے فائدہ ہوگا، مذکورہ وبا کا کوئی مخصوص علاج نہیں، تاہم آپ کو معالج سے رابطہ میں رہنا پڑتا ہے۔

    گورنر سندھ مکمل صحت یاب، کورونا کے مریض کیلئے پلازمہ عطیہ کرنے کا اعلان

    خیال رہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل میں 27 اپریل کو کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی تھیں، کرونا وائرس ٹیسٹ کروانے پر رپورٹ مثبت آگئی جس کے بعد گورنر سندھ نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔

    بعد ازاں 8 مئی کو عمران اسماعیل کا دوسرا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا، جس پر عمران اسماعیل نے تمام چاہنے والوں سے دعاؤں کی درخواست کی تھی۔

    خوش قسمتی سے 13 مئی کو گورنرسندھ کا ٹیسٹ منفی آگیا، صحت یابی پر انہوں نے اللہ تعالیٰ کو شکر ادا کرتے ہوئے کرونا کے مریض کے لیے پلازمہ عطیہ کرنے کا بھی اعلان کیا۔

  • گورنر سندھ نے وبائی امراض ترمیمی آرڈیننس کی منظوری دے دی

    گورنر سندھ نے وبائی امراض ترمیمی آرڈیننس کی منظوری دے دی

    کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وبائی امراض ترمیمی آرڈیننس کی منظوری دے دی، ترمیمی آرڈیننس کے تحت جرمانے کی رقم بڑھا کر 10لاکھ روپے کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ وبائی امراض ایکٹ کی کسی بھی شق کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ ہوگا، عمران اسماعیل نے وبائی امراض ترمیمی آرڈیننس کی منظوری دے دی ہے۔

    سندھ کابینہ نے 27اپریل کو آرڈیننس منظوری کے لیے گورنر سندھ کو بھیجا تھا۔ وبائی صورت حال کے دوران لاک ڈاؤن پابندیوں، ایس او پی پر عمل نہ کرنے والے افراد اور اداروں کو بھی جرمانہ ہوگا۔

    سندھ وبائی امراض ایکٹ 2014 میں ترمیم کے بعد گورنر سندھ کو بھیجا گیا تھا، ترمیمی آرڈیننس کا مقصد کرونا کی وبا پر قابو پانے میں رکاوٹ اور پھیلاؤ کا سبب بننے پر کارروائی ممکن بنائی جاسکے۔

    وبائی امراض ایکٹ میں شامل دفعات کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

    پاکستان میں چوبیس گھنٹوں میں 2,255 نئے کیسز ریکارڈ، اموات 737 ہو گئیں

    خیال رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا سے پاکستان بھر میں 34,336 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 24 ہزار 787 ہے۔

    پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 2,255 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ اب تک 8,812 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

  • گورنر سندھ مکمل صحت یاب،  کورونا کے مریض کیلئے پلازمہ عطیہ کرنے کا اعلان

    گورنر سندھ مکمل صحت یاب، کورونا کے مریض کیلئے پلازمہ عطیہ کرنے کا اعلان

    کراچی : گورنر سندھ عمران اسماعیل مکمل صحت یاب ہوگئے اور کورونا کے مریض کیلئے پلازمہ عطیہ کرنے کا اعلان کردیا اور اپنے لئے دعا کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ عمران اسماعیل کاکوروناٹیسٹ منفی آگیا، صحت یابی پر انہوں نے اللہ تعالیٰ کو شکر ادا کرتے ہوئے کورونا کےمریض کیلئے پلازمہ عطیہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

    گورنرسندھ نے اپنے لئے دعا کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے مریضوں کی جلد صحتیابی کی دعا کرتا ہوں۔

    یاد رہے 8 مئی کو گورنرسندھ عمران اسماعیل کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا، جس پر عمران اسماعیل نے تمام چاہنے والوں سے دعاؤں کی درخواست کی تھی۔

    خیال رہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل میں 27 اپریل کو کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی تھیں، بعد ازاں کرونا وائرس ٹیسٹ کروانے پر وہ مثبت نکلا تھا جس کے بعد گورنر سندھ نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔

    عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ میری والدہ آئی تھیں اور ہم نے مل کر افطار کیا، والدہ کے جانے کے بعد بخار ہوا جس کے بعد ٹیسٹ کروانے کا سوچا۔

    وزیر اعظم عمران خان نے گورنر سندھ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی صحتیابی کی دعا بھی کی تھی۔

  • گورنر سندھ کا سیلف آئسولیشن سے ٹویٹ، دوبارہ ٹیسٹ کروانے کا عندیہ

    گورنر سندھ کا سیلف آئسولیشن سے ٹویٹ، دوبارہ ٹیسٹ کروانے کا عندیہ

    کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ 9 روز کے قرنطینہ کے بعد خود کو بہتر محسوس کر رہا ہوں، کل دوبارہ اپنا کرونا وائرس کا ٹیسٹ کرواؤں گا۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج قرنطینہ میں 9 دن ہوگئے ہیں۔

    گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ طبیعت بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں، وائرس کی کچھ علامات تھیں جیسے کھانیس، بخار اور سانس لینے میں تکلیف جو آہستہ آہستہ ختم ہو رہی ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہا کل دوبارہ اپنا کرونا وائرس کا ٹیسٹ کرواؤں گا، آپ سب کی دعاؤں کا بہت شکریہ۔

    خیال رہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل میں 27 اپریل کو کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی تھیں، بعد ازاں کرونا وائرس ٹیسٹ کروانے پر وہ مثبت نکلا تھا جس کے بعد گورنر سندھ نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔

    عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ میری والدہ آئی تھیں اور ہم نے مل کر افطار کیا، والدہ کے جانے کے بعد بخار ہوا جس کے بعد ٹیسٹ کروانے کا سوچا۔

    وزیر اعظم عمران خان نے گورنر سندھ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جبکہ ان کی صحتیابی کی دعا بھی کی۔