Tag: گورنر سندھ

  • احتساب سے بچنے کے لیے مریم نواز لندن جانا چاہتی ہیں، گورنر سندھ

    احتساب سے بچنے کے لیے مریم نواز لندن جانا چاہتی ہیں، گورنر سندھ

    جامشورو: گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ احتساب سے بچنے کے لیے مریم نواز لندن جانا چاہتی ہیں، نوازشریف کو بیٹی کے پاس واپس آنا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق جامشورو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے افتتاح کے لیے آیا ہوں، ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ پورا کریں گے۔

    عمران اسماعیل نے کہا کہ احتساب سے بچنے کے لیے لندن میں چھپنا شرم کی بات ہے، کسی سے کوئی ڈیل نہیں ہوئی، احتساب سے بچنے کے لیے مریم نواز لندن جانا چاہتی ہیں، نوازشریف کو بیٹی کے پاس واپس آنا چاہیے۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی کا کوئی پرسان حال نہیں، ہمیں مدد کرنا ہوگی،وفاق کے کراچی میں 162 ارب کے منصوبے چل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان پہلے اپنے پلان تو بتائیں کہ کیا پلان ہے، مولانا کا کوئی بیان اب پاکستانی سیاست پر اثر انداز نہیں ہوتا۔

    سندھ کے حالات بہتر کرنے ہیں تو پیپلزپارٹی سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا، خرم شیر زمان

    اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان کا کہنا تھا کہ سندھ کے حالات بہتر کرنے ہیں تو پیپلزپارٹی سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا۔

    خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ کرپشن اس حد تک پہنچ گئی کہ عوام کی چیخیں نکلنا شروع ہوگئیں، صوبے میں تعلیم کا نظام دن بدن نیچے آ رہا ہے، جو اساتذہ احتجاج کرتے ہیں ان کو ڈنڈے مارے جاتے ہیں۔

  • خیبر سے شروع ہونے والی ونٹیج کار ریلی کراچی پہنچ گئی

    خیبر سے شروع ہونے والی ونٹیج کار ریلی کراچی پہنچ گئی

    کراچی: خیبر پختون خوا سے شروع ہونے والی ونٹیج کار ریلی کراچی پہنچ گئی، ریلی کا آغاز 22 نومبر کو طور خم سے ہوا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کے پی کے سے شروع ہونے والی پرانی گاڑیوں کی دسویں سالانہ ریلی کراچی پہنچ گئی ہے، یہ ریلی اسلام آباد، لاہور، بہاولپور سمیت دیگر شہروں سے ہوتی ہوئی کراچی پہنچی ہے، جہاں ریلی کے شرکا کا شان دار استقبال کیا گیا، اس موقع پر گورنر سندھ بھی موجود تھے۔

    ریلی میں حصہ لینے والی 1924 کی آسٹن گاڑی سب سے قدیم گاڑی رہی، ملک بھر سے ریلی میں ونٹیج گاڑیوں نے شرکت کی، جن میں ہمر، فراری، فورڈ تھنڈر برڈ، آسٹن منی، رولز رائس سلور، فورڈ مستانگ، ہمبر ہاک، مرسیڈیز، شیورلیٹ، ولیز جیپ، واکس ویگنز، پوگاٹ اور دیگر کلاسک کاریں شامل ہیں۔

    کراچی پہنچنے پر ریلی شرکا کا استقبال کیا گیا، اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ عالمی بنیاد پر یہ ریلی منعقد کی جائے گی، اس سے سیاحت کو فروغ ملے گا، عمران خان دنیا کو پاکستان دکھانا چاہتے ہیں، پاکستان کا چہرہ مثبت بنے گا تو ریونیو آئے گا۔

    اس موقع پر انھوں نے کرنٹ ایشوز پر بھی بات کی، گورنر سندھ نے کہا کہ ایک سبزی کی قیمت بڑھ جانے پر آپ حکومت کو مورد الزام نہیں ٹہرا سکتے، ایران سے ٹماٹر آ رہے ہیں، قیمت کم ہونا شروع ہو گئی ہے، سندھ میں آنے والے وقت میں گندم کی قلت ہو سکتی ہے، صوبائی حکومت کو دیکھنا چاہیے۔

  • سندھ میں شجر کاری مہم مانیٹر کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

    سندھ میں شجر کاری مہم مانیٹر کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

    کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مشیر برائے کلائمٹ چینج ملک امین اسلم سے ملاقات کے دوران بتایا کہ شجر کاری مہم مانیٹر کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل سے مشیر برائے کلائمٹ چینج ملک امین اسلم کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں ریڈ لائن پروجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

    ملاقات میں مشیر ملک امین اسلم نے کہا کہ وفاق پروجیکٹ کے لیے 48 ملین ڈالرز گرین کلائمٹ فنڈز سے فراہم کرے گا۔ دنیا کا پہلا زیرو کاربن اخراج منصوبہ ہوگا۔

    ملک امین نے گورنر سندھ کو الیکٹریکل وہیکل پالیسی اور گرین اینڈ کلین چیمپئن اسکیم سے آگاہی دی۔ بریفنگ میں انہوں نے بتایا کہ تعلیمی اداروں میں گرین اینڈ کلین چیمپئن اسکیم سینٹرز قائم کیے جائیں گے۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی میں آلودگی سے پاک اور سستی سفری سہولتیں فراہم ہوں گی، گورنر سندھ کی سربراہی میں شجر کاری مہم مانیٹر کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

    اس سے قبل گورنر سندھ نے 16 ممالک کے دفاعی اتاشیوں اور سفارتی عملے کے وفد سے ملاقات کے دوران کہا تھا کہ کامیاب سفارت کاری سے مشترکہ مفادات کا تحفظ یقینی بنانے میں مدد ملتی ہے، پاکستان خطے سمیت دیگر ممالک سے اقتصادی تعاون بڑھانے کا خواہش مند ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ سفارتی وفود کے تبادلوں سے سرمایہ کاری میں اضافہ کیا جاسکتا ہے، موجودہ حکومت کے دور میں معیشت کے ہر شعبے میں ترقی ہو رہی ہے۔

  • موجودہ حکومت کے دور میں معیشت کے ہر شعبے میں ترقی ہو رہی ہے: گورنر سندھ

    موجودہ حکومت کے دور میں معیشت کے ہر شعبے میں ترقی ہو رہی ہے: گورنر سندھ

    کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے 16 ممالک کے دفاعی اتاشیوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں معیشت کے ہر شعبے میں ترقی ہو رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل سے 16 ممالک کے دفاعی اتاشیوں اور سفارتی عملے کے وفد کی ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ کامیاب سفارت کاری سے مشترکہ مفادات کا تحفظ یقینی بنانے میں مدد ملتی ہے، پاکستان خطے سمیت دیگر ممالک سے اقتصادی تعاون بڑھانے کا خواہش مند ہے۔

    گورنر نے کہا کہ سفارتی وفود کے تبادلوں سے سرمایہ کاری میں اضافہ کیا جاسکتا ہے، موجودہ حکومت کے دور میں معیشت کے ہر شعبے میں ترقی ہو رہی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک سے پاکستان میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے۔

    اس سے قبل ایک موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت کی بہتری کا دعویٰ ورلڈ بینک اور مالیاتی ادارے کر رہے ہیں۔ ورلڈ بینک نے 2028 کی سرفہرست معیشتوں میں پاکستان کو شمار کیا ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ ملک میں 8 سال میں اتنی غیر ملکی سرمایہ کاری نہیں ہوئی جتنی اب ہو رہی ہے، پاکستانی کی رینکنگ کاروباری آسانی میں بہتر ہوئی ہے۔

  • سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیو والی خاتون میری بہن نہیں: گورنر سندھ

    سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیو والی خاتون میری بہن نہیں: گورنر سندھ

    کراچی: گورنرسندھ عمران اسماعیل نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو سے متعلق الزامات کی تردید کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ نے کہا ہے کہ ویڈیو میں موجود سگنل توڑنے والی خاتون میری بہن نہیں، میں ان کو جانتا تک نہیں، بغیر تحقیقات اور ثبوت الزامات لگانا شرم ناک ہے۔

    عمران اسماعیل نے کہا کہ قانون کو بغیر یہ دیکھے کہ کون ہے اپنا کام کرنا چاہیے۔

    خیال رہے کہ ویڈیو میں خاتون کو سگنل توڑنے کے بعد پولیس اہل کار سے بد تمیزی کرتے دیکھا جا سکتا ہے، یہ واقعہ ڈیفنس خیابان شہباز میں پیش آیا تھا جس میں خاتون نے سگنل توڑا اور پھر ٹریفک پولیس اہل کار پر رعب ڈالتے ہوئے بدتمیزی بھی کی۔

    یہ بھی پڑھیں:  کراچی میں خاتون کی ٹریفک پولیس اہلکار سے بدتمیزی، مقدمہ درج

    تاہم بعد ازاں اے آر وائی نیوز کی خبر پر واقعے کا مقدمہ تھانہ درخشاں میں کار سرکار میں مداخلت کے تحت درج کیا گیا۔ معلوم ہوا تھا کہ ٹریفک پولیس اہل کار کی جانب سے روکے جانے پر خاتون شرمندہ ہونے اور اہل کار سے تعاون کرنے کی بہ جائے کسی سے فون پر بات کرتی رہی اور مسلسل اس پر با اثر ہونے کا رعب جھاڑتی رہی۔

    ٹریفک پولیس اہل کار کا کہنا تھا کہ خاتون نے میری ایک نہ سنی اور مجھے مختلف القاب سے پکارتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئیں۔

  • وزیر اعظم عوامی وزیر اعظم ہیں، کبھی استعفیٰ نہیں دیں گے: گورنر سندھ

    وزیر اعظم عوامی وزیر اعظم ہیں، کبھی استعفیٰ نہیں دیں گے: گورنر سندھ

    حیدر آباد: گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور ان کی پارٹی سب سے زیادہ مقبول جماعت ہے۔ وزیر اعظم عوامی وزیر اعظم ہیں، وہ کبھی استعفیٰ نہیں دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ حیدر آباد میں کافی ڈیولپمنٹ کی ضرورت ہے، وزیر اعظم پروگرام کے تحت جلد کام شروع کیا جائے گا۔

    گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ نیب اپنے حساب سے بلا تفریق کارروائی کرتا ہے، وزیر اعظم اور ان کی پارٹی سب سے زیادہ مقبول جماعت ہے۔ وزیر اعظم عوامی وزیر اعظم ہیں، وہ کبھی استعفیٰ نہیں دیں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ سے اپیل ہے وہ اپنے کاشت کاروں کا خیال کرے۔ وفاقی حکومت ہر وقت سندھ حکومت کی مدد کو تیار ہے۔

    اپوزیشن کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ نواز شریف کی صحت ٹھیک ہے لہٰذا وہ مقدمات کا سامنا کریں، اسلام آباد میں دھرنا مولانا فضل الرحمٰن کا فلاپ شو تھا۔

    اس سے قبل ایک موقع پر گورنر سندھ نے کہا تھا کہ ملک میں دو نظام نہیں چل سکتے، امیر کے لیے الگ اور غریب کے لیے الگ نظام نہیں ہوسکتا، ہم مر جائیں گے لیکن کسی کے سامنے جھکیں گے نہیں، جو چور ہے وہ امیر ہے یا غریب قانون سب کے لیے ایک ہوگا۔

  • گورنر سندھ نے پولیس ایسکارٹ میں چلنے والی گاڑی کی حقیقت بتادی

    گورنر سندھ نے پولیس ایسکارٹ میں چلنے والی گاڑی کی حقیقت بتادی

    کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی میں پولیس ایسکارٹ میں چلنے والی بی ایم ڈبلیو کار کی حقیقت بتادی۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ پولیس ایسکارٹ میں چلنے والی گاڑی میری نہیں بلکہ گورنر ہاؤس کی ملکیت ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ گاڑی سندھ حکومت نے 2008 میں خرید کر دی تھی، میرے پاس کوئی بی ایم ڈبلیو نہیں جب کہ ایسی گاڑیوں کا اصل نمبرسیکیورٹی کی وجہ سے ظاہر نہیں کیاجاتا۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ میں ہر گاڑی کا نمبر چیک نہیں کرسکتا اس میں میری فیملی تھی، گاڑی کو جان بوجھ کر ٹی وی پر دکھایا گیا اور میری فیملی کو خطرے میں ڈالا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ ناراضی الگ بات ہے لیکن مجھے وزیر اعلیٰ سے ایسی توقع نہیں تھی، سندھ حکومت نے جو کیا وہ درست نہیں تھا، پولیس اور خفیہ ایجنسیاں جانتی ہیں کہ گاڑی کس کی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ریڈ زون میں بی ایم ڈبلیو گاڑی کے ساتھ پولیس موبائل گھومتی دکھائی دی تھی جس پر صوبائی وزیر ایکسائز نے اس گاڑی کو جعلی نمبر پلیٹ قرار دیا تھا۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑی کے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ بھی درج کرایا گیاتھا۔

  • اعتراف  کرتا ہوں کراچی کو نظر انداز کیا جارہا ہے، گورنر سندھ

    اعتراف کرتا ہوں کراچی کو نظر انداز کیا جارہا ہے، گورنر سندھ

    کراچی : گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اعتراف کیا کہ کراچی کو نظر انداز کیا جارہا ہے ، انڈسٹری انفراسٹرکچر،پانی،گیس کےمسائل کاحل میرےبس میں نہیں ، سندھ حکومت مسائل حل کریں۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سائٹ ایسوسی ایشن میں خطاب کرتے ہوئے کہا سائٹ ایسوسی ایشن اور کراچی چیمبر میرا اپنا گھر ہے، پاکستان میں آسان کاروبار کی فہرست میں 28نمبربہتری ہوئی ، وزیر اعظم کا بھی وژن ہے برآمدات بڑھائی جائیں۔

    گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کراچی کی سڑکیں اورانفراسٹرکچر ٹھیک کرے، یہاں یہ بھی مسئلہ ہے جوپیسہ لگاتا ہے پوچھاجاتاہےپیسہ کہاں سےآیا، اعتراف کرتا ہوں کراچی کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔

    عمران اسماعیل نے کہا کہ کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ بے تحاشااتھارٹیز کا قیام ہے ، ہزاروں کی طرح اتھارٹیز کام کررہی ہے ، کراچی سے صرف کچرا اٹھانا ایک سائنس ہے،انڈسٹری انفراسٹرکچر، پانی، گیس کے مسائل کا حل میرے بس میں نہیں، یہ تمام معاملات 18ویں ترمیم کے بعد صوبائی حکومت کے پاس ہے۔

    مزید پڑھیں : ہم مرجائیں گے لیکن کسی کے سامنے جھکیں گے نہیں، گورنر سندھ عمران اسماعیل

    ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ سے گزارش ہےصنعتکاروں کودرپیش مسائل حل کریں، کوشش ہے ملک کی برآمدات میں زیادہ سےزیادہ اضافہ کیا جائے ، کرپشن کا خاتمہ ہماری حکومت کا ایجنڈاہے ، کسی صورت کرپشن پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

    یاد رہے چند روز قبل عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ اس ملک میں دو نظام نہیں چل سکتے، امیر کیلئے الگ اور غریب کیلئے الگ نظام نہیں ہوسکتا، ہم مر جائیں گے لیکن کسی کے سامنے جھکیں گے نہیں، جو چور ہے وہ امیر ہے یا غریب قانون سب کیلئے ایک ہوگا۔

  • جے یو آئی ف کا دھرنا آخری ہچکیاں لے رہا ہے، گورنر سندھ

    جے یو آئی ف کا دھرنا آخری ہچکیاں لے رہا ہے، گورنر سندھ

    کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ جے یو آئی کا دھرنا آخری ہچکیاں لے رہا ہے، جےیوآئی (ف) اور مولانا صاحب سےعوام خود تنگ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ حکومت اور اتحادیوں کے درمیان کوئی مسئلہ نہیں ہے، چھوٹی موٹی شکایات ہوتی ہیں جو دور بھی ہوجاتی ہیں۔

    عمران اسماعیل نے کہا کہ مجھے نوازشریف کی وطن چھوڑکر جانے پر رنج ہے، دعا ہے نوازشریف صحت یاب ہو کر واپس آئیں۔ انہوں نے کہا کہ جو شخص کہتا تھا مجھے کیوں نکالا اب وہ باہر نکالو پرپہنچ گیا ہے۔

    گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ جے یو آئی کا دھرنا آخری ہچکیاں لے رہا ہے، جےیوآئی (ف) اور مولانا صاحب سےعوام خود تنگ ہیں۔

    دھرنے سے عام شہریوں کو تکلیف نہیں، حافظ حمد اللہ کا دعویٰ

    یاد رہے کہ گزشتہ روز جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ دھرنا کسی معاہدے کے تحت ختم نہیں کیا، معاہدہ یا مفاہمت ہوئی ہے تو پرویز الہیٰ خود بتا دیں۔

    ق جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ دھرنے سے عام شہریوں کو تکلیف نہیں ہو رہی، ہم شاہراہیں دن میں بند کرتے ہیں رات کو کھول دیتے ہیں۔

    حافظ حمد اللہ کا مزید کہنا تھا کہ جے یو آئی ف کا پلان بی آئندہ کے لائحہ عمل تک جاری رہے گا، پلان بی کے خاتمے کے بعد پلان سی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی پلان بی میں شامل نہیں ہیں۔

  • گورنر سندھ کا تھرمیں آسمانی بجلی گرنے سے اموات پر اظہارافسوس

    گورنر سندھ کا تھرمیں آسمانی بجلی گرنے سے اموات پر اظہارافسوس

    کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے تھرمیں آسمانی بجلی گرنے سے اموات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی آفت سے ہوئے جانی نقصان پر غمزدہ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے چیئرمین پی ڈی ایم اے سے رابطہ کر کے متاثرین کو فوری امداد کی فراہمی اور مالی نقصان کے ازالے سے متعلق ہدایت کی۔ گورنر سندھ نے چیف سیکرٹری سندھ کو مقامی انتظامیہ کو متحرک کرنے کی بھی ہدایت کی۔

    عمران اسماعیل نے تھرمیں آسمانی بجلی گرنے سے اموات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی آفت سے ہوئے جانی نقصان پر غمزدہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقامی ڈی سی کی نگرانی میں ریسکیو کاعمل تیز کیا جائے، وفاق مشکل گھڑی میں ہرممکن تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔

    تھرپارکرسمیت صوبہ سندھ کے مختلف اضلاع میں آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 26 ہوگئی، سب سے زیادہ نقصان ضلع تھرپارکر میں ہوا۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بلدیاتی اداروں اور محکمہ صحت کو متحرک ہونے کی ہدایت کردی۔

    یاد رہے رواں سال جون میں گلگت بلتستان کے شہر اسکردو میں آسمانی بجلی گرنے سے 5 افراد جاں بحق جبکہ 7 سے زائد مکانات جل گئے تھے، یہ واقعہ اسکردو کے ضلع شگر کے نواحی گاؤں میں پیش آیا تھا۔ جاں بحق ہونے والوں میں 3 بچے بھی شامل تھے۔