Tag: گورنر سندھ

  • پارک سانحہ: گورنرسندھ نے نوٹس لے لیا، انتظامیہ کے دو افراد زیرحراست

    پارک سانحہ: گورنرسندھ نے نوٹس لے لیا، انتظامیہ کے دو افراد زیرحراست

    کراچی: پرانی سبزی منڈی کے ساتھ واقع ایڈونچر پارک میں جھولا گرنے کے سانحے پر گورنر سندھ نے نوٹس لے لیا، پولیس نے انتظامیہ کے دو افراد بھی حراست میں لے لیے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ محمد زبیرنے کمشنر کراچی اور ایڈیشنل آئی جی پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ گورنر سندھ نے زخمیوں کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔

    دریں اثنا ڈپٹی کمشنر ایسٹ کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے، چیف سیکریٹری سندھ اعظم سلیمان نے ہدایت کی کہ 24 گھنٹے میں رپورٹ تیار کی جائے۔

    چیف سیکریٹری نے صوبے کے تمام پارکس کے جھولوں کو تین دن کے لیے بند کرنے کا بھی حکم جاری کر دیا ہے، 3 دن میں ٹیکنیکل انسپیکشن کے بعد جھولوں کو کھولا جائے گا۔

    کمشنر کراچی صالح فاروقی نے بھی پارک کا دورہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ گرنے والے جھولے کا جائزہ لیا جا رہا ہے، انکوائری کے بعد معلوم ہوگا کہ قصورکس کا ہے، لوگوں کی حفاظت سب سے پہلا کام ہے، انکوائری مکمل ہونے تک پارک بند رہے گا۔

    دیو ہیکل جھولا، چند سوالات


    معلوم ہوا ہے کہ پارک میں گرنے والے جھولے کی اونچائی 20 سے 30 فٹ ہے، جھولا چلتے ہوئے گرا، عینی شاہدین کے مطابق جھولے میں بچے اور بڑے سوار تھے۔  کہا جارہا ہے کہ پارک میں نصب دیوہیکل جھولا بچوں کے لیے نہیں صرف بڑوں کے لیے تھا اس کے باوجود بڑوں کے ساتھ بچوں کو بھی سوار کرایا گیا تھا۔

    پرانی سبزی منڈی کے پارک میں جھولا گر گیا، ایک بچی جاں بحق، متعدد زخمی

    سوال یہ ہے کہ کم سن بچوں کو جھولے میں بٹھانے کی اجازت کیوں دی گئی؟ عید پر عوام کے لیے کھولا گیا جھولا اتنی جلدی کیوں گرا؟ جھولوں کا انتظام کس کے پاس ہے؟

    غیر محفوظ جھولوں کو چلانے کی اجازت کس نے دی؟ شہریوں کی زندگی سے کھیلنے کا ذمہ دار کون ہے؟ پارک انتظامیہ یا کمشنر یا میئر کراچی؟

    واضح رہے کہ حادثے میں ایک بچی جاں بحق ہوئی جب کہ دو زخمی خواتین کی حالت تشویش ناک ہے۔ جھولا گرنے کے واقعے کے بعد عوام نے شدید احتجاج بھی کیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نگراں وزیر اعظم کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس

    نگراں وزیر اعظم کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس

    کراچی: نگراں وزیر اعظم ناصر الملک کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سیکیورٹی حکام کی جانب سے وزیر اعظم کو امن و امان سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اعظم ناصر الملک ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے۔

    کراچی پہنچنے کے بعد انہوں نے مزار قائد پر حاضری دی۔ کراچی آمد پر نگراں وزیر اعظم نے ٹریفک سگنل کی پابندی کی۔ کراچی کے علاقے اسٹار گیٹ سگنل پر وزیر اعظم کا قافلہ ٹریفک سگنل بند ہونے کے باعث رکا رہا۔

    نگران وزیر اعظم نے ایئر پورٹ سے مزار قائد تک معمول کے ٹریفک میں سفر طے کیا۔

    مزار قائد پر حاضری کے بعد نگراں وزیر اعظم ناصر الملک نے گورنر سندھ محمد زبیر اور نگراں وزیر اعلیٰ فضل الرحمٰن سے ملاقات کی۔ ملاقات میں امن و امان، الیکشن تیاریوں اور سیکیورٹی پلان سمیت اہم امور پر گفتگو ہوئی۔

    اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ انتخابات کے موقع پر امن و امان کی صورتحال مزید بہتر بنائی جائے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد شفاف اور غیر جانبدارانہ الیکشن کروانا ہے۔ شفاف انتخابات کے لیے اداروں میں باہمی تعاون انتہائی ضروری ہے۔


    وزیر اعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس

    نگراں وزیر اعظم ناصر الملک کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس بھی ہوا۔

    اجلاس میں گورنر، وزیر اعلیٰ اور آئی جی سندھ سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ سیکیورٹی حکام کی جانب سے وزیر اعظم کو امن و امان سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

    اس موقع پر امن و امان، سیکیورٹی اور انتخابات سے متعلق اقدامات و دیگر اہم امور پر گفتگو بھی ہوئی۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کے لیے سیکیورٹی اقدامات کو بہتر سے بہتر بنایا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ الیکشن میں شفافیت اور آزادانہ ماحول فراہم کرنا اداروں کی ترجیح ہونی چاہیئے، الیکشن میں کسی کو امن یا ماحول خراب کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • الیکشن سبوتاژ ہوا تو غیر جمہوری قوتیں فائدہ اٹھاسکتی ہیں، گورنر سندھ

    الیکشن سبوتاژ ہوا تو غیر جمہوری قوتیں فائدہ اٹھاسکتی ہیں، گورنر سندھ

    کراچی: گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ ہم سب کو مل کر کوشش کرنی چاہیے 25 جولائی کو الیکشن سبوتاژ نہ ہوں اگر ایسا ہوا تو غیر جمہوری قوتیں فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک سرزمین پارٹی کی دعوتِ افطار میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ الیکشن ملتوی ہونے سے غیر جمہوری قوتیں فائدہ اٹھا سکتی ہیں لہذا ہم سب کو مل کر الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنانا ہوگا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ عوام کس کو پسند کرتے ہیں اس کا فیصلہ الیکشن کے ذریعے ہی ممکن ہے، جو بھی اتنخابات میں فتح حاصل کرے گا عوام کو یقینی طور پر اُس سے امیدیں وابستہ ہوں گی، ان ساری چیزوں کے ساتھ احتساب کے عمل کو بھی جاری رہنا چاہیے۔

    واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی آئینی مدت ختم ہونے کے بعد یکم جون کو حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے مشترکہ طور پر نامزد کیے جانے والے جسٹس (ر) ناصر الملک نے نگراں وزیر اعظم کا حلف اٹھایا تھا۔

    انہوں نے اپنے عہدے کی حلف برداری کے بعد غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ جو میرا مینڈیٹ ہے اس کے مطابق کام کروں گا،  شفاف انتخابات کا انعقاد اولین ترجیح ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آج پہلا دن ہے آج سے ہی کام شروع کر رہا ہوں، انشا اللہ عام انتخابات بر وقت ہی ہوں گے، شاہد خاقان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

    قبل ازیں بلوچستان اسمبلی میں الیکشن مؤخر کرنے کی قرار داد منظور ہوئی تھی جبکہ کچھ حلقوں کی جانب سے انتخابات ملتوی کرنے کے مطالبات بھی سامنے آرہے ہیں،

    بلوچستان اسمبلی میں پیش کی جانے والی قرارداد  میں کہا گیا تھا کہ ماہ جولائی میں گرمی کی شدت بہت زیادہ ہوگی جس کی وجہ سے ووٹنگ کا ٹرن آؤٹ متاثر ہونے کا خدشہ ہے اس کے علاوہ حج سیزن کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے بھی جاتی ہے، اس طرح سینکڑوں ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال نہیں کر سکیں گے۔

    علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ بھی کاغذات نامزدگی کے فارم میں ترامیم کالعدم قرار دینے کے فیصلے کے بعد آئندہ عام انتخابات کے لیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی وصول کرنے کا عمل روک چکا۔

    جس کے بعد نگراں وزیر اعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف فوری طور پر اپیل دائر کرنے کی ہدایت کی ہے ان کا کہنا ہے کہ اپیل دائر کرنے کا مقصد انتخابات کا بروقت انعقاد یقینی بنانا ہے۔

    دوسری جانب الیکشن کمیشن نے واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ عام انتخابات اپنی مقررہ تاریخ یعنی 25 جولائی کو ہی ہوں گے، اس کے علاوہ گزشتہ روز چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے بھی اتنخابات کے بروقت انعقاد کی یقین دہانی کروائی اُن کا کہنا تھا کہ اگر الیکشن ملتوی ہوئے تو پھر آپ خود ایکشن دیکھیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • چین سے اچھا دوست کوئی نہیں، قدم قدم پر اس نے ہمارا ساتھ دیا: گورنر سندھ

    چین سے اچھا دوست کوئی نہیں، قدم قدم پر اس نے ہمارا ساتھ دیا: گورنر سندھ

    کراچی: صوبہ سندھ کے گورنر محمد زبیر کا کہنا ہے کہ چین سے اچھا دوست کوئی نہیں، قدم قدم پر اس نے ہمارا ساتھ دیا۔ ایسی پالیسیاں بنانی ہیں جن سے سرمایہ کاری آئے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ محمد زبیر نے پاک چین اقتصادی راہداری پر چین کے تکنیکی تعلیمی اداروں کی نمائش کا دورہ کیا۔

    اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ایسی پالیسیاں بنانی ہیں جن سے سرمایہ کاری آئے۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت ملک میں ماحول بدل گیا ہے، امن آگیا ہے۔ چین سے اچھا دوست کوئی نہیں، قدم قدم پر اس نے ہمارا ساتھ دیا۔

    گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ڈالر کے عدم توازن کو کنٹرول کرنے کے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ تجارتی توازن کے لیے برآمدات میں اضافہ از حد ضروری ہے۔ شرح تبادلہ میں رد و بدل سے برآمدات میں بہتری آئی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ اس سال 4 ہزار ارب روپے کے ٹیکس جمع ہوئے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی گورنرسندھ سے ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی گورنرسندھ سے ملاقات

    کراچی : وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی گورنر سندھ محمد زبیر سے ملاقات ہوئی جس میں ملک اور خصوصاََ سندھ کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرہاؤس میں وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف اور گورنرسندھ محمد زبیر کی ملاقات ہوئی، جس میں امن وامان کی صورت حال، معاشی کامیابیوں اورتوانائی سمیت دیگرامورپربات چیت کی گئی۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن عوام کی فلاح وبہبود کے لیے ترقیاتی ایجنڈے کا وژن رکھتی ہے، اللہ تعالیٰ نےموقع دیا توسندھ کے شہروں کی حالت بدل دیں گے

    اس موقع پر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن) عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ترقیاتی ایجنڈے کا ویژن رکھتی ہے، اللہ نےموقع دیا تو سندھ کے تمام شہروں کی حالت بدل دیں گے، ترقی سندھ کےشہریوں کابھی حق ہے۔

    مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف سے گفتگو کے دوران گورنرسندھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ امن وامان، توانائی صورت حال میں بہتری وفاقی حکومت کی کاوشوں کا ثمرہے، ملکی ترقی اورعوام کی خوشحالی کے لیے سب کومل کرکام کرنا ہوگا۔

    گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ کراچی معاشی حب ہے، کوئی بھی سرگرمی معیشت پراثراندازہوتی ہے جبکہ امن وامان، توانائی صورت حال اسے سرمایہ کاری کے لیے پرکشش بناتی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف ایک روزہ دورے پرکراچی پہنچ گئے

    خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف ایک روزہ دورے کے دوران مسلم لیگ ن سندھ اور کراچی کے عہدیداران اور بلدیاتی نمائندوں اور اقلیتی پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

    مسلم لیگ ن کے صدر ن لیگی خواتین اور یوتھ ونگ کے رہنماؤں سمیت وکلا اور بزنس کمیونٹی کے وفد سے بھی ملاقات کریں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • چیئرمین سینیٹ : ن لیگ کے وفد کی ایم کیوایم کے دونوں گروپوں سے ملاقات

    چیئرمین سینیٹ : ن لیگ کے وفد کی ایم کیوایم کے دونوں گروپوں سے ملاقات

    کراچی : نون لیگ کے وفد نے گورنر سندھ کی قیادت میں ایم کیوایم پی آئی بی اور بہادرآباد گروپ سے الگ الگ ملاقات کی ہے۔ دونوں گروپ نے واضح جواب تو نہیں دیا لیکن باہمی اختلافات پھر کھل کر سامنے آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نون اپنا چیئرمین سینیٹ لانے کے لیے سرگرم عمل ہے، اس حوالے سے گورنرسندھ محمد زبیر نے لیگی وفد کے ہمراہ ایم کیوایم بہادرآباد اور پی آئی بی مراکز کا دورہ کیا۔

    ذرائع کے مطابق ایم کیوایم بہادرآباد کے دفتر میں خالد مقبول صدیقی نے لیگی وفد کو مبینہ طور پر حمایت کی یقین دہانی کرادی ہے، یقین دہانی کے ساتھ ہی میئر کراچی وسیم اختر نے گورنر سندھ کے سامنے شکایتوں کی پٹاری بھی کھول دی، انہوں نے کراچی پیکیج پر مثبت پیش رفت نہ ہونے کا شکوہ بھی کیا۔

    بعد ازاں ن لیگ کا وفد پی آئی بی کالونی پہنچا تو فاروق ستار بہادرآباد والوں پر چڑھ دوڑے، فاروق ستار نے کہا کہ پتہ چلا ہے کہ بہادرآباد والے پیپلزپارٹی کے حامی ہیں، ایسا کرکے بہادرآباد والے سنگین غلطی کر رہے ہیں۔

    فاروق ستار نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلارضا نے گزشتہ روز کراچی کے ارکان اسمبلی کی تضحیک کی، بہادرآباد والوں کو سیاسی طور پر معاف نہیں کروں گا، کہا تو ہے کہ سینیٹ چیئرمین کیلئے ایم کیوایم کی جانب سے مشاورت سے فیصلہ ہونا چاہیے لیکن حالات کچھ اور بتارہے ہیں۔

    فاروق ستار نے مزید کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے ووٹ کیلئے فیصلہ خالد مقبول صدیقی کے ساتھ مل کر کرنا چاہتا ہوں، خالد مقبول کو مشاورت کا کہا لیکن تاحال ان کاجواب نہیں آیا۔

    پی پی نے ہمیں بدترین ہارس ٹریڈنگ کا نشانہ بنایا، بہادرآباد والوں کو چاہیے کہ پہلے پی پی سے معافی منگوائیں، ہارس ٹریڈنگ پر معافی کے بغیر بہادر آباد کے ساتھیوں نے پی پی کو ووٹ دیا تو انہیں نہیں چھوڑوں گا۔

  • گورنرسندھ کی عمران خان کو تیسری شادی پرمبارکباد

    گورنرسندھ کی عمران خان کو تیسری شادی پرمبارکباد

    کراچی: گورنر سندھ محمد زبیر نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو تیسری شادی کرنے پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ محمد زبیرنے چیئرمین پی ٹی آئی کو تیسری شادی پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو خوشیاں ملے اور ان کی زندگی میں سکون آئے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کی شادی کا وزیراعظم بننے سے کوئی تعلق نہیں ہے، اگرشادی سے وزیراعظم بنتے توتمام کنوارے شادی کرلیتے۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ عمران خان کی شادی سے سیاسی رسہ کشی پرکوئی فرق نہیں پڑے گا۔

    انہوں نے کہا کہ انتخابات وقت پر نہ ہونے کا کوئی جوازموجود نہیں ہے، جون کے پہلے ہفتے میں اسمبلیاں تحلیل ہوجائیں گی۔

    گورنرسندھ محمد زبیر نے کہا کہ آصف زرداری راؤانوارسے متعلق دیے گئے بیان کو واپس لیں اور انہوں نے کہا کہ اللہ کرے ایم کیوایم کے ٹکڑے ہونا رک جائیں۔

    خیال رہے گزشتہ روز پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے لاہور میں پاکپتن کی معروف روحانی شخصیت بشری بی بی سے تیسری شادی کی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں

  • گورنر سندھ سے اے این پی کے وفد کی ملاقات

    گورنر سندھ سے اے این پی کے وفد کی ملاقات

    کراچی: گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا ہے کہ میرے دروازے تمام سیاسی جماعتوں کے لیے کھلے ہیں۔ پائیدار امن کے لیے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرتا رہوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ محمد زبیر سے عوامی نیشنل پارٹی کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت اے این پی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کی۔

    ملاقات میں سیاسی سرگرمیوں، ترقیاتی منصوبوں اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ میرے دروازے تمام سیاسی جماعتوں کے لیے کھلے ہیں۔ پائیدار امن کے لیے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرتا رہوں گا۔

    انہوں نے کہا کہ مسائل کا حل اور معاشی سرگرمیوں میں اضافہ اولین ترجیح ہے۔ کراچی پیکج سے شہریوں کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔

    دوسری جانب شاہی سید کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کے حل میں گورنر سندھ سے تعاون کریں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات میں ن لیگ کے ساتھ تعاون پر بات چیت جاری ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ملک میں حکومت گرانے کی تحریک چل رہی ہے: گورنر سندھ

    ملک میں حکومت گرانے کی تحریک چل رہی ہے: گورنر سندھ

    کراچی: گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک میں حکومت گرانے کی تحریک چل رہی ہے۔ حکومت گرنا ملک کے لیے کسی ڈیزاسٹر سے کم نہیں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کراچی میں سی ای او کانفرنس سے خطاب کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں حکومت گرانے کی تحریک چل رہی ہے۔ حکومت گرنا ملک کے لیے کسی ڈیزاسٹر سے کم نہیں ہوگا۔

    گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ یقینی بنانا ہوگا کہ جو بھی کیئر ٹیکر حکومت ہو وہ غیر جانبدار ہو تاکہ الیکٹورل پروسس کسی بھی مسئلے کا شکار نہ ہو۔

    محمد زبیر کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہونی چاہیئے کہ حکومت کی شفاف منتقلی ہو۔ رانا ثنا اللہ کہتے ہیں کہ 4 ماہ سے ان کا استعفیٰ مانگا جارہا ہے، ’استعفیٰ مانگنے والے 4 ماہ اور انتظار کرلیں‘۔

    انہوں نے کہا کہ اگلے سال پاکستان الیکٹورل پروسس میں داخل ہو رہا ہے۔ ’3 بڑی جماعتیں ہیں، عوام کو فیصلہ کرنے دیں، کس کو اقتدار دینا ہے‘۔

    گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی خطرناک ترین شہر مانا جاتا تھا، ہم نے کراچی بند کروانے والوں کے دروازے پر ہی تالا لگوا دیا۔ آج کسی کو اس بات کا خوف نہیں کہ کراچی کل بند ہوگا یا نہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • گورنر سندھ اور گورنر پنجاب کی ملاقات

    گورنر سندھ اور گورنر پنجاب کی ملاقات

    کراچی: گورنر سندھ محمد زبیر سے گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ محمد زبیر اور گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کے درمیان ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور زیر گفتگو آئے۔

    اس موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی ملک کا معاشی و تجارتی حب اور منی پاکستان ہے۔ موجودہ حکومت کے دور میں ہر شعبے میں ترقی ہوئی ہے۔

    گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے کہا کہ پنجاب کی تعمیر و ترقی کے لیے مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ تعلیم، صحت اور انفرا اسٹرکچر کی بہتری پر توجہ دی جارہی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔