Tag: گورنر سندھ

  • اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کا انسانیت سوز سلوک، گورنر سندھ کا اہم اعلان

    اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کا انسانیت سوز سلوک، گورنر سندھ کا اہم اعلان

    کراچی: گورنر سندھ نے سانگھڑ میں مبینہ بااثر وڈیرے کے ظلم کے شکار شہری کو 2 اونٹ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع سانگھڑ میں ایک وڈیرے نے کھیت میں داخل ہونے پر اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی تھی، اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر پانچ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اس سلسلے میں متاثرہ شہری کو دو اونٹ دینے کا اعلان کیا ہے، انھوں نے کہا کہ کھیت میں داخل ہونے پر اونٹ کی ٹانگ کاٹ دینا انسانیت نہیں، جانوروں سے ایسا سلوک کیا جانا کسی انسان کو زیب نہیں دیتا۔

    گورنر سندھ نے کہا اونٹ کی ٹانگ کاٹ کر غریب شخص سے اس کی روزی بھی چھینی گئی، قربانی کا مہینہ دوسروں کے دکھ درد کا احساس جگانے کی کوشش ہے، میں دورہ حیدرآباد کے دوران سانگھڑ کے متاثرہ شخص کو اونٹ دوں گا۔

    سانگھڑ : کھیت میں گھسنے پر وڈیرے نے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی ، ویڈیو وائرل

    کامران ٹیسوری نے کہا کہ پولیس واقعے کے اصل ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے، اور مظلوم شہری کو انصاف دیا جائے۔

  • گورنر سندھ کا 50 ہزار آئی ٹی اسٹوڈنٹس کے ساتھ میچ دیکھنے کا اعلان

    گورنر سندھ کا 50 ہزار آئی ٹی اسٹوڈنٹس کے ساتھ میچ دیکھنے کا اعلان

    کراچی: امریکا میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ میں آج پاک بھارت ٹاکرا ہوگا، گورنر سندھ نے 50 ہزار آئی ٹی اسٹوڈنٹس کے ساتھ مل کر میچ دیکھنے کا اعلان کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کی جانب سے آج شام کو گورنر ہاؤس میں پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے بڑی اسکرین لگائی جائے گی، جس کے لیے انھوں نے تمام آئی ٹی اسٹوڈنٹس کو میچ سے قبل گورنر ہاؤس آنے کی دعوت دے دی ہے۔

    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ تمام آئی ٹی طلبہ کو میچ دیکھنے کی دعوت دی جا رہی ہے، جتنے آئی ٹی اسٹوڈنٹس ہیں وہ گورنر ہاؤس ساڑھے 7 بجے سے پہلے پہنچ جائیں، سب کے لیے ریفریشمنٹ کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ سب ساتھ بیٹھ کر میچ دیکھیں گے، اور جیت کا جشن مل کر منائیں گے، گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ اس طرح اپنی ٹیم کو سپورٹ بھی کریں گے اور ورلڈ کپ بھی انجوائے کریں گے۔

  • گورنر سندھ کا  ایان اور انابیہ کے لئے بڑا اعلان

    گورنر سندھ کا ایان اور انابیہ کے لئے بڑا اعلان

    کراچی : گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے  ایان اورانابیہ کی مکمل کفالت کرنے کا اعلان کردیا اور بچوں نے والدین سے متعلق دل دہلادینےوالی باتیں کیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں گمشدگی کے بعد ملنے والے ایان اور انابیہ نے گورنرہاؤس میں افطار کی ، اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایان اورانابیہ کی مکمل کفالت کرنے کا اعلان کردیا۔

    گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ ایان اورانابیہ کے مکمل تعلیمی اخراجات بھی برداشت کروں گا،بچوں نے والدین سےمتعلق دل دہلادینےوالی باتیں کیں۔

    کامران ٹیسوری نے کہا کہ ایسے تمام بچے جن کے والدین میں علیحدگی ہو گئی ہے وہ بھی اپنے مسائل کے حل کے لئے مجھ سے رجوع کر سکتے ہیں، ان دونوں بچوں کے سر پر ہاتھ رکھ دیا ہے، اعلی تعلیم کے لیے بیرون ملک جانا چاہیے ، گورنر ہائوس میں رہنا چاہیے یا کہیں اور رہنا چاہیں ہم تعاون کریں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ صرف یہی بچے نہیں بلکہ وہ سارے بچے جو اپنے والدین کے درمیان چپقلش کے باعث پریشان ہیں وہ ہمارے پاس آجائیں ہم انکی کفالت کریں گے، یہ بچے اگر کسی گروہ کے ہاتھ لگ جاتے تو کیا ہوتا۔

    گورنرسندھ نے کہا کہ میرے اعلانات میں کوئی سیاست نہیں، یہ بچے اعلی تعلیم کے لیے جہاں جانا چاہیے انکو وہاں داخلہ دلائیں گے۔

  • ’’پولیس کو ماتحت کر دیں، پھر دیکھتا ہوں موٹر سائیکل یا فون کیسے چِھنتے ہیں‘‘

    ’’پولیس کو ماتحت کر دیں، پھر دیکھتا ہوں موٹر سائیکل یا فون کیسے چِھنتے ہیں‘‘

    کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے شہر میں موٹر سائیکلیں اور موبائل فونز چِھننے کے واقعات پر سخت ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پولیس کو ان کے ماتحت کر دیا جائے، تو پھر وہ دیکھیں گے کہ کسی سے موٹرسائیکل یا فون کیسے چِھنتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے گزشتہ رات میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریوں سے موٹر سائیکلیں اور موبائل فونز چِھننے پر سخت رد عمل ظاہر کیا، انھوں نے کہا حکومت سندھ اور وزیر داخلہ کی ذمے داری ہے کہ وہ عوام کی موٹر سائیکلیں اور فون بازیاب کرائیں۔

    انھوں نے کہا ’’کیا مجھے نہیں پتا کہ موٹر سائیکل کہاں کھل کر بکتی ہیں، کیا مجھے نہیں معلوم کہ چوری کے موبائل فون کہاں خریدے اور بیچے جاتے ہیں۔‘‘

    کامران ٹیسوری نے کہا ’’میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ پولیس کو میرے ماتحت کر دیں، اس کے بعد دیکھتا ہوں کہ کیسے کوئی موٹر سائیکل یا موبائل فون چِھن جائے۔‘‘

    گورنر سندھ نے سخت لہجے میں کہا کہ تھانہ ایس ایچ اوز کا کام عوام کی خدمت اور سیکیورٹی ہے، ان کو میں انسان کا بچہ بناؤں گا۔

  • مفت موٹر سائیکلیں اور موبائل فونز کن کو دیئے جائیں گے؟ کراچی والوں کے لیے اہم خبر

    مفت موٹر سائیکلیں اور موبائل فونز کن کو دیئے جائیں گے؟ کراچی والوں کے لیے اہم خبر

    کراچی : گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ مفت موٹر سائیکلیں اور موبائل فونز ان کو دیں گے جو خریدنےکی استطاعت نہیں رکھتے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے وارداتوں میں موٹر سائیکلوں سے محروم ہونے والے شہریوں کیلئے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ن کی موٹر سائیکلیں اکتوبر سے دسمبر تک چھینی گئی ہیں انکوموٹرسائیکلین دیں گے۔

    گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ متاثرہ شہریوں کو 10 سے 15 دنوں میں سیکنڈہینڈموٹرسائیکل دیں گے، 73موٹر سائیکلیں خریدی جاچکی ہیں۔

    کامران ٹیسوری نے کہا کہ اگر کوئی رائیڈر ہے اور اس کا موبائل چھن گیاہے تو اس کو موبائل دیں گے ، موٹر سائیکلیں اور موبائل ان کو دیں گے جو خریدنےکی استطاعت نہیں رکھتے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ شہری مختلف وارداتوں میں موٹر سائیکل ، موبائل فون سے محروم ہوئے، شہری درخواستیں دے کر جاتے تھے کہ ہمارے پاس کوئی اور ذریعہ نہیں، مجھے ایک شخص نے بتایا کہ وہ روزانہ تھانے موٹر سائیکل کا معلوم کرتا ہے، ہمیں لاڑکانہ ، میر پور خاص ، دیگر اضلاع سے بھی فون کالز آئی۔

    گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ صوبے کے تمام شہروں میں موٹر سائیکلیں چھیننےکی وارداتیں ہوئی ہیں، کچھ لوگوں نےہمارے اس اقدام پر تنقید بھی کی ہے، گورنر کے پاس امن و امان درست کرنے کا اختیار نہیں ، ایک 2 ماہ کیلئےآئی جی کو گورنرہاؤس کے ماتحت کردیں کوئی بڑاجرم نہیں ہوگا، ہمارے پاس اختیارات نہیں،ہم جو کچھ کررہے ہیں اخلاص سے کررہے ہیں۔

  • ہر عمارت کی جانچ کرنی چاہیے جہاں ایسے واقعات ہو سکتے ہیں، گورنر سندھ

    ہر عمارت کی جانچ کرنی چاہیے جہاں ایسے واقعات ہو سکتے ہیں، گورنر سندھ

    گورنرسندھ کا عائشہ منزل کے قریب عرشی شاپنگ مال میں لگنے والی آگ کے بعد کہنا ہے کہ ہراس عمارت کی جانچ کی جائے جہاں ایسے واقعات ہو سکتے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ کراچی میں ایک اور واقعہ ہوگیا ہے جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ اداروں کیساتھ بلڈنگ انتظامیہ بھی ایسے معاملات کو نہیں دیکھتے۔ اس قسم کے واقعات ہونے ہی نہیں چاہئیں۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ عمارت میں گودام بنا دیے گئے ہیں جو انتہائی غلط اقدام ہے۔ جب بھی کوئی واقعہ ہوتا ہے تو فائر بریگیڈ تاخیر سے پہنچتی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ اپنی غلطیاں تسلیم کرنی چاہئیں اور صورتحال کو ٹھیک کرنا چاہیے۔ مسئلہ یہ ہے کہ جو کام جس کا ہے وہ اسے چھوڑ کر دوسرے کام کر رہا ہوتا ہے۔ میئرکراچی کو بھی فون کرکے واقعے کی تحقیقات کراؤں گا۔

    گورنر نے سوال کیا کہ آج تک کراچی میں جتنی آگ لگنے کے واقعات ہوئے ہیں کون اس کا ذمہ دارقرارپایا ہے؟ کوئی معطل نہیں ہوتا کسی کو کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا جاتا،

    کامران ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ اس واقعے کے بعد بھی ذمہ داروں کا تعین نہیں ہوگا اور لوگ بھول جائیں گے۔

    واضح رہے کہ کراچی میں عائشہ منزل کے قریب عرشی شاپنگ مال میں آگ لگ گئی ہے۔ فوم کی دکانوں میں لگنے والی آگ نے رہائشی عمارت کولپیٹ میں لےلیا ہے۔ رہائشی عمارت سے ایک شخص کو تشویشناک حالت میں نکالا گیا ہے۔

  • گورنر سندھ نے صوبے میں ٹرانسفر پوسٹنگ پر تحفظات کا اظہار کر دیا، یونس دھاگا کے انکشافات؟

    گورنر سندھ نے صوبے میں ٹرانسفر پوسٹنگ پر تحفظات کا اظہار کر دیا، یونس دھاگا کے انکشافات؟

    کراچی: گورنر سندھ نے صوبے میں ٹرانسفر پوسٹنگ پر تحفظات کا اظہار کر دیا، کامران ٹیسوری نے کہا کہ کئی جگہوں پر ٹرانسفر پوسٹنگ صحیح نہیں ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونس دھاگا نے مجھ سے ملاقات میں سسٹم اور کئی معاملات پر اہم انکشافات کیے، نگراں وزیر اعلیٰ سے پوچھوں گا کہ جو یونس دھاگا کا انکشافات ہیں، ان میں کتنی سچائی ہے اور کیا انھیں اس کا پتہ ہے۔

    کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ نگراں وزیر اعلیٰ سندھ نے جب یونس دھاگا کو وزارت سے ہٹایا تو خود وزیر اعلیٰ کو بھی کئی باتوں کا علم نہیں تھا، میں جب ان سے جب ملاقات کروں گا تو پوچھوں گا کہ یونس دھاگا سے وزارت کیوں واپس لی؟

    گورنر سندھ نے کہا ’’سندھ میں جو ٹرانسفر پوسٹنگ ہوئی ہے اس پر متحدہ سمیت بحیثیت گورنر مجھے بھی شدید تحفظات ہیں، کئی جگہوں پر یہ ٹرانسفر پوسٹنگ صحیح نہیں ہوئی ہے، ان پر نظر ثانی کی ضرورت ہے، اس حوالے سے نگراں وزیر اعلیٰ اور الیکشن کمیشن حکام سے بھی بات کروں گا۔‘‘

    انھوں نے کہا ’’سسٹم اور مافیا اس کوشش میں ہیں کہ مل کر مجھے کمزور کریں، لیکن مجھے پروا نہیں ہے، وہ دن دور نہیں جب مافیا کے سرغنہ جیلوں کے اندر دکھائی دیں گے، تارکین وطن اور غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کے خلاف وہ آپریشن ہوگا کہ معلوم ہو جائے گا، ان سب کو واپس جانا ہوگا۔‘‘

    افغانیوں کے مسئلے پر کامران ٹیسوری نے مزید کہا ’’پچھلے دو ہفتوں میں ضلع ایسٹ سے 80 افغانیوں کو گرفتار کیا گیا، پورے شہر میں ان کے ٹھکانوں اور ان کی تعداد کے حوالے سے فہرست تیار کی جا رہی ہے۔‘‘

    الیکشن کی تاخیر کے خدشات کے حوالے سے گورنر سندھ نے کا کہ بلاول بھٹو کو بھی سمجھ آ گئی ہے کہ ایک سسٹم ہے اور اس کو ختم ہونا چاہیے، الیکشن ہونے چاہیئں اور جو آئین و قانون کہتا ہے اس کے مطابق ہونے چاہیئں، ایسا الیکشن جو سب کو قابل قبول ہو۔

  • گورنر سندھ کا  وفاقی حکومت سے کے الیکٹرک کو ٹیک اوور کرنے کا مطالبہ

    گورنر سندھ کا وفاقی حکومت سے کے الیکٹرک کو ٹیک اوور کرنے کا مطالبہ

    لندن : گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وفاقی حکومت سے کے الیکٹرک کو ٹیک اوور کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک کے لائسنس کی تجدید نہ کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے لندن میں اےآروائی نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف نےتہیہ کیاہواہےکہ معاشی دہشت گردی کامقابلہ کریں گے ، آرمی چیف نے آئی ٹی سیکٹراورزرعی سیکٹرمیں بہت دلچسپی لی اور یقینی بنایاکہ سرمایہ کاروں کااعتمادبحال ہو۔

    کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ بجلی مہنگی ہونابہت بڑاالمیہ ہے، مطالبہ کرتاہوں کےالیکٹرک کےلائسنس کی تجدیدنہ کی جائے اور وفاقی حکومت کو چاہئے کے الیکٹرک کو ٹیک اوور کرلے۔

    گورنرسندھ نے ایم کیوایم پاکستان میں اختلافات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ چاربھائیوں میں بھی اختلافات ہوجاتےہیں، میں نےایم کیو ایم کے3دھڑوں کو اکٹھا کیا۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ شہبازشریف کےساتھ رابطےمیں ہوں، جو بگاڑ چیئرمین پی ٹی آئی نےکیا اس کوٹھیک کرنا ہے۔

  • گورنر سندھ  نے سابقہ حکومت کا ایک اور  بل اعتراض لگا کر واپس بھجوا دیا

    گورنر سندھ نے سابقہ حکومت کا ایک اور بل اعتراض لگا کر واپس بھجوا دیا

    کراچی : گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سندھ سوشل پروٹیکشن اتھارٹی (ترمیمی) بل 2023 پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے واپس بھجوا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جانب سے سابقہ حکومت کا ایک اور بل اعتراض لگا کر واپس بھجوا دیا گیا ، کامران ٹیسوری نے سندھ سوشل پروٹیکشن اتھارٹی (ترمیمی) بل 2023 واپس کردیا ۔

    کامران ٹیسوری نے سندھ سوشل پروٹیکشن اتھارٹی (ترمیمی) بل 2023 واپس کردیا، انھوں نے آئین کے سیکشن 116(2)(b) کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے بل پر اعتراضات اٹھائے۔

    گورنر سندھ نے اعتراض کرتے ہوئے کہا سیکشن (3)میں کی گئی ترمیم میں وزیر اعلیٰ کی جانب سے وائس چیئرپرسن نامزد کرنے میں تعلیم، تجربہ اور مدت کا تذکرہ نہیں کیا گیا، اس لئے اس اسامی پر تعیناتی کے لئے ان چیزوں کے بغیر یہ غیر مناسب عمل ہوگا۔

    کامران ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ سیکشن 9 میں 4 سالہ مقررہ مدت کو غیر معینہ مدت تک کرنے اور اس میں مذید 2سال اضافہ پہلے سے طے شدہ شفاف تقرر کے طریقہ کار کے منافی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ اس طرح سے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے تجربہ کو 20سال سے کم کرکے 15سال کرنے اور اسامی کو 20 گریڈ سے 19/20 گریڈ کی کرنے سے مذکورہ افسر کی کارکردگی میں فرق آئے گا۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ اس معاملہ پر نظرثانی کی جائے ، بل صوبائی اسمبلی کو واپس بھیج دیا ہے۔

  • گورنر سندھ کا  کراچی میٹروپولیٹین یونیورسٹی بل پر دستخط سے انکار ، واپس کردیا

    گورنر سندھ کا کراچی میٹروپولیٹین یونیورسٹی بل پر دستخط سے انکار ، واپس کردیا

    کراچی : گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میٹروپولیٹین یونیورسٹی بل پر دستخط سے انکار کرتے ہوئے بل واپس کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی بل 2023 بغیر دستخط واپس کردیا، گورنر نے آئین کے سیکشن 116بی ٹو کے تحت حاصل اختیارات کے تحت بل واپس کیا۔

    گورنر نے اعتراض عائد کیا کہ سیکشن 14 ون کے تحت میئر یا ایڈمنسٹریٹر کو جامعات کا پروچانسلر بنایا گیا ہے، سیکشن 14 ٹو کے تحت وہ چانسلر کی غیر موجودگی میں اس کے اختیارات استعمال کرے گا۔

    کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ سندھ کی دیگرجامعات میں پروچانسلر،وزیر اعلیٰ سندھ کےاختیارات استعمال کرتا ہے ، یونیورسٹی کو کالجوں کے الحاق یا خاتمے پر بھی ایچ ای سی کی گائیڈلائنز کے مطابق نظرثانی کی ضرورت ہے۔

    انھوں نے کہا کہ پروچانسلر کےکردارکودیگر جامعات کےمطابق کرنےاور الحاق پر دوبارہ غور کی ضرورت ہے، اس معاملے پر نظرثانی کیلئے یہ بل صوبائی اسمبلی کوواپس بھیج رہا ہوں۔