Tag: گورنر پنجاب چوہدری سرور

  • ‘تاریخ گواہ ہے وزیراعظم جو کہتے ہیں کرکے بھی دکھاتے ہیں’

    ‘تاریخ گواہ ہے وزیراعظم جو کہتے ہیں کرکے بھی دکھاتے ہیں’

    لاہور : گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ تاریخ گواہ ہے وزیراعظم جو کہتے ہیں کرکے بھی دکھاتے ہیں، عمران خان کرپشن کو جڑوں سے ختم کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں اوپن بیلٹ پرپی ڈی ایم کیوں گھبرارہی ہے؟ اوپن بیلٹ الیکشن سے اپوزیشن کونقصان نہیں فائدہ ہی ہوگا۔

    چوہدری محمدسرور کا کہنا تھا کہ قبل ازوقت انتخابات کی خواہش رکھنے والے 2023 تک صبر کریں، شفاف انتخابات سے جمہوریت اور پار لیمنٹ مزید مضبوط ہوگی۔

    وزیراعظم کے حوالے سے گورنر پنجاب نے کہا کہ عمران خان کا قوم سے وعدہ ہے ، وہ کرپشن کو جڑوں سے ختم کریں گے ، تاریخ گواہ ہے وزیراعظم جو کہتے ہیں کرکے بھی دکھاتے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ملک کومستحکم جبکہ اپوزیشن کمزورکرناچاہتی ہے ، کوئی معاشرہ کر پشن کےخاتمے اور شفافیت کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا ، حکومتی ایجنڈا عام آدمی کومضبوط بنانا اور ہرشعبے میں ریلیف دینا ہے۔

    اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ قومی اداروں کوتنقیدکانشانہ بنانےوالوں کوقوم معاف نہیں کرے گی ، حکومتی مخالفین کو سیاسی اور  ذاتی نہیں قومی مفادات کوتر جیح دینی چاہیے، عوام حکومت، جمہوریت اورپار لیمنٹ کیساتھ متحد کھڑے ہیں۔

  • ‘سینیٹ الیکشن جیسے بھی ہوں ، اپوزیشن کو سرپرائز دیں گے’

    ‘سینیٹ الیکشن جیسے بھی ہوں ، اپوزیشن کو سرپرائز دیں گے’

    لاہور : گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن جیسےبھی ہوں حکومت اور اتحادی اپوزیشن کوسرپرائز دیں گے، آئندہ چیئرمین سینیٹ بھی تحریک انصاف اور اتحادیوں کاہی ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا مشن احتساب اورملکی ترقی کوبریک لگواناہے، اگراحتساب بند ہوجائے تو اپوزیشن کےمارچ،احتجاج بندہوجائیں گے ، عمران خان شفاف احتساب سےایک انچ بھی پیچھےنہیں ہٹیں گے۔

    چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ پہلی بارادارے مکمل آزادی کیساتھ کام کررہے ہیں، وزیراعظم ہرسطح پرکرپشن کاخاتمہ،اپوزیشن بچاؤچاہتی ہے۔

    گورنر پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن کواوپن ووٹنگ کی مخالفت نہیں سپورٹ کرنی چاہیے، سینیٹ الیکشن جیسےبھی ہوں حکومت اور اتحادی اپوزیشن کوسرپرائز دیں گے، آئندہ چیئرمین سینیٹ بھی تحریک انصاف اور اتحادیوں کاہی ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی معاملےمیں شفافیت،میرٹ اپوزیشن کوپسندنہیں آئے گی ، ہرمحاذپرناکامی کےبعدپی ڈی ایم کوسمجھ نہیں آرہی کہ وہ اب کیاکرے، (ق)لیگ سمیت تمام اتحادی حکومت کےساتھ متحدکھڑےہیں۔

    چوہدری سرور نے مزید کہا کہ دشمن عناصرپاکستان کوعدم استحکام کاشکارکرنےکی سازشیں کررہےہیں، وزیراعظم اصولی اورنظریاتی سیاست کررہےہیں، حکومت شفاف احتساب کےاصولی مؤقف پرآج بھی قائم ہے۔

  • ‘ بین الاقوامی سطح پر بھارت کو دہشت گرد ملک قرار دیا جائے’

    ‘ بین الاقوامی سطح پر بھارت کو دہشت گرد ملک قرار دیا جائے’

    کوئٹہ : وزیرداخلہ بلوچستان میرضیاءاللہ لانگو اور گورنر پنجاب چوہدری سرور نے مطالبہ کیا ہے کہ بین الاقوامی سطح پربھارت کو دہشت گرد ملک قرار دیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ بلوچستان میرضیاءاللہ لانگو نے اوی ناش کی کتاب میں بلوچ اینڈپشتون کارڈ پر باب لکھنے پرردعمل دیتے ہوئے کہا بھارت کی بلوچستان میں دہشت گردی کےثبوت فراہم کیے جاچکےہیں، کلبھوشن کابلوچستان سےگرفتارہونا مودی سرکار کے منہ پر تمانچے کیلئے کافی ہے۔

    میرضیاءاللہ لانگو کا کہنا تھا کہ بھارت بلوچ یاپشتون کارڈ پرباب لکھےیاکتابیں کوئی فرق نہیں پڑتا، بلوچستان کابچہ بچہ پاکستان ہے اور تا قیامت  ساتھ رہیں گے، بلوچستان کےعوام دشمن ملک بھارت کامکروہ چہرہ جانتی ہے۔

    وزیرداخلہ بلوچستان نے کہا کہ بھارت کامکروہ چہرہ دنیا بھر کے سامنےعیاں ہوچکا ہے، بین الاقوامی سطح پربھارت کودہشت گرد ملک قرار دیا  جائے، بھارت دہشت گردی کی پشت پناہی کررہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کے خلاف بھارتی سازشیں دنیاکےسامنےلائے ، بھارتی دہشت گردی بےنقاب ہوچکی ہے، مقبوضہ وادی میں بھارتی جارحیت بھی سب کےسامنےہے، نہتےاورمظلوم کشمیریوں کونشانہ بنایا جارہا ہے۔

    دوسری جانب گورنر پنجاب چوہدری سرور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی سازشوں کےخلاف سیاسی،مذہبی جماعتوں کو متحد ہونا ہوگا، نریندر مودی کو پاکستان میں استحکام اورترقی ہضم نہیں ہورہی۔

    چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم بھی سیاسی اور ذاتی نہیں ملکی مفادات کو تر جیح دے ، کوئی شک نہیں بھارت داعش سمیت دہشت گرد تنظیموں کاسہولت کارہے، وہ دہشت گردوں کا سہولت کاربن کراپنےپاؤں پرکلہاڑی ماررہا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ کشمیر میں دہشت گرد گروپ کھڑے کرنے کا مودی منصوبہ امن پر حملہ ہے، وزیراعظم کی قیادت میں 22کروڑپاکستانی کشمیر یوں کےساتھ ہیں ، بد قسمتی سے یواین سمیت عالمی طاقتوں کے ضمیربھی مردہ ہوچکے ہیں۔

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ بھارت کوکل نہیں آج ہی دہشت گرد ملک قرار دینے کا وقت آچکا ہے، یواین کو چاہیے وہ فوری بھارت کو دہشت گر د ملک قرار دے۔

  • ‘آئندہ چیئرمین سینیٹ بھی پاکستان تحریک انصاف سے ہی ہوگا’

    ‘آئندہ چیئرمین سینیٹ بھی پاکستان تحریک انصاف سے ہی ہوگا’

    لاہور : گورنر پنجاب چوہدری سرور نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ چیئرمین سینیٹ بھی پاکستان تحریک انصاف سے ہی ہوگا، 31 جنوری آرہا ہے سب دیکھیں گے  اپوزیشن کے استعفے نہیں آئیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے رکن اسمبلی طلعت نقوی اورپارٹی وفود کی ملاقاتیں ہوئیں، ملاقات میں گورنر پنجاب نے کہا پی ڈی ایم پریشان ڈیموکریٹک موومنٹ بن چکی ہے ، 31 جنوری آرہا ہے سب دیکھیں گے اپوزیشن کے استعفے نہیں آئیں گے۔

    چوہدری محمد سرور نے دعویٰ کیا کہ آئندہ چیئرمین سینیٹ بھی پاکستان تحریک انصاف سے ہی ہوگا، اپوزیشن ہرمحاذپر ناکامی کے بعد محفوظ راستے کی تلاش میں ہے۔

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم سیاسی طورپرزندہ رہنے کیلئے ہاتھ پاؤں ماررہی ہے، لانگ مارچ کا اپوزیشن کااعلان بھی آخرکار ’’لانگ ‘‘ ہی ہو جائے گا، اپوزیشن کوخودہی پتہ نہیں وہ اسمبلیوں سےاستعفےکب دےگی۔

    انھوں نے کہا کہ ملک دشمن پاکستان کوعدم استحکام کاشکارکرنیکی سازشیں کررہےہیں، آج ملک میں امن واستحکام کیلئےسب کو ملکرکام کرنے کی ضرورت ہے۔

    اتحادیوں کے حوالے سےچوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ق سمیت تمام اتحادی حکومت کے ساتھ متحد کھڑےہیں، وزیراعظم اصولی اور نظریاتی سیاست کر رہے ہیں جبکہ نیب سمیت تمام ادارے مکمل آزادی کے ساتھ کام کررہے ہیں۔

  • پرویز الہٰی نے حکومتی مدت سے متعلق پہلی بار دعویٰ ظاہر کر دیا

    پرویز الہٰی نے حکومتی مدت سے متعلق پہلی بار دعویٰ ظاہر کر دیا

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی نے پہلی بار دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت اپنی پانچ سالہ مدت پوری کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق آج گورنر پنجاب چوہدری سرور اور اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کے درمیان ایک اور غیر رسمی ملاقات ہوئی، یہ دونوں کی گورنر ہاؤس کے لان میں دوسری ملاقات تھی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان خوش گوار ماحول میں بات چیت ہوئی، چوہدری پرویز الہٰی نے ملاقات کے بعد بیان دیتے ہوئے کہا حکومت مدت پوری کرے گی، اپوزیشن کے ساتھ بات چیت اور معاملات اسی کے دوران ہوں گے۔

    خیال رہے کہ چوہدری پرویز الہٰی نے پہلی بار حکومت کی 5 سالہ مدت پوری ہونے کا دعویٰ کیا ہے، انھوں نے کہا اپوزیشن سے بات چیت کے معاملات تحریک انصاف دیکھے گی، جو کچھ بھی ہوگا وفاقی سطح پر ہی ہوگا۔

    اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت کے ساتھ انھیں کوئی گلہ شکوہ نہیں۔

    گورنر پنجاب چوہدری سرور نے اس موقع پر کہا کہ کوئی دمادم مست قلندر نہیں ہے، جلسے جلوس جمہوریت کا حسن ہیں، اپوزیشن جلسے نہیں کرے گی تو زندہ کیسے رہے گی، اپوزیشن سینیٹ اور ضمنی انتخاب میں بھی حصہ لے رہی ہے۔

  • ‘ایف اے ٹی ایف قانون کا منظور ہونا پاکستان کے مفاد میں ہے’

    ‘ایف اے ٹی ایف قانون کا منظور ہونا پاکستان کے مفاد میں ہے’

    لاہور : گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف پرکوئی پریشانی ہوئی تو ذمے دار اپوزیشن ہوگی، ایف اے ٹی ایف قانون کا منظور ہونا پاکستان کے مفاد میں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا احتساب کا عمل سب کیلئے ایک ہوگا سوفیصد لوگ متفق ہیں کہ کرپشن کینسر بن چکی ہے۔

    گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ کرپشن سےپاکستان کی خوشحالی اوراستحکام کوشدیدنقصان پہنچاہے ، ان کے بارے میں سوچنا ہے، جن کے پاس وسائل نہیں ، وزیراعظم کا ویژن ہے ، احتساب سب کیلئے برابر ہے ، لوگوں کے پاس روزگار اور تعلیم نہیں جس کی جڑ کرپشن ہے۔

    چوہدری سرور نے کہا کہ ہمیں 5سال کا مینڈیٹ عوام نے دیا ہے ، عوام جب چاہیں کسی بھی حکومت کوگھر بھیج سکتے ہیں۔

    محرم الحرام کے حوالے ان کا کہنا تھا کہ علما کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دینا چاہتا ہوں، فرقہ واریت کو ختم کرنے کیلئے علما نے تاریخی کردار ادا کیا، دہشت گردی ختم کرنے میں سیکیورٹی اداروں کے ساتھ علما کا بھی کردارہے ، عاشورہ سے متعلق انتظامات سے مطمئن ہیں۔

    گورنرپنجاب نے کہا کہ اگرنیب میں ریفارمزکی ضرورت ہےتوہونی چاہیے، ایف اے ٹی ایف اور نیب کا موازنہ کرنا زیادتی ہے ، ہمیشہ اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں۔

    شہر قائد کی صورتحال سے متعلق چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ کراچی میں مشکل وقت ہے، کوشش ہے سندھ کے بھائیوں کی مدد کریں، پنجاب کےمخیرحضرات امداد لے کرجائیں گے، قرآن پرعمل کرناشروع کردیں توبہت سےمسائل حل ہوجائیں گے۔

    انھوں نے مزید کہا ہمیں ملک کی خوشحالی اورترقی کے لئے مل کرکام کرنا چاہئے، ایف اے ٹی ایف پرکوئی پریشانی ہوئی تو ذمے دار اپوزیشن ہوگی، ایف اے ٹی ایف قانون کا منظورہونا پاکستان کے مفاد میں ہے، اپوزیشن کوقومی معاملات پر حکومت کا ساتھ دینا چاہیے۔

  • ‘حکومت پار لیمنٹ کےاندر اور باہرکسی دباؤمیں آنیوالی نہیں’

    ‘حکومت پار لیمنٹ کےاندر اور باہرکسی دباؤمیں آنیوالی نہیں’

    لاہور : گورنر پنجاب چوہدری سرور نے وفاقی وزیردفاع پرویزخٹک سے ملاقات میں کہا کہ ایف اے ٹی ایف قوانین پر اپوزیشن کا رویہ ملکی مفاد میں نہیں، حکومت پار لیمنٹ کےاندر اور باہرکسی دباؤمیں آنیوالی نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور سے وفاقی وزیردفاع پرویزخٹک کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں چوہدری سرور نے کہا کہ حکومت پار لیمنٹ کےاندر اور باہرکسی دباؤمیں آنیوالی نہیں، عمران خان کا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں ملکی ترقی ان کا مشن ہے۔

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف قوانین پر اپوزیشن کا رویہ ملکی مفاد میں نہیں، سیاسی مخالفین ذاتی اور سیاسی نہیں قومی مفادات کو ترجیح دیں، اپوزیشن پار لیمنٹ کےاندراورباہرمثبت کرداراداکرے۔

    انھوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف میں بھارتی منصوبے کو ناکام بنائیں گے، آئین وقانون کی حکمرانی حکومت کی اولین تر جیح ہے، کچھ لوگوں کو ملک کاکامیابی سے آگے بڑھنا ہضم نہیں ہورہا، ملک کوعدم استحکام کا شکار کر نیوالوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

    وزیردفاع پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ تحر یک انصاف کی حکومت ملک کوترقی یافتہ اورخوشحال بنارہی ہے، وزیراعظم عمران خان ہمیشہ سے اصولوں کی سیاست کر تے ہیں، ملک کومعاشی سمیت دیگرمسائل سےنجات دلائیں گے۔

  • ‘عثمان بزدار کہیں نہیں جا رہے، اپنے عہدے پر رہیں گے’

    ‘عثمان بزدار کہیں نہیں جا رہے، اپنے عہدے پر رہیں گے’

    لاہور : گورنر پنجاب  چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار کہیں نہیں جا رہے، اپنے عہدے پر رہیں گے، عثمان بزدارکی نیب میں پیشی کوانہیں ہٹانے کا جواز قرار دینا درست نہیں۔

    تفصیلا ت کے مطابق گورنر پنجاب  چوہدری سرور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عثمان بزدار کہیں نہیں جا رہے، اپنے عہدے پر رہیں گے، آب پاک اتھارٹی ایک ادارہ ہے اور ادارے کام کرتے رہیں گے۔

    گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ بھرتیاں شروع ہی نہیں ہوئیں میرٹ پر عمل نہ ہونے کا الزام افسوسناک ہے، نیب میں سابق حکومتوں کے وزیر اور وزرااعلی پیش ہوتے رہے ہیں۔

    چوہدری سرور نے کہا کہ  کرپشن الزامات پرنیب حکومت اوراپوزیشن دونوں کےلوگوں کو بلاتا ہے، عثمان بزدارکی نیب میں پیشی کوانہیں ہٹانے کاجوازقرار دینا درست نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کووزیراعظم ،پارٹی اوراراکین پار لیمنٹ کااعتمادحاصل ہے، نیب کس کو بلاتاہے یہ نیب کا اختیار ہےحکومت کاکوئی لینا دینا نہیں ۔

    گورنرپنجاب نے کہا کہ نیب دفترکےباہرپیش آئےواقعے کی شفاف تحقیقات ہوں گی، حتمی انکوائری کے بعد ذمےداروں کےخلاف حکومت ایکشن لے گی  ، نیب صرف اپوزیشن نہیں ہمارے لوگوں کوبھی بلا رہی ہے ۔

    چوہدری محمدسرور  کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کے خلاف ایک مقدمہ بھی پی ٹی آئی حکومت نےنہیں بنایا ،آب پاک اتھارٹی میں ایک بھر تی نہیں ہوئی 300کہاں سے ہو گئیں؟

  • ‘پارٹی چٹان جیسی مضبوطی سے وزیر اعظم عمران خان کیساتھ ہے’

    ‘پارٹی چٹان جیسی مضبوطی سے وزیر اعظم عمران خان کیساتھ ہے’

    لاہور : گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ ملک کودیوالیہ ہونے سے بچانے کا کریڈٹ ہماری حکومت کو ہی جاتا ہے ، پارٹی چٹان جیسی مضبوطی سے وزیر اعظم عمران خان کیساتھ ہے، اپوزیشن آئے روز آس لگانا چھوڑ دے کیونکہ حکومت کہیں جانیوالی نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور سے صوبائی وزرا عبدالعلیم خان اورمحمود الرشید کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں چوہدری سرور نے کہا
    پارلیمنٹ،حکومت،وزیراعظم اپنی آئینی مدت پوری کریں گے، پارٹی چٹان جیسی مضبوطی سےوزیر اعظم عمران خان کیساتھ ہے۔

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن آئے روز آس لگانا چھوڑ دے کیونکہ حکومت کہیں جانیوالی نہیں، ملک کودیوالیہ ہونے سے بچانے کاکر یڈٹ ہماری حکومت کو ہی جاتا ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ کورونا کے بحران میں بھی عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، کورونا سے بچاؤ کی جنگ میں بھی سب کو اپنا کردار ادا کر نا چاہیے۔

    سینئر وزیر عبد العلیم خان کا کہنا تھا کہ عوام سے عام انتخابات میں کیے جانیوالے وعدے پورے کریں گے، مرکز اور پنجاب میں ہم نے ٹیکس فری بجٹ دیا ہے۔

    صوبائی وزیرہاؤسنگ محمود الرشید نے کہا کہ عوام نے تحر یک انصاف کو2023تک حکومت کر نےکا مینڈ یٹ دیا، عمران خان ہمیشہ سے اصولی سیاست کر رہے ہیں۔

  • بھارت کےخلاف سفارتی محاذ پر پاکستان کو بڑی کامیابی مل گئی

    بھارت کےخلاف سفارتی محاذ پر پاکستان کو بڑی کامیابی مل گئی

    لاہور : بھارت کےخلاف سفارتی محاذ پر پاکستان کو بڑی کامیابی مل گئی، یورپی پارلیمنٹ میں کشمیریوں اور بھارتی مسلمانوں پر مظالم پر بحث کے لئے خط لکھ دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کے یورپی پارلیمنٹ کے اراکین سے رابطے رنگ لے آئے اور بھارت کےخلاف سفارتی محاذ پرپاکستان کو بڑی کامیابی مل گئی۔

    پورپی پارلیمنٹ کے نائب صدر فابیو کاسٹالڈو سمیت پندرہ اراکین نے اپنے صدر کو کشمیریوں اور بھارتی مسلمانوں پر مظالم کیخلاف نوٹس کی تحریری درخواست دے دی۔

    گورنر پنجاب چوہدری سرور نے یورپی اراکین پارلیمنٹ کوشکریہ کا خط بھی لکھا ، جس میں کہا یورپی پارلیمنٹ میں کشمیریوں کی آوازسنی جارہی ہے، او آئی سی کیوں خاموش ہے؟ وزیراعظم حقیقی معنوں میں کشمیر یوں کے سفیر بن کر انکا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔

    چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ بھارت مسئلہ کشمیر اور اقلیتوں پر مظالم کو دبانے میں ناکام ہو چکا ہے، سفارتی محاذ پر بھارت بے نقاب ہو رہا ہے اور نریندرمودی پاکستان اور چین سمیت سب سےپنگا لےرہا ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ کشمیرکے معاملے پر پاکستان کی تمام سیاسی اورمذہبی جماعتیں متحد ہیں۔

    یاد رہے دو روز قبل ہی یورپی پارلیمنٹ کی ذیلی کمیٹی کی سربراہ ماریا ارینا بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ کو خط لکھ کر بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

    ماریا ارینا کی جانب سے بھارتی وزیر داخلہ کو لکھے گئے خط میں بھارت سے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ، سماجی کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔