Tag: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور

  • بی جے پی خاتون ممبر کا حجاب پہننے والی طالبات کو مارنے کا مطالبہ، ویڈیو سامنے آگئی

    بی جے پی خاتون ممبر کا حجاب پہننے والی طالبات کو مارنے کا مطالبہ، ویڈیو سامنے آگئی

    لاہور : بی جے پی خاتون ممبر کی حجاب پہنے والی طالبات کو مارنے کے مطالبے کی ویڈیو سامنے آگئی، گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ نریندرمودی دنیا کا سب سے بڑا انتہا پسند ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بی جے پی کی خاتون ممبر کی بھارتی مسلمانوں کی نسل کشی کے مطالبہ کی ویڈیو شیئر کردی، جس میں وہ حجاب پہنے والی طالبات کو مارنے کا مطالبہ کررہی ہے۔

    چوہدری سرور نے اپنے بیان میں کہا کہ نریندرمودی دنیا کا سب سے بڑا انتہا پسند ہے، مودی، آرایس ایس کےمنصوبوں میں کوئی فرق نہیں۔

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ بھارت انتہا پسندوں کا گڑھ بن چکا ہے، بھارت میں مسلمانوں کے مذہبی آزادی، تحفظ ختم ہورہا ہے اور وہاں بسنے والی تمام اقلیتیں غیرمحفوظ ہوچکی ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ اُمت مسلمہ کوبھارتی مسلمانوں کیخلاف مظالم پریک زبان ہوناہوگا، بھارت میں حجاب پرپابندی مذہبی آزادی پرحملہ ہے۔

    چوہدری سرور نے سوال کیا یواین اور انسانی حقوق کے ادارے کب تک خاموش تماشائی رہیں گے؟

  • پاکستان میں  سرمایہ کاری کے حوالے سے اچھی خبر

    پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے اچھی خبر

    تاشقند : ازبکستان کی بزنس کمیونٹی نے پنجاب میں سرمایہ کاری کا اعلان کردیا ، گورنر پنجاب نے کہا کہ سرمایہ کاری کرنیوالوں کو بھر پور سپورٹ کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ازبکستان کے صوبہ نمنگان میں پنجاب کے تعاون سے بننے والی پہلی میڈیکل یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

    اس موقع پر ازبکستان کی بزنس کمیونٹی نے پنجاب میں ٹیکسٹائل سمیت دیگر شعبوں میں سر مایہ کاری کا اعلان کیا۔

    گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے دورے کے موقع پر ازبکستان نے کپاس کی پیداوار میں اضافے کیلئے بھی پاکستان کو بھر پور تکنیکی مدد فر اہم کرنے کی یقین دہانی کروائی جبکہ صوبہ نمنگان کے گورنر شوکت عبدررزاق نے بھی جلد پنجاب کے دورہ کر نے کا اعلان کردیا۔

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان میں معاشی ترقی اور استحکام کا تمام عالمی ادارے بھی اعتراف کر رہے ہیں ، پنجاب میں سرمایہ کاری کرنیوالوں کو بھر پور سپورٹ کیا جائے گا ۔

    چوہدری سرور نے مزید کہا کہ ازبکستان کی بزنس کیمونٹی پنجاب میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کیلئے تیار ہے ، وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے تحت سر مایہ کاروں کو سہولتیں دی جائیں گی ۔

    گورنر پنجاب نے کہا کہ پنجاب کی بزنس کیمونٹی ازبکستان کی بزنس کیمونٹی کیساتھ ملکرکام کر ے گی۔

  • پاکستان درست سمت میں گامزن  ، معاشی اشاریے بھی  مثبت

    پاکستان درست سمت میں گامزن ، معاشی اشاریے بھی مثبت

    لاہور : گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان بن رہاہے ، پاکستان درست سمت میں جا رہاہے ، معاشی اشاریے مثبت ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سےڈپٹی اسپیکر سرداردوست محمدمزاری کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں گورنر پنجاب نے کہا کہ حکومت پاکستان کوآگےاوراپوزیشن پیچھےلیکرجاناچاہتی ہے، عمران خان بلاتفریق احتساب سےایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

    چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین ملکی ترقی کوبر یک لگانےکیلئےانتشارپیداکرناچاہتےہیں، کرپشن کا خاتمہ، شفاف احتساب ملک وقوم کیلئےلازم ہے۔

    پاکستانی معیشت کے حوالے سے گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان درست سمت میں جا رہاہے،معاشی اشاریے مثبت ہیں، حکومت اداروں کی مضبوطی کے لیے عملی اقدامات کررہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں نیاپاکستان بن رہاہے، عمران خان بطوروزیراعظم آئینی مدت کا آخری دن بھی مکمل کریں گے، سیاسی مخالفین صبر کے ساتھ عام انتخابات کا انتظار کریں۔

    ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری نے کہا کہ اپوزیشن کے احتجاج سے حکومت کوکوئی خطرہ نہیں، عوام اپوزیشن نہیں حکومتی بیانیے کے ساتھ کھڑی ہے، پہلی بار حکومت اداروں میں اصلاحات لا رہی ہے۔

  • انڈونیشین سفیر کی دہشت گردی کے خاتمے اور افغان امن عمل کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف

    انڈونیشین سفیر کی دہشت گردی کے خاتمے اور افغان امن عمل کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف

    لاہور : گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات میں انڈونیشین سفیر نے دہشت گردی کے خاتمے اور افغان امن عمل کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے انڈونیشین سفیر کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

    گورنر پنجاب اور انڈونیشین سفیر نے امن کیلئے مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین کا حل لازمی قرار دیا جبکہ انڈونیشین سفیر نے دہشت گردی کے خاتمے اور افغان امن عمل کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

    گورنرپنجاب نے کہا پاکستان اورانڈونیشیا کےمابین گہرےمذہبی، ثقافتی،تجارتی تعلقات ہیں، انڈونیشیا پاکستان کا اہم تجارتی پارٹنرہے، دونوں ممالک کے تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط ہیں۔

    چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ پاکستان انڈونیشیا سے پام آئل درآمد کرنے والے سرفہرست 5 ممالک میں شامل ہے، تجارتی وفود کے تبادلے سےدو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

    انھوں نے مزید کہا حکومت سرمایہ کاروں کوسہولتیں دینے کے لیے اسپیشل اکنامک زونز بنا رہی ہے ،پاکستان سرمایہ کاری کے لیے محفوظ ملک ہے۔

    اس موقع پر انڈونیشین سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تاریخی برادرانہ تعلقات کوقدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں، انڈونیشین سرمایہ کار پاکستان کےمعاشی استحکام ،ترقی کیلئے اپنا کرداراداکررہےہیں، دہشت گردی کے خاتمے اور امن کیلئے پاکستان کی قر بانیاں قابل تحسین ہیں۔

  • ‘پاکستان کی معاشی مضبوطی میں اوورسیزپاکستانیوں کا مثالی کردار’

    ‘پاکستان کی معاشی مضبوطی میں اوورسیزپاکستانیوں کا مثالی کردار’

    لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معاشی مضبوطی میں اوورسیزپاکستانیو ں کامثالی کردارہے، اوورسیزپاکستانی آئندہ انتخابات میں ووٹ کاسٹ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے امریکی اوورسیزپاکستانیوں کی ملاقات ہوئی ، جس میں گورنرپنجاب نے کہا اپوزیشن میٹنگز کرتی رہ جائےگی،الیکشن 2023آجائیں گے ،ملکی ترقی کوبریک لگانے کا مخالفین کا منصوبہ کامیاب نہیں ہوگا۔

    چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی قیادت میں ہم اوورسیزپاکستانیوں کیساتھ ہیں، پاکستان کی معاشی مضبوطی میں اوورسیزپاکستانیو ں کامثالی کردارہے، امریکامیں اوورسیزپاکستانی بھی وہاں کی سیاست میں حصہ لیں۔

    انھوں نے مزید کہا پاکستان معاشی میدان میں درست سمت میں آگےبڑھ رہا ہے، قانون کی بالادستی حکومت کی ذمہ داری ہےجوہرصورت پوری کی جائے گی ، ملکی،عوامی مفادات کےتحفظ پرحکومت کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

    گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ اوورسیزپاکستانی آئندہ انتخابات میں ووٹ کاسٹ کریں گے، اوورسیزپاکستانی ملک کاسرمایہ ہیں انکےمسائل 100فیصدحل ہوں گے۔

    چوہدری محمد سرور نے کہا کہ کورونا سے عوام کو محفوظ رکھنے کی حکومتی حکمت عملی کودنیاسراہارہی ہے۔

  • ‘اسرائیلی دہشت گردی کیخلاف اسلامی ممالک کوعملی اقدامات کرنا ہوں گے ، صرف مذمت کرنےسے کچھ نہیں  ہوگا’

    ‘اسرائیلی دہشت گردی کیخلاف اسلامی ممالک کوعملی اقدامات کرنا ہوں گے ، صرف مذمت کرنےسے کچھ نہیں ہوگا’

    لاہور : گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ اسرائیلی دہشت گردی کیخلاف اسلامی ممالک کوعملی اقدامات کرنا ہوں گے ، صرف مذمت کرنےسےکچھ نہیں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسرائیلی دہشت گردی کی ویڈیوشیئر کرتے ہوئے کہا مظلوم فلسطینیوں پراسرائیلی دہشت گردی دیکھ کردل خون کےآنسوروتاہے، اسرائیلی دہشت گردی کیخلاف اسلامی ممالک کوعملی اقدامات کر نا ہونگے ، اسلامی ممالک کےصرف مذمت کرنےسےکچھ نہیں ہوگا اسرائیلی دہشت گر دی پرخاموشی بھی کسی جرم سےکم نہیں ہوگی‌۔

    چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اورانسانی حقوق کےعالمی ادارےخاموش تماشائی بنےہوئےہیں، پاکستانی عوام اورحکومت اپنےفلسطینی بہن بھائیوں کیساتھ متحدکھڑےہیں، 20سے زائد فلسطینیوں کا قتل بدتر ین اسرائیلی دہشت گردی کا ثبوت ہے، جب تک مسئلہ فلسطین حل نہیں ہوگا دنیا میں کبھی امن قائم نہیں ہوسکتا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ان کا آزادی کے لیے جرات کیساتھ دشمن کا مقابلہ کر نیوالی فلسطینی عوام کو سلام پیش کرتے ہیں۔

  • ‘تاریخ پر  تاریخ، پی ڈی ایم سے کچھ نہیں ہوگا’

    ‘تاریخ پر تاریخ، پی ڈی ایم سے کچھ نہیں ہوگا’

    لاہور : گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ تاریخ پر تاریخ، پی ڈی ایم سےکچھ نہیں ہوگا ، سب دیکھ لیں گے حکومت آئینی مدت کاآخری دن بھی پورا کر ے گی۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے پارٹی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا لانگ مارچ آسان نہیں ،یہ اپوزیشن کےبس کی بات نہیں ، تاریخ پر تاریخ، پی ڈی ایم سےکچھ نہیں ہوگا۔

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ فروری ،مارچ ،اپریل اورمئی بھی گزر جائے گا ،جون میں بجٹ پیش ہوگا، سب دیکھ لیں گے حکومت آئینی مدت کاآخری دن بھی پورا کر ے گی۔

    اپوزیشن کے حوالے سے چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پارلیمنٹ کے باہرناکام اپوزیشن پارلیمنٹ کے اندر بھی ناکام ہی ہوگی، اپوزیشن نے استعفے دیے لانگ مارچ کیا نہ ہی اب تحریک عدم لا سکے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کسی صورت اپنے مؤقف سےپیچھے نہیں ہٹیں گے، اپوزیشن کےپاس حکومتی مینڈیٹ تسلیم کر نےکےسوااب کوئی آپشن نہیں، ملک دیوالیہ ہونے سے بچانے کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے۔

    گورنر پنجاب نے مزید کہا حکومت تمام شعبوں کی مضبوطی کے عملی اقدامات کررہی ہے، ملک آگے بڑھانے سےروکنےکی سازشیں کرنیوالے کامیاب نہیں ہوں گے۔

  • ”کورونا ہیروز وال ” کا افتتاح صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کریں گے’

    ”کورونا ہیروز وال ” کا افتتاح صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کریں گے’

    لاہور : گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ گورنر ہاؤس میں ”کورونا ہیروزوال ” کا افتتاح صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کریں گے، وال پر ان سب افراد کے نام لکھیں، جو کورونا کے دوران اپنا کردار ادا کرتے رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں پہلی آن لائن بین الااقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پنجابی ‘سندھی ‘بلوچی اور پختون سمیت سب اپنے کلچر پر فخر کرتے ہیں اور ہم نے بھی ہمیشہ پنجاب کے کلچر کے فروغ کے لیے کام کیا ہے، ہم گورنر ہائوس میں پنجابی کلچر میلہ میں کروانا چاہتے ہیں جو کوورنا کی وجہ سے تاخیر کا شکار رہا ہے۔

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی پنجابی زبان کے فروغ کے لیے جو کام کر رہی ہے وہ مبارکباد کی مستحق ہے اور صوبے کی دیگر یونیورسٹیز میں بھی پنجابی زبان کے فروغ کے لیے اقدامات کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ کورونا بحران کے دوران بھی تمام یونیورسٹیز نے بھر پور کام کیا ہے اور ہم گور نر ہائوس میں کورونا ہیروز وال بنا رہے ہیں، جن پر یونیورسٹیز کے وائس چانسلر ‘مخیر حضرات سمیت ان سب افراد کے نام لکھیں جو کورونا کے دوران اپنا کردار ادا کرتے رہے ہیں۔

    پنجابی کانفرنس میں وائس چانسلر بشری مرزا، شعبہ پنجابی کی سربراہ مجاہدہ بٹ سمیت بھارت، کینیڈا اور برطانیہ سمیت مختلف ممالک سے پنجابی زبان کے فروغ کے لیے کام کرنیوالی شخصیات بھی شریک ہوئیں

    اس سے قبل گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے انجینئرنگ یونیورسٹی لاہور میں سولر وال کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں واضح کیا کہ احتجاج کی آواز کو دبانا درست نہیں، وہ پی ٹی آئی کے دھرنوں کے دنوں میں بھی کہتے تھے کہ حکومت مدت پوری کرے گی۔

  • پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات چٹان سے مضبوط قرار

    پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات چٹان سے مضبوط قرار

    لاہور : گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات چٹان سے مضبوط قرار دے دیئے، سعودی سفیر نے کہا پاکستان کو پہلے کبھی تنہا چھوڑا نہ ہی آئندہ چھوڑیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور سے سعودی سفیر نواف بن سعیداحمدالمالکی کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔

    چوہدری سرور نے دونوں ممالک کے تعلقات کوچٹان سےمضبوط قراردیتے ہوئے کہا دونوں ممالک کے مثالی تعلقات 22 کروڑعوام کیلئے قابل فخرہیں، سعودی عرب اور پاکستانی عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ہرمشکل وقت میں سعودی عرب کندھےسےکندھاملاکرچلتاہے، دونوں ممالک کےعوام میں اخوت اور بھائی چارے کا مضبوط رشتہ ہے، پاکستان کی تعمیر و ترقی میں سعودی حکومت کا تعاون لائق تحسین ہے۔

    اس موقع پر سعودی سفیر نے کہا کہ پاکستان اورسعودی عرب کےتعلقات2بھائیوں جیسےہیں، ہم پاکستان کو اپنا گھر سمجھتے ہیں اسکی ترقی کیلئے کردار ادا کرتے ہیں، پاکستان کو پہلے کبھی تنہا چھوڑا نہ ہی آئندہ چھوڑیں گے۔

  • گورنر پنجاب نے ’’کورونا ہیروز وال‘‘کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    گورنر پنجاب نے ’’کورونا ہیروز وال‘‘کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    لاہور : گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ’’کورونا ہیروز وال‘‘کا سنگ بنیاد رکھ دیا، کورونا ہیروز وال گورنر ہاؤس کے اندر الحمرا گیٹ کے ساتھ تعمیر کی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ’’کورونا ہیروز وال‘‘کا سنگ بنیاد رکھ دیا ، کورونا کیخلاف جنگ میں شہید ہونیوالوں کی یاد میں’’ہیروز وال‘‘ تعمیر کی جائے گی، کورونا ہیروز وال گورنر ہاؤس کے اندر الحمرا گیٹ کے ساتھ تعمیرکی جارہی ہے۔

    اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ کورونا کےدوران مخیرحضرات نے کردار ادا کیا، حکومت نےجس طرح کوروناکامقابلہ کیاوہ تاریخ کاحصہ ہوگا۔

    چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ ہم پراللہ مہربان ہوا ہے ،کوروناپھیلاؤکوروک دیا، تمام اداروں نے بہترین کارکردگی دکھائی ہے، آپ کی سروسز کو یادرکھنے کیلئے وال آف ہیروزبنارہے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ لوگوں کی لیڈرشپ کااس وقت پتہ چلتاہےجب کرائسزآتے ہیں۔