Tag: گورنر پنجاب

  • احتجاجی تحریک کی دھمکی سے خوف زدہ ہونے والے نہیں: گورنر پنجاب

    احتجاجی تحریک کی دھمکی سے خوف زدہ ہونے والے نہیں: گورنر پنجاب

    لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ احتجاجی تحریک کی دھمکی سے خوف زدہ ہونے والے نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب سے وفاقی وزیر غلام سرور خان اور صوبائی وزیر اسلم بھروانہ نے ملاقات کی، چوہدری سرور نے کہا کہ اپوزیشن کا جھگڑا صرف احتساب کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کے لیے ہے۔

    گور نر ہاؤس میں ملاقات میں مختلف امور پر بات چیت کی گئی، گورنر کا کہنا تھا کہ احتجاجی تحر یک کی دھمکی سے خوف زدہ ہونے والے نہیں ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ عوام حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں، حکومت آئینی مدت پوری کرے گی، پیسا کمانے کا شو ق رکھنے والوں کو سیاست نہیں کاروبار کرنا چاہیے۔

    یہ بھی پڑھیں:  آصف زرداری کا عید کے بعد سڑکوں پرحکومت مخالف تحریک چلانےکااعلان

    چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ ماضی کے حکمرانوں کی غلط پالیسوں سے ملکی حالات یہاں تک پہنچے، پارٹی میں کسی قسم کی کوئی تفریق یا گروپ بندی نہیں، پنجاب حکومت بلدیاتی اداروں کے ذریعے اختیارات منتقل کر رہی ہے۔

    واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری نے عید کے بعد سڑکوں پر حکومت مخالف تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ہے اور کہا ہے کہ نیب اور معیشت ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔

    یاد رہے چند روز قبل سابق صدر آصف علی زرداری نے حکومت مخالف تحریک چلانے کا عندیہ دیا تھا ، تاہم انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ تحریک کب شروع کی جائے گی۔

  • گورنر پنجاب نے لوکل گورنمنٹ بل 2019 پردستخط کردیے

    گورنر پنجاب نے لوکل گورنمنٹ بل 2019 پردستخط کردیے

    لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ نئے نظام میں مقامی سطح پرعوامی نمائندے صحیح معنوں میں با اختیار ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے لوکل گور نمنٹ بل 2019 پردستخط کر دیے۔ پنجاب میں نیا بلدیاتی نظام دو درجوں پر مشتمل ہے۔

    نئے بلدیاتی نظام کے مطابق شہروں میں میونسپل اورمحلہ کونسل جبکہ دیہات میں تحصیل اورویلج کونسل ہوگی۔

    گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ اختیارات نچلی سطح پرمنتقل کر نے کا وعدہ پورا کر رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق عوام کو مضبوط کر رہے ہیں۔

    چوہدری محمد سرور نے کہا کہ نئے نظام میں مقامی سطح پرعوامی نمائندے صحیح معنوں میں با اختیار ہوں گے، عوامی سطح پرپائیدار خدمت کویقینی بنانا تحریک انصاف کےمنشور کا اہم جزو ہے۔

    یاد رہے کہ 30 اپریل کو پنجاب اسمبلی میں نئے بلدیاتی نظام کا مسودہ قانون منظورکرلیا گیا تھا۔ اپوزیشن نے بل کی منظوری کے خلاف ایوان میں احتجاج کیا تھا۔

    نئے بلدیاتی نظام کے تحت ویلج کونسل اور شہروں میں محلہ کونسل کا انتخاب غیرجماعتی بنیادوں پر ہوگا، تحصیل اور میونسپل کی سطح پرانتخاب جماعتی بنیادوں پرہوں گے۔

  • ایک سال انتظامی معاملات میں ضائع ہوا، حکومت اگلے چار سال عوام کی خدمت کرے گی، چوہدری سرور

    ایک سال انتظامی معاملات میں ضائع ہوا، حکومت اگلے چار سال عوام کی خدمت کرے گی، چوہدری سرور

    لاہور: گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا ایک سال انتظامی معاملات میں ضائع ہوا، حکومت اگلے چار عوام کی خدمت کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آنے جانے کی باتیں میرے لیے معنی نہیں رکھتیں، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تبدیلی وزیراعظم عمران خان کا اختیار ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کستان ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، پورے پنجاب کو پینے کا صاف پانی مہیا کریں گے، سابقہ دور کے بھاری سود اتارنے کے لیے پی ٹی آئی کو قرض لینا پڑ رہا ہے۔

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ اگر اپوزیشن یہ سمجھتی ہے کہ نیب حدود سے تجاوز کررہا ہے تو حکومت پارلیمنٹ میں بات کرنے کے لیے تیار ہے۔

    مزید پڑھیں: کسی سیاسی مخالف کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کی جائے گی، چوہدری سرور

    چوہدری سرورکا کہنا تھا کہ کسی اپوزیشن جماعت سے ہماری کوئی ذاتی لڑائی نہیں ہے ہم ملک اور قوم کے مفادات کی بات کررہے ہیں، عوامی مفادات کے تحفظ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ آج جب احتساب کے ادارے ان کرپٹ سیاست دانوں سے کرپشن کا حساب مانگتے ہیں تو وہ شور مچانا شروع کردیتے ہیں لیکن اپوزیشن کو یہ پتہ ہونا چاہئے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف نے 20 سالوں سے زائد کرپشن کے خلاف جدوجہد کی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے صحت اور تعلیم کے شعبے میں مثالی اقدامات کررہی ہے۔

  • گورنر پنجاب کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں: نعیم الحق

    گورنر پنجاب کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں: نعیم الحق

    لاہور: وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے سیاسی امور کے مشیر نعیم الحق نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی تبدیلی کے امکان کو مسترد کر دیا۔

    نعیم الحق نے پارٹی میں اختلافات کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین پارٹی کا اثاثہ ہیں، وہ مصروفیت کی وجہ سے عشائیے میں نہیں آ سکے تھے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ق لیگ سے بھی تعلقات اچھے ہیں، پرویز الٰہی کے کام کی وزیر اعظم عمران خان نے بھی تعریف کی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ چھوٹے موٹے اختلافات ہوتے ہیں تاہم عمران خان کی قیادت میں پارٹی متحد ہے، صدارتی نظام کی باتوں میں حکومت کا کوئی کردار نہیں ہے، ہم بلدیاتی انتخابات کی تیاری کر رہے ہیں، اور ہماری توجہ ترقیاتی کاموں پر ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  عثمان بزدار، پرویز الہیٰ ملاقات، ق لیگ اور پی ٹی آئی میں اختلافات کی تردید

    نعیم الحق نے کہا کہ موجودہ نظام میں بعض قوانین ترقی کی راہ میں حائل ہیں، اس لیے ہم 7 نئے قوانین لے کر آ رہے ہیں، جن کا مسودہ بھی تیار کر لیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ‌ پنجاب عثمان بزدار اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ میں اہم ملاقات ہوئی، جس کے بعد ق لیگی رہنما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ق لیگ اور پی ٹی آئی میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔

  • اگر بھارت نے جارحیت کی تو ایک بار پھر منہ توڑ جواب دیا جائے گا: گورنر پنجاب

    اگر بھارت نے جارحیت کی تو ایک بار پھر منہ توڑ جواب دیا جائے گا: گورنر پنجاب

    واشنگٹن: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے جارحیت کی تو ایک بار پھر منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو ہوئے کہنا تھا کہ بھارتی نے جارحیت کی کوشش کی تو ایک بار پھر اسے منہ کی کھانا پڑے گی۔

    گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ امریکی سینیٹرز کو باور کرایا ہے کہ مودی جنگ جیسی حماقت کرسکتا ہے، لیکن پاکستان اپنا دفاع کا پورا حق رکھتا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پوری دنیا عمران خان کی قیادت پر یقین رکھتی ہے، پاکستان امریکا کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعلقات چاہتا ہے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ ماہ گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا تھا کہ بھارت کے پاس جوثبوت ہیں وہ ہمیں فراہم کرے یابین الاقوامی سطح پر سامنے لائے، ہم الزامات کی تفتیش کے لیے تیار ہیں، جنگ نہیں چاہتے، مگر کسی جارحیت کا پاکستان منہ توڑ جواب دے گا۔

    بھارت کےپاس جوثبوت ہیں وہ ہمیں فراہم کرے یابین الاقوامی سطح پر سامنےلائے، چوہدری سرور

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان ہمسایوں اور دنیا سے برابر کے تعلقات چاہتا ہے، بھارت کا رویہ جارحانہ ہے، دھمکی دے رہا ہے، پانی بند کرنے کا کہہ رہا ہے، جنگ نہیں چاہتے، مگر کسی جارحیت کا پاکستان منہ توڑ جواب دے گا، جارحیت کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت اور منہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں۔

  • وزیراعظم کسی ٹرین مارچ یا احتجاج سے دباؤ میں آنے والے نہیں، چوہدری سرور

    وزیراعظم کسی ٹرین مارچ یا احتجاج سے دباؤ میں آنے والے نہیں، چوہدری سرور

    لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کسی ٹرین مارچ یا احتجاج سے دباؤ میں آنے والے نہیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر اپوزیشن یہ سمجھتی ہے نیب حدود سے تجاوز کررہا ہے تو حکومت پارلیمنٹ میں اس پر بات کرنے کو تیار ہے۔

    گورنر پنجاب نے کہا کہ نیب اور دیگر اداروں کو مغلظات بکنے سے کرپشن کرنے والے احتساب سے بچ نہیں سکیں گے، ہم اپوزیشن سے لڑائی جھگڑا نہیں چاہتے لیکن کرپشن کے موقف پر ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

    چوہدری محمد سرور نے کہا کہ بدقسمتی سے ماضی میں عوامی خدمت کا نعرہ لگا کر اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کے سوا کچھ نہیں کیا جس کی وجہ سے ملک میں غربت، مہنگائی اور بیروزگاری سمیت دیگر مسائل نے جنم لیا۔

    مزید پڑھیں: کسی سیاسی مخالف کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کی جائے گی، چوہدری سرور

    انہوں نے کہا کہ آج جب احتساب کے ادارے ان کرپٹ سیاست دانوں سے کرپشن کا حساب مانگتے ہیں تو وہ شور مچانا شروع کردیتے ہیں لیکن اپوزیشن کو یہ پتہ ہونا چاہئے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف نے 20 سالوں سے زائد کرپشن کے خلاف جدوجہد کی ہے اس لیے کچھ بھی ہوجائے کرپشن کرنے والوں کو کسی صورت کوئی رعایت نہیں دی جاسکتی۔

    گورنر پنجاب نے کہا کہ کسی اپوزیشن جماعت سے ہماری کوئی ذاتی لڑائی نہیں ہے ہم ملک اور قوم کے مفادات کی بات کررہے ہیں، عوامی مفادات کے تحفظ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے صحت اور تعلیم کے شعبے میں مثالی اقدامات کررہی ہے۔

  • وزیراعظم کی اجازت کے بغیر تنخواہوں میں اضافے کی سمری منظور نہیں کروں گا،گورنر پنجاب

    وزیراعظم کی اجازت کے بغیر تنخواہوں میں اضافے کی سمری منظور نہیں کروں گا،گورنر پنجاب

    لاہور : گورنر پنجاب چوہدری سرور نے اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری پر دستخط وزیراعظم عمران خان کی اجازت سے مشروط کردیئے۔

    تفصیلات کے مطابق اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے پر گورنر پنجاب چوہدری سرور نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کہا وزیراعظم کی اجازت کے بغیرسمری منظور نہیں کروں گا۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے پنجاب اسمبلی میں ارکان کی تنخواہوں میں اضافے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا پنجاب اسمبلی کی جانب سے اراکین اسمبلی، وزراء خصوصاً وزیراعلیٰ کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کافیصلہ سخت مایوس کن ہے، پاکستان خوشحال ہوجائےتوشاید یہ قابلِ فہم ہومگر ایسے میں جب عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے بھی وسائل دستیاب نہیں،یہ فیصلہ بالکل بلاجواز ہے۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم اراکینِ پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے پربرہم

    گذشتہ روز پنجاب اسمبلی میں اراکین کی تنخواہوں میں اضافے کا بل کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا تھا ، جس کے مطابق اراکین اسمبلی کوماہانہ ایک لاکھ 95 ہزارتنخواہ ملےگی جبکہ اراکین اسمبلی کی بنیادی تنخواہ 80 ہزارروپےکردی گئی۔

    اسپیکرپنجاب اسمبلی ہر ماہ 2 لاکھ 60ہزار روپے ، ڈپٹی اسپیکر 2 لاکھ 45ہزار روپے اور وزیراعلیٰ پنجاب4 لاکھ 25 ہزار روپے تنخواہ ماہانہ لیں گے۔

  • مودی الیکشن جیتنے کے چکرمیں ایشیا کوآگ میں دھکیل رہا ہے‘ گورنرپنجاب

    مودی الیکشن جیتنے کے چکرمیں ایشیا کوآگ میں دھکیل رہا ہے‘ گورنرپنجاب

    لاہور: گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ پلواما حملے کی آڑمیں مودی پاکستان کو تنہا کرنا چاہتا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں گورنرپنجاب نے آرٹس ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مکمل آزادی حاصل ہے، اقلیتوں کے بھی پاکستان میں وہی حقوق ہیں جومسلمانوں کے ہیں۔

    چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پلواما حملے کی آڑمیں مودی پاکستان کوتنہا کرنا چاہتا تھا، مودی اپنی سازش میں ناکام ہوچکا آج بھارت خود تنہا ہوگیا ہے۔

    گورنرپنجاب نے کہا کہ مودی الیکشن جیتنے کے چکرمیں ایشیا کوآگ میں دھکیل رہا ہے، بھارت کشمیریوں پرظلم کے پہاڑتوڑ رہا ہے۔

    چوہدری محمد سرور نے کہا کہ عمران خان کے فیصلے کو پوری دنیا میں سراہا جا رہا ہے، 28 ممالک نے پاکستان کے مؤقف کی حمایت کی۔

    گورنرپنجاب کا برطانوی اوریورپی پار لیمنٹ کے اراکین کوخط

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے گورنرپنجاب چوہدری سرور نے پاک بھارت کشیدگی پر برطانوی ویورپی ارکان پارلیمنت کو خط لکھ کر بھارتی جارحیت اور جنگی جنون سے آگاہ کیا تھا۔

    گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ پلواما واقعہ کے بعد پاکستان اور بھارت کے تعلقات کشیدہ ہوچکے ہیں، ہم پاکستان کے دفاع اور خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

  • بھارت کےپاس جوثبوت ہیں وہ ہمیں فراہم کرے یابین الاقوامی سطح پر سامنےلائے، چوہدری سرور

    بھارت کےپاس جوثبوت ہیں وہ ہمیں فراہم کرے یابین الاقوامی سطح پر سامنےلائے، چوہدری سرور

    لاہور : گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ بھارت کےپاس جوثبوت ہیں وہ ہمیں فراہم کرے یابین الاقوامی سطح پر سامنےلائے،ہم الزامات کی تفتیش کےلئےتیار ہیں، جنگ نہیں چاہتے، مگر کسی جارحیت کاپاکستان منہ توڑ جواب دے گا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ادارے جوکچھ کر رہےہیں ، اس میں حکومت کاعمل دخل نہیں ، ادارے کے معاملےمیں مداخلت نہیں کرتے ہیں ، ہم نےکبھی عدالتوں پر تنقید نہیں کی، ادارو ں کوآئین کےمطابق اورحدودمیں رہ کر کام کرناچاہیے، نظام میں کوئی خرابی ہےتو قانون سازی کرکےٹھیک کرنی چاہیے، اداروں کوبااختیار اورسیاست سے پاک کرنا چاہیے۔

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمسایوں اور دنیاسےبرابر کے تعلقات چاہتا ہے ، بھارت کا رویہ جارحانہ ہے،دھمکی دےرہاہے،پانی بندکرنےکاکہہ رہا ہے،  جنگ نہیں چاہتے،مگر کسی جارحیت کاپاکستان منہ توڑ جواب دے گا، جارحیت کامقابلہ کرنے کی صلاحیت اورمنہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں۔

    جارحیت کامقابلہ کرنے کی صلاحیت اورمنہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں

    چوہدری سرور نے کہا جتنی ناانصافی اور بربریت بھارتی حکومت نےکی اس کی مثال نہیں ، بھارت کےپاس جوثبوت ہیں وہ ہمیں فراہم کرے یابین الاقوامی سطح  پر سامنےلائے،ہم الزامات کی تفتیش کےلئےتیار ہیں، پاکستان کی خاموشی کو کمزوری نہ سمجھاجائے۔

    پاکستان کی خاموشی کو کمزوری نہ سمجھاجائے

    ان کا کہنا تھا کہ  میں نجومی نہیں کہ کسی کی گرفتاری پر بات کرسکوں، تحریک انصاف کی حکومت یا کسی ادارے کا گرفتاریوں سے کوئی تعلق نہیں، تمام ادارے  آزادانہ طور پر کام کررہے ہیں،سیاستدانوں کو نظام میں خرابی کو عوام میں نہیں لانا چاہیے، معاملےپر اسمبلی میں بات ہونی چاہیے۔

    گورنر پنجاب  نے کہا  عدالتوں نے حق میں بھی فیصلے کیے اور خلاف بھی، ہم عدالتوں کے خلاف بات نہیں کرتے ، ہمارا سینئروزیرگرفتار ہوا مگر ہم نے تنقید  نہیں کی ، اداروں کو غیر سیاسی بنانا چاہتے ہیں ، علیم خان نے ضمانت قبل از گرفتاری بھی نہیں کرائی۔

  • وزیر اعظم عمران خان کی عثمان بزدار اور گورنر پنجاب سے ون آن ون ملاقات

    وزیر اعظم عمران خان کی عثمان بزدار اور گورنر پنجاب سے ون آن ون ملاقات

    لاہور: وزیرِ اعظم عمران خان نے لاہور میں وزیر اعلیٰ اور گورنر پنجاب سے الگ الگ ملاقاتیں کی، ملاقات کے دوران عثمان بزدار نے وزیر اعظم کو امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور میں موجود ہیں جہاں ایوان وزیر اعلیٰ میں اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کریں گی جس میں سانحہ ساہیوال پر تفصیلی تحقیقاتی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کی جائے گی۔

    وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے لاہور میں وزیر اعظم عمران خان سے ون آن ون ملاقات میں صوبے کے امن و امان کی صورتحال سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے سانحہ ساہیوال پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار نے وزیر اعظم کو پنجاب میں پولیس اصلاحات سے متعلق بھی بریفنگ دی۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پرلاہورپہنچ گئے

    مزید پڑھیں: سرگودھا: پی ٹی آئی امیدوار 12028 ووٹ لے کر کام یاب، غیر سرکاری نتائج

    خیال رہے کہ سی ٹی ڈی اہل کاروں کے ہاتھوں قتل ہونے والے شہری خلیل کے بھائی جلیل نے دو روز قبل لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے، جس میں وفاق، وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کو فریق بنا کر عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ پنجاب حکومت کی جے آئی ٹی کالعدم قرار دیتے ہوئے جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے۔

    درخواست میں کہا گیا کہ آئی جی پنجاب اہل کاروں اور سی ٹی ڈی حکام کی بچانے کی کوشش کر رہے ہیں، آئی جی پنجاب نے اختیارنہ ہونے کے باوجود جے آئی ٹی تشکیل دی۔