Tag: گورنر پنجاب

  • لاہور:اداکارہ میرا کی  گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے ملاقات

    لاہور:اداکارہ میرا کی گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے ملاقات

    اداکارہ میرا نے فلاحی اسپتال کے منصوبے کے لئےسے زمین مانگ لی، کہتی ہیں نہ سیاست نہ شادی، ابھی صرف فلاحی کام کرنے کا ارادہ ہے۔لاہور میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب نے اسپتال کی تعمیر کے لئے کمیٹی بنادی ہے جو زمین کی خریداری کے لئے جلد ہی مناسب جگہ کی نشاندہی کرے گی،

    ان کا کہنا تھا کہ اسپتال کا منصوبہ انتہائی سنجیدہ اور انسان دوست ہے، میڈیا بھی اس حوالے سے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے، اداکارہ میرا نے کہا کہ گورنر پنجاب انتہائی خدا ترس اور مثبت شخص ہیں، جن سے ملاقات کرکے خوشی ہوئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ابھی ان کا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں، پاکستان میں غریب آدمی کے علاج معالجہ کی مناسب سہولیات موجود نہیں ہیں، اسپتال کی تعمیر کے لئے وزیراعلیٰ شہباز شریف سمیت تمام لوگوں سے ملاقات کروں گی۔ شادی کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ابھی ان کا شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

  • کشکول توڑنے کیلئے ایک قوم بننا پڑے گا,چودھری محمد سرور

    کشکول توڑنے کیلئے ایک قوم بننا پڑے گا,چودھری محمد سرور

    گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم سمیت کئی قومی معاملات سیاست کا شکار ہیں، کشکول توڑنے کیلئے ایک قوم بننا پڑے گا۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات ہونے چاہئیں، یہی بنیادی جمہوریت ہے، بدقسمتی سے کچھ قومی معاملات سیاست کا شکار ہوگئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایران نے گیس پائپ لائن کو اپنے ملک میں مکمل کرلیا ہے لیکن پاکستان میں یہ منصوبہ الجھا ہوا ہے، کشکول توڑنے اور آئی ایم ایف کے چنگل سے نکلنے کے لیے پہلے ہمیں ایک قوم بننا پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک سیلاب، زلزلے اور صاف پانی کے منصوبوں کے فنڈز ہڑپ کئے جاتے رہیں گے ۔

    کوئی ہم پر اعتماد نہیں کریگا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ مغرب کا پاکستان میں اقلیتی حقوق سے متعلق نظریہ غلط فہمی کا شکار ہے، کرسمس کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی، آئندہ ہولی کی تقریب بھی ادھر ہی ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس اور محکمہ تعلیم کے درمیان کوئی اختلافات نہیں، وزیر اعلی پنجاب سے میری مکمل ہم ہنگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ یونیورسٹیوں کے نئے کیمپس بننے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے مخالف نہیں ہیں۔

  • طلبہ وطالبات ڈگری کے حصول کو کامیابی تصورنہ کریں,چودھری سرور

    طلبہ وطالبات ڈگری کے حصول کو کامیابی تصورنہ کریں,چودھری سرور

    گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے طلبہ و طالبات پر زور دیاہے کہ وہ ڈگری کے  حصول کوکامیابیتصورنہکریںبلکہعملیزندگیکیمنازلطےکرنےکے لیےخودکو تیار کرلیں۔ یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور کے پانچویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ طلبہ و طالبات کا ڈگری حاصل کرنا یقینا ایک بڑی کامیابی ہے مگر عملی زندگی میں سخت محنت اور وقت کی پابندی ہی کامیابی کی ضمانت ہوتی ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ڈگری حاصل کرنے کا مقصد دفتر میں کرسی میز پر نو سے پانچ بجے تک وقت گزارنا نہیں، آپ کو اپنے لیے اور اپنے ملک کے لیے سخت محنت کرنے کی ضرورت ہے۔

    گورنر پنجاب نے کہاکہ اُ نہوں نے یورپی یونین سے پاکستان کے لیے جی ایس پی پلس اسٹیٹس حاصل کرنے کے لیے بہت محنت کی ہے اور اس محنت کا پھل آنے والے دنوں میں پوری قوم کھائے گی۔ گورنر پنجاب نے  752 سکالرز اور طلبہ و طالبات میں ڈگریاں تقسیم کیں

  • سیاسی جماعتیں یورپی پارٹیوں سے تعلقات بہتر بنائیں، گورنر پنجاب

    سیاسی جماعتیں یورپی پارٹیوں سے تعلقات بہتر بنائیں، گورنر پنجاب

    گورنر پنجاب محمد سرور نے کہا ہے کہ پاکستان کو یورپی یونین سے جی ایس ٹی پلس درجہ حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان کی سیاسی جماعتیں یورپی سیاسی پارٹیوں سے تعلقات بہتر بنائیں۔

    کراچی میں آل پاکستان ٹیکسٹائل ملزایسوسی ایشن کے ساتھ میٹنگ کے دوران گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ فوکل گروپ بنا کر جی ایس پی پلس کے 27کنونشنل معیارات پرعمل کرنا ہمارا اولین ترجیح ہونا چاہئے، ذاتی طور پر جی ایس پی درجہ حصول کے لئے سو سے زائد یورپی ممبران کو پاکستان کے حق میں قائل کیا ۔.

    اس موقع پر سابق چیئر مین اپٹماگوہرایوب کا کہنا تھا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری چند سالوں میں ملک کوخسارے سےنکالنے سمیت روزگارپھیلانے کا اہم زریعہ بنے گی،انہوں نے بتایا کہ ٹیکسٹائل برامدات کو تیراارب ڈالرسے چھبیس ارب ڈالر بڑھانے کا عزم رکھتے ہیں۔

     

  • اداکارہ میرا کی گورنر ہاوس لاہور میں چودھری محمد سرور سے ملاقات

    اداکارہ میرا کی گورنر ہاوس لاہور میں چودھری محمد سرور سے ملاقات

    گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے اداکارہ میر اکو اسپتال کی تعمیر میں تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا ہے انسانیت کی خدمت قابل تحسین ہے، اداکارہ میرا نے گورنر ہاوس لاہور میں چودھری محمد سرور سے ملاقات کی اور اپنے حالیہ دورہ امریکہ کے دوران اسپتال کی فنڈ ریزنگ کے حوالے سے بریفنگ دی۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسپتال کی تعمیر ان کا خواب ہے، حکومت پنجاب زمین کے حصول میں تعاون کرے، گورنر پنجاب نے اداکارہ میر ا کویقین دلایا کہ حکومت ان کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ایمانداری سے انسانیت کی خدمت قابل تحسین ہے، بلوچستان سے رکن اسمبلی نصراللہ خاں زہری کی قیادت میں آٹھ رکنی وفد نے بھی ملاقات کی۔ جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

     

  • صوبے میں بلدیاتی انتخابات ہائی جیک نہیں ہوں گے، گورنر پنجاب

    صوبے میں بلدیاتی انتخابات ہائی جیک نہیں ہوں گے، گورنر پنجاب

    گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے واضح کیا ہے کہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات ہائی جیک نہیں ہوں گے، جبکہ وزیر مملکت برائے تجارت خرم دستگیر کہتے ہیں کہ فرقہ واریت کو جرم سمجھتے ہوئے اسے ختم کریں گے۔
       لاہور میں نجی ادارے کے کانووکیشن پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے بارے میں غیر ضروری طور پر شبہات پیدا کئے جارہے ہیں۔

    گورنر پنجاب وزیر مملکت برائے تجارت خرم دستگیر نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے طالبان سے مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو دوسرے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا، فرقہ واریت کے خاتمے کے لئے سخت اقدامات کئے جارہے ہیں۔

    وزیر مملکت برائے تجارت خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ وزارت سے ہٹنے کے بعد چیئرمین نجکاری کمیشن برقرار رہنے کا جواز نہیں تھا، نیا چیئرمین لانے کے لئے عہدہ چھوڑ دیا، پاکستان کو جی ایس پی پلس درجہ ملنے سے ایک ارب ڈالر تک سرمایہ کاری کا موقع ملے گا۔