Tag: گورنر پنجاب

  • وزیر اعظم سے گورنر پنجاب کی ملاقات

    وزیر اعظم سے گورنر پنجاب کی ملاقات

    لاہور: وزیر اعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے اپنے دورہ یورپ پر بریفنگ دی، ملاقات میں وزیر اعظم نے جی ایس پی پلس اسٹیٹس سے متعلق گورنر پنجاب کے کردار کو سراہا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں گورنر پنجاب نے وزیر اعظم کو دورہ یورپ پر بریفنگ دی۔

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ جی ایس پی پلس میں توسیع کے لیے ارکان پارلیمنٹ سے ملاقاتیں کیں، یورپی پارلیمنٹ کے 4 نائب صدور سمیت 30 ای یو ارکان سے ملاقات ہوئی۔ برسلز، ہنگری اور اٹلی میں بھی اہم ملاقاتیں کیں۔

    انہوں نے کہا کہ انشا اللہ جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں توسیع کا فیصلہ حق میں آئے گا، یورپی پارلیمنٹ اراکین امن کے لیے پاکستان کے کردار کے معترف ہیں۔ ای یو پارلیمنٹ نے جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں توسیع کے لیے تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ افغان امن عمل کے لیے بھی پاکستانی کردار کو یورپ میں سراہا جا رہا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں وزیر اعظم نے جی ایس پی پلس اسٹیٹس سے متعلق گورنر پنجاب کے کردار کو سراہا، ملاقات میں سیاسی اور حکومتی امور پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔

  • خواتین کے خلاف جرائم کی روک تھام کے لیے آگاہی مہم چلانے کا فیصلہ

    خواتین کے خلاف جرائم کی روک تھام کے لیے آگاہی مہم چلانے کا فیصلہ

    لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے خواتین کے خلاف جرائم کی روک تھام کے لیے آگاہی مہم چلانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ مجرموں کے مقدمات کا فیصلہ زیادہ سے زیادہ 6 ماہ میں ہونا چاہیئے۔

    تفصیلات کے مطابق ارکان اسمبلی پروین سرور اور عظمیٰ کاردار کی گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں خواتین پر تشدد اور جنسی ہراسانی کے واقعات کا معاملہ موضوع گفتگو رہا۔

    گورنر پنجاب نے خواتین کے خلاف جرائم کی روک تھام کے لیے آگاہی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے، گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ مجرموں کے مقدمات کا فیصلہ زیادہ سے زیادہ 6 ماہ میں ہونا چاہیئے۔

    چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ مجرموں کو آئین و قانون کے مطابق نشان عبرت بنانا ہوگا، خواتین کا تحفظ حکومتی اداروں کی ذمہ داری ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی ترقی میں خواتین کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

  • پاکستان افغانستان کے ساتھ پرامن تعلقات کا خواہاں ہے: گورنر پنجاب

    پاکستان افغانستان کے ساتھ پرامن تعلقات کا خواہاں ہے: گورنر پنجاب

    لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ پرامن اور مضبوط تعلقات کا خواہاں ہے، ملکی دفاع پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ پرامن اور مضبوط تعلقات کا خواہاں ہے۔

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ بھارت خطے میں امن کے دشمنوں کے ساتھ ہے، پاکستان کے پاس دنیا کی بہترین افواج ہے، دشمنوں کو ناکام بنا دیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان امن کے ساتھ ہے، ملکی دفاع پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے۔ امن کے خلاف سازش کرنے والوں کے عزائم ناکام ہوں گے۔

    چوہدری محمد سرور کا مزید کہنا تھا کہ خطے میں امن کے لیے پاکستان نے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔

  • گورنر پنجاب  کی جہانگیرترین کے حامیوں کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی

    گورنر پنجاب کی جہانگیرترین کے حامیوں کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی

    لاہور : گورنرپنجاب چوہدری سرور نے جہانگیرترین کےحامیوں کوتحفظات دورکرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا وزیراعظم سے ملاقات جلد یقینی بنانے میں کردار ادا کروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق جہانگیر خان ترین کے تحفظات کو دور کرنے کیلئے صوبے میں پی ٹی ائی کے بڑے متحرک ہیں ، گورنر پنجاب سے جہانگیر ترین کے حامی اراکین اسمبلی اور رہنماؤں کی ملاقات ہوئی ، رہنماؤں میں راجہ ریاض ،صوبائی وزرااجمل چیمہ اور خیال احمد کاسترو سمیت شامل تھے۔

    راجہ ریاض اوردیگر نے گورنر پنجاب کو تحفظات سے آگاہ کیا، جس پر گورنرپنجاب نے جہانگیرترین کےحامیوں کوتحفظات دورکرنے کی یقین دہانی کرائی۔

    ذرائع کے مطابق چوہدری محمد سرور نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات جلد یقینی بنانے میں کردار ادا کروں گا، پارٹی کا ہر فرد عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کر تا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی اور استحکام کےلیےحکومت عملی اقدامات کر رہی ہے، کمزوراور غریب طبقے کےمسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت کےہرمنصوبے کامقصد ترقی اورخوشحالی ہے۔

    گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ انشااللہ تحر یک انصاف کی حکومت آئینی مدت پوری کر ے گی،عام انتخابات 2023 میں ہی ہونگے حکومت کوخطرہ نہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ نیاپاکستان ہاؤسنگ سکیم اوراحساس پروگرام حکومت کی غریب دوستی ہے اور پنجاب آب پاک اتھارٹی پینے کاصاف پانی فراہم کر نےکا وعدہ پوراکرے گی جبکہ فیصل آباد ڈویژن میں ترقیاتی منصوبوں کوجلدازجلدمکمل کیاجائےگا۔

  • گورنر پنجاب کا قائد اعظم کے حوالے سے وزیر اعظم کو اہم مشورہ

    گورنر پنجاب کا قائد اعظم کے حوالے سے وزیر اعظم کو اہم مشورہ

    اسلام آباد: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے وزیر اعظم عمران خان کو اہم مشورے دے دیے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب نے بانئ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے حوالے سے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو خوب سوچ بچار کے بعد فیصلہ کرنے کا مشورہ دیا۔

    چوہدری محمد سرور نے کہا آپ قائد اعظم کی طرح 10 بار سوچیں پھر فیصلہ کریں، اور جب فیصلہ کر لیں تو پھر اس پر ڈٹ جائیں۔

    گورنر پنجاب نے وزیر اعظم کو یہ مشورہ بھی دیا کہ کسی کو رخصت کیا جاتا ہے تو اس کی عزت نفس کا خیال رکھا جانا چاہیے۔

    گورنر چوہدری سرور نے کہا سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ کو اس طرح رخصت نہیں کرنا چاہیے تھا، وزارت سے اس طرح ہٹانا اچھا اقدام نہیں تھا، کابینہ میں جو فیصلے ہوتے ہیں ان پر قائم رہنا چاہیے۔

    انھوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں جس کے پاس زمین نہیں، وہ اگر 3 یا 5 مرلے پر قبضہ کر لے اسے قبضہ نہیں سمجھتا۔

  • گورنر پنجاب نے بھارتی کسانوں کیخلاف مودی کے بدترین سلوک کی ویڈیو شیئر کردی

    گورنر پنجاب نے بھارتی کسانوں کیخلاف مودی کے بدترین سلوک کی ویڈیو شیئر کردی

    لاہور : گورنر پنجاب چوہدری سرور نے بھارتی کسانوں کیخلاف مودی کے بدترین سلوک کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا بھارت میں انسانی حقوق نام کی کوئی چیز نہیں ،ظلم کی انتہا ہو رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے بھارتی کسانوں کیخلاف مودی کےبدترین سلوک کی ویڈیو شیئر کردی ، ویڈیو میں بھارتی رپورٹرنے بھارت میں لاک ڈاؤن جیسے اقدامات کا پول کھول دیا۔

    گورنرپنجاب نے اپنے پیغام میں کہا کہ جمہوریت کےدعویدار بھارت میں حقوق کی بات کرنا جر م بن چکا ہے ، بھارتی کسانوں سےدہشتگرد مودی مجرموں جیساسلوک کر رہا ہے ، مودی کسانوں کی آوازدبانےکیلئےبھارت میں بھی کرفیو لگارہاہے۔

    بھارت میں انسانی حقوق نام کی کوئی چیز نہیں ،ظلم کی انتہا ہو رہی ہے ، مخالفین کے ٹوئٹر اکائونٹس بند،میڈیا پر پابندیاں بھارت کااصل چہرہ ہے۔

  • بڑی خبر، گورنر پنجاب اور ان کی اہلیہ کو کرونا ویکسین لگا دی گئی

    بڑی خبر، گورنر پنجاب اور ان کی اہلیہ کو کرونا ویکسین لگا دی گئی

    لاہور: پاکستان میں کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین ٹرائلز کے سلسلے میں بڑی خبر آ گئی ہے، گورنر پنجاب چوہدری سرور اور ان کی اہلیہ بیگم پروین سرور کو بھی کرونا ویکسین لگا دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کرونا ویکسین ٹرائلز کے دوران گورنر پنجاب اور ان کی اہلیہ کو بھی آج یونی ورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں کرونا ویکسین لگا دی گئی۔

    قبل ازیں، یونی ورسٹی آف ہیلتھ سائنسز آمد کے موقع پر وی سی آفس میں گورنر پنجاب کو کرونا ویکسین سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔

    وائس چانسلر یونی ورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر جاوید اکرم نے بتایا کہ یونی ورسٹی میں 2 اکتوبر سے کرونا ویکسین کے ٹرائلز جاری ہیں، اور اب تک 7 ہزار لوگوں پر کرونا ویکسین کے ٹرائلز کیے جا چکے ہیں۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب چوہدری سرور کے تمام اسٹاف کو بھی کرونا ٹرائل ویکسین لگا دی گئی ہے۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ کرونا ابھی گیا نہیں واپس آ گیا ہے، خطرات بڑھ رہے ہیں، عوام سے اپیل ہے احتیاطی تدابیر اختیار کریں، کرونا بے قابو ہوا تو ہیلتھ سسٹم کو شدید متاثر کر دے گا۔

    پاکستان میں کرونا ویکسین کلینیکل ٹرائلز کے حوالے سے ایک اور بڑی خبر

    واضح رہے کہ پاکستان میں چینی کمپنی کین سائینو کی ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز جاری ہیں، یک دسمبر کو پاکستان میں کرونا ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز کے لیے ایک اور چینی کمپنی نے خواہش کا اظہار کر دیا تھا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق چینی کمپنی زافائی لانگ کام نے بیجنگ میں پاکستانی مشن سے رابطہ کر کے پاکستان میں کرونا ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز کی خواہش کا اظہار کیا، اور پاکستانی مشن سے اس سلسلے میں تعاون کی درخواست کی۔

  • حکومت کی 5 سالہ کارکردگی کی بنیاد پر بات ہونی چاہیئے: گورنر پنجاب

    حکومت کی 5 سالہ کارکردگی کی بنیاد پر بات ہونی چاہیئے: گورنر پنجاب

    لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے 5 سال پورے کیے ہمیں بھی کرنے دو، حکومت کی 5 سالہ کارکردگی کی بنیاد پر بات ہونی چاہیئے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ تمام اداروں نے کرونا وائرس کے دوران محنت کی، سب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، میڈیا کے نمائندوں نے بھی کرونا وائرس کے دوران جنگ لڑی ہے۔

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس مشکل وقت ہے لاکھوں نہیں کروڑوں کی نوکریاں چلی گئیں، اداروں کے پاس ورکرز کو دینے کو پیسے نہیں تھے۔ بزنس کمیونٹی اور مخیر حضرات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ مخیر حضرات نے دل کھول کر چندہ دیا۔

    انہوں نے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے، کرپشن اور مہنگائی نے چیلنجز کھڑے کیے۔ اپوزیشن ایجنڈا لے کر آئے کہ کرپشن اور مہنگائی کو کیسے ختم کرنا ہے، ان ایشوز پر بیٹھ کر بات ہو تو سمجھ میں آتا ہے۔

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کہتی ہے کہ اب 2 سال ہوگئے ہیں گھر جاؤ، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے 5 سال پورے کیے ہمیں بھی کرنے دو، 5 سالہ کارکردگی کی بنیاد پر بات ہونی چاہیئے۔ دسمبر تک حکومت کے جانے کا خواب، خواب ہی رہے گا۔

    انہوں نے کہا کہ اکنامک پالیسی میں 3 گنا زیادہ کارکردگی دکھانا ہوگی، اسلامی ممالک سے تعلقات مضبوط ہونے چاہئیں۔ مسلم امہ میں ایک ٹکراؤ کی صورتحال کو ختم کرنا چاہیئے۔

  • حکومتی ایجنڈا ترقی اور خوشحالی ہے، سیاسی مخالفین انتشار چاہتے ہیں: گورنر پنجاب

    حکومتی ایجنڈا ترقی اور خوشحالی ہے، سیاسی مخالفین انتشار چاہتے ہیں: گورنر پنجاب

    لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی ملاقات ہوئی، گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومتی ایجنڈا ترقی اور خوشحالی ہے، سیاسی مخالفین انتشار چاہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں سیاسی و حکومتی امور سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت اور افواج پاکستان سمیت تمام ادارے ایک صفحہ پر ہیں، حکومتی ایجنڈا ترقی اور خوشحالی ہے، سیاسی مخالفین انتشار چاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان بطور وزیر اعظم اپنی آئینی مدت پوری کریں گے، اپوزیشن احتسابی عمل کو بریک لگوانا چاہتی ہے مگر ایسا نہیں ہوگا۔ شفاف اور بلا تفریق احتساب ملک و قوم کے لیے لازم ہو چکا ہے۔

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹوں کا اپوزیشن کا منصوبہ ناکام ہوگا، قومی اداروں کو تنقید کا شانہ بنانے والوں کو قوم معاف نہیں کرے گی، ملکی دفاع کو یقینی بنانے والی افواج پاکستان پر قوم کو فخر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں عمران خان نے کشمیریوں کا بھرپور مقدمہ لڑا، فلسطینی عوام پر اسرائیلی دہشت گردی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ دنیا میں امن کے لیے مسئلہ کشمیر و فلسطین کو حل کرنا ہوگا۔

    وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے کسی احتجاج سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، عام انتخابات 2023 میں ہی ہوں گے، اپوزیشن پھر ناکام ہوگی۔ حکومت کمزور طبقات کو مضبوط بنانے کے اقدامات کر رہی ہے۔

  • قوم کی ہر بیٹی کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے، گورنر پنجاب

    قوم کی ہر بیٹی کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے، گورنر پنجاب

    لاہور: چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ قوم کی ہر بیٹی کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے، جو پوری کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر اور دیگر وفود نے ملاقات کی اس موقع پر گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ مخالفین اے پی سیزکرتے رہیں گے،حکومت آئینی مدت پوری کر لےگی،عوام کی طاقت حکومت کے ساتھ ہے، 2023 سے پہلے کہیں جانے والے نہیں۔

    چوہدری محمد سرور نے کہا کہ ن لیگ اور پی پی کی حکومتوں نے آئینی مدت پوری کی ہمارا بھی حق ہے،وزیراعظم احتجاج کی دھمکیوں سے بلیک میل ہونے والےنہیں،سیاسی مخالفین کو احتجاج نہیں عام انتخابات کا انتظار کر نا چاہیے۔

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ موٹروے خاتون زیادتی کیس کےملزمان کو نشان عبر ت بنایا جائےگا،خاتون سے زیادتی کر نے والے درندے بھی دہشت گرد ہیں،تمام ادارے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کام کر رہے ہیں۔

    چوہدری محمد سرور کا مزید کہنا تھا کہ قوم کی ہر بیٹی کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے جو پوری کریں گے۔

    تجارتی خسارے کو 20 ارب ڈالر سے3 ارب ڈالر تک لانا تاریخی اقدام ہے،گورنر پنجاب

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 20 اگست کو گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ تجارتی خسارے کو 20 ارب ڈالر سے3 ارب ڈالر تک لانا تاریخی اقدام ہے۔