Tag: گورنر پنجاب

  • گورنر پنجاب کا  مسیحی برادری کو نوکریوں کے ساتھ تعلیم کی سہولیات فراہم کرنے کا وعدہ

    گورنر پنجاب کا مسیحی برادری کو نوکریوں کے ساتھ تعلیم کی سہولیات فراہم کرنے کا وعدہ

    لاہور: گورنر پنجاب چوہدری سرور نے مسیحی برادری سے وعدہ کیا ہے کہ نوکریوں کے ساتھ تعلیم کی سہولیات بھی فراہم کریں گے ، حکومت کا مقصد  اقلیتوں کا خیال رکھنا اور تمام تر حقوق دینا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہورمیں پاسچر اینڈ چرچ لیڈرز کی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ، گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی ترقی،خوشحالی میں مسیحی برادری کاکردارہے، قائداعظم نےخطاب میں تمام قومیتوں اور مذاہب کو مساوی حیثیت دی۔

    چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ پریقین رکھتی ہے، اقلیتوں کو برابری کے حقوق دیے جائیں گے اور تمام یونیورسٹیوں میں اقلیتوں کے5 فیصد کوٹے کو یقینی بنایا جائے گا۔

    گورنر پنجاب نے کہا کہ کرسچین ہمیشہ پاکستان کے مفاد کی جنگ لڑتے ہیں، آپ کے لئے گورنرہاؤس کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، احساس سمیت دیگرحکومتی اداروں میں اقلیتوں کو حصہ ملے گا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی حکومت کا مقصد بھی اقلیتوں کا خیال رکھنا پے اور پاکستان نے کرتارپور کا راستی کھول کر یہ ثابت کیا ہے کہ پاکستان اقلیتوں کے حقوق کا خیال رکھتا ہے۔

    یاد رہے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو آزادی اور تحفظ کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ہے۔

  • فواد چوہدری کی ناروے میں پیش آئے واقعے کی شدید مذمت

    فواد چوہدری کی ناروے میں پیش آئے واقعے کی شدید مذمت

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ ناروے کے شدت پسند گروہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، شدت پسندی کا سد باب عالمی ذمہ داری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فواد چوہدری نے اپنے پیغام میں ناروے میں پیش آئے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ناروے کے شدت پسند گروہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

    وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا کہ شدت پسند ہر معاشرے میں ناسور ہیں، شدت پسندی کا سد باب عالمی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناروے پولیس مسلمانوں کے بجائے شدت پسند گروہوں کے خلاف کارروائی کرے۔

    دوسری جانب گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اپنے پیغام میں کہا کہ قرآن مجید کی بے حرمتی ہرگز برداشت نہیں، ایسے واقعات اسلاموفوبیا کا شاخسانہ ہیں۔ چوہدری محمد سرور نے کہا کہ افسوس ناک واقعے سے پاکستان سمیت پوری دنیا کے مسلمانوں کا دل دکھا۔

    ملعون کو قرآن کریم کی توہین سے روکنے والا مسلم نوجوان ہیرو قرار

    واضح رہے کہ ناروے میں اسلام مخالف ریلی میں ایک ملعون کو قرآن کریم کی توہین سے روکنے والے مسلم نوجوان کو ہیرو قرار دے دیا گیا۔

  • جب تک وزیر اعظم کا حکم ہوگا عثمان بزدار کام کرتے رہیں گے: گورنر پنجاب

    جب تک وزیر اعظم کا حکم ہوگا عثمان بزدار کام کرتے رہیں گے: گورنر پنجاب

    لاہور: گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو اسمبلی کا اعتماد حاصل ہے، جب تک وزیر اعظم کا حکم ہوگا عثمان بزدار کام کرتے رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری برادران ہمارے بھائی جیسے ہیں۔ پارلیمانی پارٹیاں ہی اپنی لیڈر شپ سے سوال کرتی ہیں۔

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ نواز شریف علاج کے لیے چلے گئے ہیں، چاہتے ہیں نواز شریف صحتیاب ہو کر وطن لوٹیں۔ نواز شریف کو میڈیکل بورڈ کی سفارش پر عدالت نےاجازت دی۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو اسمبلی کا اعتماد حاصل ہے، وہ بڑی محنت کر رہے ہیں۔ جب تک وزیر اعظم کا حکم ہوگا عثمان بزدار کام کرتے رہیں گے۔

    گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ احتساب سب کے لیے ہونا چاہیئے، نیب چیئرمین واضح کہتے ہیں کہ سب کا احتساب ہوگا۔ عمران خان کہتے ہیں کرپشن کرنے والوں سے سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ وزیر اعظم کا بھی یہی حکم ہے غلط کام پر احتساب ہونا چاہیئے۔

    اس سے قبل ایک موقع پر گورنر پنجاب نے کہا تھا کہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود اور ان کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے دن رات کوشاں ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق تعلیم، صحت اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ حکومت سابقہ حکمرانوں کے چھوڑے گئے پہاڑ جیسے مسائل کے باوجود درست سمت میں گامزن ہے اوراس کی پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں اور یہی اپوزیشن جماعتوں کی بے چینی کی اصل وجہ ہے۔

  • کامیاب سکھ سیاحت کے بعد پنجاب میں بدھ سیاحت کا اعلان

    کامیاب سکھ سیاحت کے بعد پنجاب میں بدھ سیاحت کا اعلان

    لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے میں کامیاب سکھ سیاحت کے بعد بدھ مت سیاحت کا بھی اعلان کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمد سرور نے کہا کہ فرانس اور جرمنی کے سفیروں سے ملاقات ہوئی ہے، دیگر ممالک سمجھتے ہیں پاکستان میں سرمایہ کاری ہونی چاہیے۔

    چوہدری محمد سرور نے کہا کہ ہم نے کرتار پور کوریڈور کھولا ہے، ایک سال پہلے مذہبی سیاحت کی بات کی تھی، آج سکھ سیاحت کو فروغ دیا جا رہا ہے، اگلے سال بدھ مت سیاحت شروع کریں گے، پھر ہندو اور مسیحی سیاحت کو بھی فروغ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی ثقافتی ورثہ بھی پاکستان میں بہت ہے۔

    گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ فروغ نسیم آج نواز شریف کے ایشو پر پریس کانفرنس کر رہے ہیں، مناسب نہیں ہے اس معاملے پر اس پر بات کروں۔

    اس سے قبل 9 نومبر کو کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ راہداری کھولنے کی مجھے بہت خوشی ہوئی، اندازہ نہیں تھا کرتارپورکی سکھ کمیونٹی میں کیا اہمیت تھی، کرتارپور سے متعلق ایک سال پہلے پتہ چلا اس کی کیا اہمیت ہے۔

    کوریا کے بدھ مت پیروکاروں کی ہری پور آمد، کشمیریوں کے لیے خصوصی دعا

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کوریا سے آئے ہوئے بدھ مت پیروکاروں کے ایک گروپ نے ضلع ہری پور میں سیاحت کے دوران کشمیریوں کی آزادی کے لیے خصوصی دعا کی تھی۔

  • گورنر پنجاب سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کا علامہ اقبال کو خراج عقیدت

    گورنر پنجاب سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کا علامہ اقبال کو خراج عقیدت

    لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے مفکر اسلام اور شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کے یوم پیدائش کے موقع پر ان کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے بھی الگ الگ پیغامات میں علامہ محمد اقبال کے افکار پر عملدرآمد کے عزم کا اظہار کیا ہے تاکہ اقوام عالم میں بلند مقام حاصل کیا جاسکے۔

    گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے یوم اقبال پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہم وہ پاکستان تشکیل دے رہے ہیں جس کا خواب علامہ اقبال نے دیکھا تھا۔

    اسد قیصر

    اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے یوم اقبال پر اپنے پیغام میں کہا کہ مسلم امہ کو درپیش مسائل کاحل اقبال کی تعلیمات میں مضمرہے، شاعر مشرق علامہ محمد اقبال مفکر پاکستان تھے، اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیےعلیحدہ وطن کا تصور پیش کیا۔

    قاسم خان سوری

    ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان نے سوری نے اپنے پیغام میں کہا کہ اقبال کے نزدیک تعصب وانتہاپسندی کی کوئی گنجائش نہیں ہے، علامہ اقبال کا تصورانسانیت کے ہر رنگ ونسل کی تر جمانی کرتا ہے، علامہ اقبال پرامن، اعتدال پسند اسلامی معاشرے کا قیام چاہتے تھے۔

    فردوس عاشق اعوان

    معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اقبال کے یوم ولادت پرقوم انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے، اقبال کا آفاقی کلام اور تصورات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اقبال کی سوچ مسلمانان برصغیرکو سامراجیت سے نجات کی روشن امید ثابت ہوئی، جس کا تصور اقبال نے دیکھا تھا وزیراعظم وہی ریاست بنانے کاعزم رکھتے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اقلیتوں کے حقوق کی ضامن، احترام کرنے والی ریاست ہے، گردوارہ کرتارپور اور راہداری کا افتتاح رواداری اوراحترام انسانیت کی مثال ہے۔

    ڈاکٹرعلامہ محمد اقبالؒ کا142واں یوم ولادت آج منایا جارہا ہے

    واضح رہے کہ نوجوانوں کو خودی کا درس دینے والے مصور پاکستان اورعظیم شاعر حضرت علامہ محمد اقبالؒ کا ایک سو بیالیسواں یوم ولادت آج منایا جارہا ہے۔

  • نئے انتخابات کے لیے اپوزیشن کو 2023 کا انتظار کرنا پڑے گا، گورنر پنجاب

    نئے انتخابات کے لیے اپوزیشن کو 2023 کا انتظار کرنا پڑے گا، گورنر پنجاب

    لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے استعفے اور نئے انتخابات کا مطالبہ نوگو ایریا ہے، نئے انتخابات کے لیے اپوزیشن کو 2023 کا انتظار کرنا پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم اور حکومت عوامی مینڈیٹ کے مطابق مدت پوری کرے گی، عوامی خدمت کا مشن جاری رہے گا۔

    گورنر پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے استعفے اور نئے انتخابات کا مطالبہ نوگو ایریا ہے، نئے انتخابات کے لیے اپوزیشن کو 2023 کا انتظار کرنا پڑے گا۔


    چوہدری محمد سرور نے کہا کہ اپوزیشن نے جو وقت احتجاج کے لیے چنا ہے وہ مناسب نہیں ہے، اس وقت حکومت کی توجہ کشمیری عوام کی آواز عالمی دنیا تک پہنچانے پر ہے۔

    چوہدری برادران ڈیڈلاک توڑنے کی کوشش کررہے ہیں، مولانا فضل الرحمان

    یاد رہے کہ گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمارے احتجاج کی سمت حکومت کی جانب ہے، چوہدری برادران ڈیڈلاک توڑنے کی کوشش کررہے ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ معاملات سنجیدگی سے حل ہوناچاہیے، ہم نے جو فیصلے کیے اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔

    اسلام آباد میں آزادی مارچ کے حوالے سے حکومت اور رہبر کمیٹی کے درمیان ڈیڈ لاک ابھی تک برقرار ہے جس کو ختم کرنے کے لیے چوہدری برادران اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

  • کشمیر کے مسئلے پر سکھ ہمارے ساتھ کھڑے ہیں: گورنرپنجاب

    کشمیر کے مسئلے پر سکھ ہمارے ساتھ کھڑے ہیں: گورنرپنجاب

    لاہور: گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ کرتارپور راہداری کھولنے کے فیصلے کو سکھ برادری نےخوش آمدید کہا، کشمیر کے مسئلے پر سکھوں نے کھل کر ہمارا ساتھ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ کرتارپورراہداری کھلنے سے سکھ ہمارے دوست بن گئے ہیں۔

    اپوزیشن کے دھرنے سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ مولانافضل الرحمان کی احتجاج کی ٹائمنگ درست نہیں، اس موقع پر مسئلہ کشمیر پر یکجہتی کا مظاہرہ کرنا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں احتجاج روکنے کی کہیں کوشش نہیں کی گئی، معاہدے کے مطابق احتجاج کرنے والے آگے نہیں جائیں گے، اسلامی اصولوں کے مطابق توقع ہے مولانا معاہدہ نہیں توڑیں گے۔

    باباگرو نانک کی 550 ویں سالگرہ، پاکستانی حکومت نے سکھوں کے دل جیت لئے

    خیال رہے کہ باباگرو نانک کی 550ویں سالگرہ پر یادگاری ٹکٹ کا اجرا کردیا گیا ہے، یادگاری ٹکٹ کرتارپورراہداری کھلنے کے دن سے دستیاب ہوں گے، کرتارپور راہداری کا افتتاح 9 نومبر کو کیا جائے گا۔

    مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس آج طلب کرلی

    دوسری جانب جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس آج طلب کرلی ہے، جس میں مشاورت کے بعد دھرنے کے مستقبل اور احتجاجی تحریک کے بارے میں اعلان کیا جائے گا۔

  • پاکستان میں اقلیتوں کو آزادی اور تحفظ کی دنیا میں کوئی مثال نہیں، گورنر پنجاب

    پاکستان میں اقلیتوں کو آزادی اور تحفظ کی دنیا میں کوئی مثال نہیں، گورنر پنجاب

    لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو آزادی اور تحفظ کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اپنے پیغام میں کہا کہ گرونانک کے جنم دن تقریبات کی تیاریوں کا ننکانہ صاحب میں جائزہ لیا۔

    گورنر پنجاب نے کہا کہ یاتریوں کو سیکیورٹی سمیت تمام سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو آزادی اور تحفظ کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ہے۔

    وزیراعظم کا کرتارپور آنے والے سکھ یاتریوں کے لیے بڑا اعلان

    وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز ہندوستان سے آنے والے سکھ یاتریوں کے لیے 2 شرائط میں چھوٹ کا اعلان کیا تھا۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کرتارپور آنے والے یاتریوں کو پاسپورٹ کی ضرورت نہیں ہوگی، سکھ یاتریوں کو کرتارپور آمد کے لیے صرف شناختی کارڈ درکار ہوگا۔

    اس سے قبل حکومت پاکستان نے سکھوں کے مذہبی پیشوا بابا گرونانگ کا 550 واں جنم دن کے موقع پر 50 روپے مالیت کا یادگاری سکہ جاری کیا تھا۔

    سکے کے ایک رُخ پر اسلامی جمہوریہ پاکستان اور قومی نشان ہے جبکہ دوسرے رُخ پر سکھوں کی عبادت گاہ کی تصویر کندہ ہے۔ 50 روپے مالیت کے یادگاری سکے پر گرونانک دیو جی 1469-2019 کے الفاظ کندہ ہیں۔

    واضح رہے کہ حکومت پاکستان بابا گرونانک کے 550ویں یوم پیدائش کے موقع پر نومبر میں کرتارپور راہداری کھولنے کے لیے پُرعزم ہے جس کا باضابطہ افتتاح 9 نومبر کو وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

  • سانحہ ساہیوال کے ذمہ داروں کو سزا دلانا ہم پر قرض ہے، گورنرپنجاب

    سانحہ ساہیوال کے ذمہ داروں کو سزا دلانا ہم پر قرض ہے، گورنرپنجاب

    لاہور: گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال کے ذمہ داروں کو سزا دلانا ہم پر قرض ہے، ریاست ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا وعدہ پورا کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے سانحہ ساہیوال کے ذمہ داروں کو ملک و قوم کا مجرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ بےگناہوں کوقتل کرنے والےسانحہ ساہیوال کی متاثرہ فیملی کے ہی نہیں بلکہ ملک و قوم کے بھی مجرم ہیں۔

    گورنر پنجاب نے کہا کہ بے گناہوں کے قاتلوں کوسزا دلانا ہم پر قرض ہے اور ریاست پاکستان ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا وعدہ پورا کرے گی تاکہ آئندہ کسی بے گناہ کو گولیاں مارنے کی جرات نہ ہوسکے۔

    یہ بھی پڑھیں: سانحہ ساہیوال کیس کا فیصلہ ، وزیراعظم عمران خان نے بڑا فیصلہ

    یاد رہے کہ سانحہ ساہیوال کیس میں انسداددہشت گردی عدالت نے تمام ملزمان کو عدم شواہد کی بنیادپر بری کر دیا تھا، ملزموں صفدر ، رمضان ، احسن ، سیف اللہ ، حسنین اور ناصر کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا، مقدمےکے53 گواہان اپنے بیانات سے منحرف ہوگئے تھے۔

    ملزمان کی بریت پر وزیراعظم نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کی ہدایت کی تھی اور کیس کی پیروی میں استغاثہ کی کمزوری اور خامیوں کی تحقیقات کا بھی حکم دیا تھا۔

  • کوئی محب وطن پاکستانی دھرنے میں شامل نہیں ہوگا، گورنر پنجاب

    کوئی محب وطن پاکستانی دھرنے میں شامل نہیں ہوگا، گورنر پنجاب

    لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ کوئی محب وطن پاکستانی دھرنے میں شامل نہیں ہوگا، اپوزیشن کی جانب سے مطالبات غلط ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن بھی دل سے اس دھرنے میں شریک نہیں ہونا چاہتی۔

    گورنر پنجاب نے کہا کہ جمہوریت میں احتجاج پرکوئی قدغن نہیں ہوتی، ملک میں مارشل لا کی کوئی گنجائش نہیں، نہ ہی امکان ہے، قوم میں سیاسی شعورآچکا ہے جمہوریت میں ہی ملک کی بقا ہے۔

    چوہدری محمد سرور نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے مطالبات غلط ہیں، اپوزیشن خود احتجاج نہیں کرنا چاہتی۔ انہوں نے کہا کہ پاور فل مذاکرات کمیٹی بنائی گئی ہے۔

    شہبازشریف نے آزادی مارچ میں شرکت بلاول بھٹو کی شمولیت سے مشروط کردی

    یاد رہے کہ گزشتہ روز شہبازشریف کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی تھی ، شہبازشریف نے آزادی مارچ میں شرکت بلاول بھٹو کی شمولیت سے مشروط کر دی تھی۔

    مسلم لیگ ن کے صدر کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی جس سطح کا وفد بھیجے گی، ن لیگی وفد بھی اسی سطح کا ہوگا، پیپلزپارٹی کی دوسرے درجے کی قیادت کے ساتھ کھڑا نہیں ہوسکتا۔

    شہبازشریف نے واضح کر دیا تھا بلاول بھٹوکے نہ ہونے پر احسن اقبال قیادت کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ کمر درد میں مبتلا ہوں صحت بہتر ہوئی تو اسلام آباد آنے کی کوشش کروں گا۔