Tag: گورنر ہاؤس

  • محرم میں شکایات کے ازالے کے لیے گورنر ہاؤس میں کنٹرول روم قائم

    محرم میں شکایات کے ازالے کے لیے گورنر ہاؤس میں کنٹرول روم قائم

    کراچی: محرم الحرام میں کسی بھی شکایت کے ازالے کے لیے گورنر ہاؤس میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی ہدایت پر گورنر ہاؤس میں ایک مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سیل قائم کیا گیا ہے، جو یوم عاشور تک 24 گھنٹے کام کرے گا۔

    یہ مانیٹرنگ سیل حکومتی و قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت بلدیاتی اداروں سے رابطے میں رہے گا، خصوصی سیل کسی بھی شکایت کی صورت میں متعلقہ حکام سے رابطے کرے گا۔


    پاکستان میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا


    کنٹرول روم مجالس یا جلوس کے راستوں میں مسائل پر بلدیاتی اداروں سے بھی رابطے میں رہے گا، خصوصی سیل روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ گورنر سندھ کو بھیجے گا۔

    شکایتی سیل کا خصوصی ہیلپ لائن اور واٹس ایپ نمبر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ شہری ہیلپ لائن نمبر 1366/02199204748 پر یا واٹس ایپ نمبر 03162971504 رابطہ کر سکتے ہیں۔

  • گارڈن سے اغواء ہونے والے بچوں  کی مائیں گورنر ہاؤس پہنچ گئیں

    گارڈن سے اغواء ہونے والے بچوں کی مائیں گورنر ہاؤس پہنچ گئیں

    کراچی : گارڈن سے اغواء ہونے والے بچوں کی مائیں گورنر ہاؤس پہنچ گئی اور اپیل کی کہ ہمارے بچوں کو بازیاب کرایا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی گارڈن سے اغوا 2 بچوں کی مائیں گورنر ہاؤس امید کی گھنٹی پہنچ گئیں، ماؤں نے گورنر سندھ سے اپیل کی کہ ہمارےبچوں کو بازیاب کرایا جائے۔

    گورنر نے متاثرہ خاندانوں کی مدد کیلئے گورنرہاؤس میں خصوصی سیل قائم کر دیا اور آئی جی سندھ اور سی پی ایل سی چیف کو ٹیلیفون کرتے ہوئے بچوں کی بازیابی یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کردی۔

    مزید پڑھیں : کراچی: گارڈن سے گم شدہ بچوں کے اغوا کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

    اسلام آباد سے گورنرسندھ کی مغوی بچوں کی ماؤں سے فون پر گفتگو بھی ہوئی، جس میں انھوں نے ماؤں کو یقین دہانی کرائی کہ انشااللہ جلدبچےبازیاب ہوں گے۔

    یاد رہے کراچی میں گارڈن ویسٹ سے مبینہ طور پراغوا ہونے والے دو کمسن بچوں کاتاحال کچھ پتا نہ ہوسکا، انصاف کی تلاش میں اہلخانہ کراچی پریس کلب پہنچے اور احتجاج کیا۔

    گھروالوں کا کہنا تھا کہ پانچ سالہ عالیان اورچھ سالہ علی کوجلد سے جلد تلاش کیاجائے، جس پر پولیس حکام نے بتایا کہ بچوں کی بازیابی کےلیےٹیکنیکل اورہیومن انٹیلیجنس کی مدد سےبھرپورکوششیں کررہے ہیں۔

  • دبئی میں ملازمت ، پاکستانی نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

    دبئی میں ملازمت ، پاکستانی نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

    کراچی: یو اے ای کے قونصل جنرل نے آئی ٹی کورسس مکمل ہونے پر طلباء کو دبئی میں ملازمت دینے کا عندیہ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کو آئی ٹی کا عالمی مرکز بنانا گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا وژن بن گیا اور کراچی گورنر ہاؤس میں جاری مفت آئی ٹی کورسسز کے دس ماہ مکمل ہوگئے۔

    جدید آئی ٹی کورسسز تعلیم و ترقی کی نئی رائیں پیداکرنے لگے ، یو اے ای کےقونصل جنرل نے بھی کورس مکمل ہونے پر طلباء کودبئی میں ملازمت دینےکا عندیہ دے دیا۔

    @arynews.officialیو اے ای نے طلبا کو دبئی میں ملازمت دینے کا عندیہ دے دیا #ARYNews

    ♬ original sound – ARY NEWS

    اس موقع میں گورنر سندھ نے کہا کہ کہ بین الاقوامی تعاون سے نوجوانوں کے لیے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔

    گورنر سندھ کے آئی ٹی انیشیٹیو کو نوجوانوں میں بھی زبردست پذیرائی حاصل ہیں اور دس ماہ مکمل ہونے پر طلبا و طالبات نے ہزار ڈالرز تک کمانا شروع کردئیے ۔

    آئی ٹی مارکی دورہ کرنے والے سیاست دان ہوں یا غیر ملکی سفیر یا ہوں آئی ٹی ماہر سب نے ہی اس اقدام کو سندھ اور آئی ٹی سیکٹر میں ذرمبادلہ بڑھانے کے لیے اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔

  • گورنر ہاؤس میں مفت آئی ٹی کورس کرنے والوں نے ڈالرز کمانا شروع کر دیے

    گورنر ہاؤس میں مفت آئی ٹی کورس کرنے والوں نے ڈالرز کمانا شروع کر دیے

    گورنر ہاؤس کراچی میں مفت آئی ٹی کی تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات نے اپنی ویب ایپلیکیشن بنا کر ڈالرز کمانا شروع کر دیے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق گورنر ہاؤس میں مفت آئی ٹی کی تعلیم دینے کا مقصد شرمندہ تعبیر ہونے لگا۔ یہاں سے تربیت حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات نے 8 ماہ کے قلیل عرصے میں اپنی ویب اپلیکیشن بنا کر ڈالرز کمانا شروع کر دیے ہیں۔

    ایسے ہی نوجوانوں میں شامل ہیں کراچی کے حافظ نعیم الدین جنہوں نے گورنر ہاؤس کراچی سے مفت آئی ٹی کی تربیت حاصل کی اور پھر اپنی ویب ایپلیکیشن بنا ڈالی۔ جس کے بعد اب وہ 500 سے ایک ہزار ڈالر کما رہے ہیں اور جلد سافٹ ویئر ہاؤس کھولنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔

    نعیم الدین کا کہنا ہے کہ کراچی میں ڈگریاں لے کر بے روزگار پھرنے والوں کو گورنر سندھ نے روزگار فراہم کیا۔

    صرف لڑکے ہی نہین لڑکیاں بھی اس میدان میں کامیابی حاصل کر رہی ہیں۔ ان میں ندا رضوان شامل ہیں جو ایک گھریلو خاتون ہیں اور جب وہ گورنر انیشیٹیو کا حصہ بنیں تو انہیں علم نہیں تھا کہ 8 ماہ بعد ان کے پاس ایک لاکھ 400 ڈالر کا پراجیکٹ موجود ہوگا۔

    واضح رہے کہ گورنر آئی ٹی انیشیٹیو میں طلبہ وطالبات کو بہترین سہولیات، جدید لیپ ٹاپ سمیت پہلے ماڈیول میں جاوا اور ٹائپ اسکرپٹ جبکہ دوسرے ماڈیول میں فریم ورک اور ویب اپلیکیشن ڈیولپمنٹ سکھائی گئی ہے۔ اس کے بعد اگلے دو ماڈیول میں اے آئی، ویب چین اور میٹاورس کے کورسز کرائے جائیں گے۔

  • گورنر ہاؤس سندھ میں نوکری کا جھانسہ دے کر خواتین کو ہراساں کرنیوالا ملزم گرفتار

    گورنر ہاؤس سندھ میں نوکری کا جھانسہ دے کر خواتین کو ہراساں کرنیوالا ملزم گرفتار

    کراچی : خود کو گورنر ہاؤس سندھ کا ملازم ظاہر کرکے نوکری کا جھانسہ دے کر خواتین کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں گورنر ہاؤس سندھ میں نوکری کا جھانسہ دے کر خواتین کو ہراساں کرنیوالے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا.

    پولیس نے بتایا کہ ملزم خود کو گورنر ہاؤس ملازم ظاہر کرکے خواتین کوجنسی ہراساں کرتا تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم طاہر نوکری کیلئےدستاویزکے بہانےسادہ لوح خواتین سے ملتا تھا، دوران تفتیش ملزم نے کئی خواتین کونوکری کا جھانسہ دے کر ہراساں کرنے کا اعتراف کیا۔

    حکام نے بتایا کہ تھانہ درخشاں میں متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

  • پاکستان میں رہ کرجنت میں جانے کے امکانات امریکا میں رہنے سے کئی گناہ زیادہ ہیں، ذاکر نائیک

    پاکستان میں رہ کرجنت میں جانے کے امکانات امریکا میں رہنے سے کئی گناہ زیادہ ہیں، ذاکر نائیک

    عالمی شہرت یافتہ اسلامک اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ پاکستان میں رہ کرجنت میں جانے کے امکانات امریکا میں رہنے سے کئی گناہ زیادہ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس میں معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ انہوں نے آخری بار سنہ دو ہزار بارہ میں اردو میں تقریر کی تھی جس کے بعد اب پاکستان میں دو ہزار چوبیس مین اردو بولنے کا موقع ملا۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہورہی ہے میں پاکستان میں موجود ہوں اور میری تمنا تھی میں پاکستان میں تقریر کروں۔

    ڈاکٹر ذاکر نائیک نے لیکچر میں کہا کہ ہماری زندگی کا مقصد کیا ہے آج کا موضوع ہے، ہم نے کبھی سوچا ہم دنیا میں کیا کررہے ہیں، کبھی بھی سوچا ہماری زندگی کا مقصد کیا ہے۔

    ’’دنیا میں کچھ لوگوں کے پاس زندگی جینے کا گول ہی نہیں ہے اور کچھ کے پاس گول ہے تو مقصد نہیں، ہماری زندگی کا مقصد کیا ہے اس کا جواب اللہ تعالیٰ دے سکتا ہے‘‘

    ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ اللہ نے جن اور انسان کو پیدا کیا تاکہ وہ اللہ تعالیٰ کی عبادت کرے، اللہ کے احکامات پر عمل کرنا اللہ کی عبادت کرنا ہے، انسان کو کس طرح زندگی جینا ہے وہ قرآن مجید میں لکھا ہے۔

    انکا کہنا تھاکہ لوگ مجھ سے پاکستان کے حالات کی شکایت کرتے ہیں، پاکستان امریکا سے کہیں زیادہ بہتر ہے، مسلم ملک چھوڑ کر غیر مسلم ملک میں بسنے کی کبھی حمایت نہیں کرتا، پاکستان میں رہ کر جنت میں جانے کے امکانات امریکا میں رہنے سے کئی گناہ زیادہ ہیں۔

    یاد رہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک حکومت پاکستان کی دعوت پر پاکستان آئے ہیں وہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں مختلف تقاریب سے خطاب کریں گے اور اہم ملکی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

    ان دنوں ڈاکٹر ذاکر نائیک 10 دن کے دورے پر کراچی میں موجود ہیں، ڈاکٹر ذاکر کی 7 سے 10 اکتوبر تک نجی ملاقاتیں طے ہیں اور 11 اکتوبر کی صبح وہ کراچی سے لاہور روانہ ہوجائیں گے۔

  • جو گورنر ہاؤس پر قبضے کی بات کریگا اس کو اسی زبان میں جواب دیا جائیگا: فیصل کنڈی

    جو گورنر ہاؤس پر قبضے کی بات کریگا اس کو اسی زبان میں جواب دیا جائیگا: فیصل کنڈی

    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جو گورنر ہاؤس پر قبضے کی بات کریگا اس کو اسی زبان میں جواب دیا جائیگا۔

    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی ایک دوسرے کے خلاف لفظی جنگ جاری ہے اس سے قبل وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے دھمکی دی تھی اب گورنر خیبرپختونخوا کا بیان بھی سامنے آگیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جو گورنر ہاؤس پر قبضے کی بات کریگا اس کو اسی زبان میں جواب دیا جائیگا، میری خواہش ہے گورنر ہاؤس اور سی ایم ہاؤس کے درمیان اچھے تعلقات ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ گورنرہاؤس کا تحفظ سب سے پہلے میرا فرض ہے، علی امین گنڈاپور نے بہت بدمعاشی کرلی اب مزید نہیں کرنے دیں گے، میں اسرار خان گنڈا پور یا عمر خطاب شیرانی ایڈووکیٹ نہیں ہوں، مجھے گورنر رہنے دیں ورنہ فیصل کنڈی علی امین سے بڑا بدمعاش بن جائیگا۔

    گورنرکےپی کے کا کہنا تھا کہ مجھے پتہ ہے علی امین گنڈا پور جیسے لوگوں سے کیسے نمٹاجاسکتا ہے، جس پی پی کیخلاف وہ بات کرتے ہیں مشکل وقت میں انہوں نے اسے سنبھالا تھا، قید کے دوران علی امین گنڈاپور کو پورے ملک میں پانی پلانے والا کوئی نہیں تھا۔

    ’پھر مجھے کوئی غدار نہ کہے‘، علی امین گنڈاپور نے وفاق کو خبردار کر دیا

    فیصل کنڈی نے کہا کہ اس وقت علی امین کیلئے بلاول بھٹو کے حکم پر خورشید شاہ کے گھر سے کھانا آتا تھا، ہماری پارٹی کی روایات ہیں ہم نے مشکل وقت میں علی امین کو سپورٹ کیا، وہ جس لہجے میں بات کریں گے اسی لہجے میں جواب دیا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگر افہام و تفہیم کرینگے تو ہم حاضر اور اگر بدمعاشی کرینگے تو پھر بھی ہم حاضر ہیں، میں نے کوئی سیاسی بیان نہیں دیا، آئینی عہدے کے تقاضے پورے کرنا جانتا ہوں، نہیں چاہتا وزیر اعظم، گورنر اور وزیراعلیٰ کی لڑائی میں صوبے کے عوام کا نقصان ہو، میں خیبرپختونخوا کا مقدمہ میں مرکز میں لڑوں گا۔

    فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پیسے بدمعاشی اور فلمی ڈائیلاگ سے نہیں  ملتے مذاکرات سے ملتے ہیں، ساتویں این ایف سی میں کے پی کو ایک فیصد اضافی مل رہا جو 40 سے 50 ارب ہے، اس کا اجرا صدر آصف زرداری کے پہلے دور میں کیا گیا تھا۔

    گورنرکے پی نے کہا کہ صوبائی حکومت امن و امان کی صورتحال بہتر بنائے، صرف بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں گیس اور امن و امان کی صورتحال بھی گھمبیر ہے، وزیراعلیٰ جو صوبے کے چیف ایگزیکٹو ہیں ان کے حلقے میں جج اغوا ہو رہے ہیں۔

    فیصل کنڈی نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے چیف پیسکو سے بات کی ہے، متعلقہ وزیر و سیکرٹری انرجی و دیگر متعلقہ حکام سے میٹنگ کریں گے، کےپی کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاؤں گا، صوبہ معاشی طور پر بحرانوں کا شکار ہے، لوڈشیڈنگ عنقریب کم ہو جائیگی۔

    فیصل کنڈی نے مزید کہا کہ واپڈا اور عوام کے درمیان مفاہمتی لائحہ عمل ترتیب دیں گے، چاہتا ہوں واپڈا کو ریونیو ملے اور شہریوں کو بلا تعطل بجلی فراہم ہو سکے۔

  • گورنر ہاؤس میں  فری آئی ٹی کورسز  کے لیے ٹیسٹ پاس کرنے والوں کے لئے اہم خبر

    گورنر ہاؤس میں فری آئی ٹی کورسز کے لیے ٹیسٹ پاس کرنے والوں کے لئے اہم خبر

    کراچی : گورنر ہاؤس سندھ کے ایک حصے کو مفت آئی ٹی تعلیم دینے کے لیے مختص کر دیا گیا، جس سے پچاس ہزار طلبہ مستفید ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرہاؤس سندھ کا ایک حصہ طلبہ و طالبات کی پڑھائی کیلئے مختص کردیا گیا ، 50 ہزار نوجوانوں کے فری آئی ٹی کورسز کیلئے 24 ہزار اسکوائر فٹ کا فلور تیار کرلیا گیا۔

    ایئر کنڈیشنڈ مارکی، کیفے ٹیریا ، گارڈن ایریا، پارکنگ سمیت خوبصورت فاؤنٹین بنایا جا رہا ہے۔

    اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ٹی کورسزسے3 بلین ڈالرکاایکسپورٹ بڑھے گا، ملک میں سیاست ہورہی ہے،گورنرہاؤس میں تعلیم اورصحت کیلئےکام ہورہاہے۔

    کامران ٹیسوری نے بتایا کہ 5 لاکھ لوگوں کو مفت صحت کارڈ دینے جارہے ہیں ، تمام اقدامات میں گورنر ہاؤس یا سندھ حکومت سےکوئی پیسہ نہیں لیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملازمتوں کے حوالے سےمختلف ممالک کے قونصل جنرلز سےرابطے میں ہوں، یہ آئی ٹی کورسز گیم چینجر ثابت ہوں گے، عوام کو ہمیشہ جھوٹی تسلیاں دی گئیں، ہم نے عملی طور پر کام کرکے دکھایا۔

    گورنر سندھ نے مزید کہا کہ جب تک منصب پر ہوں گورنر ہاؤس کے دروازے عوام کیلئے بند نہیں ہوں گے۔

  • گورنر ہاؤس میں  آئی ٹی کورس کا ٹیسٹ دینے والے نوجوانوں کیلئے بڑا اعلان

    گورنر ہاؤس میں آئی ٹی کورس کا ٹیسٹ دینے والے نوجوانوں کیلئے بڑا اعلان

    کرا چی : گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے آئی ٹی کورس کا ٹیسٹ دینے والے نوجوانوں کیلئے اعلان کیا کہ جو ٹیسٹ میں فیل ہوگئے ہیں وہ گھر بیٹھے آئی کورسز کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نمائش چورنگی ہر آزادی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیا شہر میں پانی ، گیس اور بجلی موجود ہے ؟ لوگ ایک کروڑ نوکریاں اور 50لاکھ گھروں کا دعویٰ کرتےتھے، عوام کو صرف دھوکہ مل رہا ہےاورکچھ نہیں۔

    کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ کم عقلوں کو سمجھ نہیں آتی کہ یہ شہر کس کا ہے ،2275ارب ایک سال میں وفاق سے ملے کیا عوام کو ان میں سے کچھ ملا ؟ شیشوں کے پیچھے کھڑے ہوکر سیاست دان تقریر کرتے ہیں، میں عوامی ہوں عوام کے ساتھ کھڑا ہوکر خطاب کروں گا،کامران ٹیسوری

    گورنر سندھ نے بتایا کہ آئی ٹی کورس کے ٹیسٹ کا رزلٹ آگیا ہے، 50ہزارنوجوان ٹیسٹ میں پاس ہوئے اور ساڑھے 4لاکھ نوجوان ٹیسٹ میں فیل ہوگئے ہیں۔

    کامران ٹیسوری نے آئی ٹی کورس کا ٹیسٹ دینے والے نوجوانوں کیلئے اعلان کیا کہ جو 50 ہزار نوجوان ٹیسٹ میں پاس ہوگئے ہیں وہ ایک سال تک گورنر ہاؤس میں میں کلاسیں لیں گے اور فیل ہونے والے نوجوان یہی کورس گھر بیٹھ کر آن لائن کرسکیں گے۔

  • گورنر ہاؤس میں فری آئی ٹی کورسز : ٹیسٹ نہ دینے والے امیدواروں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

    گورنر ہاؤس میں فری آئی ٹی کورسز : ٹیسٹ نہ دینے والے امیدواروں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

    کراچی : گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے فری آئی ٹی کورسز کے لیے ٹیسٹ میں کسی بھی وجہ سے شرکت نہ کرنے والوں کو ایک موقع دینے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس میں فری آئی ٹی کورسز کے لئے ٹیسٹ میں کسی بھی وجہ سے شرکت نہ کرنے والوں کو ایک اور موقع دینے کا اعلان کردیا گیا۔

    گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ اگر کسی کو ٹیسٹ کے لیے ای میل نہیں آئی، کوئی ٹیسٹ میں بر وقت پہنچ نہیں سکا یا کسی دوسری وجہ سے جو امیدوار رہ گئے وہ پریشان نہ ہوں۔

    کامران ٹیسوری نے کہا کہ ایسے تمام امیدوار آج گورنر ہاؤس میں ٹیسٹ دینے آسکتے ہیں، انھیں ٹیسٹ کے لیے 6 اور رات 9 بجے ایک موقع دیا جارہا ہے۔

    یاد رہے گورنراینی شیٹو کےتحت آئی ٹی کورس کے لیے ٹیسٹ کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے ، انٹری ٹیسٹ 24مراحل میں روزانہ کی بنیادپرگورنرہاوس میں منعقد کیے گئے۔

    5لاکھ ایک ہزاررجسٹرڈطلبہ نےٹیسٹ میں حصہ لیا، ٹیسٹ پاس کرنےوالے50ہزارطلبہ کی جلد کلاسز کا آغاز کیا جائے گا ، کلاسزگورنر ہاؤس میں شفٹوں میں منعقد کی جائیں گی۔