Tag: گورنر ہاؤس سندھ

  • گورنر ہاؤس سندھ میں نوکری کا جھانسہ دے کر خواتین کو ہراساں کرنیوالا ملزم گرفتار

    گورنر ہاؤس سندھ میں نوکری کا جھانسہ دے کر خواتین کو ہراساں کرنیوالا ملزم گرفتار

    کراچی : خود کو گورنر ہاؤس سندھ کا ملازم ظاہر کرکے نوکری کا جھانسہ دے کر خواتین کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں گورنر ہاؤس سندھ میں نوکری کا جھانسہ دے کر خواتین کو ہراساں کرنیوالے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا.

    پولیس نے بتایا کہ ملزم خود کو گورنر ہاؤس ملازم ظاہر کرکے خواتین کوجنسی ہراساں کرتا تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم طاہر نوکری کیلئےدستاویزکے بہانےسادہ لوح خواتین سے ملتا تھا، دوران تفتیش ملزم نے کئی خواتین کونوکری کا جھانسہ دے کر ہراساں کرنے کا اعتراف کیا۔

    حکام نے بتایا کہ تھانہ درخشاں میں متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

  • گورنر ہاؤس میں مسیحی برادری کے لیے تقریب سجادی گئی

    گورنر ہاؤس میں مسیحی برادری کے لیے تقریب سجادی گئی

    کراچی: گورنر ہاؤس میں مسیحی برادری کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، شرکا میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس سندھ میں مسیحی برادری کے لیے تقریب سجائی گئی۔ اس تقریب میں شرکا کو قرعہ اندازی کے ذریعے اسمارٹ سٹی کے پلاٹ اور موٹرسائیکلیں دی گئیں

    اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ کرسمس کا تہوار ہمیں محبت اور قربانی کا درس دیتا ہے۔

    کامران ٹیسوری نے کہا کہ آپ کی موجودگی اس بات کی غماز ہے کہ میں صوبے بھر کا گورنر ہوں۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے دنیا کو امن و محبت اور احترام انسانیت کا درس دیا

    انھوں نے کہا کہ قائداعظم پاکستان میں تمام اقلیتوں کے لیے مساوی حقوق کے داعی تھے۔ آج دنیا بھرمیں مذہبی رواداری کے پیغام کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ کرسمس کا مقصد دنیا میں امن اور خوشحالی کا پیغام پھیلانا ہ۔ مسیحی برادری کے ملازمت کوٹہ میں اضافے کیلئے متعلقہ اداروں کو لکھوں گا۔

  • گورنر ہاؤس سندھ کی تاریخی عمارت کو عوام کیلئے کھول دیا گیا

    گورنر ہاؤس سندھ کی تاریخی عمارت کو عوام کیلئے کھول دیا گیا

    کراچی: وزیراعظم عمران خان نے ایک اوروعدہ پورا کردیا، گورنر ہاؤس سندھ کی تاریخی عمارت کو عوام کے لئے کھول دیا گیا، اس موقع پر گورنرسندھ عمران اسماعیل شہریوں میں گُھل مل گئے اور طلبا و طالبات کو سیر بھی کروائی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے گورنر ہاوس کی تاریخی عمارت کو عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے، گورنرسندھ عمران اسماعیل نے آنے والے شہریوں سے ملاقات کی اور ساتھ مل کرشجرکاری کی جبکہ طلبہ وطالبات کے وفد کو گورنرہاؤس میوزیم کی سیر کرائی۔

    گورنر ہاوس کی تاریخی عمارت کے کچھ حصوں کو شہریوں کے لئے کھولا گیا ہے جبکہ گورنر ہاوس صبح چھ سے دس بجے اور شام چار سے چھ بجے تک کھلارہے گا، داخلہ مفت اور شناختی کارڈ لازمی لانا ہوگا۔

    عمران اسماعیل نے گورنر ہاوس میں شکایتی مرکز بھی کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا گورنر ہاؤس کی عمارت عوام کی ملکیت ہے، انہیں دیکھنے کا حق ہے، ایسا نظام بنائیں گے جس سے شہریوں کوگورنر ہاؤس دیکھنےمیں آسانی ہو۔

    مزید پڑھیں : گورنر ہاؤس کو بچوں کے لیے کھولیں گے، گورنر سندھ عمران اسماعیل

    یاد رہے 5 ستمبر کو گور نر سندھ عمران اسماعیل نے عوام کے لیے گورنر ہاؤس کے دروازے کھولنےکا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا  وزیراعظم عمران خان کے گورنر ہاؤس سے متعلق فیصلے پر عملدرآمد کریں گے۔

    گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس کا گیٹ ون عام پبلک کے لیے کھول رہے ہیں، فیملز کو داخلے کی اجازت دیں گے تاکہ و ہ  پارک میں گھومیں پھریں، تصاویر بنائیں اور گورنر ہاؤس کا گائیڈیڈ ٹور کرسکیں۔

    عمران اسماعیل نے کہا تھا کہ یہ ایک تاریخی اثاثہ ہے، پبلک انٹرسٹ کے لیے وہ آئیں اور سیکھیں جبکہ وزیر اعظم عمران خان 15 یا 16 ستمبر کو کراچی کا دورہ کریں گے، کراچی کے پروگرام تیار کرلیے وزیر اعظم ان کا اعلان کریں گے۔

    واضح رہے خیال رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ اگر  ہماری حکومت آئی تو تمام گورنر ہاؤسز کو فلاحی کاموں کے لیے استعمال میں لائیں گے۔