Tag: گورنر ہاوٴس پشاور

  • پنجاب اور خیبر پختونخوا کے گورنر ہاؤسز بھی عوام کے لیے کھولے جائیں، وزیرِ اعظم

    پنجاب اور خیبر پختونخوا کے گورنر ہاؤسز بھی عوام کے لیے کھولے جائیں، وزیرِ اعظم

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے دارالحکومت میں پارٹی وزرا کے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایت کی کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے گورنر ہاؤسز بھی عوام کے لیے کھولے جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پارٹی وزرا پر مشتمل ایک اہم اجلاس وزیرِ اعظم عمران خان کی صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس میں وزارتِ کیڈ کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    خیال رہے کہ دو ہفتے قبل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈیولپمنٹ (کیڈ) کی وزارت ختم کرنے اور اس کے اداروں کو کابینہ ڈویژن کے ماتحت کر کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    اجلاس میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، شیریں مزاری کے علاوہ نعیم الحق، عامر محمود کیانی اور ڈاکٹر بابر اعوان بھی شریک ہوئے، اجلاس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی شرکت کی۔


    یہ بھی پڑھیں:  گورنر ہاؤس سندھ کی تاریخی عمارت کو عوام کیلئے کھول دیا گیا


    وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیرِ اعظم کو چینی وزیرِ خارجہ سے ہونے والے مذاکرات پر بریفنگ دی، خیال رہے کہ چینی وزیرِ خارجہ نے نومبر میں وزیرِ اعظم کو دورے کی دعوت دی ہے۔

    دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے آج سارا دن بنی گالہ میں اپنے بچوں قاسم اور سلیمان کے ساتھ گزارا، جو پاکستان میں چار دن قیام کریں گے، عمران خان کل بھی بنی گالہ میں ہوں گے۔

  • پشاور: پارلیمانی پارٹیوں کا اجلاس آج طلب

    پشاور: پارلیمانی پارٹیوں کا اجلاس آج طلب

    پشاور: وزیرِاعظم نواز شریف نے پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس آج گورنر ہاوٴس پشاور میں طلب کرلیا ہے۔

    اجلاس میں سانحۂ پشاور کے بعد کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا، آپریشن ضربِ عضب اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے اجلاس میں قومی رہنماوٴں کے ساتھ مشاورت کی جائے گی۔

    دن ساڑھے گیارہ بجے ہونے والے اجلاس کے لیے وفاقی وزراء پرویز رشید اور اسحاق ڈار کو وزیراعظم نے یہ ذمہ داری سونپی ہے کہ وہ اس اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمانی رہنماوٴں کو مدعو کریں۔

    جماعت اسلامی کی جانب سے اجلاس میں سراج الحق شریک ہوں گے ، مشاہد حسین سید ق لیگ کی نمائندگی کریں گے جبکہ عمران خان پی ٹی آئی کی نمائندگی کریں گے۔