Tag: گوشت

  • رنبیر کپور مگرمچھ کا گوشت کھانےکے شوقین

    رنبیر کپور مگرمچھ کا گوشت کھانےکے شوقین

    ممبئی : بالی ووڈاداکار رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ ان کو مگرمچھ کا گوشت بہت پسند ہے اداکار کے اس انکشاف نے سب کو حیران کردیا ہے.

    تفصیلات کےمطابق بالی ووڈاداکار رنبیر کپور دوسرے پنجابیوں کی طرح کھانے کے بے حد شوقین ہیں وہ جس قدر دال روٹی کے کھانے کے شوقین ہیں اسی طرح انہیں مگرمچھ کا گوشت بھی بہت پسند ہے.

    جی ہاں یہاں بات ہورہی ہے رنبیر کپور کی جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ میڈیا کو دیکھتے ہی گھبراہٹ کا شکار ہوجاتے ہیں تاہم اداکار کے اس انکشاف نے سب کوحیران کردیا ہے.

    ایک انٹرویو کے دوران رنبیر کپور نے مگرمچھ کے گوشت کھانے کا واقعہ شیئر کیا اور ساتھ ہی کہا کہ اس کا گوشت نرم ہونے کے ساتھ ساتھ بے حد لذیذ بھی ہے.

    کھانوں کے ہی حوالے سے رنبیر کپور کا کہنا تھا کہ ان کا گھر ان کی دادی کے کھانوں کی وجہ سے مشہور ہے اور ان کی دادی کےنزدیک روٹی بغیر گھی کے روٹی نہیں.

    انہوں نے کہا کہ عام لوگوں کی طرح کپور خاندان کے کچن میں بھی مسالحے دار اور لذیز پکوان نہ صرف بنائے جاتے ہیں بلکہ کپور خاندان اس طرح کے کھانوں کا شوقین ہے.

    رنبیر کپور ان دنوں اپنی فلم ‘اے دل ہے مشکل’ میں مصروف ہیں فلم کےحوالے سے بات کرتےہوئے انہوں نے بتایا کہ فواد خان کے ساتھ کام کرکےبہت مزہ آیا،وہ بہت باصلاحیت ہیں اور شوٹنگ کے بعد ان کے ساتھ گھومنا پھرنا بہت دلچسپ لگتا ہے،ہماری اچھی دوستی ہوگئی ہے’.

    واضح رہے کہ فلم ‘اے دل ہے مشکل’ کی کاسٹ میں رنبیر کپور کے ساتھ ایشوریا رائے، انوشکا شرما اور فواد خان بھی شامل ہیں. فلم رواں برس 28 اکتوبر کوریلیز کی جائے گی.

  • سبزی اور گوشت کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

    سبزی اور گوشت کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

    کراچی : بجٹ سے قبل ہی سبزی اور گوشت کی قیمتیں آسمان تک جا پہنچیں، ٹماٹر کی اوسط قيمت میں ايک سال کے دوران ڈيڑھ سو فيصدکا ہوشربا اضافہ ہوگیا۔

      ٹماٹر کی قيمت 24سے بڑھ کر 60روپے فی کلو تک جا پہنچی، چينی کی قيمت 8 روپے فی کلو سے بڑھ کر60 روپے فی کلو ہوگئی، گڑ بھی عوام کی پہنچ سےباہرہوگیا۔ فی کلو گڑ کی قيمت 79 روپے سے بڑھکر 88 روپے ہوگئی۔

    گائے کا گوشت ہڈی والا 288 سے بڑھ کر 320 روپے فی کلوہوگيا، بکرے کا گوشت 550 سے بڑھکر600 روپے فی کلو ہوگیا، چکن برائلر کی فی کلو قيمت 167 روپے سے بڑھ کر 200 روپے ہوگئی۔

    تازہ دودھ کی قیمت 70سے بڑھ کر 77 روپے ہوگئی، مسور کی دال 128 روپے سے بڑھ کر 150 روپے فی کلو ہوگئی، مونگ دهلی 158روپے فی کلو سے170 روپے فی کلو ہوگئی، ماش کی دال 140روپے سے بڑھ کر 180 روپےفی کلوہوگئی۔

    چنے کی دال کی قيمت15 روپے کے اضافے سے 90 روپے فی کلو ہوگئی، لہسن کی قيمت میں ايک سال کے دوران 23 فیصد کاہوشربا اضافہ ہوا۔

    فی کلو لہسن 120 روپے سے بڑھکر 148روپے کا ہوگیا، پاکستانیوں کیلئے چائے پينا بھی مشکل بنادیا گیا، 200 گرام چائے کی قيمت میں 20روپے کا اضافہ ہوگیا، 200گرام چائے کی قيمت 130سے 150 روپے ہوگئی۔

  • قربانی کرنے سے پہلے یاد رکھنے والی باتیں

    قربانی کرنے سے پہلے یاد رکھنے والی باتیں

    کراچی (ویب ڈیسک) – اسلامی کلینڈرکے آخری مہینے ذی الحج کی میں فرزندانِ توحید اسلام کا سب سے بڑارکن حج ادا کرتےہیں اور اس کے بعد حضرت ابراہیم علیہ السلام کی لازوال قربانی کی یاد میں حلال جانوروں کی قربانی کرتے ہیں۔

    قربانی بھی اسلام کا ایک اہم رکن ہے جو کہ صاحبانِ نصاب پرفرض کیا گیا ہے پاکسانی معاشرے میں بھی قربانی کوانتہائی اہمیت حاصل ہےاوراس کے لئے ہرسال باقاعدہ اہتمام کیا جاتا ہے۔

    قربانی کیونکہ بیک وقت مذہبی اورمعاشرتی فریضہ ہے لہذا چند نکات ایسے ہیں کہ جنہیں قربانی سے قبل جان لینا ضروری ہے۔

    قربانی کےلئے حلال جانور کا انتخاب کیا جائے اورحلال مال سے ہی قربانی کے لئے جانورخریدا جائے۔

    ذبح کرنے سے پہلے جانور کو وافر مقدار میں کھانا اورپانی فراہم کیا جائے اوراس وقت تک کھانے دیا جائے کہ جب تک جانورسیر ہوکرخود منہ نہ ہٹالے۔

    ذبح کرتے ہوئے انتہائی تیزدھارچھری استعمال کی جائے اورچھری جانور کی مناسبت سے ہونہ زیادہ بڑٰی اورنہ ہی چھوٹی۔

    قربانی کا گوشت تین حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے ایک حصہ صاحبِ خانہ کا، دوسراحصہ رشتے داروں کا اورتیسرا حصہ غرباء مساکین کے لئے مختص ہے اوراسی صورت میں گوشت کی تقسیم ہونی چاہیے۔

    قربانی کا مقصد اول تو اللہ کی راہ میں ایثار کا مظاہرہ کرنا ہے تو دوسری جانب معاشرے کے ان لوگوں کا خیال ہے کہ جوغربت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں لہذا قربانی میں نام ونمود کے بجائے خالصتاً اللہ کی رضااورغرباء کی مدد کا جذبہ مدِںظررہنا چاہیے۔

    dua

  • حلال گوشت کی برآمدات سے 230.2 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا

    حلال گوشت کی برآمدات سے 230.2 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا

    گزشتہ مالی سال 2013-14ءکے دوران حلال گوشت کی برآمدات سے 230.2 ملین ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ کمایا گیا جبکہ مالی سال 2012-13ءکے دوران حلال گوشت کی برآمدات سے 211.1 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔

    ادارہ شماریات کے اعداودشمار کے مطابق اس طرح گزشتہ مالی سال کے دوران حلال گوشت کی برآمدات میں 19.1 ملین ڈالر کا حوصلہ افزاءاضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

    رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران متفرق غذائی اجناس کی برآمدات سے 4393.7 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا جبکہ چاولوں ‘ مچھلی ‘ پھلوں اور تیل دار اجناس کی برآمدات میں اضافہ ہوا ۔